Jeremiah 26 (UGV2)

1 جب یہویقیم بن یوسیاہ یہوداہ کے تخت پر بیٹھ گیا تو تھوڑی دیر کے بعد رب کا کلام یرمیاہ پر نازل ہوا۔ 2 رب نے فرمایا، ”اے یرمیاہ، رب کے گھر کے صحن میں کھڑا ہو کر اُن تمام لوگوں سے مخاطب ہو جو رب کے گھر میں سجدہ کرنے کے لئے یہوداہ کے دیگر شہروں سے آئے ہیں۔ اُنہیں میرا پورا پیغام سنا دے، ایک بات بھی نہ چھوڑ! 3 شاید وہ سنیں اور ہر ایک اپنی بُری راہ سے باز آ جائے۔ اِس صورت میں مَیں پچھتا کر اُن پر وہ سزا نازل نہیں کروں گا جس کا منصوبہ مَیں نے اُن کے بُرے اعمال دیکھ کر باندھ لیا ہے۔ 4 اُنہیں بتا، ’رب فرماتا ہے کہ میری سنو اور میری اُس شریعت پر عمل کرو جو مَیں نے تمہیں دی ہے۔ 5 نیز، نبیوں کے پیغامات پر دھیان دو۔ افسوس، گو مَیں اپنے خادموں کو بار بار تمہارے پاس بھیجتا رہا توبھی تم نے اُن کی نہ سنی۔ 6 اگر تم آئندہ بھی نہ سنو تو مَیں اِس گھر کو یوں تباہ کروں گا جس طرح مَیں نے سَیلا کا مقدِس تباہ کیا تھا۔ مَیں اِس شہر کو بھی یوں خاک میں ملا دوں گا کہ عبرت انگیز مثال بن جائے گا۔ دنیا کی تمام قوموں میں جب کوئی اپنے دشمن پر لعنت بھیجنا چاہے تو وہ کہے گا کہ اُس کا یروشلم کا سا انجام ہو‘۔“ 7 جب یرمیاہ نے رب کے گھر میں رب کے یہ الفاظ سنائے تو اماموں، نبیوں اور تمام باقی لوگوں نے غور سے سنا۔ 8 یرمیاہ نے اُنہیں سب کچھ پیش کیا جو رب نے اُسے سنانے کو کہا تھا۔ لیکن جوں ہی وہ اختتام پر پہنچ گیا تو امام، نبی اور باقی تمام لوگ اُسے پکڑ کر چیخنے لگے، ”تجھے مرنا ہی ہے! 9 تُو رب کا نام لے کر کیوں کہہ رہا ہے کہ رب کا گھر سَیلا کی طرح تباہ ہو جائے گا، اور یروشلم ملبے کا ڈھیر بن کر غیرآباد ہو جائے گا؟“ ایسی باتیں کہہ کر تمام لوگوں نے رب کے گھر میں یرمیاہ کو گھیرے رکھا۔ 10 جب یہوداہ کے بزرگوں کو اِس کی خبر ملی تو وہ شاہی محل سے نکل کر رب کے گھر کے پاس پہنچے۔ وہاں وہ رب کے گھر کے صحن کے نئے دروازے میں بیٹھ گئے تاکہ یرمیاہ کی عدالت کریں۔ 11 تب اماموں اور نبیوں نے بزرگوں اور تمام لوگوں کے سامنے یرمیاہ پر الزام لگایا، ”لازم ہے کہ اِس آدمی کو سزائے موت دی جائے! کیونکہ اِس نے اِس شہر یروشلم کے خلاف نبوّت کی ہے۔ آپ نے اپنے کانوں سے یہ بات سنی ہے۔“ 12 تب یرمیاہ نے بزرگوں اور باقی تمام لوگوں سے کہا، ”رب نے خود مجھے یہاں بھیجا تاکہ مَیں رب کے گھر اور یروشلم کے خلاف اُن تمام باتوں کی پیش گوئی کروں جو آپ نے سنی ہیں۔ 