Psalms 22 (UGV2)

1 داؤد کا زبور۔ موسیقی کے راہنما کے لئے۔ طرز: طلوعِ صبح کی ہرنی۔اے میرے خدا، اے میرے خدا، تُو نے مجھے کیوں ترک کر دیا ہے؟ مَیں چیخ رہا ہوں، لیکن میری نجات نظر نہیں آتی۔ 2 اے میرے خدا، دن کو مَیں چلّاتا ہوں، لیکن تُو جواب نہیں دیتا۔ رات کو پکارتا ہوں، لیکن آرام نہیں پاتا۔ 3 لیکن تُو قدوس ہے، تُو جو اسرائیل کی مدح سرائی پر تخت نشین ہوتا ہے۔ 4 تجھ پر ہمارے باپ دادا نے بھروسا رکھا، اور جب بھروسا رکھا تو تُو نے اُنہیں رِہائی دی۔ 5 جب اُنہوں نے مدد کے لئے تجھے پکارا تو بچنے کا راستہ کھل گیا۔ جب اُنہوں نے تجھ پر اعتماد کیا تو شرمندہ نہ ہوئے۔ 6 لیکن مَیں کیڑا ہوں، مجھے انسان نہیں سمجھا جاتا۔ لوگ میری بےعزتی کرتے، مجھے حقیر جانتے ہیں۔ 7 سب مجھے دیکھ کر میرا مذاق اُڑاتے ہیں۔ وہ منہ بنا کر توبہ توبہ کرتے اور کہتے ہیں، 8 ”اُس نے اپنا معاملہ رب کے سپرد کیا ہے۔ اب رب ہی اُسے بچائے۔ وہی اُسے چھٹکارا دے، کیونکہ وہی اُس سے خوش ہے۔“ 9 یقیناً تُو مجھے ماں کے پیٹ سے نکال لایا۔ مَیں ابھی ماں کا دودھ پیتا تھا کہ تُو نے میرے دل میں بھروسا پیدا کیا۔ 10 جوں ہی مَیں پیدا ہوا مجھے تجھ پر چھوڑ دیا گیا۔ ماں کے پیٹ سے ہی تُو میرا خدا رہا ہے۔ 11 مجھ سے دُور نہ رہ۔ کیونکہ مصیبت نے میرا دامن پکڑ لیا ہے، اور کوئی نہیں جو میری مدد کرے۔ 12 متعدد بَیلوں نے مجھے گھیر لیا، بسن کے طاقت ور سانڈ چاروں طرف جمع ہو گئے ہیں۔ 13 میرے خلاف اُنہوں نے اپنے منہ کھول دیئے ہیں، اُس دہاڑتے ہوئے شیرببر کی طرح جو شکار کو پھاڑنے کے جوش میں آ گیا ہے۔ 14 مجھے پانی کی طرح زمین پر اُنڈیلا گیا ہے، میری تمام ہڈیاں الگ الگ ہو گئی ہیں، جسم کے اندر میرا دل موم کی طرح پگھل گیا ہے۔ 15 میری طاقت ٹھیکرے کی طرح خشک ہو گئی، میری زبان تالو سے چپک گئی ہے۔ ہاں، تُو نے مجھے موت کی خاک میں لٹا دیا ہے۔ 