Job 41 (UGV2)
1 کیا تُو لِویاتان اژدہے کو مچھلی کے کانٹے سے پکڑ سکتا یا اُس کی زبان کو رسّے سے باندھ سکتا ہے؟ 2 کیا تُو اُس کی ناک چھید کر اُس میں سے رسّا گزار سکتا یا اُس کے جبڑے کو کانٹے سے چیر سکتا ہے؟ 3 کیا وہ کبھی تجھ سے بار بار رحم مانگے گا یا نرم نرم الفاظ سے تیری خوشامد کرے گا؟ 4 کیا وہ کبھی تیرے ساتھ عہد کرے گا کہ تُو اُسے اپنا غلام بنائے رکھے؟ ہرگز نہیں! 5 کیا تُو پرندے کی طرح اُس کے ساتھ کھیل سکتا یا اُسے باندھ کر اپنی لڑکیوں کو دے سکتا ہے تاکہ وہ اُس کے ساتھ کھیلیں؟ 6 کیا سوداگر کبھی اُس کا سودا کریں گے یا اُسے تاجروں میں تقسیم کریں گے؟ کبھی نہیں! 7 کیا تُو اُس کی کھال کو بھالوں سے یا اُس کے سر کو ہارپونوں سے بھر سکتا ہے؟ 8 ایک دفعہ اُسے ہاتھ لگایا تو یہ لڑائی تجھے ہمیشہ یاد رہے گی، اور تُو آئندہ ایسی حرکت کبھی نہیں کرے گا! 9 یقیناً اُس پر قابو پانے کی ہر اُمید فریب دہ ثابت ہو گی، کیونکہ اُسے دیکھتے ہی انسان گر جاتا ہے۔ 10 کوئی اِتنا بےدھڑک نہیں ہے کہ اُسے مشتعل کرے۔ تو پھر کون میرا سامنا کر سکتا ہے؟ 11 کس نے مجھے کچھ دیا ہے کہ مَیں اُس کا معاوضہ دوں۔ آسمان تلے ہر چیز میری ہی ہے! 12 مَیں تجھے اُس کے اعضا کے بیان سے محروم نہیں رکھوں گا، کہ وہ کتنا بڑا، طاقت ور اور خوب صورت ہے۔ 13 کون اُس کی کھال اُتار سکتا، کون اُس کے زرہ بکتر کی دو تہوں کے اندر تک پہنچ سکتا ہے؟ 14 کون اُس کے منہ کا دروازہ کھولنے کی جرأت کرے؟ اُس کے ہول ناک دانت دیکھ کر انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ 15 اُس کی پیٹھ پر ایک دوسری سے خوب جُڑی ہوئی ڈھالوں کی قطاریں ہوتی ہیں۔ 16 وہ اِتنی مضبوطی سے ایک دوسری سے لگی ہوتی ہیں کہ اُن کے درمیان سے ہَوا بھی نہیں گزر سکتی، 17 بلکہ یوں ایک دوسری سے چمٹی اور لپٹی رہتی ہیں کہ اُنہیں ایک دوسری سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔ 18 جب چھینکیں مارے تو بجلی چمک اُٹھتی ہے۔ اُس کی آنکھیں طلوعِ صبح کی پلکوں کی مانند ہیں۔ 19 اُس کے منہ سے مشعلیں اور چنگاریاں خارج ہوتی ہیں، 20 اُس کے نتھنوں سے دھواں یوں نکلتا ہے جس طرح بھڑکتی اور دہکتی آگ پر رکھی گئی دیگ سے۔ 21 جب پھونک مارے تو کوئلے دہک اُٹھتے اور اُس کے منہ سے شعلے نکلتے ہیں۔ 22 اُس کی گردن میں اِتنی طاقت ہے کہ جہاں بھی جائے وہاں اُس کے آگے آگے مایوسی پھیل جاتی ہے۔ 23 اُس کے گوشت پوست کی تہیں ایک دوسری سے خوب جُڑی ہوئی ہیں، وہ ڈھالے ہوئے لوہے کی طرح مضبوط اور بےلچک ہیں۔ 24 اُس کا دل پتھر جیسا سخت، چکّی کے نچلے پاٹ جیسا مستحکم ہے۔ 25 جب اُٹھے تو زورآور ڈر جاتے اور دہشت کھا کر پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔ 26 ہتھیاروں کا اُس پر کوئی اثر نہیں ہوتا، خواہ کوئی تلوار، نیزے، برچھی یا تیر سے اُس پر حملہ کیوں نہ کرے۔ 27 وہ لوہے کو بھوسا اور پیتل کو گلی سڑی لکڑی سمجھتا ہے۔ 28 تیر اُسے نہیں بھگا سکتے، اور اگر فلاخن کے پتھر اُس پر چلاؤ تو اُن کا اثر بھوسے کے برابر ہے۔ 29 ڈنڈا اُسے تنکا سا لگتا ہے، اور وہ شمشیر کا شور شرابہ سن کر ہنس اُٹھتا ہے۔ 30 اُس کے پیٹ پر تیز ٹھیکرے سے لگے ہیں، اور جس طرح اناج پر گاہنے کا آلہ چلایا جاتا ہے اُسی طرح وہ کیچڑ پر چلتا ہے۔ 31 جب سمندر کی گہرائیوں میں سے گزرے تو پانی اُبلتی دیگ کی طرح کَھولنے لگتا ہے۔ وہ مرہم کے مختلف اجزا کو ملا ملا کر تیار کرنے والے عطار کی طرح سمندر کو حرکت میں لاتا ہے۔ 32 اپنے پیچھے وہ چمکتا دمکتا راستہ چھوڑتا ہے۔ تب لگتا ہے کہ سمندر کی گہرائیوں کے سفید بال ہیں۔ 33 دنیا میں اُس جیسا کوئی مخلوق نہیں، ایسا بنایا گیا ہے کہ کبھی نہ ڈرے۔ 34 جو بھی اعلیٰ ہو اُس پر وہ حقارت کی نگاہ سے دیکھتا ہے، وہ تمام رُعب دار جانوروں کا بادشاہ ہے۔“
In Other Versions
