Philippians 3 (UGV2)

1 میرے بھائیو، جو کچھ بھی ہو، خداوند میں خوش رہیں۔ مَیں آپ کو یہ بات بتاتے رہنے سے کبھی تھکتا نہیں، کیونکہ ایسا کرنے سے آپ محفوظ رہتے ہیں۔ 2 کُتوں سے خبردار! اُن شریر مزدوروں سے ہوشیار رہنا جو جسم کی کانٹ چھانٹ یعنی ختنہ کرواتے ہیں۔ 3 کیونکہ ہم ہی حقیقی ختنہ کے پیروکار ہیں، ہم ہی ہیں جو اللہ کے روح میں پرستش کرتے، مسیح عیسیٰ پر فخر کرتے اور انسانی خوبیوں پر بھروسا نہیں کرتے۔ 4 بات یہ نہیں کہ میرا اپنی انسانی خوبیوں پر بھروسا کرنے کا کوئی جواز نہ ہوتا۔ جب دوسرے اپنی انسانی خوبیوں پر فخر کرتے ہیں تو مَیں اُن کی نسبت زیادہ کر سکتا ہوں۔ 5 میرا ختنہ ہوا جب مَیں ابھی آٹھ دن کا بچہ تھا۔ مَیں اسرائیل قوم کے قبیلے بن یمین کا ہوں، ایسا عبرانی جس کے والدین بھی عبرانی تھے۔ مَیں فریسیوں کا ممبر تھا جو یہودی شریعت کے کٹر پیروکار ہیں۔ 6 مَیں اِتنا سرگرم تھا کہ مسیح کی جماعتوں کو ایذا پہنچائی۔ ہاں، مَیں شریعت پر عمل کرنے میں راست باز اور بےالزام تھا۔ 7 اُس وقت یہ سب کچھ میرے نزدیک نفع کا باعث تھا، لیکن اب مَیں اِسے مسیح میں ہونے کے باعث نقصان ہی سمجھتا ہوں۔ 8 ہاں، بلکہ مَیں سب کچھ اِس عظیم ترین بات کے سبب سے نقصان سمجھتا ہوں کہ مَیں اپنے خداوند مسیح عیسیٰ کو جانتا ہوں۔ اُسی کی خاطر مجھے تمام چیزوں کا نقصان پہنچا ہے۔ مَیں اُنہیں کُوڑا ہی سمجھتا ہوں تاکہ مسیح کو حاصل کروں 9 اور اُس میں پایا جاؤں۔ لیکن مَیں اِس نوبت تک اپنی اُس راست بازی کے ذریعے نہیں پہنچ سکتا جو شریعت کے تابع رہنے سے حاصل ہوتی ہے۔ اِس کے لئے وہ راست بازی ضروری ہے جو مسیح پر ایمان لانے سے ملتی ہے، جو اللہ کی طرف سے ہے اور جو ایمان پر مبنی ہوتی ہے۔ 10 ہاں، مَیں سب کچھ کُوڑا ہی سمجھتا ہوں تاکہ مسیح کو، اُس کے جی اُٹھنے کی قدرت اور اُس کے دُکھوں میں شریک ہونے کا فضل جان لوں۔ یوں مَیں اُس کی موت کا ہم شکل بنتا جا رہا ہوں، 11 اِس اُمید میں کہ مَیں کسی نہ کسی طرح مُردوں میں سے جی اُٹھنے کی نوبت تک پہنچوں گا۔ 12 مطلب یہ نہیں کہ مَیں یہ سب کچھ حاصل کر چکا یا کامل ہو چکا ہوں۔ لیکن مَیں منزلِ مقصود کی طرف دوڑا ہوا جاتا ہوں تاکہ وہ کچھ پکڑ لوں جس کے لئے مسیح عیسیٰ نے مجھے پکڑ لیا ہے۔ 13 بھائیو، مَیں اپنے بارے میں یہ خیال نہیں کرتا کہ مَیں اِسے حاصل کر چکا ہوں۔ لیکن مَیں اِس ایک ہی بات پر دھیان دیتا ہوں، جو کچھ میرے پیچھے ہے وہ مَیں بھول کر سخت تگ و دَو کے ساتھ اُس طرف بڑھتا ہوں جو آگے پڑا ہے۔ 14 مَیں سیدھا منزلِ مقصود کی طرف دوڑا ہوا جاتا ہوں تاکہ وہ انعام حاصل کروں جس کے لئے اللہ نے مجھے مسیح عیسیٰ میں آسمان پر بُلایا ہے۔ 15 چنانچہ ہم میں سے جتنے کامل ہیں آئیں، ہم ایسی سوچ رکھیں۔ اور اگر آپ کسی بات میں فرق سوچتے ہیں تو اللہ آپ پر یہ بھی ظاہر کرے گا۔ 16 جو بھی ہو، جس مرحلے تک ہم پہنچ گئے ہیں آئیں، ہم اُس کے مطابق زندگی گزاریں۔ 17 بھائیو، مل کر میرے نقشِ قدم پر چلیں۔ اور اُن پر خوب دھیان دیں جو ہمارے نمونے پر چلتے ہیں۔ 18 کیونکہ جس طرح مَیں نے آپ کو کئی بار بتایا ہے اور اب رو رو کر بتا رہا ہوں، بہت سے لوگ اپنے چال چلن سے ظاہر کرتے ہیں کہ وہ مسیح کی صلیب کے دشمن ہیں۔ 19 ایسے لوگوں کا انجام ہلاکت ہے۔ کھانے پینے کی پابندیاں اور ختنے پر فخر اُن کا خدا بن گیا ہے۔ ہاں، وہ صرف دنیاوی سوچ رکھتے ہیں۔ 20 لیکن ہم آسمان کے شہری ہیں، اور ہم شدت سے اِس انتظار میں ہیں کہ ہمارا نجات دہندہ اور خداوند عیسیٰ مسیح وہیں سے آئے۔ 21 اُس وقت وہ ہمارے پست حال بدنوں کو بدل کر اپنے جلالی بدن کے ہم شکل بنا دے گا۔ اور یہ وہ اُس قوت کے ذریعے کرے گا جس سے وہ تمام چیزیں اپنے تابع کر سکتا ہے۔

