Genesis 34 (UGV2)
1 ایک دن یعقوب اور لیاہ کی بیٹی دینہ کنعانی عورتوں سے ملنے کے لئے گھر سے نکلی۔ 2 شہر میں ایک آدمی بنام سِکم رہتا تھا۔ اُس کا والد حمور اُس علاقے کا حکمران تھا اور حِوّی قوم سے تعلق رکھتا تھا۔ جب سِکم نے دینہ کو دیکھا تو اُس نے اُسے پکڑ کر اُس کی عصمت دری کی۔ 3 لیکن اُس کا دل دینہ سے لگ گیا۔ وہ اُس سے محبت کرنے لگا اور پیار سے اُس سے باتیں کرتا رہا۔ 4 اُس نے اپنے باپ سے کہا، ”اِس لڑکی کے ساتھ میری شادی کرا دیں۔“ 5 جب یعقوب نے اپنی بیٹی کی عصمت دری کی خبر سنی تو اُس کے بیٹے مویشیوں کے ساتھ کھلے میدان میں تھے۔ اِس لئے وہ اُن کے واپس آنے تک خاموش رہا۔ 6 سِکم کا باپ حمور شہر سے نکل کر یعقوب سے بات کرنے کے لئے آیا۔ 7 جب یعقوب کے بیٹوں کو دینہ کی عصمت دری کی خبر ملی تو اُن کے دل رنجش اور غصے سے بھر گئے کہ سِکم نے یعقوب کی بیٹی کی عصمت دری سے اسرائیل کی اِتنی بےعزتی کی ہے۔ وہ سیدھے کھلے میدان سے واپس آئے۔ 8 حمور نے یعقوب سے کہا، ”میرے بیٹے کا دل آپ کی بیٹی سے لگ گیا ہے۔ مہربانی کر کے اُس کی شادی میرے بیٹے کے ساتھ کر دیں۔ 9 ہمارے ساتھ رشتہ باندھیں، ہمارے بیٹے بیٹیوں کے ساتھ شادیاں کرائیں۔ 10 پھر آپ ہمارے ساتھ اِس ملک میں رہ سکیں گے اور پورا ملک آپ کے لئے کھلا ہو گا۔ آپ جہاں بھی چاہیں آباد ہو سکیں گے، تجارت کر سکیں گے اور زمین خرید سکیں گے۔“ 11 سِکم نے خود بھی دینہ کے باپ اور بھائیوں سے منت کی، ”اگر میری یہ درخواست منظور ہو تو مَیں جو کچھ آپ کہیں گے ادا کر دوں گا۔ 12 جتنا بھی مَہر اور تحفے آپ مقرر کریں مَیں دے دوں گا۔ صرف میری یہ خواہش پوری کریں کہ یہ لڑکی میرے عقد میں آ جائے۔“ 13 لیکن دینہ کی عصمت دری کے سبب سے یعقوب کے بیٹوں نے سِکم اور اُس کے باپ حمور سے چالاکی کر کے 14 کہا، ”ہم ایسا نہیں کر سکتے۔ ہم اپنی بہن کی شادی کسی ایسے آدمی سے نہیں کرا سکتے جس کا ختنہ نہیں ہوا۔ اِس سے ہماری بےعزتی ہوتی ہے۔ 15 ہم صرف اِس شرط پر راضی ہوں گے کہ آپ اپنے تمام لڑکوں اور مردوں کا ختنہ کروانے سے ہماری مانند ہو جائیں۔ 16 پھر آپ کے بیٹے بیٹیوں کے ساتھ ہماری شادیاں ہو سکیں گی اور ہم آپ کے ساتھ ایک قوم بن جائیں گے۔ 17 لیکن اگر آپ ختنہ کرانے کے لئے تیار نہیں ہیں تو ہم اپنی بہن کو لے کر چلے جائیں گے۔“ 18 یہ باتیں حمور اور اُس کے بیٹے سِکم کو اچھی لگیں۔ 19 نوجوان سِکم نے فوراً اُن پر عمل کیا، کیونکہ وہ دینہ کو بہت پسند کرتا تھا۔ سِکم اپنے خاندان میں سب سے معزز تھا۔ 20 حمور اپنے بیٹے سِکم کے ساتھ شہر کے دروازے پر گیا جہاں شہر کے فیصلے کئے جاتے تھے۔ وہاں اُنہوں نے باقی شہریوں سے بات کی۔ 21 ”یہ آدمی ہم سے جھگڑنے والے نہیں ہیں، اِس لئے کیوں نہ وہ اِس ملک میں ہمارے ساتھ رہیں اور ہمارے درمیان تجارت کریں؟ ہمارے ملک میں اُن کے لئے بھی کافی جگہ ہے۔ آؤ، ہم اُن کی بیٹیوں اور بیٹوں سے شادیاں کریں۔ 22 لیکن یہ آدمی صرف اِس شرط پر ہمارے درمیان رہنے اور ایک ہی قوم بننے کے لئے تیار ہیں کہ ہم اُن کی طرح اپنے تمام لڑکوں اور مردوں کا ختنہ کرائیں۔ 