Exodus 35 (UGV2)
1 موسیٰ نے اسرائیل کی پوری جماعت کو اکٹھا کر کے کہا، ”رب نے تم کو یہ حکم دیئے ہیں: 2 چھ دن کام کاج کیا جائے، لیکن ساتواں دن مخصوص و مُقدّس ہو۔ وہ رب کے لئے آرام کا سبت ہے۔ جو بھی اِس دن کام کرے اُسے سزائے موت دی جائے۔ 3 ہفتے کے دن اپنے تمام گھروں میں آگ تک نہ جلانا۔“ 4 موسیٰ نے اسرائیل کی پوری جماعت سے کہا، ”رب نے ہدایت دی ہے 5 کہ جو کچھ تمہارے پاس ہے اُس میں سے ہدیئے لا کر رب کو اُٹھانے والی قربانی کے طور پر پیش کرو۔ جو بھی دلی خوشی سے دینا چاہے وہ اِن چیزوں میں سے کچھ دے: سونا، چاندی، پیتل؛ 6 نیلے، ارغوانی اور قرمزی رنگ کا دھاگا، باریک کتان، بکری کے بال، 7 مینڈھوں کی سرخ رنگی ہوئی کھالیں، تخس کی کھالیں، کیکر کی لکڑی، 8 شمع دان کے لئے زیتون کا تیل، مسح کرنے کے لئے تیل اور خوشبودار بخور کے لئے مسالے، 9 عقیقِ احمر اور دیگر جواہر جو امامِ اعظم کے بالاپوش اور سینے کے کیسے میں جڑے جائیں گے۔ 10 تم میں سے جتنے ماہر کاری گر ہیں وہ آ کر وہ کچھ بنائیں جو رب نے فرمایا 11 یعنی خیمہ اور وہ غلاف جو اُس کے اوپر لگائے جائیں گے، ہکیں، دیواروں کے تختے، شہتیر، ستون اور پائے، 12 عہد کا صندوق، اُسے اُٹھانے کی لکڑیاں، اُس کے کفارے کا ڈھکنا، مُقدّس ترین کمرے کے دروازے کا پردہ، 13 مخصوص روٹیوں کی میز، اُسے اُٹھانے کی لکڑیاں، اُس کا سارا سامان اور روٹیاں، 14 شمع دان اور اُس پر رکھنے کے چراغ اُس کے سامان سمیت، شمع دان کے لئے تیل، 15 بخور جلانے کی قربان گاہ، اُسے اُٹھانے کی لکڑیاں، مسح کا تیل، خوشبودار بخور، مُقدّس خیمے کے دروازے کا پردہ، 16 جانوروں کو چڑھانے کی قربان گاہ، اُس کا پیتل کا جنگلا، اُسے اُٹھانے کی لکڑیاں اور باقی سارا سامان، دھونے کا حوض اور وہ ڈھانچا جس پر حوض رکھا جاتا ہے، 17 چاردیواری کے پردے اُن کے کھمبوں اور پائیوں سمیت، صحن کے دروازے کا پردہ، 18 خیمے اور چاردیواری کی میخیں اور رسّے، 19 اور وہ مُقدّس لباس جو ہارون اور اُس کے بیٹے مقدِس میں خدمت کرنے کے لئے پہنتے ہیں۔“ 20 یہ سن کر اسرائیل کی پوری جماعت موسیٰ کے پاس سے چلی گئی۔ 21 اور جو جو دلی خوشی سے دینا چاہتا تھا وہ ملاقات کے خیمے، اُس کے سامان یا اماموں کے کپڑوں کے لئے کوئی ہدیہ لے کر واپس آیا۔ 22 رب کے ہدیئے کے لئے مرد اور خواتین دلی خوشی سے اپنے سونے کے زیورات مثلاً جڑاؤ پِنیں، بالیاں اور چھلے لے آئے۔ 23 جس جس کے پاس درکار چیزوں میں سے کچھ تھا وہ اُسے موسیٰ کے پاس لے آیا یعنی نیلے، قرمزی اور ارغوانی رنگ کا دھاگا، باریک کتان، بکری کے بال، مینڈھوں کی سرخ رنگی ہوئی کھالیں اور تخس کی کھالیں۔ 24 چاندی، پیتل اور کیکر کی لکڑی بھی ہدیئے کے طور پر لائی گئی۔ 25 اور جتنی عورتیں کاتنے میں ماہر تھیں وہ اپنی کاتی ہوئی چیزیں لے آئیں یعنی نیلے، قرمزی اور ارغوانی رنگ کا دھاگا اور باریک کتان۔ 