Jeremiah 15 (UGV2)

1 پھر رب مجھ سے ہم کلام ہوا، ”اب سے میرا دل اِس قوم کی طرف مائل نہیں ہو گا، خواہ موسیٰ اور سموایل میرے سامنے آ کر اُن کی شفاعت کیوں نہ کریں۔ اُنہیں میرے حضور سے نکال دے، وہ چلے جائیں! 2 اگر وہ تجھ سے پوچھیں، ’ہم کدھر جائیں؟‘ تو اُنہیں جواب دے، ’رب فرماتا ہے کہ جسے مرنا ہے وہ مرے، جسے تلوار کی زد میں آنا ہے وہ تلوار کا لقمہ بنے، جسے بھوکے مرنا ہے وہ بھوکے مرے، جسے قید میں جانا ہے وہ قید ہو جائے‘۔“ 3 رب فرماتا ہے، ”مَیں اُنہیں چار قسم کی سزا دوں گا۔ ایک، تلوار اُنہیں قتل کرے گی۔ دوسرے، کُتے اُن کی لاشیں گھسیٹ کر لے جائیں گے۔ تیسرے اور چوتھے، پرندے اور درندے اُنہیں کھا کھا کر ختم کر دیں گے۔ 4 جب مَیں اپنی قوم سے نپٹ لوں گا تو دنیا کے تمام ممالک اُس کی حالت دیکھ کر کانپ اُٹھیں گے۔ اُن کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے جب وہ یہوداہ کے بادشاہ منسّی بن حِزقیاہ کی اُن شریر حرکتوں کا انجام دیکھیں گے جو اُس نے یروشلم میں کی ہیں۔ 5 اے یروشلم، کون تجھ پر ترس کھائے گا، کون ہم دردی کا اظہار کرے گا؟ کون تیرے گھر آ کر تیرا حال پوچھے گا؟“ 6 رب فرماتا ہے، ”تُو نے مجھے رد کیا، اپنا منہ مجھ سے پھیر لیا ہے۔ اب مَیں اپنا ہاتھ تیرے خلاف بڑھا کر تجھے تباہ کر دوں گا۔ کیونکہ مَیں ہم دردی دکھاتے دکھاتے تنگ آ گیا ہوں۔ 7 جس طرح گندم کو ہَوا میں اُچھال کر بھوسے سے الگ کیا جاتا ہے اُسی طرح مَیں اُنہیں ملک کے دروازوں کے سامنے پھٹکوں گا۔ چونکہ میری قوم نے اپنے غلط راستوں کو ترک نہ کیا اِس لئے مَیں اُسے بےاولاد بنا کر برباد کر دوں گا۔ 8 اُس کی بیوائیں سمندر کی ریت جیسی بےشمار ہوں گی۔ دوپہر کے وقت ہی مَیں نوجوانوں کی ماؤں پر تباہی نازل کروں گا، اچانک ہی اُن پر پیچ و تاب اور دہشت چھا جائے گی۔ 9 سات بچوں کی ماں نڈھال ہو کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے گی۔ دن کے وقت ہی اُس کا سورج ڈوب جائے گا، اُس کا فخر اور عزت جاتی رہے گی۔ جو لوگ بچ جائیں گے اُنہیں مَیں دشمن کے آگے آگے تلوار سے مار ڈالوں گا۔“ یہ رب کا فرمان ہے۔ 10 اے میری ماں، مجھ پر افسوس! افسوس کہ تُو نے مجھ جیسے شخص کو جنم دیا جس کے ساتھ پورا ملک جھگڑتا اور لڑتا ہے۔ گو مَیں نے نہ اُدھار دیا نہ لیا توبھی سب مجھ پر لعنت کرتے ہیں۔ 