Numbers 24 (UGV2)

1 اب بلعام کو اِس بات کا پورا یقین ہو گیا کہ رب کو پسند ہے کہ مَیں اسرائیلیوں کو برکت دوں۔ اِس لئے اُس نے اِس مرتبہ پہلے کی طرح جادوگری کا طریقہ استعمال نہ کیا بلکہ سیدھا ریگستان کی طرف رُخ کیا 2 جہاں اسرائیل اپنے اپنے قبیلوں کی ترتیب سے خیمہ زن تھا۔ یہ دیکھ کر اللہ کا روح اُس پر نازل ہوا، 3 اور وہ بول اُٹھا،”بلعام بن بعور کا پیغام سنو، اُس کے پیغام پر غور کرو جو صاف صاف دیکھتا ہے، 4 اُس کا پیغام جو اللہ کی باتیں سن لیتا ہے، قادرِ مطلق کی رویا کو دیکھ لیتا ہے اور زمین پر گر کر پوشیدہ باتیں دیکھتا ہے۔ 5 اے یعقوب، تیرے خیمے کتنے شاندار ہیں! اے اسرائیل، تیرے گھر کتنے اچھے ہیں! 6 وہ دُور تک پھیلی ہوئی وادیوں کی مانند، نہر کے کنارے لگے باغوں کی مانند، رب کے لگائے ہوئے عود کے درختوں کی مانند، پانی کے کنارے لگے دیودار کے درختوں کی مانند ہیں۔ 7 اُن کی بالٹیوں سے پانی چھلکتا رہے گا، اُن کے بیج کو کثرت کا پانی ملے گا۔ اُن کا بادشاہ اجاج سے زیادہ طاقت ور ہو گا، اور اُن کی سلطنت سرفراز ہو گی۔ 8 اللہ اُنہیں مصر سے نکال لایا، اور اُنہیں جنگلی بَیل کی سی طاقت حاصل ہے۔ وہ مخالف قوموں کو ہڑپ کر کے اُن کی ہڈیاں چُور چُور کر دیتے ہیں، وہ اپنے تیر چلا کر اُنہیں مار ڈالتے ہیں۔ 9 اسرائیل شیرببر یا شیرنی کی مانند ہے۔ جب وہ دبک کر بیٹھ جائے تو کوئی بھی اُسے چھیڑنے کی جرأت نہیں کرتا۔ جو تجھے برکت دے اُسے برکت ملے، اور جو تجھ پر لعنت بھیجے اُس پر لعنت آئے۔“ 10 یہ سن کر بلق آپے سے باہر ہوا۔ اُس نے تالی بجا کر اپنی حقارت کا اظہار کیا اور کہا، ”مَیں نے تجھے اِس لئے بُلایا تھا کہ تُو میرے دشمنوں پر لعنت بھیجے۔ اب تُو نے اُنہیں تینوں بار برکت ہی دی ہے۔ 11 اب دفع ہو جا! اپنے گھر واپس بھاگ جا! مَیں نے کہا تھا کہ بڑا انعام دوں گا۔ لیکن رب نے تجھے انعام پانے سے روک دیا ہے۔