Psalms 69 (UGV2)
1 داؤد کا زبور۔ طرز: سوسن کے پھول۔ موسیقی کے راہنما کے لئے۔اے اللہ، مجھے بچا! کیونکہ پانی میرے گلے تک پہنچ گیا ہے۔ 2 مَیں گہری دلدل میں دھنس گیا ہوں، کہیں پاؤں جمانے کی جگہ نہیں ملتی۔ مَیں پانی کی گہرائیوں میں آ گیا ہوں، سیلاب مجھ پر غالب آ گیا ہے۔ 3 مَیں چلّاتے چلّاتے تھک گیا ہوں۔ میرا گلا بیٹھ گیا ہے۔ اپنے خدا کا انتظار کرتے کرتے میری آنکھیں دُھندلا گئیں۔ 4 جو بلاوجہ مجھ سے کینہ رکھتے ہیں وہ میرے سر کے بالوں سے زیادہ ہیں، جو بےسبب میرے دشمن ہیں اور مجھے تباہ کرنا چاہتے ہیں وہ طاقت ور ہیں۔ جو کچھ مَیں نے نہیں لُوٹا اُسے مجھ سے طلب کیا جاتا ہے۔ 5 اے اللہ، تُو میری حماقت سے واقف ہے، میرا قصور تجھ سے پوشیدہ نہیں ہے۔ 6 اے قادرِ مطلق رب الافواج، جو تیرے انتظار میں رہتے ہیں وہ میرے باعث شرمندہ نہ ہوں۔ اے اسرائیل کے خدا، میرے باعث تیرے طالب کی رُسوائی نہ ہو۔ 7 کیونکہ تیری خاطر مَیں شرمندگی برداشت کر رہا ہوں، تیری خاطر میرا چہرہ شرم سار ہی رہتا ہے۔ 8 مَیں اپنے سگے بھائیوں کے نزدیک اجنبی اور اپنی ماں کے بیٹوں کے نزدیک پردیسی بن گیا ہوں۔ 9 کیونکہ تیرے گھر کی غیرت مجھے کھا گئی ہے، جو تجھے گالیاں دیتے ہیں اُن کی گالیاں مجھ پر آ گئی ہیں۔ 10 جب مَیں روزہ رکھ کر روتا تھا تو لوگ میرا مذاق اُڑاتے تھے۔ 11 جب ماتمی لباس پہنے پھرتا تھا تو اُن کے لئے عبرت انگیز مثال بن گیا۔ 12 جو بزرگ شہر کے دروازے پر بیٹھے ہیں وہ میرے بارے میں گپیں ہانکتے ہیں۔ شرابی مجھے اپنے طنز بھرے گیتوں کا نشانہ بناتے ہیں۔ 13 لیکن اے رب، میری تجھ سے دعا ہے کہ مَیں تجھے دوبارہ منظور ہو جاؤں۔ اے اللہ، اپنی عظیم شفقت کے مطابق میری سن، اپنی یقینی نجات کے مطابق مجھے بچا۔ 14 مجھے دلدل سے نکال تاکہ غرق نہ ہو جاؤں۔ مجھے اُن سے چھٹکارا دے جو مجھ سے نفرت کرتے ہیں۔ پانی کی گہرائیوں سے مجھے بچا۔ 15 سیلاب مجھ پر غالب نہ آئے، سمندر کی گہرائی مجھے ہڑپ نہ کر لے، گڑھا میرے اوپر اپنا منہ بند نہ کر لے۔ 16 اے رب، میری سن، کیونکہ تیری شفقت بھلی ہے۔ اپنے عظیم رحم کے مطابق میری طرف رجوع کر۔ 17 اپنا چہرہ اپنے خادم سے چھپائے نہ رکھ، کیونکہ مَیں مصیبت میں ہوں۔ جلدی سے میری سن! 18 قریب آ کر میری جان کا فدیہ دے، میرے دشمنوں کے سبب سے عوضانہ دے کر مجھے چھڑا۔ 19 تُو میری رُسوائی، میری شرمندگی اور تذلیل سے واقف ہے۔ تیری آنکھیں میرے تمام دشمنوں پر لگی رہتی ہیں۔ 20 اُن کے طعنوں سے میرا دل ٹوٹ گیا ہے، مَیں بیمار پڑ گیا ہوں۔ مَیں ہم دردی کے انتظار میں رہا، لیکن بےفائدہ۔ مَیں نے توقع کی کہ کوئی مجھے دلاسا دے، لیکن ایک بھی نہ ملا۔ 21 اُنہوں نے میری خوراک میں کڑوا زہر ملایا، مجھے سرکہ پلایا جب پیاسا تھا۔ 22 اُن کی میز اُن کے لئے پھندا اور اُن کے ساتھیوں کے لئے جال بن جائے۔ 23 اُن کی آنکھیں تاریک ہو جائیں تاکہ وہ دیکھ نہ سکیں۔ اُن کی کمر ہمیشہ تک ڈگمگاتی رہے۔ 24 اپنا پورا غصہ اُن پر اُتار، تیرا سخت غضب اُن پر آ پڑے۔ 25 اُن کی رہائش گاہ سنسان ہو جائے اور کوئی اُن کے خیموں میں آباد نہ ہو، 26 کیونکہ جسے تُو ہی نے سزا دی اُسے وہ ستاتے ہیں، جسے تُو ہی نے زخمی کیا اُس کا دُکھ دوسروں کو سنا کر خوش ہوتے ہیں۔ 27 اُن کے قصور کا سختی سے حساب کتاب کر، وہ تیرے سامنے راست باز نہ ٹھہریں۔ 28 اُنہیں کتابِ حیات سے مٹایا جائے، اُن کا نام راست بازوں کی فہرست میں درج نہ ہو۔ 29 ہائے، مَیں مصیبت میں پھنسا ہوا ہوں، مجھے بہت درد ہے۔ اے اللہ، تیری نجات مجھے محفوظ رکھے۔ 30 مَیں اللہ کے نام کی مدح سرائی کروں گا، شکرگزاری سے اُس کی تعظیم کروں گا۔ 31 یہ رب کو بَیل یا سینگ اور کُھر رکھنے والے سانڈ سے کہیں زیادہ پسند آئے گا۔ 32 حلیم اللہ کا کام دیکھ کر خوش ہو جائیں گے۔ اے اللہ کے طالبو، تسلی پاؤ! 33 کیونکہ رب محتاجوں کی سنتا اور اپنے قیدیوں کو حقیر نہیں جانتا۔ 34 آسمان و زمین اُس کی تمجید کریں، سمندر اور جو کچھ اُس میں حرکت کرتا ہے اُس کی ستائش کرے۔ 35 کیونکہ اللہ صیون کو نجات دے کر یہوداہ کے شہروں کو تعمیر کرے گا، اور اُس کے خادم اُن پر قبضہ کر کے اُن میں آباد ہو جائیں گے۔ 36 اُن کی اولاد ملک کو میراث میں پائے گی، اور اُس کے نام سے محبت رکھنے والے اُس میں بسے رہیں گے۔
In Other Versions
Psalms 69 in the ANGEFD
Psalms 69 in the ANTPNG2D
Psalms 69 in the AS21
Psalms 69 in the BAGH
Psalms 69 in the BBPNG
Psalms 69 in the BBT1E
Psalms 69 in the BDS
Psalms 69 in the BEV
Psalms 69 in the BHAD
Psalms 69 in the BIB
Psalms 69 in the BLPT
Psalms 69 in the BNT
Psalms 69 in the BNTABOOT
Psalms 69 in the BNTLV
Psalms 69 in the BOATCB
Psalms 69 in the BOATCB2
Psalms 69 in the BOBCV
Psalms 69 in the BOCNT
Psalms 69 in the BOECS
Psalms 69 in the BOGWICC
Psalms 69 in the BOHCB
Psalms 69 in the BOHCV
Psalms 69 in the BOHLNT
Psalms 69 in the BOHNTLTAL
Psalms 69 in the BOICB
Psalms 69 in the BOILNTAP
Psalms 69 in the BOITCV
Psalms 69 in the BOKCV
Psalms 69 in the BOKCV2
Psalms 69 in the BOKHWOG
Psalms 69 in the BOKSSV
Psalms 69 in the BOLCB
Psalms 69 in the BOLCB2
Psalms 69 in the BOMCV
Psalms 69 in the BONAV
Psalms 69 in the BONCB
Psalms 69 in the BONLT
Psalms 69 in the BONUT2
Psalms 69 in the BOPLNT
Psalms 69 in the BOSCB
Psalms 69 in the BOSNC
Psalms 69 in the BOTLNT
Psalms 69 in the BOVCB
Psalms 69 in the BOYCB
Psalms 69 in the BPBB
Psalms 69 in the BPH
Psalms 69 in the BSB
Psalms 69 in the CCB
Psalms 69 in the CUV
Psalms 69 in the CUVS
Psalms 69 in the DBT
Psalms 69 in the DGDNT
Psalms 69 in the DHNT
Psalms 69 in the DNT
Psalms 69 in the ELBE
