Psalms 104 (UGV2)

1 اے میری جان، رب کی ستائش کر! اے رب میرے خدا، تُو نہایت ہی عظیم ہے، تُو جاہ و جلال سے آراستہ ہے۔ 2 تیری چادر نور ہے جسے تُو اوڑھے رہتا ہے۔ تُو آسمان کو خیمے کی طرح تان کر 3 اپنا بالاخانہ اُس کے پانی کے بیچ میں تعمیر کرتا ہے۔ بادل تیرا رتھ ہے، اور تُو ہَوا کے پَروں پر سوار ہوتا ہے۔ 4 تُو ہَواؤں کو اپنے قاصد اور آگ کے شعلوں کو اپنے خادم بنا دیتا ہے۔ 5 تُو نے زمین کو مضبوط بنیاد پر رکھا تاکہ وہ کبھی نہ ڈگمگائے۔ 6 سیلاب نے اُسے لباس کی طرح ڈھانپ دیا، اور پانی پہاڑوں کے اوپر ہی کھڑا ہوا۔ 7 لیکن تیرے ڈانٹنے پر پانی فرار ہوا، تیری گرجتی آواز سن کر وہ ایک دم بھاگ گیا۔ 8 تب پہاڑ اونچے ہوئے اور وادیاں اُن جگہوں پر اُتر آئیں جو تُو نے اُن کے لئے مقرر کی تھیں۔ 9 تُو نے ایک حد باندھی جس سے پانی بڑھ نہیں سکتا۔ آئندہ وہ کبھی پوری زمین کو نہیں ڈھانکنے کا۔ 10 تُو وادیوں میں چشمے پھوٹنے دیتا ہے، اور وہ پہاڑوں میں سے بہہ نکلتے ہیں۔ 11 بہتے بہتے وہ کھلے میدان کے تمام جانوروں کو پانی پلاتے ہیں۔ جنگلی گدھے آ کر اپنی پیاس بجھاتے ہیں۔ 12 پرندے اُن کے کناروں پر بسیرا کرتے، اور اُن کی چہچہاتی آوازیں گھنے بیل بوٹوں میں سے سنائی دیتی ہیں۔ 13 تُو اپنے بالاخانے سے پہاڑوں کو تر کرتا ہے، اور زمین تیرے ہاتھ سے سیر ہو کر ہر طرح کا پھل لاتی ہے۔ 14 تُو جانوروں کے لئے گھاس پھوٹنے اور انسان کے لئے پودے اُگنے دیتا ہے تاکہ وہ زمین کی کاشت کاری کر کے روٹی حاصل کرے۔ 15 تیری مَے انسان کا دل خوش کرتی، تیرا تیل اُس کا چہرہ روشن کر دیتا، تیری روٹی اُس کا دل مضبوط کرتی ہے۔ 16 رب کے درخت یعنی لبنان میں اُس کے لگائے ہوئے دیودار کے درخت سیراب رہتے ہیں۔ 17 پرندے اُن میں اپنے گھونسلے بنا لیتے ہیں، اور لق لق جونیپر کے درخت میں اپنا آشیانہ۔ 18 پہاڑوں کی بلندیوں پر پہاڑی بکروں کا راج ہے، چٹانوں میں بِجُو پناہ لیتے ہیں۔ 