Romans 5 (UGV2)

1 اب چونکہ ہمیں ایمان سے راست باز قرار دیا گیا ہے اِس لئے اللہ کے ساتھ ہماری صلح ہے۔ اِس صلح کا وسیلہ ہمارا خداوند عیسیٰ مسیح ہے۔ 2 ہمارے ایمان لانے پر اُس نے ہمیں فضل کے اُس مقام تک پہنچایا جہاں ہم آج قائم ہیں۔ اور یوں ہم اِس اُمید پر فخر کرتے ہیں کہ ہم اللہ کے جلال میں شریک ہوں گے۔ 3 نہ صرف یہ بلکہ ہم اُس وقت بھی فخر کرتے ہیں جب ہم مصیبتوں میں پھنسے ہوتے ہیں۔ کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ مصیبت سے ثابت قدمی پیدا ہوتی ہے، 4 ثابت قدمی سے پختگی اور پختگی سے اُمید۔ 5 اور اُمید ہمیں شرمندہ ہونے نہیں دیتی، کیونکہ اللہ نے ہمیں روح القدس دے کر اُس کے وسیلے سے ہمارے دلوں میں اپنی محبت اُنڈیلی ہے۔ 6 کیونکہ ہم ابھی کمزور ہی تھے تو مسیح نے ہم بےدینوں کی خاطر اپنی جان دے دی۔ 7 مشکل سے ہی کوئی کسی راست باز کی خاطر اپنی جان دے گا۔ ہاں، ممکن ہے کہ کوئی کسی نیکو کار کے لئے اپنی جان دینے کی جرأت کرے۔ 8 لیکن اللہ نے ہم سے اپنی محبت کا اظہار یوں کیا کہ مسیح نے اُس وقت ہماری خاطر اپنی جان دی جب ہم گناہ گار ہی تھے۔ 9 ہمیں مسیح کے خون سے راست باز ٹھہرایا گیا ہے۔ تو یہ بات کتنی یقینی ہے کہ ہم اُس کے وسیلے سے اللہ کے غضب سے بچیں گے۔ 10 ہم ابھی اللہ کے دشمن ہی تھے جب اُس کے فرزند کی موت کے وسیلے سے ہماری اُس کے ساتھ صلح ہو گئی۔ تو پھر یہ بات کتنی یقینی ہے کہ ہم اُس کی زندگی کے وسیلے سے نجات بھی پائیں گے۔ 11 نہ صرف یہ بلکہ اب ہم اللہ پر فخر کرتے ہیں اور یہ ہمارے خداوند عیسیٰ مسیح کے وسیلے سے ہے، جس نے ہماری صلح کرائی ہے۔ 12 جب آدم نے گناہ کیا تو اُس ایک ہی شخص سے گناہ دنیا میں آیا۔ اِس گناہ کے ساتھ ساتھ موت بھی آ کر سب آدمیوں میں پھیل گئی، کیونکہ سب نے گناہ کیا۔ 13 شریعت کے انکشاف سے پہلے گناہ تو دنیا میں تھا، لیکن جہاں شریعت نہیں ہوتی وہاں گناہ کا حساب نہیں کیا جاتا۔ 14 تاہم آدم سے لے کر موسیٰ تک موت کی حکومت جاری رہی، اُن پر بھی جنہوں نے آدم کی سی حکم عدولی نہ کی۔اب آدم آنے والے عیسیٰ مسیح کی طرف اشارہ تھا۔ 15 لیکن اِن دونوں میں بڑا فرق ہے۔ جو نعمت اللہ مفت میں دیتا ہے وہ آدم کے گناہ سے مطابقت نہیں رکھتی۔ کیونکہ اِس ایک شخص آدم کی خلاف ورزی سے بہت سے لوگ موت کی زد میں آ گئے، لیکن اللہ کا فضل کہیں زیادہ موثر ہے، وہ مفت نعمت جو بہتوں کو اُس ایک شخص عیسیٰ مسیح میں ملی ہے۔ 16 ہاں، اللہ کی اِس نعمت اور آدم کے گناہ میں بہت فرق ہے۔ اُس ایک شخص آدم کے گناہ کے نتیجے میں ہمیں تو مجرم قرار دیا گیا، لیکن اللہ کی مفت نعمت کا اثر یہ ہے کہ ہمیں راست باز قرار دیا جاتا ہے، گو ہم سے بےشمار گناہ سرزد ہوئے ہیں۔ 17 اِس ایک شخص آدم کے گناہ کے نتیجے میں موت سب پر حکومت کرنے لگی۔ لیکن اِس ایک شخص عیسیٰ مسیح کا کام کتنا زیادہ موثر تھا۔ جتنے بھی اللہ کا وافر فضل اور راست بازی کی نعمت پاتے ہیں وہ مسیح کے وسیلے سے ابدی زندگی میں حکومت کریں گے۔ 18 چنانچہ جس طرح ایک ہی شخص کے گناہ کے باعث سب لوگ مجرم ٹھہرے اُسی طرح ایک ہی شخص کے راست عمل سے وہ دروازہ کھل گیا جس میں داخل ہو کر سب لوگ راست باز ٹھہر سکتے اور زندگی پا سکتے ہیں۔ 19 جس طرح ایک ہی شخص کی نافرمانی سے بہت سے لوگ گناہ گار بن گئے، اُسی طرح ایک ہی شخص کی فرماں برداری سے بہت سے لوگ راست باز بن جائیں گے۔ 20 شریعت اِس لئے درمیان میں آ گئی کہ خلاف ورزی بڑھ جائے۔ لیکن جہاں گناہ زیادہ ہوا وہاں اللہ کا فضل اِس سے بھی زیادہ ہو گیا۔ 21 چنانچہ جس طرح گناہ موت کی صورت میں حکومت کرتا تھا اُسی طرح اب اللہ کا فضل ہمیں راست باز ٹھہرا کر حکومت کرتا ہے۔ یوں ہمیں اپنے خداوند عیسیٰ مسیح کی بدولت ابدی زندگی حاصل ہوتی ہے۔

