Luke 17 (UGV2)

1 عیسیٰ نے اپنے شاگردوں سے کہا، ”آزمائشوں کو تو آنا ہی آنا ہے، لیکن اُس پر افسوس جس کی معرفت وہ آئیں۔ 2 اگر وہ اِن چھوٹوں میں سے کسی کو گناہ کرنے پر اُکسائے تو اُس کے لئے بہتر ہے کہ اُس کے گلے میں بڑی چکّی کا پاٹ باندھا جائے اور اُسے سمندر میں پھینک دیا جائے۔ 3 خبردار رہو!اگر تمہارا بھائی گناہ کرے تو اُسے سمجھاؤ۔ اگر وہ اِس پر توبہ کرے تو اُسے معاف کر دو۔ 4 اب فرض کرو کہ وہ ایک دن کے اندر سات بار تمہارا گناہ کرے، لیکن ہر دفعہ واپس آ کر توبہ کا اظہار کرے، توبھی اُسے ہر دفعہ معاف کر دو۔“ 5 رسولوں نے خداوند سے کہا، ”ہمارے ایمان کو بڑھا دیں۔“ 6 خداوند نے جواب دیا، ”اگر تمہارا ایمان رائی کے دانے جیسا چھوٹا بھی ہو تو تم شہتوت کے اِس درخت کو کہہ سکتے ہو، ’اُکھڑ کر سمندر میں جا لگ‘ تو وہ تمہاری بات پر عمل کرے گا۔ 7 فرض کرو کہ تم میں سے کسی نے ہل چلانے یا جانور چَرانے کے لئے ایک غلام رکھا ہے۔ جب یہ غلام کھیت سے گھر آئے گا تو کیا اُس کا مالک کہے گا، ’اِدھر آؤ، کھانے کے لئے بیٹھ جاؤ‘؟ 8 ہرگز نہیں، بلکہ وہ یہ کہے گا، ’میرا کھانا تیار کرو، ڈیوٹی کے کپڑے پہن کر میری خدمت کرو جب تک مَیں کھا پی نہ لوں۔ اِس کے بعد تم بھی کھا اور پی سکو گے۔‘ 9 اور کیا وہ اپنے غلام کی اِس خدمت کا شکریہ ادا کرے گا جو اُس نے اُسے کرنے کو کہا تھا؟ ہرگز نہیں! 10 اِسی طرح جب تم سب کچھ جو تمہیں کرنے کو کہا گیا ہے کر چکو تب تم کو یہ کہنا چاہئے، ’ہم نالائق نوکر ہیں۔ ہم نے صرف اپنا فرض ادا کیا ہے‘۔“ 11 ایسا ہوا کہ یروشلم کی طرف سفر کرتے کرتے عیسیٰ سامریہ اور گلیل میں سے گزرا۔ 12 ایک دن وہ کسی گاؤں میں داخل ہو رہا تھا کہ کوڑھ کے دس مریض اُس کو ملنے آئے۔ وہ کچھ فاصلے پر کھڑے ہو کر 13 اونچی آواز سے کہنے لگے، ”اے عیسیٰ، اُستاد، ہم پر رحم کریں۔“ 14 اُس نے اُنہیں دیکھا تو کہا، ”جاؤ، اپنے آپ کو اماموں کو دکھاؤ تاکہ وہ تمہارا معائنہ کریں۔“اور ایسا ہوا کہ وہ چلتے چلتے اپنی بیماری سے پاک صاف ہو گئے۔ 15 اُن میں سے ایک نے جب دیکھا کہ شفا مل گئی ہے تو وہ مُڑ کر اونچی آواز سے اللہ کی تمجید کرنے لگا، 16 اور عیسیٰ کے سامنے منہ کے بل گر کر شکریہ ادا کیا۔ یہ آدمی سامریہ کا باشندہ تھا۔ 17 عیسیٰ نے پوچھا، ”کیا دس کے دس آدمی اپنی بیماری سے پاک صاف نہیں ہوئے؟ باقی نو کہاں ہیں؟ 