In Other Versions

Philippians 3 in the ANGEFD

Philippians 3 in the ANTPNG2D

Philippians 3 in the AS21

Philippians 3 in the BAGH

Philippians 3 in the BBPNG

Philippians 3 in the BBT1E

Philippians 3 in the BDS

Philippians 3 in the BEV

Philippians 3 in the BHAD

Philippians 3 in the BIB

Philippians 3 in the BLPT

Philippians 3 in the BNT

Philippians 3 in the BNTABOOT

Philippians 3 in the BNTLV

Philippians 3 in the BOATCB

Philippians 3 in the BOATCB2

Philippians 3 in the BOBCV

Philippians 3 in the BOCNT

Philippians 3 in the BOECS

Philippians 3 in the BOGWICC

Philippians 3 in the BOHCB

Philippians 3 in the BOHCV

Philippians 3 in the BOHLNT

Philippians 3 in the BOHNTLTAL

Philippians 3 in the BOICB

Philippians 3 in the BOILNTAP

Philippians 3 in the BOITCV

Philippians 3 in the BOKCV

Philippians 3 in the BOKCV2

Philippians 3 in the BOKHWOG

Philippians 3 in the BOKSSV

Philippians 3 in the BOLCB

Philippians 3 in the BOLCB2

Philippians 3 in the BOMCV

Philippians 3 in the BONAV

Philippians 3 in the BONCB

Philippians 3 in the BONLT

Philippians 3 in the BONUT2

Philippians 3 in the BOPLNT

Philippians 3 in the BOSCB

Philippians 3 in the BOSNC

Philippians 3 in the BOTLNT

Philippians 3 in the BOVCB

Philippians 3 in the BOYCB

Philippians 3 in the BPBB

Philippians 3 in the BPH

Philippians 3 in the BSB

Philippians 3 in the CCB

Philippians 3 in the CUV

Philippians 3 in the CUVS

Philippians 3 in the DBT

Philippians 3 in the DGDNT

Philippians 3 in the DHNT

Philippians 3 in the DNT

Philippians 3 in the ELBE

Philippians 3 in the EMTV

Philippians 3 in the ESV

Philippians 3 in the FBV

Philippians 3 in the FEB

Philippians 3 in the GGMNT

Philippians 3 in the GNT

Philippians 3 in the HARY

Philippians 3 in the HNT

Philippians 3 in the IRVA

Philippians 3 in the IRVB

Philippians 3 in the IRVG

Philippians 3 in the IRVH

Philippians 3 in the IRVK

Philippians 3 in the IRVM

Philippians 3 in the IRVM2

Philippians 3 in the IRVO

Philippians 3 in the IRVP

Philippians 3 in the IRVT

Philippians 3 in the IRVT2

Philippians 3 in the IRVU

Philippians 3 in the ISVN

Philippians 3 in the JSNT

Philippians 3 in the KAPI

Philippians 3 in the KBT1ETNIK

Philippians 3 in the KBV

Philippians 3 in the KJV

Philippians 3 in the KNFD

Philippians 3 in the LBA

Philippians 3 in the LBLA

Philippians 3 in the LNT

Philippians 3 in the LSV

Philippians 3 in the MAAL

Philippians 3 in the MBV

Philippians 3 in the MBV2

Philippians 3 in the MHNT

Philippians 3 in the MKNFD

Philippians 3 in the MNG

Philippians 3 in the MNT

Philippians 3 in the MNT2

Philippians 3 in the MRS1T

Philippians 3 in the NAA

Philippians 3 in the NASB

Philippians 3 in the NBLA

Philippians 3 in the NBS

Philippians 3 in the NBVTP

Philippians 3 in the NET2

Philippians 3 in the NIV11

Philippians 3 in the NNT

Philippians 3 in the NNT2

Philippians 3 in the NNT3

Philippians 3 in the PDDPT

Philippians 3 in the PFNT

Philippians 3 in the RMNT

Philippians 3 in the SBIAS

Philippians 3 in the SBIBS

Philippians 3 in the SBIBS2

Philippians 3 in the SBICS

Philippians 3 in the SBIDS

Philippians 3 in the SBIGS

Philippians 3 in the SBIHS

Philippians 3 in the SBIIS

Philippians 3 in the SBIIS2

Philippians 3 in the SBIIS3

Philippians 3 in the SBIKS

Philippians 3 in the SBIKS2

Philippians 3 in the SBIMS

Philippians 3 in the SBIOS

Philippians 3 in the SBIPS

Philippians 3 in the SBISS

Philippians 3 in the SBITS

Philippians 3 in the SBITS2

Philippians 3 in the SBITS3

Philippians 3 in the SBITS4

Philippians 3 in the SBIUS

Philippians 3 in the SBIVS

Philippians 3 in the SBT

Philippians 3 in the SBT1E

Philippians 3 in the SCHL

Philippians 3 in the SNT

Philippians 3 in the SUSU

Philippians 3 in the SUSU2

Philippians 3 in the SYNO

Philippians 3 in the TBIAOTANT

Philippians 3 in the TBT1E

Philippians 3 in the TBT1E2

Philippians 3 in the TFTIP

Philippians 3 in the TFTU

Philippians 3 in the TGNTATF3T

Philippians 3 in the THAI

Philippians 3 in the TNFD

Philippians 3 in the TNT

Philippians 3 in the TNTIK

Philippians 3 in the TNTIL

Philippians 3 in the TNTIN

Philippians 3 in the TNTIP

Philippians 3 in the TNTIZ

Philippians 3 in the TOMA

Philippians 3 in the TTENT

Philippians 3 in the UBG

Philippians 3 in the UGV

Philippians 3 in the UGV3

Philippians 3 in the VBL

Philippians 3 in the VDCC

Philippians 3 in the YALU

Philippians 3 in the YAPE

Philippians 3 in the YBVTP

Philippians 3 in the ZBP