16 کُتوں نے مجھے گھیر رکھا، شریروں کے جتھے نے میرا احاطہ کیا ہے۔ اُنہوں نے میرے ہاتھوں اور پاؤں کو چھید ڈالا ہے۔ 17 مَیں اپنی ہڈیوں کو گن سکتا ہوں۔ لوگ گھور گھور کر میری مصیبت سے خوش ہوتے ہیں۔ 18 وہ آپس میں میرے کپڑے بانٹ لیتے اور میرے لباس پر قرعہ ڈالتے ہیں۔ 19 لیکن تُو اے رب، دُور نہ رہ! اے میری قوت، میری مدد کرنے کے لئے جلدی کر! 20 میری جان کو تلوار سے بچا، میری زندگی کو کُتے کے پنجے سے چھڑا۔ 21 شیر کے منہ سے مجھے مخلصی دے، جنگلی بَیلوں کے سینگوں سے رِہائی عطا کر۔ اے رب، تُو نے میری سنی ہے! 22 مَیں اپنے بھائیوں کے سامنے تیرے نام کا اعلان کروں گا، جماعت کے درمیان تیری مدح سرائی کروں گا۔ 23 تم جو رب کا خوف مانتے ہو، اُس کی تمجید کرو! اے یعقوب کی تمام اولاد، اُس کا احترام کرو! اے اسرائیل کے تمام فرزندو، اُس سے خوف کھاؤ! 24 کیونکہ نہ اُس نے مصیبت زدہ کا دُکھ حقیر جانا، نہ اُس کی تکلیف سے گھن کھائی۔ اُس نے اپنا منہ اُس سے نہ چھپایا بلکہ اُس کی سنی جب وہ مدد کے لئے چیخنے چلّانے لگا۔ 25 اے خدا، بڑے اجتماع میں مَیں تیری ستائش کروں گا، خدا ترسوں کے سامنے اپنی مَنت پوری کروں گا۔ 26 ناچار جی بھر کر کھائیں گے، رب کے طالب اُس کی حمد و ثنا کریں گے۔ تمہارے دل ابد تک زندہ رہیں! 27 لوگ دنیا کی انتہا تک رب کو یاد کر کے اُس کی طرف رجوع کریں گے۔ غیراقوام کے تمام خاندان اُسے سجدہ کریں گے۔ 28 کیونکہ رب کو ہی بادشاہی کا اختیار حاصل ہے، وہی اقوام پر حکومت کرتا ہے۔ 29 دنیا کے تمام بڑے لوگ اُس کے حضور کھائیں گے اور سجدہ کریں گے۔ خاک میں اُترنے والے سب اُس کے سامنے جھک جائیں گے، وہ سب جو اپنی زندگی کو خود قائم نہیں رکھ سکتے۔ 30 اُس کے فرزند اُس کی خدمت کریں گے۔ ایک آنے والی نسل کو رب کے بارے میں سنایا جائے گا۔ 31 ہاں، وہ آ کر اُس کی راستی ایک قوم کو سنائیں گے جو ابھی پیدا نہیں ہوئی، کیونکہ اُس نے یہ کچھ کیا ہے۔

