Colossians 2 (UGV2)

1 مَیں چاہتا ہوں کہ آپ جان لیں کہ مَیں آپ کے لئے کس قدر جاں فشانی کر رہا ہوں — آپ کے لئے، لودیکیہ والوں کے لئے اور اُن تمام ایمان داروں کے لئے بھی جن کی میرے ساتھ ملاقات نہیں ہوئی۔ 2 میری کوشش یہ ہے کہ اُن کی دلی حوصلہ افزائی کی جائے اور وہ محبت میں ایک ہو جائیں، کہ اُنہیں وہ ٹھوس اعتماد حاصل ہو جائے جو پوری سمجھ سے پیدا ہوتا ہے۔ کیونکہ مَیں چاہتا ہوں کہ وہ اللہ کا راز جان لیں۔ راز کیا ہے؟ مسیح خود۔ 3 اُسی میں حکمت اور علم و عرفان کے تمام خزانے پوشیدہ ہیں۔ 4 غرض خبردار رہیں کہ کوئی آپ کو بظاہر صحیح اور میٹھے میٹھے الفاظ سے دھوکا نہ دے۔ 5 کیونکہ گو مَیں جسم کے لحاظ سے حاضر نہیں ہوں، لیکن روح میں مَیں آپ کے ساتھ ہوں۔ اور مَیں یہ دیکھ کر خوش ہوں کہ آپ کتنی منظم زندگی گزارتے ہیں، کہ آپ کا مسیح پر ایمان کتنا پختہ ہے۔ 6 آپ نے عیسیٰ مسیح کو خداوند کے طور پر قبول کر لیا ہے۔ اب اُس میں زندگی گزاریں۔ 7 اُس میں جڑ پکڑیں، اُس پر اپنی زندگی تعمیر کریں، اُس ایمان میں مضبوط رہیں جس کی آپ کو تعلیم دی گئی ہے اور شکرگزاری سے لبریز ہو جائیں۔ 8 محتاط رہیں کہ کوئی آپ کو فلسفیانہ اور محض فریب دینے والی باتوں سے اپنے جال میں نہ پھنسا لے۔ ایسی باتوں کا سرچشمہ مسیح نہیں بلکہ انسانی روایتیں اور اِس دنیا کی قوتیں ہیں۔ 9 کیونکہ مسیح میں الوہیت کی ساری معموری مجسم ہو کر سکونت کرتی ہے۔ 10 اور آپ کو جو مسیح میں ہیں اُس کی معموری میں شریک کر دیا گیا ہے۔ وہی ہر حکمران اور اختیار والے کا سر ہے۔ 11 اُس میں آتے وقت آپ کا ختنہ بھی کروایا گیا۔ لیکن یہ ختنہ انسانی ہاتھوں سے نہیں کیا گیا بلکہ مسیح کے وسیلے سے۔ اُس وقت آپ کی پرانی فطرت اُتار دی گئی، 12 آپ کو بپتسمہ دے کر مسیح کے ساتھ دفنایا گیا اور آپ کو ایمان سے زندہ کر دیا گیا۔ کیونکہ آپ اللہ کی قدرت پر ایمان لائے تھے، اُسی قدرت پر جس نے مسیح کو مُردوں میں سے زندہ کر دیا تھا۔ 