11 رب نے جواب دیا، ”یقیناً مَیں تجھے مضبوط کر کے اپنا اچھا مقصد پورا کروں گا۔ یقیناً مَیں ہونے دوں گا کہ مصیبت کے وقت دشمن تجھ سے منت کرے۔ 12 کیونکہ کوئی اُس لوہے کو توڑ نہیں سکے گا جو شمال سے آئے گا، ہاں لوہے اور پیتل کا وہ سریا توڑا نہیں جائے گا۔ 13 مَیں تیرے خزانے دشمن کو مفت میں دوں گا۔ تجھے تمام گناہوں کا اجر ملے گا جب وہ پورے ملک میں تیری دولت لُوٹنے آئے گا۔ 14 تب مَیں تجھے دشمن کے ذریعے ایک ملک میں پہنچا دوں گا جس سے تُو ناواقف ہے۔ کیونکہ میرے غضب کی بھڑکتی آگ تجھے بھسم کر دے گی۔“ 15 اے رب، تُو سب کچھ جانتا ہے۔ مجھے یاد کر، میرا خیال کر، تعاقب کرنے والوں سے میرا انتقام لے! اُنہیں یہاں تک برداشت نہ کر کہ آخرکار میرا صفایا ہو جائے۔ اِسے دھیان میں رکھ کہ میری رُسوائی تیری ہی خاطر ہو رہی ہے۔ 16 اے رب، لشکروں کے خدا، جب بھی تیرا کلام مجھ پر نازل ہوا تو مَیں نے اُسے ہضم کیا، اور میرا دل اُس سے خوش و خرم ہوا۔ کیونکہ مجھ پر تیرے ہی نام کا ٹھپا لگا ہے۔ 17 جب دیگر لوگ رنگ رلیوں میں اپنے دل بہلاتے تھے تو مَیں کبھی اُن کے ساتھ نہ بیٹھا، کبھی اُن کی باتوں سے لطف اندوز نہ ہوا۔ نہیں، تیرا ہاتھ مجھ پر تھا، اِس لئے مَیں دوسروں سے دُور ہی بیٹھا رہا۔ کیونکہ تُو نے میرے دل کو قوم پر قہر سے بھر دیا تھا۔ 18 کیا وجہ ہے کہ میرا درد کبھی ختم نہیں ہوتا، کہ میرا زخم لاعلاج ہے اور کبھی نہیں بھرتا؟ تُو میرے لئے فریب دہ چشمہ بن گیا ہے، ایسی ندی جس کے پانی پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔ 19 رب جواب میں فرماتا ہے، ”اگر تُو میرے پاس واپس آئے تو مَیں تجھے واپس آنے دوں گا، اور تُو دوبارہ میرے سامنے حاضر ہو سکے گا۔ اور اگر تُو فضول باتیں نہ کرے بلکہ میرے لائق الفاظ بولے تو میرا ترجمان ہو گا۔ لازم ہے کہ لوگ تیری طرف رجوع کریں، لیکن خبردار، کبھی اُن کی طرف رجوع نہ کر!“ 20 رب فرماتا ہے، ”مَیں تجھے پیتل کی مضبوط دیوار بنا دوں گا تاکہ تُو اِس قوم کا سامنا کر سکے۔ یہ تجھ سے لڑیں گے لیکن تجھ پر غالب نہیں آئیں گے، کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہوں، مَیں تیری مدد کر کے تجھے بچائے رکھوں گا۔ 21 مَیں تجھے بےدینوں کے ہاتھ سے بچاؤں گا اور فدیہ دے کر ظالموں کی گرفت سے چھڑاؤں گا۔“