In Other Versions

Psalms 22 in the ANGEFD

Psalms 22 in the ANTPNG2D

Psalms 22 in the AS21

Psalms 22 in the BAGH

Psalms 22 in the BBPNG

Psalms 22 in the BBT1E

Psalms 22 in the BDS

Psalms 22 in the BEV

Psalms 22 in the BHAD

Psalms 22 in the BIB

Psalms 22 in the BLPT

Psalms 22 in the BNT

Psalms 22 in the BNTABOOT

Psalms 22 in the BNTLV

Psalms 22 in the BOATCB

Psalms 22 in the BOATCB2

Psalms 22 in the BOBCV

Psalms 22 in the BOCNT

Psalms 22 in the BOECS

Psalms 22 in the BOGWICC

Psalms 22 in the BOHCB

Psalms 22 in the BOHCV

Psalms 22 in the BOHLNT

Psalms 22 in the BOHNTLTAL

Psalms 22 in the BOICB

Psalms 22 in the BOILNTAP

Psalms 22 in the BOITCV

Psalms 22 in the BOKCV

Psalms 22 in the BOKCV2

Psalms 22 in the BOKHWOG

Psalms 22 in the BOKSSV

Psalms 22 in the BOLCB

Psalms 22 in the BOLCB2

Psalms 22 in the BOMCV

Psalms 22 in the BONAV

Psalms 22 in the BONCB

Psalms 22 in the BONLT

Psalms 22 in the BONUT2

Psalms 22 in the BOPLNT

Psalms 22 in the BOSCB

Psalms 22 in the BOSNC

Psalms 22 in the BOTLNT

Psalms 22 in the BOVCB

Psalms 22 in the BOYCB

Psalms 22 in the BPBB

Psalms 22 in the BPH

Psalms 22 in the BSB

Psalms 22 in the CCB

Psalms 22 in the CUV

Psalms 22 in the CUVS

Psalms 22 in the DBT

Psalms 22 in the DGDNT

Psalms 22 in the DHNT

Psalms 22 in the DNT

Psalms 22 in the ELBE

Psalms 22 in the EMTV

Psalms 22 in the ESV

Psalms 22 in the FBV

Psalms 22 in the FEB

Psalms 22 in the GGMNT

Psalms 22 in the GNT

Psalms 22 in the HARY

Psalms 22 in the HNT

Psalms 22 in the IRVA

Psalms 22 in the IRVB

Psalms 22 in the IRVG

Psalms 22 in the IRVH

Psalms 22 in the IRVK

Psalms 22 in the IRVM

Psalms 22 in the IRVM2

Psalms 22 in the IRVO

Psalms 22 in the IRVP

Psalms 22 in the IRVT

Psalms 22 in the IRVT2

Psalms 22 in the IRVU

Psalms 22 in the ISVN

Psalms 22 in the JSNT

Psalms 22 in the KAPI

Psalms 22 in the KBT1ETNIK

Psalms 22 in the KBV

Psalms 22 in the KJV

Psalms 22 in the KNFD

Psalms 22 in the LBA

Psalms 22 in the LBLA

Psalms 22 in the LNT

Psalms 22 in the LSV

Psalms 22 in the MAAL

Psalms 22 in the MBV

Psalms 22 in the MBV2

Psalms 22 in the MHNT

Psalms 22 in the MKNFD

Psalms 22 in the MNG

Psalms 22 in the MNT

Psalms 22 in the MNT2

Psalms 22 in the MRS1T

Psalms 22 in the NAA

Psalms 22 in the NASB

Psalms 22 in the NBLA

Psalms 22 in the NBS

Psalms 22 in the NBVTP

Psalms 22 in the NET2

Psalms 22 in the NIV11

Psalms 22 in the NNT

Psalms 22 in the NNT2

Psalms 22 in the NNT3

Psalms 22 in the PDDPT

Psalms 22 in the PFNT

Psalms 22 in the RMNT

Psalms 22 in the SBIAS

Psalms 22 in the SBIBS

Psalms 22 in the SBIBS2

Psalms 22 in the SBICS

Psalms 22 in the SBIDS

Psalms 22 in the SBIGS

Psalms 22 in the SBIHS

Psalms 22 in the SBIIS

Psalms 22 in the SBIIS2

Psalms 22 in the SBIIS3

Psalms 22 in the SBIKS

Psalms 22 in the SBIKS2

Psalms 22 in the SBIMS

Psalms 22 in the SBIOS

Psalms 22 in the SBIPS

Psalms 22 in the SBISS

Psalms 22 in the SBITS

Psalms 22 in the SBITS2

Psalms 22 in the SBITS3

Psalms 22 in the SBITS4

Psalms 22 in the SBIUS

Psalms 22 in the SBIVS

Psalms 22 in the SBT

Psalms 22 in the SBT1E

Psalms 22 in the SCHL

Psalms 22 in the SNT

Psalms 22 in the SUSU

Psalms 22 in the SUSU2

Psalms 22 in the SYNO

Psalms 22 in the TBIAOTANT

Psalms 22 in the TBT1E

Psalms 22 in the TBT1E2

Psalms 22 in the TFTIP

Psalms 22 in the TFTU

Psalms 22 in the TGNTATF3T

Psalms 22 in the THAI

Psalms 22 in the TNFD

Psalms 22 in the TNT

Psalms 22 in the TNTIK

Psalms 22 in the TNTIL

Psalms 22 in the TNTIN

Psalms 22 in the TNTIP

Psalms 22 in the TNTIZ

Psalms 22 in the TOMA

Psalms 22 in the TTENT

Psalms 22 in the UBG

Psalms 22 in the UGV

Psalms 22 in the UGV3

Psalms 22 in the VBL

Psalms 22 in the VDCC

Psalms 22 in the YALU

Psalms 22 in the YAPE

Psalms 22 in the YBVTP

Psalms 22 in the ZBP