Proverbs 30 (UGV2)

1 ذیل میں اجور بن یاقہ کی کہاوتیں ہیں۔ وہ مسّا کا رہنے والا تھا۔ اُس نے فرمایا،اے اللہ، مَیں تھک گیا ہوں، اے اللہ، مَیں تھک گیا ہوں، یہ میرے بس کی بات نہیں رہی۔ 2 یقیناً مَیں انسانوں میں سب سے زیادہ نادان ہوں، مجھے انسان کی سمجھ حاصل نہیں۔ 3 نہ مَیں نے حکمت سیکھی، نہ قدوس خدا کے بارے میں علم رکھتا ہوں۔ 4 کون آسمان پر چڑھ کر واپس اُتر آیا؟ کس نے ہَوا کو اپنے ہاتھوں میں جمع کیا؟ کس نے گہرے پانی کو چادر میں لپیٹ لیا؟ کس نے زمین کی حدود کو اپنی اپنی جگہ پر قائم کیا ہے؟ اُس کا نام کیا ہے، اُس کے بیٹے کا کیا نام ہے؟ اگر تجھے معلوم ہو تو مجھے بتا! 5 اللہ کی ہر بات آزمودہ ہے، جو اُس میں پناہ لے اُس کے لئے وہ ڈھال ہے۔ 6 اُس کی باتوں میں اضافہ مت کر، ورنہ وہ تجھے ڈانٹے گا اور تُو جھوٹا ٹھہرے گا۔ 7 اے رب، مَیں تجھ سے دو چیزیں مانگتا ہوں، میرے مرنے سے پہلے اِن سے انکار نہ کر۔ 8 پہلے، دروغ گوئی اور جھوٹ مجھ سے دُور رکھ۔ دوسرے، نہ غربت نہ دولت مجھے دے بلکہ اُتنی ہی روٹی جتنی میرا حق ہے، 9 ایسا نہ ہو کہ مَیں دولت کے باعث سیر ہو کر تیرا انکار کروں اور کہوں، ”رب کون ہے؟“ ایسا بھی نہ ہو کہ مَیں غربت کے باعث چوری کر کے اپنے خدا کے نام کی بےحرمتی کروں۔ 10 مالک کے سامنے ملازم پر تہمت نہ لگا، ایسا نہ ہو کہ وہ تجھ پر لعنت بھیجے اور تجھے اِس کا بُرا نتیجہ بھگتنا پڑے۔ 11 ایسی نسل بھی ہے جو اپنے باپ پر لعنت کرتی اور اپنی ماں کو برکت نہیں دیتی۔ 12 ایسی نسل بھی ہے جو اپنی نظر میں پاک صاف ہے، گو اُس کی غلاظت دُور نہیں ہوئی۔ 13 ایسی نسل بھی ہے جس کی آنکھیں بڑے تکبر سے دیکھتی ہیں، جو اپنی پلکیں بڑے گھمنڈ سے مارتی ہے۔ 14 ایسی نسل بھی ہے جس کے دانت تلواریں اور جبڑے چھریاں ہیں تاکہ دنیا کے مصیبت زدوں کو کھا جائیں، معاشرے کے ضرورت مندوں کو ہڑپ کر لیں۔ 15 جونک کی دو بیٹیاں ہیں، چوسنے کے دو اعضا جو چیختے رہتے ہیں، ”اَور دو، اَور دو۔