Ezekiel 30 (UGV2)

1 رب مجھ سے ہم کلام ہوا، 2 ”اے آدم زاد، نبوّت کر کے یہ پیغام سنا دے،’رب قادرِ مطلق فرماتا ہے کہ آہ و زاری کرو! اُس دن پر افسوس 3 جو آنے والا ہے۔ کیونکہ رب کا دن قریب ہی ہے۔ اُس دن گھنے بادل چھا جائیں گے، اور مَیں اقوام کی عدالت کروں گا۔ 4 مصر پر تلوار نازل ہو کر وہاں کے باشندوں کو مار ڈالے گی۔ ملک کی دولت چھین لی جائے گی، اور اُس کی بنیادوں کو ڈھا دیا جائے گا۔ یہ دیکھ کر ایتھوپیا لرز اُٹھے گا، 5 کیونکہ اُس کے لوگ بھی تلوار کی زد میں آ جائیں گے۔ کئی قوموں کے افراد مصریوں کے ساتھ ہلاک ہو جائیں گے۔ ایتھوپیا کے، لبیا کے، لُدیہ کے، مصر میں بسنے والے تمام اجنبی قوموں کے، کوب کے اور میرے عہد کی قوم اسرائیل کے لوگ ہلاک ہو جائیں گے۔ 6 رب قادرِ مطلق فرماتا ہے کہ مصر کو سہارا دینے والے سب گر جائیں گے، اور جس طاقت پر وہ فخر کرتا ہے وہ جاتی رہے گی۔ شمال میں مجدال سے لے کر جنوبی شہر اسوان تک اُنہیں تلوار مار ڈالے گی۔ یہ رب قادرِ مطلق کا فرمان ہے۔ 7 ارد گرد کے دیگر ممالک کی طرح مصر بھی ویران و سنسان ہو گا، ارد گرد کے دیگر شہروں کی طرح اُس کے شہر بھی ملبے کے ڈھیر ہوں گے۔ 8 جب مَیں مصر میں یوں آگ لگا کر اُس کے مددگاروں کو کچل ڈالوں گا تو لوگ جان لیں گے کہ مَیں ہی رب ہوں۔ 9 اب تک ایتھوپیا اپنے آپ کو محفوظ سمجھتا ہے، لیکن اُس دن میری طرف سے قاصد نکل کر اُس ملک کے باشندوں کو ایسی خبر پہنچائیں گے جس سے وہ تھرتھرا اُٹھیں گے۔ کیونکہ قاصد کشتیوں میں بیٹھ کر دریائے نیل کے ذریعے اُن تک پہنچیں گے اور اُنہیں اطلاع دیں گے کہ مصر تباہ ہو گیا ہے۔ یہ سن کر وہاں کے لوگ کانپ اُٹھیں گے۔ یقین کرو، یہ دن جلد ہی آنے والا ہے۔ 10 رب قادرِ مطلق فرماتا ہے کہ شاہِ بابل نبوکدنضر کے ذریعے مَیں مصر کی شان و شوکت چھین لوں گا۔ 11 اُسے فوج سمیت مصر میں لایا جائے گا تاکہ اُسے تباہ کرے۔ تب اقوام میں سے سب سے ظالم یہ لوگ اپنی تلواروں کو چلا کر ملک کو مقتولوں سے بھر دیں گے۔ 12 مَیں دریائے نیل کی شاخوں کو خشک کروں گا اور مصر کو فروخت کر کے شریر آدمیوں کے حوالے کر دوں گا۔ پردیسیوں کے ذریعے مَیں ملک اور جو کچھ بھی اُس میں ہے تباہ کر دوں گا۔ یہ میرا، رب کا فرمان ہے۔ 13 رب قادرِ مطلق فرماتا ہے کہ مَیں مصری بُتوں کو برباد کروں گا اور میمفِس کے مجسمے ہٹا دوں گا۔ مصر میں حکمران نہیں رہے گا، اور مَیں ملک پر خوف طاری کروں گا۔ 14 میرے حکم پر جنوبی مصر برباد اور ضُعن نذرِ آتش ہو گا۔ مَیں تھیبس کی عدالت 15 اور مصری قلعے پلوسیئم پر اپنا غضب نازل کروں گا۔ ہاں، تھیبس کی شان و شوکت نیست و نابود ہو جائے گی۔ 16 مَیں مصر کو نذرِ آتش کروں گا۔ تب پلوسیئم دردِ زہ میں مبتلا عورت کی طرح پیچ و تاب کھائے گا، تھیبس دشمن کے قبضے میں آئے گا اور میمفِس مسلسل مصیبت میں پھنسا رہے گا۔ 17 دشمن کی تلوار ہیلیوپلس اور بوبستس کے جوانوں کو مار ڈالے گی جبکہ بچی ہوئی عورتیں غلام بن کر جلاوطن ہو جائیں گی۔ 18 تحفن حیس میں دن تاریک ہو جائے گا جب مَیں وہاں مصر کے جوئے کو توڑ دوں گا۔ وہیں اُس کی زبردست طاقت جاتی رہے گی۔ گھنا بادل شہر پر چھا جائے گا، اور گرد و نواح کی آبادیاں قیدی بن کر جلاوطن ہو جائیں گی۔ 19 یوں مَیں مصر کی عدالت کروں گا اور وہ جان لیں گے کہ مَیں ہی رب ہوں‘۔“ 20 یہویاکین بادشاہ کی جلاوطنی کے گیارھویں سال میں رب مجھ سے ہم کلام ہوا۔ پہلے مہینے کا ساتواں دن تھا۔ اُس نے فرمایا تھا، 21 ”اے آدم زاد، مَیں نے مصری بادشاہ فرعون کا بازو توڑ ڈالا ہے۔ شفا پانے کے لئے لازم تھا کہ بازو پر پٹی باندھی جائے، کہ ٹوٹی ہوئی ہڈی کے ساتھ کھپچّی باندھی جائے تاکہ بازو مضبوط ہو کر تلوار چلانے کے قابل ہو جائے۔ لیکن اِس قسم کا علاج ہوا نہیں۔ 22 چنانچہ رب قادرِ مطلق فرماتا ہے کہ مَیں مصری بادشاہ فرعون سے نپٹ کر اُس کے دونوں بازوؤں کو توڑ ڈالوں گا، صحت مند بازو کو بھی اور ٹوٹے ہوئے کو بھی۔ تب تلوار اُس کے ہاتھ سے گر جائے گی 23 اور مَیں مصریوں کو مختلف اقوام و ممالک میں منتشر کر دوں گا۔ 24 مَیں شاہِ بابل کے بازوؤں کو تقویت دے کر اُسے اپنی ہی تلوار پکڑا دوں گا۔ لیکن فرعون کے بازوؤں کو مَیں توڑ ڈالوں گا، اور وہ شاہِ بابل کے سامنے مرنے والے زخمی آدمی کی طرح کراہ اُٹھے گا۔ 25 شاہِ بابل کے بازوؤں کو مَیں تقویت دوں گا جبکہ فرعون کے بازو بےحس و حرکت ہو جائیں گے۔ جس وقت مَیں اپنی تلوار کو شاہِ بابل کو پکڑا دوں گا اور وہ اُسے مصر کے خلاف چلائے گا اُس وقت لوگ جان لیں گے کہ مَیں ہی رب ہوں۔ 26 ہاں، جس وقت مَیں مصریوں کو دیگر اقوام و ممالک میں منتشر کر دوں گا اُس وقت وہ جان لیں گے کہ مَیں ہی رب ہوں۔“