Job 41 in the ANGEFD
Job 41 in the ANTPNG2D
Job 41 in the AS21
Job 41 in the BAGH
Job 41 in the BBPNG
Job 41 in the BBT1E
Job 41 in the BDS
Job 41 in the BEV
Job 41 in the BHAD
Job 41 in the BIB
Job 41 in the BLPT
Job 41 in the BNT
Job 41 in the BNTABOOT
Job 41 in the BNTLV
Job 41 in the BOATCB
Job 41 in the BOATCB2
Job 41 in the BOBCV
Job 41 in the BOCNT
Job 41 in the BOECS
Job 41 in the BOGWICC
Job 41 in the BOHCB
Job 41 in the BOHCV
Job 41 in the BOHLNT
Job 41 in the BOHNTLTAL
Job 41 in the BOICB
Job 41 in the BOILNTAP
Job 41 in the BOITCV
Job 41 in the BOKCV
Job 41 in the BOKCV2
Job 41 in the BOKHWOG
Job 41 in the BOKSSV
Job 41 in the BOLCB
Job 41 in the BOLCB2
Job 41 in the BOMCV
Job 41 in the BONAV
Job 41 in the BONCB
Job 41 in the BONLT
Job 41 in the BONUT2
Job 41 in the BOPLNT
Job 41 in the BOSCB
Job 41 in the BOSNC
Job 41 in the BOTLNT
Job 41 in the BOVCB
Job 41 in the BOYCB
Job 41 in the BPBB
Job 41 in the BPH
Job 41 in the BSB
Job 41 in the CCB
Job 41 in the CUV
Job 41 in the CUVS
Job 41 in the DBT
Job 41 in the DGDNT
Job 41 in the DHNT
Job 41 in the DNT
Job 41 in the ELBE
Job 41 in the EMTV
Job 41 in the ESV
Job 41 in the FBV
Job 41 in the FEB
Job 41 in the GGMNT
Job 41 in the GNT
Job 41 in the HARY
Job 41 in the HNT
Job 41 in the IRVA
Job 41 in the IRVB
Job 41 in the IRVG
Job 41 in the IRVH
Job 41 in the IRVK
Job 41 in the IRVM
Job 41 in the IRVM2
Job 41 in the IRVO
Job 41 in the IRVP
Job 41 in the IRVT
Job 41 in the IRVT2
Job 41 in the IRVU
Job 41 in the ISVN
Job 41 in the JSNT
Job 41 in the KAPI
Job 41 in the KBT1ETNIK
Job 41 in the KBV
Job 41 in the KJV
Job 41 in the KNFD
Job 41 in the LBA
Job 41 in the LBLA
Job 41 in the LNT
Job 41 in the LSV
Job 41 in the MAAL
Job 41 in the MBV
Job 41 in the MBV2
Job 41 in the MHNT
Job 41 in the MKNFD
Job 41 in the MNG
Job 41 in the MNT
Job 41 in the MNT2
Job 41 in the MRS1T
Job 41 in the NAA
Job 41 in the NASB
Job 41 in the NBLA
Job 41 in the NBS
Job 41 in the NBVTP
Job 41 in the NET2
Job 41 in the NIV11
Job 41 in the NNT
Job 41 in the NNT2
Job 41 in the NNT3
Job 41 in the PDDPT
Job 41 in the PFNT
Job 41 in the RMNT
Job 41 in the SBIAS
Job 41 in the SBIBS
Job 41 in the SBIBS2
Job 41 in the SBICS
Job 41 in the SBIDS
Job 41 in the SBIGS
Job 41 in the SBIHS
Job 41 in the SBIIS
Job 41 in the SBIIS2
Job 41 in the SBIIS3
Job 41 in the SBIKS
Job 41 in the SBIKS2
Job 41 in the SBIMS
Job 41 in the SBIOS
Job 41 in the SBIPS
Job 41 in the SBISS
Job 41 in the SBITS
Job 41 in the SBITS2
Job 41 in the SBITS3
Job 41 in the SBITS4
Job 41 in the SBIUS
Job 41 in the SBIVS
Job 41 in the SBT
Job 41 in the SBT1E
Job 41 in the SCHL
Job 41 in the SNT
Job 41 in the SUSU
Job 41 in the SUSU2
Job 41 in the SYNO
Job 41 in the TBIAOTANT
Job 41 in the TBT1E
Job 41 in the TBT1E2
Job 41 in the TFTIP
Job 41 in the TFTU
Job 41 in the TGNTATF3T
Job 41 in the THAI
Job 41 in the TNFD
Job 41 in the TNT
Job 41 in the TNTIK
Job 41 in the TNTIL
Job 41 in the TNTIN
Job 41 in the TNTIP
Job 41 in the TNTIZ
Job 41 in the TOMA
Job 41 in the TTENT
Job 41 in the UBG
Job 41 in the UGV
Job 41 in the UGV3
Job 41 in the VBL
Job 41 in the VDCC
Job 41 in the YALU
Job 41 in the YAPE
Job 41 in the YBVTP
Job 41 in the ZBP