In Other Versions

Romans 5 in the ANGEFD

Romans 5 in the ANTPNG2D

Romans 5 in the AS21

Romans 5 in the BAGH

Romans 5 in the BBPNG

Romans 5 in the BBT1E

Romans 5 in the BDS

Romans 5 in the BEV

Romans 5 in the BHAD

Romans 5 in the BIB

Romans 5 in the BLPT

Romans 5 in the BNT

Romans 5 in the BNTABOOT

Romans 5 in the BNTLV

Romans 5 in the BOATCB

Romans 5 in the BOATCB2

Romans 5 in the BOBCV

Romans 5 in the BOCNT

Romans 5 in the BOECS

Romans 5 in the BOGWICC

Romans 5 in the BOHCB

Romans 5 in the BOHCV

Romans 5 in the BOHLNT

Romans 5 in the BOHNTLTAL

Romans 5 in the BOICB

Romans 5 in the BOILNTAP

Romans 5 in the BOITCV

Romans 5 in the BOKCV

Romans 5 in the BOKCV2

Romans 5 in the BOKHWOG

Romans 5 in the BOKSSV

Romans 5 in the BOLCB

Romans 5 in the BOLCB2

Romans 5 in the BOMCV

Romans 5 in the BONAV

Romans 5 in the BONCB

Romans 5 in the BONLT

Romans 5 in the BONUT2

Romans 5 in the BOPLNT

Romans 5 in the BOSCB

Romans 5 in the BOSNC

Romans 5 in the BOTLNT

Romans 5 in the BOVCB

Romans 5 in the BOYCB

Romans 5 in the BPBB

Romans 5 in the BPH

Romans 5 in the BSB

Romans 5 in the CCB

Romans 5 in the CUV

Romans 5 in the CUVS

Romans 5 in the DBT

Romans 5 in the DGDNT

Romans 5 in the DHNT

Romans 5 in the DNT

Romans 5 in the ELBE

Romans 5 in the EMTV

Romans 5 in the ESV

Romans 5 in the FBV

Romans 5 in the FEB

Romans 5 in the GGMNT

Romans 5 in the GNT

Romans 5 in the HARY

Romans 5 in the HNT

Romans 5 in the IRVA

Romans 5 in the IRVB

Romans 5 in the IRVG

Romans 5 in the IRVH

Romans 5 in the IRVK

Romans 5 in the IRVM

Romans 5 in the IRVM2

Romans 5 in the IRVO

Romans 5 in the IRVP

Romans 5 in the IRVT

Romans 5 in the IRVT2

Romans 5 in the IRVU

Romans 5 in the ISVN

Romans 5 in the JSNT

Romans 5 in the KAPI

Romans 5 in the KBT1ETNIK

Romans 5 in the KBV

Romans 5 in the KJV

Romans 5 in the KNFD

Romans 5 in the LBA

Romans 5 in the LBLA

Romans 5 in the LNT

Romans 5 in the LSV

Romans 5 in the MAAL

Romans 5 in the MBV

Romans 5 in the MBV2

Romans 5 in the MHNT

Romans 5 in the MKNFD

Romans 5 in the MNG

Romans 5 in the MNT

Romans 5 in the MNT2

Romans 5 in the MRS1T

Romans 5 in the NAA

Romans 5 in the NASB

Romans 5 in the NBLA

Romans 5 in the NBS

Romans 5 in the NBVTP

Romans 5 in the NET2

Romans 5 in the NIV11

Romans 5 in the NNT

Romans 5 in the NNT2

Romans 5 in the NNT3

Romans 5 in the PDDPT

Romans 5 in the PFNT

Romans 5 in the RMNT

Romans 5 in the SBIAS

Romans 5 in the SBIBS

Romans 5 in the SBIBS2

Romans 5 in the SBICS

Romans 5 in the SBIDS

Romans 5 in the SBIGS

Romans 5 in the SBIHS

Romans 5 in the SBIIS

Romans 5 in the SBIIS2

Romans 5 in the SBIIS3

Romans 5 in the SBIKS

Romans 5 in the SBIKS2

Romans 5 in the SBIMS

Romans 5 in the SBIOS

Romans 5 in the SBIPS

Romans 5 in the SBISS

Romans 5 in the SBITS

Romans 5 in the SBITS2

Romans 5 in the SBITS3

Romans 5 in the SBITS4

Romans 5 in the SBIUS

Romans 5 in the SBIVS

Romans 5 in the SBT

Romans 5 in the SBT1E

Romans 5 in the SCHL

Romans 5 in the SNT

Romans 5 in the SUSU

Romans 5 in the SUSU2

Romans 5 in the SYNO

Romans 5 in the TBIAOTANT

Romans 5 in the TBT1E

Romans 5 in the TBT1E2

Romans 5 in the TFTIP

Romans 5 in the TFTU

Romans 5 in the TGNTATF3T

Romans 5 in the THAI

Romans 5 in the TNFD

Romans 5 in the TNT

Romans 5 in the TNTIK

Romans 5 in the TNTIL

Romans 5 in the TNTIN

Romans 5 in the TNTIP

Romans 5 in the TNTIZ

Romans 5 in the TOMA

Romans 5 in the TTENT

Romans 5 in the UBG

Romans 5 in the UGV

Romans 5 in the UGV3

Romans 5 in the VBL

Romans 5 in the VDCC

Romans 5 in the YALU

Romans 5 in the YAPE

Romans 5 in the YBVTP

Romans 5 in the ZBP