“تین چیزیں ہیں جو کبھی سیر نہیں ہوتیں بلکہ چار ہیں جو کبھی نہیں کہتیں، ”اب بس کرو، اب کافی ہے،“ 16 پاتال، بانجھ کا رِحم، زمین جس کی پیاس کبھی نہیں بجھتی اور آگ جو کبھی نہیں کہتی، ”اب بس کرو، اب کافی ہے۔“ 17 جو آنکھ باپ کا مذاق اُڑائے اور ماں کی ہدایت کو حقیر جانے اُسے وادی کے کوّے اپنی چونچوں سے نکالیں گے اور گِدھ کے بچے کھا جائیں گے۔ 18 تین باتیں مجھے حیرت زدہ کرتی ہیں بلکہ چار ہیں جن کی مجھے سمجھ نہیں آتی، 19 آسمان کی بلندیوں پر عقاب کی راہ، چٹان پر سانپ کی راہ، سمندر کے بیچ میں جہاز کی راہ اور وہ راہ جو مرد کنواری کے ساتھ چلتا ہے۔ 20 زناکار عورت کی یہ راہ ہے، وہ کھا لیتی اور پھر اپنا منہ پونچھ کر کہتی ہے، ”مجھ سے کوئی غلطی نہیں ہوئی۔“ 21 زمین تین چیزوں سے لرز اُٹھتی ہے بلکہ چار چیزیں برداشت نہیں کر سکتی، 22 وہ غلام جو بادشاہ بن جائے، وہ احمق جو جی بھر کر کھانا کھا سکے، 23 وہ نفرت انگیز عورت جس کی شادی ہو جائے اور وہ نوکرانی جو اپنی مالکن کی ملکیت پر قبضہ کرے۔ 24 زمین کی چار مخلوقات نہایت ہی دانش مند ہیں حالانکہ چھوٹی ہیں۔ 25 چیونٹیاں کمزور نسل ہیں لیکن گرمیوں کے موسم میں سردیوں کے لئے خوراک جمع کرتی ہیں، 26 بِجُو کمزور نسل ہیں لیکن چٹانوں میں ہی اپنے گھر بنا لیتے ہیں، 27 ٹڈیوں کا بادشاہ نہیں ہوتا تاہم سب پرے باندھ کر نکلتی ہیں، 28 چھپکلیاں گو ہاتھ سے پکڑی جاتی ہیں، تاہم شاہی محلوں میں پائی جاتی ہیں۔ 29 تین بلکہ چار جاندار پُروقار انداز میں چلتے ہیں۔ 30 پہلے، شیرببر جو جانوروں میں زورآور ہے اور کسی سے بھی پیچھے نہیں ہٹتا، 31 دوسرے، مرغا جو اکڑ کر چلتا ہے، تیسرے، بکرا اور چوتھے اپنی فوج کے ساتھ چلنے والا بادشاہ۔ 32 اگر تُو نے مغرور ہو کر حماقت کی یا بُرے منصوبے باندھے تو اپنے منہ پر ہاتھ رکھ کر خاموش ہو جا، 33 کیونکہ دودھ بلونے سے مکھن، ناک کو مروڑنے سے خون اور کسی کو غصہ دلانے سے لڑائی جھگڑا پیدا ہوتا ہے۔

