1 Samuel 12 (UGV2)
1 تب سموایل تمام اسرائیل سے مخاطب ہوا، ”مَیں نے آپ کی ہر بات مان کر آپ پر بادشاہ مقرر کیا ہے۔ 2 اب یہی آپ کے آگے آگے چل کر آپ کی راہنمائی کرے گا۔ مَیں خود بوڑھا ہوں، اور میرے بال سفید ہو گئے ہیں جبکہ میرے بیٹے آپ کے درمیان ہی رہتے ہیں۔ مَیں جوانی سے لے کر آج تک آپ کی راہنمائی کرتا آیا ہوں۔ 3 اب مَیں حاضر ہوں۔ اگر مجھ سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو رب اور اُس کے مسح کئے ہوئے بادشاہ کے سامنے اِس کی گواہی دیں۔ کیا مَیں نے کسی کا بَیل یا گدھا لُوٹ لیا؟ کیا مَیں نے کسی سے غلط فائدہ اُٹھایا یا کسی پر ظلم کیا؟ کیا مَیں نے کبھی کسی سے رشوت لے کر غلط فیصلہ کیا ہے؟ اگر ایسا ہوا تو مجھے بتائیں! پھر مَیں سب کچھ واپس کر دوں گا۔“ 4 اجتماع نے جواب دیا، ”نہ آپ نے ہم سے غلط فائدہ اُٹھایا، نہ ہم پر ظلم کیا ہے۔ آپ نے کبھی بھی رشوت نہیں لی۔“ 5 سموایل بولا، ”آج رب اور اُس کا مسح کیا ہوا بادشاہ گواہ ہیں کہ آپ کو مجھ پر الزام لگانے کا کوئی سبب نہ ملا۔“ عوام نے کہا، ”جی، ایسا ہی ہے۔“ 6 سموایل نے بات جاری رکھی، ”رب خود موسیٰ اور ہارون کو اسرائیل کے راہنما بنا کر آپ کے باپ دادا کو مصر سے نکال لایا۔ 7 اب یہاں رب کے تختِ عدالت کے سامنے کھڑے ہو جائیں تو مَیں آپ کو اُن تمام بھلائیوں کی یاد دلاؤں گا جو رب نے آپ اور آپ کے باپ دادا سے کی ہیں۔ 8 آپ کا باپ یعقوب مصر آیا۔ جب مصری اُس کی اولاد کو دبانے لگے تو اُنہوں نے چیختے چلّاتے رب سے مدد مانگی۔ تب اُس نے موسیٰ اور ہارون کو بھیج دیا تاکہ وہ پوری قوم کو مصر سے نکال کر یہاں اِس ملک میں لائیں۔ 9 لیکن جلد ہی وہ رب اپنے خدا کو بھول گئے، اِس لئے اُس نے اُنہیں دشمن کے حوالے کر دیا۔ کبھی حصور شہر کے بادشاہ کا کمانڈر سیسرا اُن سے لڑا، کبھی فلستی اور کبھی موآب کا بادشاہ۔ 10 ہر دفعہ آپ کے باپ دادا نے چیختے چلّاتے رب سے مدد مانگی اور اقرار کیا، ’ہم نے گناہ کیا ہے، کیونکہ ہم نے رب کو ترک کر کے بعل اور عستارات کے بُتوں کی پوجا کی ہے۔ لیکن اب ہمیں دشمنوں سے بچا! پھر ہم صرف تیری ہی خدمت کریں گے۔‘ 11 اور ہر بار رب نے کسی نہ کسی کو بھیج دیا، کبھی جدعون، کبھی برق، کبھی اِفتاح اور کبھی سموایل کو۔ اُن آدمیوں کی معرفت اللہ نے آپ کو ارد گرد کے تمام دشمنوں سے بچایا، اور ملک میں امن و امان قائم ہو گیا۔ 12 لیکن جب عمونی بادشاہ ناحس آپ سے لڑنے آیا تو آپ میرے پاس آ کر تقاضا کرنے لگے کہ ہمارا اپنا بادشاہ ہو جو ہم پر حکومت کرے، حالانکہ آپ جانتے تھے کہ رب ہمارا خدا ہمارا بادشاہ ہے۔ 13 اب وہ بادشاہ دیکھیں جسے آپ مانگ رہے تھے! رب نے آپ کی خواہش پوری کر کے اُسے آپ پر مقرر کیا ہے۔ 14 چنانچہ رب کا خوف مانیں، اُس کی خدمت کریں اور اُس کی سنیں۔ سرکش ہو کر اُس کے احکام کی خلاف ورزی مت کرنا۔ اگر آپ اور آپ کا بادشاہ رب سے وفادار رہیں گے تو وہ آپ کے ساتھ ہو گا۔ 15 لیکن اگر آپ اُس کے تابع نہ رہیں اور سرکش ہو کر اُس کے احکام کی خلاف ورزی کریں تو وہ آپ کی مخالفت کرے گا، جس طرح اُس نے آپ کے باپ دادا کی بھی مخالفت کی۔ 16 اب کھڑے ہو کر دیکھیں کہ رب کیا کرنے والا ہے۔ وہ آپ کی آنکھوں کے سامنے ہی بڑا معجزہ کرے گا۔ 