Revelation 2 (UGV2)

1 اِفسس میں موجود جماعت کے فرشتے کو یہ لکھ دینا:یہ اُس کا فرمان ہے جو اپنے دہنے ہاتھ میں سات ستارے تھامے رکھتا اور سونے کے سات شمع دانوں کے درمیان چلتا پھرتا ہے۔ 2 مَیں تیرے کاموں کو جانتا ہوں، تیری سخت محنت اور تیری ثابت قدمی کو۔ مَیں جانتا ہوں کہ تُو بُرے لوگوں کو برداشت نہیں کر سکتا، کہ تُو نے اُن کی پڑتال کی ہے جو رسول ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، حالانکہ وہ رسول نہیں ہیں۔ تجھے تو پتا چل گیا ہے کہ وہ جھوٹے تھے۔ 3 تُو میرے نام کی خاطر ثابت قدم رہا اور برداشت کرتے کرتے تھکا نہیں۔ 4 لیکن مجھے تجھ سے یہ شکایت ہے، تُو مجھے اُس طرح پیار نہیں کرتا جس طرح پہلے کرتا تھا۔ 5 اب خیال کر کہ تُو کہاں سے گر گیا ہے۔ توبہ کر کے وہ کچھ کر جو تُو پہلے کرتا تھا، ورنہ مَیں آ کر تیرے شمع دان کو اُس کی جگہ سے ہٹا دوں گا۔ 6 لیکن یہ بات تیرے حق میں ہے، تُو میری طرح نیکلیوں کے کاموں سے نفرت کرتا ہے۔ 7 جو سن سکتا ہے وہ سن لے کہ روح القدس جماعتوں کو کیا کچھ بتا رہا ہے۔جو غالب آئے گا اُسے مَیں زندگی کے درخت کا پھل کھانے کو دوں گا، اُس درخت کا پھل جو اللہ کے فردوس میں ہے۔ 8 سمرنہ میں موجود جماعت کے فرشتے کو یہ لکھ دینا: یہ اُس کا فرمان ہے جو اوّل اور آخر ہے، جو مر گیا تھا اور دوبارہ زندہ ہوا۔ 9 مَیں تیری مصیبت اور غربت کو جانتا ہوں۔ لیکن حقیقت میں تُو دولت مند ہے۔ مَیں اُن لوگوں کے بہتان سے واقف ہوں جو کہتے ہیں کہ وہ یہودی ہیں حالانکہ ہیں نہیں۔ اصل میں وہ ابلیس کی جماعت ہیں۔ 10 جو کچھ تجھے جھیلنا پڑے گا اُس سے مت ڈرنا۔ دیکھ، ابلیس تجھے آزمانے کے لئے تم میں سے بعض کو جیل میں ڈال دے گا، اور دس دن تک تجھے ایذا پہنچائی جائے گی۔ موت تک وفادار رہ تو مَیں تجھے زندگی کا تاج دوں گا۔ 11 جو سن سکتا ہے وہ سن لے کہ روح القدس جماعتوں کو کیا کچھ بتا رہا ہے۔جو غالب آئے گا اُسے دوسری موت سے نقصان نہیں پہنچے گا۔ 12 پرگمن میں موجود جماعت کے فرشتے کو یہ لکھ دینا:یہ اُس کا فرمان ہے جس کے پاس دو دھاری تیز تلوار ہے۔ 13 مَیں جانتا ہوں کہ تُو کہاں رہتا ہے، وہاں جہاں ابلیس کا تخت ہے۔ تاہم تُو میرے نام کا وفادار رہا ہے۔ تُو نے اُن دنوں میں بھی مجھ پر ایمان رکھنے کا انکار نہ کیا جب میرا وفادار گواہ انتپاس تمہارے پاس شہید ہوا، وہاں جہاں ابلیس بستا ہے۔ 14 لیکن مجھے تجھ سے کئی باتوں کی شکایت ہے۔ تیرے پاس ایسے لوگ ہیں جو بلعام کی تعلیم کی پیروی کرتے ہیں۔ کیونکہ بلعام نے بلق کو سکھایا کہ وہ کس طرح اسرائیلیوں کو گناہ کرنے پر اُکسا سکتا ہے یعنی بُتوں کو پیش کی گئی قربانیاں کھانے اور زنا کرنے سے۔ 15 اِسی طرح تیرے پاس بھی ایسے لوگ ہیں، جو نیکلیوں کی تعلیم کی پیروی کرتے ہیں۔ 16 اب توبہ کر! ورنہ مَیں جلد ہی تیرے پاس آ کر اپنے منہ کی تلوار سے اُن کے ساتھ لڑوں گا۔ 17 جو سن سکتا ہے وہ سن لے کہ روح القدس جماعتوں کو کیا کچھ بتا رہا ہے۔جو غالب آئے گا اُسے مَیں پوشیدہ مَن میں سے دوں گا۔ مَیں اُسے ایک سفید پتھر بھی دوں گا جس پر ایک نیا نام لکھا ہو گا، ایسا نام جو صرف ملنے والے کو معلوم ہو گا۔ 18 تھواتیرہ میں موجود جماعت کے فرشتے کو یہ لکھ دینا:یہ اللہ کے فرزند کا فرمان ہے جس کی آنکھیں آگ کے شعلوں اور پاؤں دمکتے پیتل کی مانند ہیں۔ 19 مَیں تیرے کاموں کو جانتا ہوں یعنی تیری محبت اور ایمان، تیری خدمت اور ثابت قدمی، اور یہ کہ اِس وقت تُو پہلے کی نسبت کہیں زیادہ کر رہا ہے۔ 20 لیکن مجھے تجھ سے یہ شکایت ہے، تُو اُس عورت ایزبل کو جو اپنے آپ کو نبیہ کہتی ہے کام کرنے دیتا ہے، حالانکہ یہ اپنی تعلیم سے میرے خادموں کو صحیح راہ سے دُور کر کے اُنہیں زنا کرنے اور بُتوں کو پیش کی گئی قربانیاں کھانے پر اُکساتی ہے۔ 21 مَیں نے اُسے کافی دیر سے توبہ کرنے کا موقع دیا ہے، لیکن وہ اِس کے لئے تیار نہیں ہے۔ 22 چنانچہ مَیں اُسے یوں ماروں گا کہ وہ بستر پر پڑی رہے گی۔ اور اگر وہ جو اُس کے ساتھ زنا کر رہے ہیں اپنی غلط حرکتوں سے توبہ نہ کریں تو مَیں اُنہیں شدید مصیبت میں پھنساؤں گا۔ 23 ہاں، مَیں اُس کے فرزندوں کو مار ڈالوں گا۔ پھر تمام جماعتیں جان لیں گی کہ مَیں ہی ذہنوں اور دلوں کو پرکھتا ہوں، اور مَیں ہی تم میں سے ہر ایک کو اُس کے کاموں کا بدلہ دوں گا۔ 24 لیکن تھواتیرہ کی جماعت کے ایسے لوگ بھی ہیں جو اِس تعلیم کی پیروی نہیں کرتے، اور جنہوں نے وہ کچھ نہیں جانا جسے اِن لوگوں نے ’ابلیس کے گہرے بھید‘ کا نام دیا ہے۔ تمہیں مَیں بتاتا ہوں کہ مَیں تم پر کوئی اَور بوجھ نہیں ڈالوں گا۔ 25 لیکن اِتنا ضرور کرو کہ جو کچھ تمہارے پاس ہے اُسے میرے آنے تک مضبوطی سے تھامے رکھنا۔ 26 جو غالب آئے گا اور آخر تک میرے کاموں پر قائم رہے گا اُسے مَیں قوموں پر اختیار دوں گا۔ 27 ہاں، وہ لوہے کے شاہی عصا سے اُن پر حکومت کرے گا، اُنہیں مٹی کے برتنوں کی طرح پھوڑ ڈالے گا۔ 28 یعنی اُسے وہی اختیار ملے گا جو مجھے بھی اپنے باپ سے ملا ہے۔ ایسے شخص کو مَیں صبح کا ستارہ بھی دوں گا۔ 29 جو سن سکتا ہے وہ سن لے کہ روح القدس جماعتوں کو کیا کچھ بتا رہا ہے۔