13 چنانچہ اپنی راہوں اور اعمال کو درست کریں! رب اپنے خدا کی سنیں تاکہ وہ پچھتا کر آپ پر وہ سزا نازل نہ کرے جس کا اعلان اُس نے کیا ہے۔ 14 جہاں تک میرا تعلق ہے، مَیں تو آپ کے ہاتھ میں ہوں۔ میرے ساتھ وہ سلوک کریں جو آپ کو اچھا اور مناسب لگے۔ 15 لیکن ایک بات جان لیں۔ اگر آپ مجھے سزائے موت دیں تو آپ بےقصور کے قاتل ٹھہریں گے۔ آپ اور یہ شہر اُس کے تمام باشندوں سمیت قصوروار ٹھہریں گے۔ کیونکہ رب ہی نے مجھے آپ کے پاس بھیجا تاکہ آپ کے سامنے ہی یہ باتیں کروں۔“ 16 یہ سن کر بزرگوں اور عوام کے تمام لوگوں نے اماموں اور نبیوں سے کہا، ”یہ آدمی سزائے موت کے لائق نہیں ہے! کیونکہ اُس نے رب ہمارے خدا کا نام لے کر ہم سے بات کی ہے۔“ 17 پھر ملک کے کچھ بزرگ کھڑے ہو کر پوری جماعت سے مخاطب ہوئے، 18 ”جب حِزقیاہ یہوداہ کا بادشاہ تھا تو مورشت کے رہنے والے نبی میکاہ نے نبوّت کر کے یہوداہ کے تمام باشندوں سے کہا، ’رب الافواج فرماتا ہے کہ صیون پر کھیت کی طرح ہل چلایا جائے گا، اور یروشلم ملبے کا ڈھیر بن جائے گا۔ رب کے گھر کی پہاڑی پر گنجان جنگل اُگے گا۔‘ 19 کیا یہوداہ کے بادشاہ حِزقیاہ یا یہوداہ کے کسی اَور شخص نے میکاہ کو سزائے موت دی؟ ہرگز نہیں، بلکہ حِزقیاہ نے رب کا خوف مان کر اُس کا غصہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی۔ نتیجے میں رب نے پچھتا کر وہ سزا اُن پر نازل نہ کی جس کا اعلان وہ کر چکا تھا۔ سنیں، اگر ہم یرمیاہ کو سزائے موت دیں تو اپنے آپ پر سخت سزا لائیں گے۔“ 20 اُن دنوں میں ایک اَور نبی بھی یرمیاہ کی طرح رب کا نام لے کر نبوّت کرتا تھا۔ اُس کا نام اُوریاہ بن سمعیاہ تھا، اور وہ قِریَت یعریم کا رہنے والا تھا۔ اُس نے بھی یروشلم اور یہوداہ کے خلاف وہی پیش گوئیاں سنائیں جو یرمیاہ سناتا تھا۔ 21 جب یہویقیم بادشاہ اور اُس کے تمام فوجی اور سرکاری افسروں نے اُس کی باتیں سنیں تو بادشاہ نے اُسے مار ڈالنے کی کوشش کی۔ لیکن اُوریاہ کو اِس کی خبر ملی، اور وہ ڈر کر بھاگ گیا۔ چلتے چلتے وہ مصر پہنچ گیا۔ 22 تب یہویقیم نے اِلناتن بن عکبور اور چند ایک آدمیوں کو وہاں بھیج دیا۔ 23 وہاں پہنچ کر وہ اُوریاہ کو پکڑ کر یہویقیم کے پاس واپس لائے۔ بادشاہ کے حکم پر اُس کا سر قلم کر دیا گیا اور اُس کی نعش کو نچلے طبقے کے لوگوں کے قبرستان میں دفنایا گیا۔ 24 لیکن یرمیاہ کی جان چھوٹ گئی۔ اُسے عوام کے حوالے نہ کیا گیا، گو وہ اُسے مار ڈالنا چاہتے تھے، کیونکہ اخی قام بن سافن اُس کے حق میں تھا۔