In Other Versions

Jeremiah 15 in the ANGEFD

Jeremiah 15 in the ANTPNG2D

Jeremiah 15 in the AS21

Jeremiah 15 in the BAGH

Jeremiah 15 in the BBPNG

Jeremiah 15 in the BBT1E

Jeremiah 15 in the BDS

Jeremiah 15 in the BEV

Jeremiah 15 in the BHAD

Jeremiah 15 in the BIB

Jeremiah 15 in the BLPT

Jeremiah 15 in the BNT

Jeremiah 15 in the BNTABOOT

Jeremiah 15 in the BNTLV

Jeremiah 15 in the BOATCB

Jeremiah 15 in the BOATCB2

Jeremiah 15 in the BOBCV

Jeremiah 15 in the BOCNT

Jeremiah 15 in the BOECS

Jeremiah 15 in the BOGWICC

Jeremiah 15 in the BOHCB

Jeremiah 15 in the BOHCV

Jeremiah 15 in the BOHLNT

Jeremiah 15 in the BOHNTLTAL

Jeremiah 15 in the BOICB

Jeremiah 15 in the BOILNTAP

Jeremiah 15 in the BOITCV

Jeremiah 15 in the BOKCV

Jeremiah 15 in the BOKCV2

Jeremiah 15 in the BOKHWOG

Jeremiah 15 in the BOKSSV

Jeremiah 15 in the BOLCB

Jeremiah 15 in the BOLCB2

Jeremiah 15 in the BOMCV

Jeremiah 15 in the BONAV

Jeremiah 15 in the BONCB

Jeremiah 15 in the BONLT

Jeremiah 15 in the BONUT2

Jeremiah 15 in the BOPLNT

Jeremiah 15 in the BOSCB

Jeremiah 15 in the BOSNC

Jeremiah 15 in the BOTLNT

Jeremiah 15 in the BOVCB

Jeremiah 15 in the BOYCB

Jeremiah 15 in the BPBB

Jeremiah 15 in the BPH

Jeremiah 15 in the BSB

Jeremiah 15 in the CCB

Jeremiah 15 in the CUV

Jeremiah 15 in the CUVS

Jeremiah 15 in the DBT

Jeremiah 15 in the DGDNT

Jeremiah 15 in the DHNT

Jeremiah 15 in the DNT

Jeremiah 15 in the ELBE

Jeremiah 15 in the EMTV

Jeremiah 15 in the ESV

Jeremiah 15 in the FBV

Jeremiah 15 in the FEB

Jeremiah 15 in the GGMNT

Jeremiah 15 in the GNT

Jeremiah 15 in the HARY

Jeremiah 15 in the HNT

Jeremiah 15 in the IRVA

Jeremiah 15 in the IRVB

Jeremiah 15 in the IRVG

Jeremiah 15 in the IRVH

Jeremiah 15 in the IRVK

Jeremiah 15 in the IRVM

Jeremiah 15 in the IRVM2

Jeremiah 15 in the IRVO

Jeremiah 15 in the IRVP

Jeremiah 15 in the IRVT

Jeremiah 15 in the IRVT2

Jeremiah 15 in the IRVU

Jeremiah 15 in the ISVN

Jeremiah 15 in the JSNT

Jeremiah 15 in the KAPI

Jeremiah 15 in the KBT1ETNIK

Jeremiah 15 in the KBV

Jeremiah 15 in the KJV

Jeremiah 15 in the KNFD

Jeremiah 15 in the LBA

Jeremiah 15 in the LBLA

Jeremiah 15 in the LNT

Jeremiah 15 in the LSV

Jeremiah 15 in the MAAL

Jeremiah 15 in the MBV

Jeremiah 15 in the MBV2

Jeremiah 15 in the MHNT

Jeremiah 15 in the MKNFD

Jeremiah 15 in the MNG

Jeremiah 15 in the MNT

Jeremiah 15 in the MNT2

Jeremiah 15 in the MRS1T

Jeremiah 15 in the NAA

Jeremiah 15 in the NASB

Jeremiah 15 in the NBLA

Jeremiah 15 in the NBS

Jeremiah 15 in the NBVTP

Jeremiah 15 in the NET2

Jeremiah 15 in the NIV11

Jeremiah 15 in the NNT

Jeremiah 15 in the NNT2

Jeremiah 15 in the NNT3

Jeremiah 15 in the PDDPT

Jeremiah 15 in the PFNT

Jeremiah 15 in the RMNT

Jeremiah 15 in the SBIAS

Jeremiah 15 in the SBIBS

Jeremiah 15 in the SBIBS2

Jeremiah 15 in the SBICS

Jeremiah 15 in the SBIDS

Jeremiah 15 in the SBIGS

Jeremiah 15 in the SBIHS

Jeremiah 15 in the SBIIS

Jeremiah 15 in the SBIIS2

Jeremiah 15 in the SBIIS3

Jeremiah 15 in the SBIKS

Jeremiah 15 in the SBIKS2

Jeremiah 15 in the SBIMS

Jeremiah 15 in the SBIOS

Jeremiah 15 in the SBIPS

Jeremiah 15 in the SBISS

Jeremiah 15 in the SBITS

Jeremiah 15 in the SBITS2

Jeremiah 15 in the SBITS3

Jeremiah 15 in the SBITS4

Jeremiah 15 in the SBIUS

Jeremiah 15 in the SBIVS

Jeremiah 15 in the SBT

Jeremiah 15 in the SBT1E

Jeremiah 15 in the SCHL

Jeremiah 15 in the SNT

Jeremiah 15 in the SUSU

Jeremiah 15 in the SUSU2

Jeremiah 15 in the SYNO

Jeremiah 15 in the TBIAOTANT

Jeremiah 15 in the TBT1E

Jeremiah 15 in the TBT1E2

Jeremiah 15 in the TFTIP

Jeremiah 15 in the TFTU

Jeremiah 15 in the TGNTATF3T

Jeremiah 15 in the THAI

Jeremiah 15 in the TNFD

Jeremiah 15 in the TNT

Jeremiah 15 in the TNTIK

Jeremiah 15 in the TNTIL

Jeremiah 15 in the TNTIN

Jeremiah 15 in the TNTIP

Jeremiah 15 in the TNTIZ

Jeremiah 15 in the TOMA

Jeremiah 15 in the TTENT

Jeremiah 15 in the UBG

Jeremiah 15 in the UGV

Jeremiah 15 in the UGV3

Jeremiah 15 in the VBL

Jeremiah 15 in the VDCC

Jeremiah 15 in the YALU

Jeremiah 15 in the YAPE

Jeremiah 15 in the YBVTP

Jeremiah 15 in the ZBP