In Other Versions

Revelation 2 in the ANGEFD

Revelation 2 in the ANTPNG2D

Revelation 2 in the AS21

Revelation 2 in the BAGH

Revelation 2 in the BBPNG

Revelation 2 in the BBT1E

Revelation 2 in the BDS

Revelation 2 in the BEV

Revelation 2 in the BHAD

Revelation 2 in the BIB

Revelation 2 in the BLPT

Revelation 2 in the BNT

Revelation 2 in the BNTABOOT

Revelation 2 in the BNTLV

Revelation 2 in the BOATCB

Revelation 2 in the BOATCB2

Revelation 2 in the BOBCV

Revelation 2 in the BOCNT

Revelation 2 in the BOECS

Revelation 2 in the BOGWICC

Revelation 2 in the BOHCB

Revelation 2 in the BOHCV

Revelation 2 in the BOHLNT

Revelation 2 in the BOHNTLTAL

Revelation 2 in the BOICB

Revelation 2 in the BOILNTAP

Revelation 2 in the BOITCV

Revelation 2 in the BOKCV

Revelation 2 in the BOKCV2

Revelation 2 in the BOKHWOG

Revelation 2 in the BOKSSV

Revelation 2 in the BOLCB

Revelation 2 in the BOLCB2

Revelation 2 in the BOMCV

Revelation 2 in the BONAV

Revelation 2 in the BONCB

Revelation 2 in the BONLT

Revelation 2 in the BONUT2

Revelation 2 in the BOPLNT

Revelation 2 in the BOSCB

Revelation 2 in the BOSNC

Revelation 2 in the BOTLNT

Revelation 2 in the BOVCB

Revelation 2 in the BOYCB

Revelation 2 in the BPBB

Revelation 2 in the BPH

Revelation 2 in the BSB

Revelation 2 in the CCB

Revelation 2 in the CUV

Revelation 2 in the CUVS

Revelation 2 in the DBT

Revelation 2 in the DGDNT

Revelation 2 in the DHNT

Revelation 2 in the DNT

Revelation 2 in the ELBE

Revelation 2 in the EMTV

Revelation 2 in the ESV

Revelation 2 in the FBV

Revelation 2 in the FEB

Revelation 2 in the GGMNT

Revelation 2 in the GNT

Revelation 2 in the HARY

Revelation 2 in the HNT

Revelation 2 in the IRVA

Revelation 2 in the IRVB

Revelation 2 in the IRVG

Revelation 2 in the IRVH

Revelation 2 in the IRVK

Revelation 2 in the IRVM

Revelation 2 in the IRVM2

Revelation 2 in the IRVO

Revelation 2 in the IRVP

Revelation 2 in the IRVT

Revelation 2 in the IRVT2

Revelation 2 in the IRVU

Revelation 2 in the ISVN

Revelation 2 in the JSNT

Revelation 2 in the KAPI

Revelation 2 in the KBT1ETNIK

Revelation 2 in the KBV

Revelation 2 in the KJV

Revelation 2 in the KNFD

Revelation 2 in the LBA

Revelation 2 in the LBLA

Revelation 2 in the LNT

Revelation 2 in the LSV

Revelation 2 in the MAAL

Revelation 2 in the MBV

Revelation 2 in the MBV2

Revelation 2 in the MHNT

Revelation 2 in the MKNFD

Revelation 2 in the MNG

Revelation 2 in the MNT

Revelation 2 in the MNT2

Revelation 2 in the MRS1T

Revelation 2 in the NAA

Revelation 2 in the NASB

Revelation 2 in the NBLA

Revelation 2 in the NBS

Revelation 2 in the NBVTP

Revelation 2 in the NET2

Revelation 2 in the NIV11

Revelation 2 in the NNT

Revelation 2 in the NNT2

Revelation 2 in the NNT3

Revelation 2 in the PDDPT

Revelation 2 in the PFNT

Revelation 2 in the RMNT

Revelation 2 in the SBIAS

Revelation 2 in the SBIBS

Revelation 2 in the SBIBS2

Revelation 2 in the SBICS

Revelation 2 in the SBIDS

Revelation 2 in the SBIGS

Revelation 2 in the SBIHS

Revelation 2 in the SBIIS

Revelation 2 in the SBIIS2

Revelation 2 in the SBIIS3

Revelation 2 in the SBIKS

Revelation 2 in the SBIKS2

Revelation 2 in the SBIMS

Revelation 2 in the SBIOS

Revelation 2 in the SBIPS

Revelation 2 in the SBISS

Revelation 2 in the SBITS

Revelation 2 in the SBITS2

Revelation 2 in the SBITS3

Revelation 2 in the SBITS4

Revelation 2 in the SBIUS

Revelation 2 in the SBIVS

Revelation 2 in the SBT

Revelation 2 in the SBT1E

Revelation 2 in the SCHL

Revelation 2 in the SNT

Revelation 2 in the SUSU

Revelation 2 in the SUSU2

Revelation 2 in the SYNO

Revelation 2 in the TBIAOTANT

Revelation 2 in the TBT1E

Revelation 2 in the TBT1E2

Revelation 2 in the TFTIP

Revelation 2 in the TFTU

Revelation 2 in the TGNTATF3T

Revelation 2 in the THAI

Revelation 2 in the TNFD

Revelation 2 in the TNT

Revelation 2 in the TNTIK

Revelation 2 in the TNTIL

Revelation 2 in the TNTIN

Revelation 2 in the TNTIP

Revelation 2 in the TNTIZ

Revelation 2 in the TOMA

Revelation 2 in the TTENT

Revelation 2 in the UBG

Revelation 2 in the UGV

Revelation 2 in the UGV3

Revelation 2 in the VBL

Revelation 2 in the VDCC

Revelation 2 in the YALU

Revelation 2 in the YAPE

Revelation 2 in the YBVTP

Revelation 2 in the ZBP