Job 30 (UGV2)
1 لیکن اب وہ میرا مذاق اُڑاتے ہیں، حالانکہ اُن کی عمر مجھ سے کم ہے اور مَیں اُن کے باپوں کو اپنی بھیڑبکریوں کی دیکھ بھال کرنے والے کُتوں کے ساتھ کام پر لگانے کے بھی لائق نہیں سمجھتا تھا۔ 2 میرے لئے اُن کے ہاتھوں کی مدد کا کیا فائدہ تھا؟ اُن کی پوری طاقت تو جاتی رہی تھی۔ 3 خوراک کی کمی اور شدید بھوک کے مارے وہ خشک زمین کی تھوڑی بہت پیداوار کتر کتر کر کھاتے ہیں۔ ہر وقت وہ تباہی اور ویرانی کے دامن میں رہتے ہیں۔ 4 وہ جھاڑیوں سے خطمی کا پھل توڑ کر کھاتے، جھاڑیوں کی جڑیں آگ تاپنے کے لئے اکٹھی کرتے ہیں۔ 5 اُنہیں آبادیوں سے خارج کیا گیا ہے، اور لوگ ’چور چور‘ چلّا کر اُنہیں بھگا دیتے ہیں۔ 6 اُنہیں گھاٹیوں کی ڈھلانوں پر بسنا پڑتا، وہ زمین کے غاروں میں اور پتھروں کے درمیان ہی رہتے ہیں۔ 7 جھاڑیوں کے درمیان وہ آوازیں دیتے اور مل کر اونٹ کٹاروں تلے دبک جاتے ہیں۔ 8 اِن کمینے اور بےنام لوگوں کو مار مار کر ملک سے بھگا دیا گیا ہے۔ 9 اور اب مَیں اِن ہی کا نشانہ بن گیا ہوں۔ اپنے گیتوں میں وہ میرا مذاق اُڑاتے ہیں، میری بُری حالت اُن کے لئے مضحکہ خیز مثال بن گئی ہے۔ 10 وہ گھن کھا کر مجھ سے دُور رہتے اور میرے منہ پر تھوکنے سے نہیں رُکتے۔ 11 چونکہ اللہ نے میری کمان کی تانت کھول کر میری رُسوائی کی ہے، اِس لئے وہ میری موجودگی میں بےلگام ہو گئے ہیں۔ 12 میرے دہنے ہاتھ ہجوم کھڑے ہو کر مجھے ٹھوکر کھلاتے اور میری فصیل کے ساتھ مٹی کے ڈھیر لگاتے ہیں تاکہ اُس میں رخنہ ڈال کر مجھے تباہ کریں۔ 13 وہ میری قلعہ بندیاں ڈھا کر مجھے خاک میں ملانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ کسی اَور کی مدد درکار ہی نہیں۔ 14 وہ رخنے میں داخل ہوتے اور جوق در جوق تباہ شدہ فصیل میں سے گزر کر آگے بڑھتے ہیں۔ 15 ہول ناک واقعات میرے خلاف کھڑے ہو گئے ہیں، اور وہ تیز ہَوا کی طرح میرے وقار کو اُڑا لے جا رہے ہیں۔ میری سلامتی بادل کی طرح اوجھل ہو گئی ہے۔ 16 اور اب میری جان نکل رہی ہے، مَیں مصیبت کے دنوں کے قابو میں آ گیا ہوں۔ 17 رات کو میری ہڈیوں کو چھیدا جاتا ہے، کترنے والا درد مجھے کبھی نہیں چھوڑتا۔ 18 اللہ بڑے زور سے میرا کپڑا پکڑ کر گریبان کی طرح مجھے اپنی سخت گرفت میں رکھتا ہے۔ 19 اُس نے مجھے کیچڑ میں پھینک دیا ہے، اور دیکھنے میں مَیں خاک اور مٹی ہی بن گیا ہوں۔ 20 مَیں تجھے پکارتا، لیکن تُو جواب نہیں دیتا۔ مَیں کھڑا ہو جاتا، لیکن تُو مجھے گھورتا ہی رہتا ہے۔ 21 تُو میرے ساتھ اپنا سلوک بدل کر مجھ پر ظلم کرنے لگا، اپنے ہاتھ کے پورے زور سے مجھے ستانے لگا ہے۔ 22 تُو مجھے اُڑا کر ہَوا پر سوار ہونے دیتا، گرجتے طوفان میں گھلنے دیتا ہے۔ 23 ہاں، اب مَیں جانتا ہوں کہ تُو مجھے موت کے حوالے کرے گا، اُس گھر میں پہنچائے گا جہاں ایک دن تمام جاندار جمع ہو جاتے ہیں۔ 24 یقیناً مَیں نے کبھی بھی اپنا ہاتھ کسی ضرورت مند کے خلاف نہیں اُٹھایا جب اُس نے اپنی مصیبت میں آواز دی۔ 25 بلکہ جب کسی کا بُرا حال تھا تو مَیں ہم دردی سے رونے لگا، غریبوں کی حالت دیکھ کر میرا دل غم کھانے لگا۔ 26 تاہم مجھ پر مصیبت آئی، اگرچہ مَیں بھلائی کی اُمید رکھ سکتا تھا۔ مجھ پر گھنا اندھیرا چھا گیا، حالانکہ مَیں روشنی کی توقع کر سکتا تھا۔ 27 میرے اندر سب کچھ مضطرب ہے اور کبھی آرام نہیں کر سکتا، میرا واسطہ تکلیف دہ دنوں سے پڑتا ہے۔ 28 مَیں ماتمی لباس میں پھرتا ہوں اور کوئی مجھے تسلی نہیں دیتا، حالانکہ مَیں جماعت میں کھڑے ہو کر مدد کے لئے آواز دیتا ہوں۔ 29 مَیں گیدڑوں کا بھائی اور عقابی اُلّوؤں کا ساتھی بن گیا ہوں۔ 30 میری جِلد کالی ہو گئی، میری ہڈیاں تپتی گرمی کے سبب سے جُھلس گئی ہیں۔ 31 اب میرا سرود صرف ماتم کرنے اور میری بانسری صرف رونے والوں کے لئے استعمال ہوتی ہے۔
In Other Versions
