Psalms 121 (UGV2)
1 زیارت کا گیت۔مَیں اپنی آنکھوں کو پہاڑوں کی طرف اُٹھاتا ہوں۔ میری مدد کہاں سے آتی ہے؟ 2 میری مدد رب سے آتی ہے، جو آسمان و زمین کا خالق ہے۔ 3 وہ تیرا پاؤں پھسلنے نہیں دے گا۔ تیرا محافظ اونگھنے کا نہیں۔ 4 یقیناً اسرائیل کا محافظ نہ اونگھتا ہے، نہ سوتا ہے۔ 5 رب تیرا محافظ ہے، رب تیرے دہنے ہاتھ پر سائبان ہے۔ 6 نہ دن کو سورج، نہ رات کو چاند تجھے ضرر پہنچائے گا۔ 7 رب تجھے ہر نقصان سے بچائے گا، وہ تیری جان کو محفوظ رکھے گا۔ 8 رب اب سے ابد تک تیرے آنے جانے کی پہرا داری کرے گا۔