19 تُو نے سال کو مہینوں میں تقسیم کرنے کے لئے چاند بنایا، اور سورج کو غروب ہونے کے اوقات معلوم ہیں۔ 20 تُو اندھیرا پھیلنے دیتا ہے تو دن ڈھل جاتا ہے اور جنگلی جانور حرکت میں آ جاتے ہیں۔ 21 جوان شیرببر دہاڑ کر شکار کے پیچھے پڑ جاتے اور اللہ سے اپنی خوراک کا مطالبہ کرتے ہیں۔ 22 پھر سورج طلوع ہونے لگتا ہے، اور وہ کھسک کر اپنے بھٹوں میں چھپ جاتے ہیں۔ 23 اُس وقت انسان گھر سے نکل کر اپنے کام میں لگ جاتا اور شام تک مصروف رہتا ہے۔ 24 اے رب، تیرے اَن گنت کام کتنے عظیم ہیں! تُو نے ہر ایک کو حکمت سے بنایا، اور زمین تیری مخلوقات سے بھری پڑی ہے۔ 25 سمندر کو دیکھو، وہ کتنا بڑا اور وسیع ہے۔ اُس میں بےشمار جاندار ہیں، بڑے بھی اور چھوٹے بھی۔ 26 اُس کی سطح پر جہاز اِدھر اُدھر سفر کرتے ہیں، اُس کی گہرائیوں میں لِویاتان پھرتا ہے، وہ اژدہا جسے تُو نے اُس میں اُچھلنے کودنے کے لئے تشکیل دیا تھا۔ 27 سب تیرے انتظار میں رہتے ہیں کہ تُو اُنہیں وقت پر کھانا مہیا کرے۔ 28 تُو اُن میں خوراک تقسیم کرتا ہے تو وہ اُسے اکٹھا کرتے ہیں۔ تُو اپنی مٹھی کھولتا ہے تو وہ اچھی چیزوں سے سیر ہو جاتے ہیں۔ 29 جب تُو اپنا چہرہ چھپا لیتا ہے تو اُن کے حواس گم ہو جاتے ہیں۔ جب تُو اُن کا دم نکال لیتا ہے تو وہ نیست ہو کر دوبارہ خاک میں مل جاتے ہیں۔ 30 تُو اپنا دم بھیج دیتا ہے تو وہ پیدا ہو جاتے ہیں۔ تُو ہی رُوئے زمین کو بحال کرتا ہے۔ 31 رب کا جلال ابد تک قائم رہے! رب اپنے کام کی خوشی منائے! 32 وہ زمین پر نظر ڈالتا ہے تو وہ لرز اُٹھتی ہے۔ وہ پہاڑوں کو چھو دیتا ہے تو وہ دھواں چھوڑتے ہیں۔ 33 مَیں عمر بھر رب کی تمجید میں گیت گاؤں گا، جب تک زندہ ہوں اپنے خدا کی مدح سرائی کروں گا۔ 34 میری بات اُسے پسند آئے! مَیں رب سے کتنا خوش ہوں! 35 گناہ گار زمین سے مٹ جائیں اور بےدین نیست و نابود ہو جائیں۔ اے میری جان، رب کی ستائش کر! رب کی حمد ہو!