13 پہلے آپ اپنے گناہوں اور نامختون جسمانی حالت کے سبب سے مُردہ تھے، لیکن اب اللہ نے آپ کو مسیح کے ساتھ زندہ کر دیا ہے۔ اُس نے ہمارے تمام گناہوں کو معاف کر دیا ہے۔ 14 ہمارے قرض کی جو رسید اپنی شرائط کی بنا پر ہمارے خلاف تھی اُسے اُس نے منسوخ کر دیا۔ ہاں، اُس نے ہم سے دُور کر کے اُسے کیلوں سے صلیب پر جڑ دیا۔ 15 اُس نے حکمرانوں اور اختیار والوں سے اُن کا اسلحہ چھین کر سب کے سامنے اُن کی رُسوائی کی۔ ہاں، مسیح کی صلیبی موت سے وہ اللہ کے قیدی بن گئے اور اُنہیں فتح کے جلوس میں اُس کے پیچھے پیچھے چلنا پڑا۔ 16 چنانچہ کوئی آپ کو اِس وجہ سے مجرم نہ ٹھہرائے کہ آپ کیا کیا کھاتے پیتے یا کون کون سی عیدیں مناتے ہیں۔ اِسی طرح کوئی آپ کی عدالت نہ کرے اگر آپ ہلال کی عید یا سبت کا دن نہیں مناتے۔ 17 یہ چیزیں تو صرف آنے والی حقیقت کا سایہ ہی ہیں جبکہ یہ حقیقت خود مسیح میں پائی جاتی ہے۔ 18 ایسے لوگ آپ کو مجرم نہ ٹھہرائیں جو ظاہری فروتنی اور فرشتوں کی پوجا پر اصرار کرتے ہیں۔ بڑی تفصیل سے اپنی رویاؤں میں دیکھی ہوئی باتیں بیان کرتے کرتے اُن کے غیرروحانی ذہن خواہ مخواہ پھول جاتے ہیں۔ 19 یوں اُنہوں نے مسیح کے ساتھ لگے رہنا چھوڑ دیا اگرچہ وہ بدن کا سر ہے۔ وہی جوڑوں اور پٹھوں کے ذریعے پورے بدن کو سہارا دے کر اُس کے مختلف حصوں کو جوڑ دیتا ہے۔ یوں پورا بدن اللہ کی مدد سے ترقی کرتا جاتا ہے۔ 20 آپ تو مسیح کے ساتھ مر کر دنیا کی قوتوں سے آزاد ہو گئے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو آپ زندگی ایسے کیوں گزارتے ہیں جیسے کہ آپ ابھی تک اِس دنیا کی ملکیت ہیں؟ آپ کیوں اِس کے احکام کے تابع رہتے ہیں؟ 21 مثلاً ”اِسے ہاتھ نہ لگانا، وہ نہ چکھنا، یہ نہ چھونا۔“ 22 اِن تمام چیزوں کا مقصد تو یہ ہے کہ استعمال ہو کر ختم ہو جائیں۔ یہ صرف انسانی احکام اور تعلیمات ہیں۔ 23 بےشک یہ احکام جو گھڑے ہوئے مذہبی فرائض، نام نہاد فروتنی اور جسم کے سخت دباؤ کا تقاضا کرتے ہیں حکمت پر مبنی تو لگتے ہیں، لیکن یہ بےکار ہیں اور صرف جسم ہی کی خواہشات پوری کرتے ہیں۔