17 اِس وقت گندم کی کٹائی کا موسم ہے۔ گو اِن دنوں میں بارش نہیں ہوتی، لیکن مَیں دعا کروں گا تو رب گرجتے بادل اور بارش بھیجے گا۔ تب آپ جان لیں گے کہ آپ نے بادشاہ کا تقاضا کرتے ہوئے رب کے نزدیک کتنی بُری بات کی ہے۔“ 18 سموایل نے پکار کر رب سے دعا کی، اور اُس دن رب نے گرجتے بادل اور بارش بھیج دی۔ یہ دیکھ کر اجتماع سخت گھبرا کر سموایل اور رب سے ڈرنے لگا۔ 19 سب نے سموایل سے التماس کی، ”رب اپنے خدا سے دعا کر کے ہماری سفارش کریں تاکہ ہم مر نہ جائیں۔ کیونکہ بادشاہ کا تقاضا کرنے سے ہم نے اپنے گناہوں میں اضافہ کیا ہے۔“ 20 سموایل نے لوگوں کو تسلی دے کر کہا، ”مت ڈریں۔ بےشک آپ سے غلطی ہوئی ہے، لیکن آئندہ خیال رکھیں کہ آپ رب سے دُور نہ ہو جائیں بلکہ پورے دل سے اُس کی خدمت کریں۔ 21 بےمعنی بُتوں کے پیچھے مت پڑنا۔ نہ وہ فائدے کا باعث ہیں، نہ آپ کو بچا سکتے ہیں۔ اُن کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ 22 رب اپنے عظیم نام کی خاطر اپنی قوم کو نہیں چھوڑے گا، کیونکہ اُس نے آپ کو اپنی قوم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 23 جہاں تک میرا تعلق ہے، مَیں اِس میں رب کا گناہ نہیں کروں گا کہ آپ کی سفارش کرنے سے باز آؤں۔ اور آئندہ بھی مَیں آپ کو اچھے اور صحیح راستے کی تعلیم دیتا رہوں گا۔ 24 لیکن دھیان سے رب کا خوف مانیں اور پورے دل اور وفاداری سے اُس کی خدمت کریں۔ یاد رہے کہ اُس نے آپ کے لئے کتنے عظیم کام کئے ہیں۔ 25 لیکن اگر آپ غلط کام کرنے پر تُلے رہیں تو آپ اپنے بادشاہ سمیت دنیا میں سے مٹ جائیں گے۔“
In Other Versions
1 Samuel 12 in the ANGEFD
1 Samuel 12 in the ANTPNG2D
1 Samuel 12 in the AS21
1 Samuel 12 in the BAGH
1 Samuel 12 in the BBPNG
1 Samuel 12 in the BBT1E
1 Samuel 12 in the BDS
1 Samuel 12 in the BEV
1 Samuel 12 in the BHAD
1 Samuel 12 in the BIB
1 Samuel 12 in the BLPT
1 Samuel 12 in the BNT
1 Samuel 12 in the BNTABOOT
1 Samuel 12 in the BNTLV
1 Samuel 12 in the BOATCB
1 Samuel 12 in the BOATCB2
1 Samuel 12 in the BOBCV
1 Samuel 12 in the BOCNT
1 Samuel 12 in the BOECS
1 Samuel 12 in the BOGWICC
1 Samuel 12 in the BOHCB
1 Samuel 12 in the BOHCV
1 Samuel 12 in the BOHLNT
1 Samuel 12 in the BOHNTLTAL
1 Samuel 12 in the BOICB
1 Samuel 12 in the BOILNTAP
1 Samuel 12 in the BOITCV
1 Samuel 12 in the BOKCV
1 Samuel 12 in the BOKCV2
1 Samuel 12 in the BOKHWOG
1 Samuel 12 in the BOKSSV
1 Samuel 12 in the BOLCB
1 Samuel 12 in the BOLCB2
1 Samuel 12 in the BOMCV
1 Samuel 12 in the BONAV
1 Samuel 12 in the BONCB
1 Samuel 12 in the BONLT
1 Samuel 12 in the BONUT2
1 Samuel 12 in the BOPLNT
1 Samuel 12 in the BOSCB
1 Samuel 12 in the BOSNC
1 Samuel 12 in the BOTLNT
1 Samuel 12 in the BOVCB
1 Samuel 12 in the BOYCB
1 Samuel 12 in the BPBB
1 Samuel 12 in the BPH
1 Samuel 12 in the BSB
1 Samuel 12 in the CCB
1 Samuel 12 in the CUV
1 Samuel 12 in the CUVS
1 Samuel 12 in the DBT
1 Samuel 12 in the DGDNT