23 اگر ہم ایسا کریں تو اُن کے تمام مویشی اور سارا مال ہمارا ہی ہو گا۔ چنانچہ آؤ، ہم متفق ہو کر فیصلہ کر لیں تاکہ وہ ہمارے درمیان رہیں۔“ 24 سِکم کے شہری حمور اور سِکم کے مشورے پر راضی ہوئے۔ تمام لڑکوں اور مردوں کا ختنہ کرایا گیا۔ 25 تین دن کے بعد جب ختنے کے سبب سے لوگوں کی حالت بُری تھی تو دینہ کے دو بھائی شمعون اور لاوی اپنی تلواریں لے کر شہر میں داخل ہوئے۔ کسی کو شک تک نہیں تھا کہ کیا کچھ ہو گا۔ اندر جا کر اُنہوں نے بچوں سے لے کر بوڑھوں تک تمام مردوں کو قتل کر دیا 26 جن میں حمور اور اُس کا بیٹا سِکم بھی شامل تھے۔ پھر وہ دینہ کو سِکم کے گھر سے لے کر چلے گئے۔ 27 اِس قتلِ عام کے بعد یعقوب کے باقی بیٹے شہر پر ٹوٹ پڑے اور اُسے لُوٹ لیا۔ یوں اُنہوں نے اپنی بہن کی عصمت دری کا بدلہ لیا۔ 28 وہ بھیڑبکریاں، گائےبَیل، گدھے اور شہر کے اندر اور باہر کا سب کچھ لے کر چلتے بنے۔ 29 اُنہوں نے سارے مال پر قبضہ کیا، عورتوں اور بچوں کو قیدی بنا لیا اور تمام گھروں کا سامان بھی لے گئے۔ 30 پھر یعقوب نے شمعون اور لاوی سے کہا، ”تم نے مجھے مصیبت میں ڈال دیا ہے۔ اب کنعانی، فرِزّی اور ملک کے باقی باشندوں میں میری بدنامی ہوئی ہے۔ میرے ساتھ کم آدمی ہیں۔ اگر دوسرے مل کر ہم پر حملہ کریں تو ہمارے پورے خاندان کا ستیاناس ہو جائے گا۔“ 31 لیکن اُنہوں نے کہا، ”کیا یہ ٹھیک تھا کہ اُس نے ہماری بہن کے ساتھ کسبی کا سا سلوک کیا؟“
In Other Versions
Genesis 34 in the ANGEFD
Genesis 34 in the ANTPNG2D
Genesis 34 in the AS21
Genesis 34 in the BAGH
Genesis 34 in the BBPNG
Genesis 34 in the BBT1E
Genesis 34 in the BDS
Genesis 34 in the BEV
Genesis 34 in the BHAD
Genesis 34 in the BIB
Genesis 34 in the BLPT
Genesis 34 in the BNT
Genesis 34 in the BNTABOOT
Genesis 34 in the BNTLV
Genesis 34 in the BOATCB
Genesis 34 in the BOATCB2
Genesis 34 in the BOBCV
Genesis 34 in the BOCNT
Genesis 34 in the BOECS
Genesis 34 in the BOGWICC
Genesis 34 in the BOHCB
Genesis 34 in the BOHCV
Genesis 34 in the BOHLNT
Genesis 34 in the BOHNTLTAL
Genesis 34 in the BOICB
Genesis 34 in the BOILNTAP
Genesis 34 in the BOITCV
Genesis 34 in the BOKCV
Genesis 34 in the BOKCV2
Genesis 34 in the BOKHWOG
Genesis 34 in the BOKSSV
Genesis 34 in the BOLCB
Genesis 34 in the BOLCB2
Genesis 34 in the BOMCV
Genesis 34 in the BONAV
Genesis 34 in the BONCB
Genesis 34 in the BONLT
Genesis 34 in the BONUT2
Genesis 34 in the BOPLNT
Genesis 34 in the BOSCB
Genesis 34 in the BOSNC
Genesis 34 in the BOTLNT
Genesis 34 in the BOVCB
Genesis 34 in the BOYCB
Genesis 34 in the BPBB
Genesis 34 in the BPH
Genesis 34 in the BSB
Genesis 34 in the CCB
Genesis 34 in the CUV
Genesis 34 in the CUVS
Genesis 34 in the DBT
Genesis 34 in the DGDNT
Genesis 34 in the DHNT
Genesis 34 in the DNT