26 اِسی طرح جو جو عورت بکری کے بال کاتنے میں ماہر تھی اور دلی خوشی سے مقدِس کے لئے کام کرنا چاہتی تھی وہ یہ کات کر لے آئی۔ 27 سردار عقیقِ احمر اور دیگر جواہر لے آئے جو امامِ اعظم کے بالاپوش اور سینے کے کیسے کے لئے درکار تھے۔ 28 وہ شمع دان، مسح کے تیل اور خوشبودار بخور کے لئے مسالے اور زیتون کا تیل بھی لے آئے۔ 29 یوں اسرائیل کے تمام مرد اور خواتین جو دلی خوشی سے رب کو کچھ دینا چاہتے تھے اُس سارے کام کے لئے ہدیئے لے آئے جو رب نے موسیٰ کی معرفت کرنے کو کہا تھا۔ 30 پھر موسیٰ نے اسرائیلیوں سے کہا، ”رب نے یہوداہ کے قبیلے کے بضلی ایل بن اُوری بن حور کو چن لیا ہے۔ 31 اُس نے اُسے الٰہی روح سے معمور کر کے حکمت، سمجھ اور تعمیر کے ہر کام کے لئے درکار علم دے دیا ہے۔ 32 وہ نقشے بنا کر اُن کے مطابق سونے، چاندی اور پیتل کی چیزیں بنا سکتا ہے۔ 33 وہ جواہر کو کاٹ کر جڑنے کی قابلیت رکھتا ہے۔ وہ لکڑی کو تراش کر اُس سے مختلف چیزیں بنا سکتا ہے۔ وہ بہت سارے اَور کاموں میں بھی مہارت رکھتا ہے۔ 34 ساتھ ہی رب نے اُسے اور دان کے قبیلے کے اُہلیاب بن اخی سمک کو دوسروں کو سکھانے کی قابلیت بھی دی ہے۔ 35 اُس نے اُنہیں وہ مہارت اور حکمت دی ہے جو ہر کام کے لئے درکار ہے یعنی کاری گری کے ہر کام کے لئے، کڑھائی کے کام کے لئے، نیلے، ارغوانی اور قرمزی رنگ کے دھاگے اور باریک کتان سے کپڑا بنانے کے لئے اور بُنائی کے کام کے لئے۔ وہ ماہر کاری گر ہیں اور نقشے بھی بنا سکتے ہیں۔
In Other Versions
Exodus 35 in the ANGEFD
Exodus 35 in the ANTPNG2D
Exodus 35 in the AS21
Exodus 35 in the BAGH
Exodus 35 in the BBPNG
Exodus 35 in the BBT1E
Exodus 35 in the BDS
Exodus 35 in the BEV
Exodus 35 in the BHAD
Exodus 35 in the BIB
Exodus 35 in the BLPT
Exodus 35 in the BNT
Exodus 35 in the BNTABOOT
Exodus 35 in the BNTLV
Exodus 35 in the BOATCB
Exodus 35 in the BOATCB2
Exodus 35 in the BOBCV
Exodus 35 in the BOCNT
Exodus 35 in the BOECS
Exodus 35 in the BOGWICC
Exodus 35 in the BOHCB
Exodus 35 in the BOHCV
Exodus 35 in the BOHLNT
Exodus 35 in the BOHNTLTAL
Exodus 35 in the BOICB
Exodus 35 in the BOILNTAP
Exodus 35 in the BOITCV
Exodus 35 in the BOKCV
Exodus 35 in the BOKCV2
Exodus 35 in the BOKHWOG
Exodus 35 in the BOKSSV
Exodus 35 in the BOLCB
Exodus 35 in the BOLCB2
Exodus 35 in the BOMCV
Exodus 35 in the BONAV
Exodus 35 in the BONCB
Exodus 35 in the BONLT
Exodus 35 in the BONUT2
Exodus 35 in the BOPLNT
Exodus 35 in the BOSCB
Exodus 35 in the BOSNC
Exodus 35 in the BOTLNT
Exodus 35 in the BOVCB
Exodus 35 in the BOYCB
Exodus 35 in the BPBB
Exodus 35 in the BPH
Exodus 35 in the BSB
Exodus 35 in the CCB
Exodus 35 in the CUV
Exodus 35 in the CUVS
Exodus 35 in the DBT
Exodus 35 in the DGDNT
Exodus 35 in the DHNT