Psalms 69 in the EMTV
Psalms 69 in the ESV
Psalms 69 in the FBV
Psalms 69 in the FEB
Psalms 69 in the GGMNT
Psalms 69 in the GNT
Psalms 69 in the HARY
Psalms 69 in the HNT
Psalms 69 in the IRVA
Psalms 69 in the IRVB
Psalms 69 in the IRVG
Psalms 69 in the IRVH
Psalms 69 in the IRVK
Psalms 69 in the IRVM
Psalms 69 in the IRVM2
Psalms 69 in the IRVO
Psalms 69 in the IRVP
Psalms 69 in the IRVT
Psalms 69 in the IRVT2
Psalms 69 in the IRVU
Psalms 69 in the ISVN
Psalms 69 in the JSNT
Psalms 69 in the KAPI
Psalms 69 in the KBT1ETNIK
Psalms 69 in the KBV
Psalms 69 in the KJV
Psalms 69 in the KNFD
Psalms 69 in the LBA
Psalms 69 in the LBLA
Psalms 69 in the LNT
Psalms 69 in the LSV
Psalms 69 in the MAAL
Psalms 69 in the MBV
Psalms 69 in the MBV2
Psalms 69 in the MHNT
Psalms 69 in the MKNFD
Psalms 69 in the MNG
Psalms 69 in the MNT
Psalms 69 in the MNT2
Psalms 69 in the MRS1T
Psalms 69 in the NAA
Psalms 69 in the NASB
Psalms 69 in the NBLA
Psalms 69 in the NBS
Psalms 69 in the NBVTP
Psalms 69 in the NET2
Psalms 69 in the NIV11
Psalms 69 in the NNT
Psalms 69 in the NNT2
Psalms 69 in the NNT3
Psalms 69 in the PDDPT
Psalms 69 in the PFNT
Psalms 69 in the RMNT
Psalms 69 in the SBIAS
Psalms 69 in the SBIBS
Psalms 69 in the SBIBS2
Psalms 69 in the SBICS
Psalms 69 in the SBIDS
Psalms 69 in the SBIGS
Psalms 69 in the SBIHS
Psalms 69 in the SBIIS
Psalms 69 in the SBIIS2
Psalms 69 in the SBIIS3
Psalms 69 in the SBIKS
Psalms 69 in the SBIKS2
Psalms 69 in the SBIMS
Psalms 69 in the SBIOS
Psalms 69 in the SBIPS
Psalms 69 in the SBISS
Psalms 69 in the SBITS
Psalms 69 in the SBITS2
Psalms 69 in the SBITS3
Psalms 69 in the SBITS4
Psalms 69 in the SBIUS
Psalms 69 in the SBIVS
Psalms 69 in the SBT
Psalms 69 in the SBT1E
Psalms 69 in the SCHL
Psalms 69 in the SNT
Psalms 69 in the SUSU
Psalms 69 in the SUSU2
Psalms 69 in the SYNO
Psalms 69 in the TBIAOTANT
Psalms 69 in the TBT1E
Psalms 69 in the TBT1E2
Psalms 69 in the TFTIP
Psalms 69 in the TFTU
Psalms 69 in the TGNTATF3T
Psalms 69 in the THAI
Psalms 69 in the TNFD
Psalms 69 in the TNT
Psalms 69 in the TNTIK
Psalms 69 in the TNTIL
Psalms 69 in the TNTIN
Psalms 69 in the TNTIP
Psalms 69 in the TNTIZ
Psalms 69 in the TOMA
Psalms 69 in the TTENT
Psalms 69 in the UBG
Psalms 69 in the UGV
Psalms 69 in the UGV3
Psalms 69 in the VBL
Psalms 69 in the VDCC
Psalms 69 in the YALU
Psalms 69 in the YAPE
Psalms 69 in the YBVTP
Psalms 69 in the ZBP