Job 30 in the ANGEFD
Job 30 in the ANTPNG2D
Job 30 in the AS21
Job 30 in the BAGH
Job 30 in the BBPNG
Job 30 in the BBT1E
Job 30 in the BDS
Job 30 in the BEV
Job 30 in the BHAD
Job 30 in the BIB
Job 30 in the BLPT
Job 30 in the BNT
Job 30 in the BNTABOOT
Job 30 in the BNTLV
Job 30 in the BOATCB
Job 30 in the BOATCB2
Job 30 in the BOBCV
Job 30 in the BOCNT
Job 30 in the BOECS
Job 30 in the BOGWICC
Job 30 in the BOHCB
Job 30 in the BOHCV
Job 30 in the BOHLNT
Job 30 in the BOHNTLTAL
Job 30 in the BOICB
Job 30 in the BOILNTAP
Job 30 in the BOITCV
Job 30 in the BOKCV
Job 30 in the BOKCV2
Job 30 in the BOKHWOG
Job 30 in the BOKSSV
Job 30 in the BOLCB
Job 30 in the BOLCB2
Job 30 in the BOMCV
Job 30 in the BONAV
Job 30 in the BONCB
Job 30 in the BONLT
Job 30 in the BONUT2
Job 30 in the BOPLNT
Job 30 in the BOSCB
Job 30 in the BOSNC
Job 30 in the BOTLNT
Job 30 in the BOVCB
Job 30 in the BOYCB
Job 30 in the BPBB
Job 30 in the BPH
Job 30 in the BSB
Job 30 in the CCB
Job 30 in the CUV
Job 30 in the CUVS
Job 30 in the DBT
Job 30 in the DGDNT
Job 30 in the DHNT
Job 30 in the DNT
Job 30 in the ELBE
Job 30 in the EMTV
Job 30 in the ESV
Job 30 in the FBV
Job 30 in the FEB
Job 30 in the GGMNT
Job 30 in the GNT
Job 30 in the HARY
Job 30 in the HNT
Job 30 in the IRVA
Job 30 in the IRVB
Job 30 in the IRVG
Job 30 in the IRVH
Job 30 in the IRVK
Job 30 in the IRVM
Job 30 in the IRVM2
Job 30 in the IRVO
Job 30 in the IRVP
Job 30 in the IRVT
Job 30 in the IRVT2
Job 30 in the IRVU
Job 30 in the ISVN
Job 30 in the JSNT
Job 30 in the KAPI
Job 30 in the KBT1ETNIK
Job 30 in the KBV
Job 30 in the KJV
Job 30 in the KNFD
Job 30 in the LBA
Job 30 in the LBLA
Job 30 in the LNT
Job 30 in the LSV
Job 30 in the MAAL
Job 30 in the MBV
Job 30 in the MBV2
Job 30 in the MHNT
Job 30 in the MKNFD
Job 30 in the MNG
Job 30 in the MNT
Job 30 in the MNT2
Job 30 in the MRS1T
Job 30 in the NAA
Job 30 in the NASB
Job 30 in the NBLA
Job 30 in the NBS
Job 30 in the NBVTP
Job 30 in the NET2
Job 30 in the NIV11
Job 30 in the NNT
Job 30 in the NNT2
Job 30 in the NNT3
Job 30 in the PDDPT
Job 30 in the PFNT
Job 30 in the RMNT
Job 30 in the SBIAS
Job 30 in the SBIBS
Job 30 in the SBIBS2
Job 30 in the SBICS
Job 30 in the SBIDS
Job 30 in the SBIGS
Job 30 in the SBIHS
Job 30 in the SBIIS
Job 30 in the SBIIS2
Job 30 in the SBIIS3
Job 30 in the SBIKS
Job 30 in the SBIKS2
Job 30 in the SBIMS
Job 30 in the SBIOS
Job 30 in the SBIPS
Job 30 in the SBISS
Job 30 in the SBITS
Job 30 in the SBITS2
Job 30 in the SBITS3
Job 30 in the SBITS4
Job 30 in the SBIUS
Job 30 in the SBIVS
Job 30 in the SBT
Job 30 in the SBT1E
Job 30 in the SCHL
Job 30 in the SNT
Job 30 in the SUSU
Job 30 in the SUSU2
Job 30 in the SYNO
Job 30 in the TBIAOTANT
Job 30 in the TBT1E
Job 30 in the TBT1E2
Job 30 in the TFTIP
Job 30 in the TFTU
Job 30 in the TGNTATF3T
Job 30 in the THAI
Job 30 in the TNFD
Job 30 in the TNT
Job 30 in the TNTIK
Job 30 in the TNTIL
Job 30 in the TNTIN
Job 30 in the TNTIP
Job 30 in the TNTIZ
Job 30 in the TOMA
Job 30 in the TTENT
Job 30 in the UBG
Job 30 in the UGV
Job 30 in the UGV3
Job 30 in the VBL
Job 30 in the VDCC
Job 30 in the YALU
Job 30 in the YAPE
Job 30 in the YBVTP
Job 30 in the ZBP