“ 12 بلعام نے جواب دیا، ”کیا مَیں نے اُن لوگوں کو جنہیں آپ نے مجھے بُلانے کے لئے بھیجا تھا نہیں بتایا تھا 13 کہ اگر بلق اپنے محل کو چاندی اور سونے سے بھر کر بھی مجھے دے دے توبھی مَیں رب کی کسی بات کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا، خواہ میری نیت اچھی ہو یا بُری۔ مَیں صرف وہ کچھ کر سکتا ہوں جو اللہ فرماتا ہے۔ 14 اب مَیں اپنے وطن واپس چلا جاتا ہوں۔ لیکن پہلے مَیں آپ کو بتا دیتا ہوں کہ آخرکار یہ قوم آپ کی قوم کے ساتھ کیا کچھ کرے گی۔“ 15 وہ بول اُٹھا،”بلعام بن بعور کا پیغام سنو، اُس کا پیغام جو صاف صاف دیکھتا ہے، 16 اُس کا پیغام جو اللہ کی باتیں سن لیتا اور اللہ تعالیٰ کی مرضی کو جانتا ہے، جو قادرِ مطلق کی رویا کو دیکھ لیتا اور زمین پر گر کر پوشیدہ باتیں دیکھتا ہے۔ 17 جسے مَیں دیکھ رہا ہوں وہ اِس وقت نہیں ہے۔ جو مجھے نظر آ رہا ہے وہ قریب نہیں ہے۔ یعقوب کے گھرانے سے ستارہ نکلے گا، اور اسرائیل سے عصائے شاہی اُٹھے گا جو موآب کے ماتھوں اور سیت کے تمام بیٹوں کی کھوپڑیوں کو پاش پاش کرے گا۔ 18 ادوم اُس کے قبضے میں آئے گا، اُس کا دشمن سعیر اُس کی ملکیت بنے گا جبکہ اسرائیل کی طاقت بڑھتی جائے گی۔ 19 یعقوب کے گھرانے سے ایک حکمران نکلے گا جو شہر کے بچے ہوؤں کو ہلاک کر دے گا۔“ 20 پھر بلعام نے عمالیق کو دیکھا اور کہا،”عمالیق قوموں میں اوّل تھا، لیکن آخرکار وہ ختم ہو جائے گا۔“ 21 پھر اُس نے قینیوں کو دیکھا اور کہا،”تیری سکونت گاہ مستحکم ہے، تیرا چٹان میں بنا گھونسلا مضبوط ہے۔ 22 لیکن تُو تباہ ہو جائے گا جب اسور تجھے گرفتار کرے گا۔“ 23 ایک اَور دفعہ اُس نے بات کی،”ہائے، کون زندہ رہ سکتا ہے جب اللہ یوں کرے گا؟ 24 کِتّیم کے ساحل سے بحری جہاز آئیں گے جو اسور اور عِبر کو ذلیل کریں گے، لیکن وہ خود بھی ہلاک ہو جائیں گے۔“ 25 پھر بلعام اُٹھ کر اپنے گھر واپس چلا گیا۔ بلق بھی وہاں سے چلا گیا۔