1 Samuel 12 in the DHNT
1 Samuel 12 in the DNT
1 Samuel 12 in the ELBE
1 Samuel 12 in the EMTV
1 Samuel 12 in the ESV
1 Samuel 12 in the FBV
1 Samuel 12 in the FEB
1 Samuel 12 in the GGMNT
1 Samuel 12 in the GNT
1 Samuel 12 in the HARY
1 Samuel 12 in the HNT
1 Samuel 12 in the IRVA
1 Samuel 12 in the IRVB
1 Samuel 12 in the IRVG
1 Samuel 12 in the IRVH
1 Samuel 12 in the IRVK
1 Samuel 12 in the IRVM
1 Samuel 12 in the IRVM2
1 Samuel 12 in the IRVO
1 Samuel 12 in the IRVP
1 Samuel 12 in the IRVT
1 Samuel 12 in the IRVT2
1 Samuel 12 in the IRVU
1 Samuel 12 in the ISVN
1 Samuel 12 in the JSNT
1 Samuel 12 in the KAPI
1 Samuel 12 in the KBT1ETNIK
1 Samuel 12 in the KBV
1 Samuel 12 in the KJV
1 Samuel 12 in the KNFD
1 Samuel 12 in the LBA
1 Samuel 12 in the LBLA
1 Samuel 12 in the LNT
1 Samuel 12 in the LSV
1 Samuel 12 in the MAAL
1 Samuel 12 in the MBV
1 Samuel 12 in the MBV2
1 Samuel 12 in the MHNT
1 Samuel 12 in the MKNFD
1 Samuel 12 in the MNG
1 Samuel 12 in the MNT
1 Samuel 12 in the MNT2
1 Samuel 12 in the MRS1T
1 Samuel 12 in the NAA
1 Samuel 12 in the NASB
1 Samuel 12 in the NBLA
1 Samuel 12 in the NBS
1 Samuel 12 in the NBVTP
1 Samuel 12 in the NET2
1 Samuel 12 in the NIV11
1 Samuel 12 in the NNT
1 Samuel 12 in the NNT2
1 Samuel 12 in the NNT3
1 Samuel 12 in the PDDPT
1 Samuel 12 in the PFNT
1 Samuel 12 in the RMNT
1 Samuel 12 in the SBIAS
1 Samuel 12 in the SBIBS
1 Samuel 12 in the SBIBS2
1 Samuel 12 in the SBICS
1 Samuel 12 in the SBIDS
1 Samuel 12 in the SBIGS
1 Samuel 12 in the SBIHS
1 Samuel 12 in the SBIIS
1 Samuel 12 in the SBIIS2
1 Samuel 12 in the SBIIS3
1 Samuel 12 in the SBIKS
1 Samuel 12 in the SBIKS2
1 Samuel 12 in the SBIMS
1 Samuel 12 in the SBIOS
1 Samuel 12 in the SBIPS
1 Samuel 12 in the SBISS
1 Samuel 12 in the SBITS
1 Samuel 12 in the SBITS2
1 Samuel 12 in the SBITS3
1 Samuel 12 in the SBITS4
1 Samuel 12 in the SBIUS
1 Samuel 12 in the SBIVS
1 Samuel 12 in the SBT
1 Samuel 12 in the SBT1E
1 Samuel 12 in the SCHL
1 Samuel 12 in the SNT
1 Samuel 12 in the SUSU
1 Samuel 12 in the SUSU2
1 Samuel 12 in the SYNO
1 Samuel 12 in the TBIAOTANT
1 Samuel 12 in the TBT1E
1 Samuel 12 in the TBT1E2
1 Samuel 12 in the TFTIP
1 Samuel 12 in the TFTU
1 Samuel 12 in the TGNTATF3T
1 Samuel 12 in the THAI
1 Samuel 12 in the TNFD
1 Samuel 12 in the TNT
1 Samuel 12 in the TNTIK
1 Samuel 12 in the TNTIL
1 Samuel 12 in the TNTIN
1 Samuel 12 in the TNTIP
1 Samuel 12 in the TNTIZ
1 Samuel 12 in the TOMA
1 Samuel 12 in the TTENT
1 Samuel 12 in the UBG
1 Samuel 12 in the UGV
1 Samuel 12 in the UGV3
1 Samuel 12 in the VBL
1 Samuel 12 in the VDCC
1 Samuel 12 in the YALU
1 Samuel 12 in the YAPE
1 Samuel 12 in the YBVTP
1 Samuel 12 in the ZBP