Genesis 34 in the ELBE
Genesis 34 in the EMTV
Genesis 34 in the ESV
Genesis 34 in the FBV
Genesis 34 in the FEB
Genesis 34 in the GGMNT
Genesis 34 in the GNT
Genesis 34 in the HARY
Genesis 34 in the HNT
Genesis 34 in the IRVA
Genesis 34 in the IRVB
Genesis 34 in the IRVG
Genesis 34 in the IRVH
Genesis 34 in the IRVK
Genesis 34 in the IRVM
Genesis 34 in the IRVM2
Genesis 34 in the IRVO
Genesis 34 in the IRVP
Genesis 34 in the IRVT
Genesis 34 in the IRVT2
Genesis 34 in the IRVU
Genesis 34 in the ISVN
Genesis 34 in the JSNT
Genesis 34 in the KAPI
Genesis 34 in the KBT1ETNIK
Genesis 34 in the KBV
Genesis 34 in the KJV
Genesis 34 in the KNFD
Genesis 34 in the LBA
Genesis 34 in the LBLA
Genesis 34 in the LNT
Genesis 34 in the LSV
Genesis 34 in the MAAL
Genesis 34 in the MBV
Genesis 34 in the MBV2
Genesis 34 in the MHNT
Genesis 34 in the MKNFD
Genesis 34 in the MNG
Genesis 34 in the MNT
Genesis 34 in the MNT2
Genesis 34 in the MRS1T
Genesis 34 in the NAA
Genesis 34 in the NASB
Genesis 34 in the NBLA
Genesis 34 in the NBS
Genesis 34 in the NBVTP
Genesis 34 in the NET2
Genesis 34 in the NIV11
Genesis 34 in the NNT
Genesis 34 in the NNT2
Genesis 34 in the NNT3
Genesis 34 in the PDDPT
Genesis 34 in the PFNT
Genesis 34 in the RMNT
Genesis 34 in the SBIAS
Genesis 34 in the SBIBS
Genesis 34 in the SBIBS2
Genesis 34 in the SBICS
Genesis 34 in the SBIDS
Genesis 34 in the SBIGS
Genesis 34 in the SBIHS
Genesis 34 in the SBIIS
Genesis 34 in the SBIIS2
Genesis 34 in the SBIIS3
Genesis 34 in the SBIKS
Genesis 34 in the SBIKS2
Genesis 34 in the SBIMS
Genesis 34 in the SBIOS
Genesis 34 in the SBIPS
Genesis 34 in the SBISS
Genesis 34 in the SBITS
Genesis 34 in the SBITS2
Genesis 34 in the SBITS3
Genesis 34 in the SBITS4
Genesis 34 in the SBIUS
Genesis 34 in the SBIVS
Genesis 34 in the SBT
Genesis 34 in the SBT1E
Genesis 34 in the SCHL
Genesis 34 in the SNT
Genesis 34 in the SUSU
Genesis 34 in the SUSU2
Genesis 34 in the SYNO
Genesis 34 in the TBIAOTANT
Genesis 34 in the TBT1E
Genesis 34 in the TBT1E2
Genesis 34 in the TFTIP
Genesis 34 in the TFTU
Genesis 34 in the TGNTATF3T
Genesis 34 in the THAI
Genesis 34 in the TNFD
Genesis 34 in the TNT
Genesis 34 in the TNTIK
Genesis 34 in the TNTIL
Genesis 34 in the TNTIN
Genesis 34 in the TNTIP
Genesis 34 in the TNTIZ
Genesis 34 in the TOMA
Genesis 34 in the TTENT
Genesis 34 in the UBG
Genesis 34 in the UGV
Genesis 34 in the UGV3
Genesis 34 in the VBL
Genesis 34 in the VDCC
Genesis 34 in the YALU
Genesis 34 in the YAPE
Genesis 34 in the YBVTP
Genesis 34 in the ZBP