In Other Versions

Numbers 24 in the ANGEFD

Numbers 24 in the ANTPNG2D

Numbers 24 in the AS21

Numbers 24 in the BAGH

Numbers 24 in the BBPNG

Numbers 24 in the BBT1E

Numbers 24 in the BDS

Numbers 24 in the BEV

Numbers 24 in the BHAD

Numbers 24 in the BIB

Numbers 24 in the BLPT

Numbers 24 in the BNT

Numbers 24 in the BNTABOOT

Numbers 24 in the BNTLV

Numbers 24 in the BOATCB

Numbers 24 in the BOATCB2

Numbers 24 in the BOBCV

Numbers 24 in the BOCNT

Numbers 24 in the BOECS

Numbers 24 in the BOGWICC

Numbers 24 in the BOHCB

Numbers 24 in the BOHCV

Numbers 24 in the BOHLNT

Numbers 24 in the BOHNTLTAL

Numbers 24 in the BOICB

Numbers 24 in the BOILNTAP

Numbers 24 in the BOITCV

Numbers 24 in the BOKCV

Numbers 24 in the BOKCV2

Numbers 24 in the BOKHWOG

Numbers 24 in the BOKSSV

Numbers 24 in the BOLCB

Numbers 24 in the BOLCB2

Numbers 24 in the BOMCV

Numbers 24 in the BONAV

Numbers 24 in the BONCB

Numbers 24 in the BONLT

Numbers 24 in the BONUT2

Numbers 24 in the BOPLNT

Numbers 24 in the BOSCB

Numbers 24 in the BOSNC

Numbers 24 in the BOTLNT

Numbers 24 in the BOVCB

Numbers 24 in the BOYCB

Numbers 24 in the BPBB

Numbers 24 in the BPH

Numbers 24 in the BSB

Numbers 24 in the CCB

Numbers 24 in the CUV

Numbers 24 in the CUVS

Numbers 24 in the DBT

Numbers 24 in the DGDNT

Numbers 24 in the DHNT

Numbers 24 in the DNT

Numbers 24 in the ELBE

Numbers 24 in the EMTV

Numbers 24 in the ESV

Numbers 24 in the FBV

Numbers 24 in the FEB

Numbers 24 in the GGMNT

Numbers 24 in the GNT

Numbers 24 in the HARY

Numbers 24 in the HNT

Numbers 24 in the IRVA

Numbers 24 in the IRVB

Numbers 24 in the IRVG

Numbers 24 in the IRVH

Numbers 24 in the IRVK

Numbers 24 in the IRVM

Numbers 24 in the IRVM2

Numbers 24 in the IRVO

Numbers 24 in the IRVP

Numbers 24 in the IRVT

Numbers 24 in the IRVT2

Numbers 24 in the IRVU

Numbers 24 in the ISVN

Numbers 24 in the JSNT

Numbers 24 in the KAPI

Numbers 24 in the KBT1ETNIK

Numbers 24 in the KBV

Numbers 24 in the KJV

Numbers 24 in the KNFD

Numbers 24 in the LBA

Numbers 24 in the LBLA

Numbers 24 in the LNT

Numbers 24 in the LSV

Numbers 24 in the MAAL

Numbers 24 in the MBV

Numbers 24 in the MBV2

Numbers 24 in the MHNT

Numbers 24 in the MKNFD

Numbers 24 in the MNG

Numbers 24 in the MNT

Numbers 24 in the MNT2

Numbers 24 in the MRS1T

Numbers 24 in the NAA

Numbers 24 in the NASB

Numbers 24 in the NBLA

Numbers 24 in the NBS

Numbers 24 in the NBVTP

Numbers 24 in the NET2

Numbers 24 in the NIV11

Numbers 24 in the NNT

Numbers 24 in the NNT2

Numbers 24 in the NNT3

Numbers 24 in the PDDPT

Numbers 24 in the PFNT

Numbers 24 in the RMNT

Numbers 24 in the SBIAS

Numbers 24 in the SBIBS

Numbers 24 in the SBIBS2

Numbers 24 in the SBICS

Numbers 24 in the SBIDS

Numbers 24 in the SBIGS

Numbers 24 in the SBIHS

Numbers 24 in the SBIIS

Numbers 24 in the SBIIS2

Numbers 24 in the SBIIS3

Numbers 24 in the SBIKS

Numbers 24 in the SBIKS2

Numbers 24 in the SBIMS

Numbers 24 in the SBIOS

Numbers 24 in the SBIPS

Numbers 24 in the SBISS

Numbers 24 in the SBITS

Numbers 24 in the SBITS2

Numbers 24 in the SBITS3

Numbers 24 in the SBITS4

Numbers 24 in the SBIUS

Numbers 24 in the SBIVS

Numbers 24 in the SBT

Numbers 24 in the SBT1E

Numbers 24 in the SCHL

Numbers 24 in the SNT

Numbers 24 in the SUSU

Numbers 24 in the SUSU2

Numbers 24 in the SYNO

Numbers 24 in the TBIAOTANT

Numbers 24 in the TBT1E

Numbers 24 in the TBT1E2

Numbers 24 in the TFTIP

Numbers 24 in the TFTU

Numbers 24 in the TGNTATF3T

Numbers 24 in the THAI

Numbers 24 in the TNFD

Numbers 24 in the TNT

Numbers 24 in the TNTIK

Numbers 24 in the TNTIL

Numbers 24 in the TNTIN

Numbers 24 in the TNTIP

Numbers 24 in the TNTIZ

Numbers 24 in the TOMA

Numbers 24 in the TTENT

Numbers 24 in the UBG

Numbers 24 in the UGV

Numbers 24 in the UGV3

Numbers 24 in the VBL

Numbers 24 in the VDCC

Numbers 24 in the YALU

Numbers 24 in the YAPE

Numbers 24 in the YBVTP

Numbers 24 in the ZBP