In Other Versions

Proverbs 30 in the ANGEFD

Proverbs 30 in the ANTPNG2D

Proverbs 30 in the AS21

Proverbs 30 in the BAGH

Proverbs 30 in the BBPNG

Proverbs 30 in the BBT1E

Proverbs 30 in the BDS

Proverbs 30 in the BEV

Proverbs 30 in the BHAD

Proverbs 30 in the BIB

Proverbs 30 in the BLPT

Proverbs 30 in the BNT

Proverbs 30 in the BNTABOOT

Proverbs 30 in the BNTLV

Proverbs 30 in the BOATCB

Proverbs 30 in the BOATCB2

Proverbs 30 in the BOBCV

Proverbs 30 in the BOCNT

Proverbs 30 in the BOECS

Proverbs 30 in the BOGWICC

Proverbs 30 in the BOHCB

Proverbs 30 in the BOHCV

Proverbs 30 in the BOHLNT

Proverbs 30 in the BOHNTLTAL

Proverbs 30 in the BOICB

Proverbs 30 in the BOILNTAP

Proverbs 30 in the BOITCV

Proverbs 30 in the BOKCV

Proverbs 30 in the BOKCV2

Proverbs 30 in the BOKHWOG

Proverbs 30 in the BOKSSV

Proverbs 30 in the BOLCB

Proverbs 30 in the BOLCB2

Proverbs 30 in the BOMCV

Proverbs 30 in the BONAV

Proverbs 30 in the BONCB

Proverbs 30 in the BONLT

Proverbs 30 in the BONUT2

Proverbs 30 in the BOPLNT

Proverbs 30 in the BOSCB

Proverbs 30 in the BOSNC

Proverbs 30 in the BOTLNT

Proverbs 30 in the BOVCB

Proverbs 30 in the BOYCB

Proverbs 30 in the BPBB

Proverbs 30 in the BPH

Proverbs 30 in the BSB

Proverbs 30 in the CCB

Proverbs 30 in the CUV

Proverbs 30 in the CUVS

Proverbs 30 in the DBT

Proverbs 30 in the DGDNT

Proverbs 30 in the DHNT

Proverbs 30 in the DNT

Proverbs 30 in the ELBE

Proverbs 30 in the EMTV

Proverbs 30 in the ESV

Proverbs 30 in the FBV

Proverbs 30 in the FEB

Proverbs 30 in the GGMNT

Proverbs 30 in the GNT

Proverbs 30 in the HARY

Proverbs 30 in the HNT

Proverbs 30 in the IRVA

Proverbs 30 in the IRVB

Proverbs 30 in the IRVG

Proverbs 30 in the IRVH

Proverbs 30 in the IRVK

Proverbs 30 in the IRVM

Proverbs 30 in the IRVM2

Proverbs 30 in the IRVO

Proverbs 30 in the IRVP

Proverbs 30 in the IRVT

Proverbs 30 in the IRVT2

Proverbs 30 in the IRVU

Proverbs 30 in the ISVN

Proverbs 30 in the JSNT

Proverbs 30 in the KAPI

Proverbs 30 in the KBT1ETNIK

Proverbs 30 in the KBV

Proverbs 30 in the KJV

Proverbs 30 in the KNFD

Proverbs 30 in the LBA

Proverbs 30 in the LBLA

Proverbs 30 in the LNT

Proverbs 30 in the LSV

Proverbs 30 in the MAAL

Proverbs 30 in the MBV

Proverbs 30 in the MBV2

Proverbs 30 in the MHNT

Proverbs 30 in the MKNFD

Proverbs 30 in the MNG

Proverbs 30 in the MNT

Proverbs 30 in the MNT2

Proverbs 30 in the MRS1T

Proverbs 30 in the NAA

Proverbs 30 in the NASB

Proverbs 30 in the NBLA

Proverbs 30 in the NBS

Proverbs 30 in the NBVTP

Proverbs 30 in the NET2

Proverbs 30 in the NIV11

Proverbs 30 in the NNT

Proverbs 30 in the NNT2

Proverbs 30 in the NNT3

Proverbs 30 in the PDDPT

Proverbs 30 in the PFNT

Proverbs 30 in the RMNT

Proverbs 30 in the SBIAS

Proverbs 30 in the SBIBS

Proverbs 30 in the SBIBS2

Proverbs 30 in the SBICS

Proverbs 30 in the SBIDS

Proverbs 30 in the SBIGS

Proverbs 30 in the SBIHS

Proverbs 30 in the SBIIS

Proverbs 30 in the SBIIS2

Proverbs 30 in the SBIIS3

Proverbs 30 in the SBIKS

Proverbs 30 in the SBIKS2

Proverbs 30 in the SBIMS

Proverbs 30 in the SBIOS

Proverbs 30 in the SBIPS

Proverbs 30 in the SBISS

Proverbs 30 in the SBITS

Proverbs 30 in the SBITS2

Proverbs 30 in the SBITS3

Proverbs 30 in the SBITS4

Proverbs 30 in the SBIUS

Proverbs 30 in the SBIVS

Proverbs 30 in the SBT

Proverbs 30 in the SBT1E

Proverbs 30 in the SCHL

Proverbs 30 in the SNT

Proverbs 30 in the SUSU

Proverbs 30 in the SUSU2

Proverbs 30 in the SYNO

Proverbs 30 in the TBIAOTANT

Proverbs 30 in the TBT1E

Proverbs 30 in the TBT1E2

Proverbs 30 in the TFTIP

Proverbs 30 in the TFTU

Proverbs 30 in the TGNTATF3T

Proverbs 30 in the THAI

Proverbs 30 in the TNFD

Proverbs 30 in the TNT

Proverbs 30 in the TNTIK

Proverbs 30 in the TNTIL

Proverbs 30 in the TNTIN

Proverbs 30 in the TNTIP

Proverbs 30 in the TNTIZ

Proverbs 30 in the TOMA

Proverbs 30 in the TTENT

Proverbs 30 in the UBG

Proverbs 30 in the UGV

Proverbs 30 in the UGV3

Proverbs 30 in the VBL

Proverbs 30 in the VDCC

Proverbs 30 in the YALU

Proverbs 30 in the YAPE

Proverbs 30 in the YBVTP

Proverbs 30 in the ZBP