In Other Versions

Jeremiah 26 in the ANGEFD

Jeremiah 26 in the ANTPNG2D

Jeremiah 26 in the AS21

Jeremiah 26 in the BAGH

Jeremiah 26 in the BBPNG

Jeremiah 26 in the BBT1E

Jeremiah 26 in the BDS

Jeremiah 26 in the BEV

Jeremiah 26 in the BHAD

Jeremiah 26 in the BIB

Jeremiah 26 in the BLPT

Jeremiah 26 in the BNT

Jeremiah 26 in the BNTABOOT

Jeremiah 26 in the BNTLV

Jeremiah 26 in the BOATCB

Jeremiah 26 in the BOATCB2

Jeremiah 26 in the BOBCV

Jeremiah 26 in the BOCNT

Jeremiah 26 in the BOECS

Jeremiah 26 in the BOGWICC

Jeremiah 26 in the BOHCB

Jeremiah 26 in the BOHCV

Jeremiah 26 in the BOHLNT

Jeremiah 26 in the BOHNTLTAL

Jeremiah 26 in the BOICB

Jeremiah 26 in the BOILNTAP

Jeremiah 26 in the BOITCV

Jeremiah 26 in the BOKCV

Jeremiah 26 in the BOKCV2

Jeremiah 26 in the BOKHWOG

Jeremiah 26 in the BOKSSV

Jeremiah 26 in the BOLCB

Jeremiah 26 in the BOLCB2

Jeremiah 26 in the BOMCV

Jeremiah 26 in the BONAV

Jeremiah 26 in the BONCB

Jeremiah 26 in the BONLT

Jeremiah 26 in the BONUT2

Jeremiah 26 in the BOPLNT

Jeremiah 26 in the BOSCB

Jeremiah 26 in the BOSNC

Jeremiah 26 in the BOTLNT

Jeremiah 26 in the BOVCB

Jeremiah 26 in the BOYCB

Jeremiah 26 in the BPBB

Jeremiah 26 in the BPH

Jeremiah 26 in the BSB

Jeremiah 26 in the CCB

Jeremiah 26 in the CUV

Jeremiah 26 in the CUVS

Jeremiah 26 in the DBT

Jeremiah 26 in the DGDNT

Jeremiah 26 in the DHNT

Jeremiah 26 in the DNT

Jeremiah 26 in the ELBE

Jeremiah 26 in the EMTV

Jeremiah 26 in the ESV

Jeremiah 26 in the FBV

Jeremiah 26 in the FEB

Jeremiah 26 in the GGMNT

Jeremiah 26 in the GNT

Jeremiah 26 in the HARY

Jeremiah 26 in the HNT

Jeremiah 26 in the IRVA

Jeremiah 26 in the IRVB

Jeremiah 26 in the IRVG

Jeremiah 26 in the IRVH

Jeremiah 26 in the IRVK

Jeremiah 26 in the IRVM

Jeremiah 26 in the IRVM2

Jeremiah 26 in the IRVO

Jeremiah 26 in the IRVP

Jeremiah 26 in the IRVT

Jeremiah 26 in the IRVT2

Jeremiah 26 in the IRVU

Jeremiah 26 in the ISVN

Jeremiah 26 in the JSNT

Jeremiah 26 in the KAPI

Jeremiah 26 in the KBT1ETNIK

Jeremiah 26 in the KBV

Jeremiah 26 in the KJV

Jeremiah 26 in the KNFD

Jeremiah 26 in the LBA

Jeremiah 26 in the LBLA

Jeremiah 26 in the LNT

Jeremiah 26 in the LSV

Jeremiah 26 in the MAAL

Jeremiah 26 in the MBV

Jeremiah 26 in the MBV2

Jeremiah 26 in the MHNT

Jeremiah 26 in the MKNFD

Jeremiah 26 in the MNG

Jeremiah 26 in the MNT

Jeremiah 26 in the MNT2

Jeremiah 26 in the MRS1T

Jeremiah 26 in the NAA

Jeremiah 26 in the NASB

Jeremiah 26 in the NBLA

Jeremiah 26 in the NBS

Jeremiah 26 in the NBVTP

Jeremiah 26 in the NET2

Jeremiah 26 in the NIV11

Jeremiah 26 in the NNT

Jeremiah 26 in the NNT2

Jeremiah 26 in the NNT3

Jeremiah 26 in the PDDPT

Jeremiah 26 in the PFNT

Jeremiah 26 in the RMNT

Jeremiah 26 in the SBIAS

Jeremiah 26 in the SBIBS

Jeremiah 26 in the SBIBS2

Jeremiah 26 in the SBICS

Jeremiah 26 in the SBIDS

Jeremiah 26 in the SBIGS

Jeremiah 26 in the SBIHS

Jeremiah 26 in the SBIIS

Jeremiah 26 in the SBIIS2

Jeremiah 26 in the SBIIS3

Jeremiah 26 in the SBIKS

Jeremiah 26 in the SBIKS2

Jeremiah 26 in the SBIMS

Jeremiah 26 in the SBIOS

Jeremiah 26 in the SBIPS

Jeremiah 26 in the SBISS

Jeremiah 26 in the SBITS

Jeremiah 26 in the SBITS2

Jeremiah 26 in the SBITS3

Jeremiah 26 in the SBITS4

Jeremiah 26 in the SBIUS

Jeremiah 26 in the SBIVS

Jeremiah 26 in the SBT

Jeremiah 26 in the SBT1E

Jeremiah 26 in the SCHL

Jeremiah 26 in the SNT

Jeremiah 26 in the SUSU

Jeremiah 26 in the SUSU2

Jeremiah 26 in the SYNO

Jeremiah 26 in the TBIAOTANT

Jeremiah 26 in the TBT1E

Jeremiah 26 in the TBT1E2

Jeremiah 26 in the TFTIP

Jeremiah 26 in the TFTU

Jeremiah 26 in the TGNTATF3T

Jeremiah 26 in the THAI

Jeremiah 26 in the TNFD

Jeremiah 26 in the TNT

Jeremiah 26 in the TNTIK

Jeremiah 26 in the TNTIL

Jeremiah 26 in the TNTIN

Jeremiah 26 in the TNTIP

Jeremiah 26 in the TNTIZ

Jeremiah 26 in the TOMA

Jeremiah 26 in the TTENT

Jeremiah 26 in the UBG

Jeremiah 26 in the UGV

Jeremiah 26 in the UGV3

Jeremiah 26 in the VBL

Jeremiah 26 in the VDCC

Jeremiah 26 in the YALU

Jeremiah 26 in the YAPE

Jeremiah 26 in the YBVTP

Jeremiah 26 in the ZBP