18 کیا اِس غیرملکی کے علاوہ کوئی اَور واپس آ کر اللہ کی تمجید کرنے کے لئے تیار نہیں تھا؟“ 19 پھر اُس نے اُس سے کہا، ”اُٹھ کر چلا جا۔ تیرے ایمان نے تجھے بچا لیا ہے۔“ 20 کچھ فریسیوں نے عیسیٰ سے پوچھا، ”اللہ کی بادشاہی کب آئے گی؟“ اُس نے جواب دیا، ”اللہ کی بادشاہی یوں نہیں آ رہی کہ اُسے ظاہری نشانوں سے پہچانا جائے۔ 21 لوگ یہ بھی نہیں کہہ سکیں گے، ’وہ یہاں ہے‘ یا ’وہ وہاں ہے‘ کیونکہ اللہ کی بادشاہی تمہارے درمیان ہے۔“ 22 پھر اُس نے اپنے شاگردوں سے کہا، ”ایسے دن آئیں گے کہ تم ابنِ آدم کا کم از کم ایک دن دیکھنے کی تمنا کرو گے، لیکن نہیں دیکھو گے۔ 23 لوگ تم کو بتائیں گے، ’وہ وہاں ہے‘ یا ’وہ یہاں ہے۔‘ لیکن مت جانا اور اُن کے پیچھے نہ لگنا۔ 24 کیونکہ جب ابنِ آدم کا دن آئے گا تو وہ بجلی کی مانند ہو گا جس کی چمک آسمان کو ایک سرے سے لے کر دوسرے سرے تک روشن کر دیتی ہے۔ 25 لیکن پہلے لازم ہے کہ وہ بہت دُکھ اُٹھائے اور اِس نسل کے ہاتھوں رد کیا جائے۔ 26 جب ابنِ آدم کا وقت آئے گا تو حالات نوح کے دنوں جیسے ہوں گے۔ 27 لوگ اُس دن تک کھانے پینے اور شادی کرنے کروانے میں لگے رہے جب تک نوح کشتی میں داخل نہ ہو گیا۔ پھر سیلاب نے آ کر اُن سب کو تباہ کر دیا۔ 28 بالکل یہی کچھ لوط کے ایام میں ہوا۔ لوگ کھانے پینے، خرید و فروخت، کاشت کاری اور تعمیر کے کام میں لگے رہے۔ 29 لیکن جب لوط سدوم کو چھوڑ کر نکلا تو آگ اور گندھک نے آسمان سے برس کر اُن سب کو تباہ کر دیا۔ 30 ابنِ آدم کے ظہور کے وقت ایسے ہی حالات ہوں گے۔ 31 جو شخص اُس دن چھت پر ہو وہ گھر کا سامان ساتھ لے جانے کے لئے نیچے نہ اُترے۔ اِسی طرح جو کھیت میں ہو وہ اپنے پیچھے پڑی چیزوں کو ساتھ لے جانے کے لئے گھر نہ لوٹے۔ 32 لوط کی بیوی کو یاد رکھو۔ 33 جو اپنی جان بچانے کی کوشش کرے گا وہ اُسے کھو دے گا، اور جو اپنی جان کھو دے گا وہی اُسے بچائے رکھے گا۔ 34 مَیں تم کو بتاتا ہوں کہ اُس رات دو افراد ایک بستر میں سوئے ہوں گے، ایک کو ساتھ لے لیا جائے گا جبکہ دوسرے کو پیچھے چھوڑ دیا جائے گا۔ 35 دو خواتین چکّی پر گندم پیس رہی ہوں گی، ایک کو ساتھ لے لیا جائے گا جبکہ دوسری کو پیچھے چھوڑ دیا جائے گا۔ 36 [دو افراد کھیت میں ہوں گے، ایک کو ساتھ لے لیا جائے گا جبکہ دوسرے کو پیچھے چھوڑ دیا جائے گا۔]“ 37 اُنہوں نے پوچھا، ”خداوند، یہ کہاں ہو گا؟“اُس نے جواب دیا، ”جہاں لاش پڑی ہو وہاں گِدھ جمع ہو جائیں گے۔“