In Other Versions

Colossians 2 in the ANGEFD

Colossians 2 in the ANTPNG2D

Colossians 2 in the AS21

Colossians 2 in the BAGH

Colossians 2 in the BBPNG

Colossians 2 in the BBT1E

Colossians 2 in the BDS

Colossians 2 in the BEV

Colossians 2 in the BHAD

Colossians 2 in the BIB

Colossians 2 in the BLPT

Colossians 2 in the BNT

Colossians 2 in the BNTABOOT

Colossians 2 in the BNTLV

Colossians 2 in the BOATCB

Colossians 2 in the BOATCB2

Colossians 2 in the BOBCV

Colossians 2 in the BOCNT

Colossians 2 in the BOECS

Colossians 2 in the BOGWICC

Colossians 2 in the BOHCB

Colossians 2 in the BOHCV

Colossians 2 in the BOHLNT

Colossians 2 in the BOHNTLTAL

Colossians 2 in the BOICB

Colossians 2 in the BOILNTAP

Colossians 2 in the BOITCV

Colossians 2 in the BOKCV

Colossians 2 in the BOKCV2

Colossians 2 in the BOKHWOG

Colossians 2 in the BOKSSV

Colossians 2 in the BOLCB

Colossians 2 in the BOLCB2

Colossians 2 in the BOMCV

Colossians 2 in the BONAV

Colossians 2 in the BONCB

Colossians 2 in the BONLT

Colossians 2 in the BONUT2

Colossians 2 in the BOPLNT

Colossians 2 in the BOSCB

Colossians 2 in the BOSNC

Colossians 2 in the BOTLNT

Colossians 2 in the BOVCB

Colossians 2 in the BOYCB

Colossians 2 in the BPBB

Colossians 2 in the BPH

Colossians 2 in the BSB

Colossians 2 in the CCB

Colossians 2 in the CUV

Colossians 2 in the CUVS

Colossians 2 in the DBT

Colossians 2 in the DGDNT

Colossians 2 in the DHNT

Colossians 2 in the DNT

Colossians 2 in the ELBE

Colossians 2 in the EMTV

Colossians 2 in the ESV

Colossians 2 in the FBV

Colossians 2 in the FEB

Colossians 2 in the GGMNT

Colossians 2 in the GNT

Colossians 2 in the HARY

Colossians 2 in the HNT

Colossians 2 in the IRVA

Colossians 2 in the IRVB

Colossians 2 in the IRVG

Colossians 2 in the IRVH

Colossians 2 in the IRVK

Colossians 2 in the IRVM

Colossians 2 in the IRVM2

Colossians 2 in the IRVO

Colossians 2 in the IRVP

Colossians 2 in the IRVT

Colossians 2 in the IRVT2

Colossians 2 in the IRVU

Colossians 2 in the ISVN

Colossians 2 in the JSNT

Colossians 2 in the KAPI

Colossians 2 in the KBT1ETNIK

Colossians 2 in the KBV

Colossians 2 in the KJV

Colossians 2 in the KNFD

Colossians 2 in the LBA

Colossians 2 in the LBLA

Colossians 2 in the LNT

Colossians 2 in the LSV

Colossians 2 in the MAAL

Colossians 2 in the MBV

Colossians 2 in the MBV2

Colossians 2 in the MHNT

Colossians 2 in the MKNFD

Colossians 2 in the MNG

Colossians 2 in the MNT

Colossians 2 in the MNT2

Colossians 2 in the MRS1T

Colossians 2 in the NAA

Colossians 2 in the NASB

Colossians 2 in the NBLA

Colossians 2 in the NBS

Colossians 2 in the NBVTP

Colossians 2 in the NET2

Colossians 2 in the NIV11

Colossians 2 in the NNT

Colossians 2 in the NNT2

Colossians 2 in the NNT3

Colossians 2 in the PDDPT

Colossians 2 in the PFNT

Colossians 2 in the RMNT

Colossians 2 in the SBIAS

Colossians 2 in the SBIBS

Colossians 2 in the SBIBS2

Colossians 2 in the SBICS

Colossians 2 in the SBIDS

Colossians 2 in the SBIGS

Colossians 2 in the SBIHS

Colossians 2 in the SBIIS

Colossians 2 in the SBIIS2

Colossians 2 in the SBIIS3

Colossians 2 in the SBIKS

Colossians 2 in the SBIKS2

Colossians 2 in the SBIMS

Colossians 2 in the SBIOS

Colossians 2 in the SBIPS

Colossians 2 in the SBISS

Colossians 2 in the SBITS

Colossians 2 in the SBITS2

Colossians 2 in the SBITS3

Colossians 2 in the SBITS4

Colossians 2 in the SBIUS

Colossians 2 in the SBIVS

Colossians 2 in the SBT

Colossians 2 in the SBT1E

Colossians 2 in the SCHL

Colossians 2 in the SNT

Colossians 2 in the SUSU

Colossians 2 in the SUSU2

Colossians 2 in the SYNO

Colossians 2 in the TBIAOTANT

Colossians 2 in the TBT1E

Colossians 2 in the TBT1E2

Colossians 2 in the TFTIP

Colossians 2 in the TFTU

Colossians 2 in the TGNTATF3T

Colossians 2 in the THAI

Colossians 2 in the TNFD

Colossians 2 in the TNT

Colossians 2 in the TNTIK

Colossians 2 in the TNTIL

Colossians 2 in the TNTIN

Colossians 2 in the TNTIP

Colossians 2 in the TNTIZ

Colossians 2 in the TOMA

Colossians 2 in the TTENT

Colossians 2 in the UBG

Colossians 2 in the UGV

Colossians 2 in the UGV3

Colossians 2 in the VBL

Colossians 2 in the VDCC

Colossians 2 in the YALU

Colossians 2 in the YAPE

Colossians 2 in the YBVTP

Colossians 2 in the ZBP