In Other Versions

Psalms 104 in the ANGEFD

Psalms 104 in the ANTPNG2D

Psalms 104 in the AS21

Psalms 104 in the BAGH

Psalms 104 in the BBPNG

Psalms 104 in the BBT1E

Psalms 104 in the BDS

Psalms 104 in the BEV

Psalms 104 in the BHAD

Psalms 104 in the BIB

Psalms 104 in the BLPT

Psalms 104 in the BNT

Psalms 104 in the BNTABOOT

Psalms 104 in the BNTLV

Psalms 104 in the BOATCB

Psalms 104 in the BOATCB2

Psalms 104 in the BOBCV

Psalms 104 in the BOCNT

Psalms 104 in the BOECS

Psalms 104 in the BOGWICC

Psalms 104 in the BOHCB

Psalms 104 in the BOHCV

Psalms 104 in the BOHLNT

Psalms 104 in the BOHNTLTAL

Psalms 104 in the BOICB

Psalms 104 in the BOILNTAP

Psalms 104 in the BOITCV

Psalms 104 in the BOKCV

Psalms 104 in the BOKCV2

Psalms 104 in the BOKHWOG

Psalms 104 in the BOKSSV

Psalms 104 in the BOLCB

Psalms 104 in the BOLCB2

Psalms 104 in the BOMCV

Psalms 104 in the BONAV

Psalms 104 in the BONCB

Psalms 104 in the BONLT

Psalms 104 in the BONUT2

Psalms 104 in the BOPLNT

Psalms 104 in the BOSCB

Psalms 104 in the BOSNC

Psalms 104 in the BOTLNT

Psalms 104 in the BOVCB

Psalms 104 in the BOYCB

Psalms 104 in the BPBB

Psalms 104 in the BPH

Psalms 104 in the BSB

Psalms 104 in the CCB

Psalms 104 in the CUV

Psalms 104 in the CUVS

Psalms 104 in the DBT

Psalms 104 in the DGDNT

Psalms 104 in the DHNT

Psalms 104 in the DNT

Psalms 104 in the ELBE

Psalms 104 in the EMTV

Psalms 104 in the ESV

Psalms 104 in the FBV

Psalms 104 in the FEB

Psalms 104 in the GGMNT

Psalms 104 in the GNT

Psalms 104 in the HARY

Psalms 104 in the HNT

Psalms 104 in the IRVA

Psalms 104 in the IRVB

Psalms 104 in the IRVG

Psalms 104 in the IRVH

Psalms 104 in the IRVK

Psalms 104 in the IRVM

Psalms 104 in the IRVM2

Psalms 104 in the IRVO

Psalms 104 in the IRVP

Psalms 104 in the IRVT

Psalms 104 in the IRVT2

Psalms 104 in the IRVU

Psalms 104 in the ISVN

Psalms 104 in the JSNT

Psalms 104 in the KAPI

Psalms 104 in the KBT1ETNIK

Psalms 104 in the KBV

Psalms 104 in the KJV

Psalms 104 in the KNFD

Psalms 104 in the LBA

Psalms 104 in the LBLA

Psalms 104 in the LNT

Psalms 104 in the LSV

Psalms 104 in the MAAL

Psalms 104 in the MBV

Psalms 104 in the MBV2

Psalms 104 in the MHNT

Psalms 104 in the MKNFD

Psalms 104 in the MNG

Psalms 104 in the MNT

Psalms 104 in the MNT2

Psalms 104 in the MRS1T

Psalms 104 in the NAA

Psalms 104 in the NASB

Psalms 104 in the NBLA

Psalms 104 in the NBS

Psalms 104 in the NBVTP

Psalms 104 in the NET2

Psalms 104 in the NIV11

Psalms 104 in the NNT

Psalms 104 in the NNT2

Psalms 104 in the NNT3

Psalms 104 in the PDDPT

Psalms 104 in the PFNT

Psalms 104 in the RMNT

Psalms 104 in the SBIAS

Psalms 104 in the SBIBS

Psalms 104 in the SBIBS2

Psalms 104 in the SBICS

Psalms 104 in the SBIDS

Psalms 104 in the SBIGS

Psalms 104 in the SBIHS

Psalms 104 in the SBIIS

Psalms 104 in the SBIIS2

Psalms 104 in the SBIIS3

Psalms 104 in the SBIKS

Psalms 104 in the SBIKS2

Psalms 104 in the SBIMS

Psalms 104 in the SBIOS

Psalms 104 in the SBIPS

Psalms 104 in the SBISS

Psalms 104 in the SBITS

Psalms 104 in the SBITS2

Psalms 104 in the SBITS3

Psalms 104 in the SBITS4

Psalms 104 in the SBIUS

Psalms 104 in the SBIVS

Psalms 104 in the SBT

Psalms 104 in the SBT1E

Psalms 104 in the SCHL

Psalms 104 in the SNT

Psalms 104 in the SUSU

Psalms 104 in the SUSU2

Psalms 104 in the SYNO

Psalms 104 in the TBIAOTANT

Psalms 104 in the TBT1E

Psalms 104 in the TBT1E2

Psalms 104 in the TFTIP

Psalms 104 in the TFTU

Psalms 104 in the TGNTATF3T

Psalms 104 in the THAI

Psalms 104 in the TNFD

Psalms 104 in the TNT

Psalms 104 in the TNTIK

Psalms 104 in the TNTIL

Psalms 104 in the TNTIN

Psalms 104 in the TNTIP

Psalms 104 in the TNTIZ

Psalms 104 in the TOMA

Psalms 104 in the TTENT

Psalms 104 in the UBG

Psalms 104 in the UGV

Psalms 104 in the UGV3

Psalms 104 in the VBL

Psalms 104 in the VDCC

Psalms 104 in the YALU

Psalms 104 in the YAPE

Psalms 104 in the YBVTP

Psalms 104 in the ZBP