In Other Versions

Ezekiel 30 in the ANGEFD

Ezekiel 30 in the ANTPNG2D

Ezekiel 30 in the AS21

Ezekiel 30 in the BAGH

Ezekiel 30 in the BBPNG

Ezekiel 30 in the BBT1E

Ezekiel 30 in the BDS

Ezekiel 30 in the BEV

Ezekiel 30 in the BHAD

Ezekiel 30 in the BIB

Ezekiel 30 in the BLPT

Ezekiel 30 in the BNT

Ezekiel 30 in the BNTABOOT

Ezekiel 30 in the BNTLV

Ezekiel 30 in the BOATCB

Ezekiel 30 in the BOATCB2

Ezekiel 30 in the BOBCV

Ezekiel 30 in the BOCNT

Ezekiel 30 in the BOECS

Ezekiel 30 in the BOGWICC

Ezekiel 30 in the BOHCB

Ezekiel 30 in the BOHCV

Ezekiel 30 in the BOHLNT

Ezekiel 30 in the BOHNTLTAL

Ezekiel 30 in the BOICB

Ezekiel 30 in the BOILNTAP

Ezekiel 30 in the BOITCV

Ezekiel 30 in the BOKCV

Ezekiel 30 in the BOKCV2

Ezekiel 30 in the BOKHWOG

Ezekiel 30 in the BOKSSV

Ezekiel 30 in the BOLCB

Ezekiel 30 in the BOLCB2

Ezekiel 30 in the BOMCV

Ezekiel 30 in the BONAV

Ezekiel 30 in the BONCB

Ezekiel 30 in the BONLT

Ezekiel 30 in the BONUT2

Ezekiel 30 in the BOPLNT

Ezekiel 30 in the BOSCB

Ezekiel 30 in the BOSNC

Ezekiel 30 in the BOTLNT

Ezekiel 30 in the BOVCB

Ezekiel 30 in the BOYCB

Ezekiel 30 in the BPBB

Ezekiel 30 in the BPH

Ezekiel 30 in the BSB

Ezekiel 30 in the CCB

Ezekiel 30 in the CUV

Ezekiel 30 in the CUVS

Ezekiel 30 in the DBT

Ezekiel 30 in the DGDNT

Ezekiel 30 in the DHNT

Ezekiel 30 in the DNT

Ezekiel 30 in the ELBE

Ezekiel 30 in the EMTV

Ezekiel 30 in the ESV

Ezekiel 30 in the FBV

Ezekiel 30 in the FEB

Ezekiel 30 in the GGMNT

Ezekiel 30 in the GNT

Ezekiel 30 in the HARY

Ezekiel 30 in the HNT

Ezekiel 30 in the IRVA

Ezekiel 30 in the IRVB

Ezekiel 30 in the IRVG

Ezekiel 30 in the IRVH

Ezekiel 30 in the IRVK

Ezekiel 30 in the IRVM

Ezekiel 30 in the IRVM2

Ezekiel 30 in the IRVO

Ezekiel 30 in the IRVP

Ezekiel 30 in the IRVT

Ezekiel 30 in the IRVT2

Ezekiel 30 in the IRVU

Ezekiel 30 in the ISVN

Ezekiel 30 in the JSNT

Ezekiel 30 in the KAPI

Ezekiel 30 in the KBT1ETNIK

Ezekiel 30 in the KBV

Ezekiel 30 in the KJV

Ezekiel 30 in the KNFD

Ezekiel 30 in the LBA

Ezekiel 30 in the LBLA

Ezekiel 30 in the LNT

Ezekiel 30 in the LSV

Ezekiel 30 in the MAAL

Ezekiel 30 in the MBV

Ezekiel 30 in the MBV2

Ezekiel 30 in the MHNT

Ezekiel 30 in the MKNFD

Ezekiel 30 in the MNG

Ezekiel 30 in the MNT

Ezekiel 30 in the MNT2

Ezekiel 30 in the MRS1T

Ezekiel 30 in the NAA

Ezekiel 30 in the NASB

Ezekiel 30 in the NBLA

Ezekiel 30 in the NBS

Ezekiel 30 in the NBVTP

Ezekiel 30 in the NET2

Ezekiel 30 in the NIV11

Ezekiel 30 in the NNT

Ezekiel 30 in the NNT2

Ezekiel 30 in the NNT3

Ezekiel 30 in the PDDPT

Ezekiel 30 in the PFNT

Ezekiel 30 in the RMNT

Ezekiel 30 in the SBIAS

Ezekiel 30 in the SBIBS

Ezekiel 30 in the SBIBS2

Ezekiel 30 in the SBICS

Ezekiel 30 in the SBIDS

Ezekiel 30 in the SBIGS

Ezekiel 30 in the SBIHS

Ezekiel 30 in the SBIIS

Ezekiel 30 in the SBIIS2

Ezekiel 30 in the SBIIS3

Ezekiel 30 in the SBIKS

Ezekiel 30 in the SBIKS2

Ezekiel 30 in the SBIMS

Ezekiel 30 in the SBIOS

Ezekiel 30 in the SBIPS

Ezekiel 30 in the SBISS

Ezekiel 30 in the SBITS

Ezekiel 30 in the SBITS2

Ezekiel 30 in the SBITS3

Ezekiel 30 in the SBITS4

Ezekiel 30 in the SBIUS

Ezekiel 30 in the SBIVS

Ezekiel 30 in the SBT

Ezekiel 30 in the SBT1E

Ezekiel 30 in the SCHL

Ezekiel 30 in the SNT

Ezekiel 30 in the SUSU

Ezekiel 30 in the SUSU2

Ezekiel 30 in the SYNO

Ezekiel 30 in the TBIAOTANT

Ezekiel 30 in the TBT1E

Ezekiel 30 in the TBT1E2

Ezekiel 30 in the TFTIP

Ezekiel 30 in the TFTU

Ezekiel 30 in the TGNTATF3T

Ezekiel 30 in the THAI

Ezekiel 30 in the TNFD

Ezekiel 30 in the TNT

Ezekiel 30 in the TNTIK

Ezekiel 30 in the TNTIL

Ezekiel 30 in the TNTIN

Ezekiel 30 in the TNTIP

Ezekiel 30 in the TNTIZ

Ezekiel 30 in the TOMA

Ezekiel 30 in the TTENT

Ezekiel 30 in the UBG

Ezekiel 30 in the UGV

Ezekiel 30 in the UGV3

Ezekiel 30 in the VBL

Ezekiel 30 in the VDCC

Ezekiel 30 in the YALU

Ezekiel 30 in the YAPE

Ezekiel 30 in the YBVTP

Ezekiel 30 in the ZBP