In Other Versions

Luke 17 in the ANGEFD

Luke 17 in the ANTPNG2D

Luke 17 in the AS21

Luke 17 in the BAGH

Luke 17 in the BBPNG

Luke 17 in the BBT1E

Luke 17 in the BDS

Luke 17 in the BEV

Luke 17 in the BHAD

Luke 17 in the BIB

Luke 17 in the BLPT

Luke 17 in the BNT

Luke 17 in the BNTABOOT

Luke 17 in the BNTLV

Luke 17 in the BOATCB

Luke 17 in the BOATCB2

Luke 17 in the BOBCV

Luke 17 in the BOCNT

Luke 17 in the BOECS

Luke 17 in the BOGWICC

Luke 17 in the BOHCB

Luke 17 in the BOHCV

Luke 17 in the BOHLNT

Luke 17 in the BOHNTLTAL

Luke 17 in the BOICB

Luke 17 in the BOILNTAP

Luke 17 in the BOITCV

Luke 17 in the BOKCV

Luke 17 in the BOKCV2

Luke 17 in the BOKHWOG

Luke 17 in the BOKSSV

Luke 17 in the BOLCB

Luke 17 in the BOLCB2

Luke 17 in the BOMCV

Luke 17 in the BONAV

Luke 17 in the BONCB

Luke 17 in the BONLT

Luke 17 in the BONUT2

Luke 17 in the BOPLNT

Luke 17 in the BOSCB

Luke 17 in the BOSNC

Luke 17 in the BOTLNT

Luke 17 in the BOVCB

Luke 17 in the BOYCB

Luke 17 in the BPBB

Luke 17 in the BPH

Luke 17 in the BSB

Luke 17 in the CCB

Luke 17 in the CUV

Luke 17 in the CUVS

Luke 17 in the DBT

Luke 17 in the DGDNT

Luke 17 in the DHNT

Luke 17 in the DNT

Luke 17 in the ELBE

Luke 17 in the EMTV

Luke 17 in the ESV

Luke 17 in the FBV

Luke 17 in the FEB

Luke 17 in the GGMNT

Luke 17 in the GNT

Luke 17 in the HARY

Luke 17 in the HNT

Luke 17 in the IRVA

Luke 17 in the IRVB

Luke 17 in the IRVG

Luke 17 in the IRVH

Luke 17 in the IRVK

Luke 17 in the IRVM

Luke 17 in the IRVM2

Luke 17 in the IRVO

Luke 17 in the IRVP

Luke 17 in the IRVT

Luke 17 in the IRVT2

Luke 17 in the IRVU

Luke 17 in the ISVN

Luke 17 in the JSNT

Luke 17 in the KAPI

Luke 17 in the KBT1ETNIK

Luke 17 in the KBV

Luke 17 in the KJV

Luke 17 in the KNFD

Luke 17 in the LBA

Luke 17 in the LBLA

Luke 17 in the LNT

Luke 17 in the LSV

Luke 17 in the MAAL

Luke 17 in the MBV

Luke 17 in the MBV2

Luke 17 in the MHNT

Luke 17 in the MKNFD

Luke 17 in the MNG

Luke 17 in the MNT

Luke 17 in the MNT2

Luke 17 in the MRS1T

Luke 17 in the NAA

Luke 17 in the NASB

Luke 17 in the NBLA

Luke 17 in the NBS

Luke 17 in the NBVTP

Luke 17 in the NET2

Luke 17 in the NIV11

Luke 17 in the NNT

Luke 17 in the NNT2

Luke 17 in the NNT3

Luke 17 in the PDDPT

Luke 17 in the PFNT

Luke 17 in the RMNT

Luke 17 in the SBIAS

Luke 17 in the SBIBS

Luke 17 in the SBIBS2

Luke 17 in the SBICS

Luke 17 in the SBIDS

Luke 17 in the SBIGS

Luke 17 in the SBIHS

Luke 17 in the SBIIS

Luke 17 in the SBIIS2

Luke 17 in the SBIIS3

Luke 17 in the SBIKS

Luke 17 in the SBIKS2

Luke 17 in the SBIMS

Luke 17 in the SBIOS

Luke 17 in the SBIPS

Luke 17 in the SBISS

Luke 17 in the SBITS

Luke 17 in the SBITS2

Luke 17 in the SBITS3

Luke 17 in the SBITS4

Luke 17 in the SBIUS

Luke 17 in the SBIVS

Luke 17 in the SBT

Luke 17 in the SBT1E

Luke 17 in the SCHL

Luke 17 in the SNT

Luke 17 in the SUSU

Luke 17 in the SUSU2

Luke 17 in the SYNO

Luke 17 in the TBIAOTANT

Luke 17 in the TBT1E

Luke 17 in the TBT1E2

Luke 17 in the TFTIP

Luke 17 in the TFTU

Luke 17 in the TGNTATF3T

Luke 17 in the THAI

Luke 17 in the TNFD

Luke 17 in the TNT

Luke 17 in the TNTIK

Luke 17 in the TNTIL

Luke 17 in the TNTIN

Luke 17 in the TNTIP

Luke 17 in the TNTIZ

Luke 17 in the TOMA

Luke 17 in the TTENT

Luke 17 in the UBG

Luke 17 in the UGV

Luke 17 in the UGV3

Luke 17 in the VBL

Luke 17 in the VDCC

Luke 17 in the YALU

Luke 17 in the YAPE

Luke 17 in the YBVTP

Luke 17 in the ZBP