Exodus 35 in the DNT
Exodus 35 in the ELBE
Exodus 35 in the EMTV
Exodus 35 in the ESV
Exodus 35 in the FBV
Exodus 35 in the FEB
Exodus 35 in the GGMNT
Exodus 35 in the GNT
Exodus 35 in the HARY
Exodus 35 in the HNT
Exodus 35 in the IRVA
Exodus 35 in the IRVB
Exodus 35 in the IRVG
Exodus 35 in the IRVH
Exodus 35 in the IRVK
Exodus 35 in the IRVM
Exodus 35 in the IRVM2
Exodus 35 in the IRVO
Exodus 35 in the IRVP
Exodus 35 in the IRVT
Exodus 35 in the IRVT2
Exodus 35 in the IRVU
Exodus 35 in the ISVN
Exodus 35 in the JSNT
Exodus 35 in the KAPI
Exodus 35 in the KBT1ETNIK
Exodus 35 in the KBV
Exodus 35 in the KJV
Exodus 35 in the KNFD
Exodus 35 in the LBA
Exodus 35 in the LBLA
Exodus 35 in the LNT
Exodus 35 in the LSV
Exodus 35 in the MAAL
Exodus 35 in the MBV
Exodus 35 in the MBV2
Exodus 35 in the MHNT
Exodus 35 in the MKNFD
Exodus 35 in the MNG
Exodus 35 in the MNT
Exodus 35 in the MNT2
Exodus 35 in the MRS1T
Exodus 35 in the NAA
Exodus 35 in the NASB
Exodus 35 in the NBLA
Exodus 35 in the NBS
Exodus 35 in the NBVTP
Exodus 35 in the NET2
Exodus 35 in the NIV11
Exodus 35 in the NNT
Exodus 35 in the NNT2
Exodus 35 in the NNT3
Exodus 35 in the PDDPT
Exodus 35 in the PFNT
Exodus 35 in the RMNT
Exodus 35 in the SBIAS
Exodus 35 in the SBIBS
Exodus 35 in the SBIBS2
Exodus 35 in the SBICS
Exodus 35 in the SBIDS
Exodus 35 in the SBIGS
Exodus 35 in the SBIHS
Exodus 35 in the SBIIS
Exodus 35 in the SBIIS2
Exodus 35 in the SBIIS3
Exodus 35 in the SBIKS
Exodus 35 in the SBIKS2
Exodus 35 in the SBIMS
Exodus 35 in the SBIOS
Exodus 35 in the SBIPS
Exodus 35 in the SBISS
Exodus 35 in the SBITS
Exodus 35 in the SBITS2
Exodus 35 in the SBITS3
Exodus 35 in the SBITS4
Exodus 35 in the SBIUS
Exodus 35 in the SBIVS
Exodus 35 in the SBT
Exodus 35 in the SBT1E
Exodus 35 in the SCHL
Exodus 35 in the SNT
Exodus 35 in the SUSU
Exodus 35 in the SUSU2
Exodus 35 in the SYNO
Exodus 35 in the TBIAOTANT
Exodus 35 in the TBT1E
Exodus 35 in the TBT1E2
Exodus 35 in the TFTIP
Exodus 35 in the TFTU
Exodus 35 in the TGNTATF3T
Exodus 35 in the THAI
Exodus 35 in the TNFD
Exodus 35 in the TNT
Exodus 35 in the TNTIK
Exodus 35 in the TNTIL
Exodus 35 in the TNTIN
Exodus 35 in the TNTIP
Exodus 35 in the TNTIZ
Exodus 35 in the TOMA
Exodus 35 in the TTENT
Exodus 35 in the UBG
Exodus 35 in the UGV
Exodus 35 in the UGV3
Exodus 35 in the VBL
Exodus 35 in the VDCC
Exodus 35 in the YALU
Exodus 35 in the YAPE
Exodus 35 in the YBVTP
Exodus 35 in the ZBP