1 Peter 3 (UGV2)
1 اِسی طرح آپ بیویوں کو بھی اپنے اپنے شوہر کے تابع رہنا ہے۔ کیونکہ اِس طرح وہ جو ایمان نہیں رکھتے اپنی بیوی کے چال چلن سے جیتے جا سکتے ہیں۔ کچھ کہنے کی ضرورت نہیں رہے گی 2 کیونکہ وہ دیکھیں گے کہ آپ کتنی پاکیزگی سے خدا کے خوف میں زندگی گزارتی ہیں۔ 3 اِس کی فکر مت کرنا کہ آپ ظاہری طور پر آراستہ ہوں، مثلاً خاص طور طریقوں سے گُندھے ہوئے بالوں سے یا سونے کے زیور اور شاندار لباس پہننے سے۔ 4 اِس کے بجائے اِس کی فکر کریں کہ آپ کی باطنی شخصیت آراستہ ہو۔ کیونکہ جو روح نرم دلی اور سکون کے لافانی زیوروں سے سجی ہوئی ہے وہی اللہ کے نزدیک بیش قیمت ہے۔ 5 ماضی میں اللہ پر اُمید رکھنے والی مُقدّس خواتین بھی اِسی طرح اپنا سنگار کیا کرتی تھیں۔ یوں وہ اپنے شوہروں کے تابع رہیں، 6 سارہ کی طرح جو اپنے شوہر ابراہیم کو آقا کہہ کر اُس کی مانتی تھی۔ آپ تو سارہ کی بیٹیاں بن گئی ہیں۔ چنانچہ نیک کام کریں اور کسی بھی چیز سے نہ ڈریں، خواہ وہ کتنی ہی ڈراؤنی کیوں نہ ہو۔ 7 اِس طرح لازم ہے کہ آپ جو شوہر ہیں سمجھ کے ساتھ اپنی بیویوں کے ساتھ زندگی گزاریں، یہ جان کر کہ یہ آپ کی نسبت کمزور ہیں۔ اُن کی عزت کریں، کیونکہ یہ بھی آپ کے ساتھ زندگی کے فضل کی وارث ہیں۔ ایسا نہ ہو کہ اِس میں بےپروائی کرنے سے آپ کی دعائیہ زندگی میں رکاوٹ پیدا ہو جائے۔ 8 آخر میں ایک اَور بات، آپ سب ایک ہی سوچ رکھیں اور ایک دوسرے سے تعلقات میں ہم دردی، پیار، رحم اور حلیمی کا اظہار کریں۔ 9 کسی کے غلط کام کے جواب میں غلط کام مت کرنا، نہ کسی کی گالیوں کے جواب میں گالی دینا۔ اِس کے بجائے جواب میں ایسے شخص کو برکت دیں، کیونکہ اللہ نے آپ کو بھی اِس لئے بُلایا ہے کہ آپ اُس کی برکت وراثت میں پائیں۔ 10 کلامِ مُقدّس یوں فرماتا ہے،”کون مزے سے زندگی گزارنااور اچھے دن دیکھنا چاہتا ہے؟وہ اپنی زبان کو شریر باتیں کرنے سے روکےاور اپنے ہونٹوں کو جھوٹ بولنے سے۔ 11 وہ بُرائی سے منہ پھیر کر نیک کام کرے،صلح سلامتی کا طالب ہو کراُس کے پیچھے لگا رہے۔ 12 کیونکہ رب کی آنکھیں راست بازوں پر لگی رہتی ہیں،اور اُس کے کان اُن کی دعاؤں کی طرف مائل ہیں۔لیکن رب کا چہرہ اُن کے خلاف ہے جو غلط کام کرتے ہیں۔“ 13 اگر آپ نیک کام کرنے میں سرگرم ہوں تو کون آپ کو نقصان پہنچائے گا؟ 14 لیکن اگر آپ کو راست کام کرنے کی وجہ سے دُکھ بھی اُٹھانا پڑے تو آپ مبارک ہیں۔ اُن کی دھمکیوں سے مت ڈرنا اور مت گھبرانا 15 بلکہ اپنے دلوں میں خداوند مسیح کو مخصوص و مُقدّس جانیں۔ اور جو بھی آپ سے آپ کی مسیح پر اُمید کے بارے میں پوچھے ہر وقت اُسے جواب دینے کے لئے تیار رہیں۔ لیکن نرم دلی سے اور خدا کے خوف کے ساتھ جواب دیں۔ 16 ساتھ ساتھ آپ کا ضمیر صاف ہو۔ پھر جو لوگ آپ کے مسیح میں اچھے چال چلن کے بارے میں غلط باتیں کر رہے ہیں اُنہیں اپنی تہمت پر شرم آئے گی۔ 17 یاد رہے کہ غلط کام کرنے کی وجہ سے دُکھ سہنے کی نسبت بہتر یہ ہے کہ ہم نیک کام کرنے کی وجہ سے تکلیف اُٹھائیں، بشرطیکہ یہ اللہ کی مرضی ہو۔ 18 کیونکہ مسیح نے ہمارے گناہوں کو مٹانے کی خاطر ایک بار سدا کے لئے موت سہی۔ ہاں، جو راست باز ہے اُس نے یہ ناراستوں کے لئے کیا تاکہ آپ کو اللہ کے پاس پہنچائے۔ اُسے بدن کے اعتبار سے سزائے موت دی گئی، لیکن روح کے اعتبار سے اُسے زندہ کر دیا گیا۔ 19 اِس روح کے ذریعے اُس نے جا کر قیدی روحوں کو پیغام دیا۔ 20 یہ اُن کی روحیں تھیں جو اُن دنوں میں نافرمان تھے جب نوح اپنی کشتی بنا رہا تھا۔ اُس وقت اللہ صبر سے انتظار کرتا رہا، لیکن آخرکار صرف چند ایک لوگ یعنی آٹھ افراد پانی میں سے گزر کر بچ نکلے۔ 21 یہ پانی اُس بپتسمے کی طرف اشارہ ہے جو اِس وقت آپ کو نجات دلاتا ہے۔ اِس سے جسم کی گندگی دُور نہیں کی جاتی بلکہ بپتسمہ لیتے وقت ہم اللہ سے عرض کرتے ہیں کہ وہ ہمارا ضمیر پاک صاف کر دے۔ پھر یہ آپ کو عیسیٰ مسیح کے جی اُٹھنے سے نجات دلاتا ہے۔ 22 اب مسیح آسمان پر جا کر اللہ کے دہنے ہاتھ بیٹھ گیا ہے جہاں فرشتے، اختیار والے اور قوتیں اُس کے تابع ہیں۔
In Other Versions
1 Peter 3 in the ANGEFD
1 Peter 3 in the ANTPNG2D
1 Peter 3 in the AS21
1 Peter 3 in the BAGH
1 Peter 3 in the BBPNG
1 Peter 3 in the BBT1E
1 Peter 3 in the BDS
1 Peter 3 in the BEV
1 Peter 3 in the BHAD
1 Peter 3 in the BIB
1 Peter 3 in the BLPT
1 Peter 3 in the BNT
1 Peter 3 in the BNTABOOT
1 Peter 3 in the BNTLV
1 Peter 3 in the BOATCB
1 Peter 3 in the BOATCB2
1 Peter 3 in the BOBCV
1 Peter 3 in the BOCNT
1 Peter 3 in the BOECS
1 Peter 3 in the BOGWICC
1 Peter 3 in the BOHCB
1 Peter 3 in the BOHCV
1 Peter 3 in the BOHLNT
1 Peter 3 in the BOHNTLTAL
1 Peter 3 in the BOICB
1 Peter 3 in the BOILNTAP
1 Peter 3 in the BOITCV
1 Peter 3 in the BOKCV
1 Peter 3 in the BOKCV2
1 Peter 3 in the BOKHWOG
1 Peter 3 in the BOKSSV
1 Peter 3 in the BOLCB
1 Peter 3 in the BOLCB2
1 Peter 3 in the BOMCV
1 Peter 3 in the BONAV
1 Peter 3 in the BONCB
1 Peter 3 in the BONLT
1 Peter 3 in the BONUT2
1 Peter 3 in the BOPLNT
1 Peter 3 in the BOSCB
1 Peter 3 in the BOSNC
1 Peter 3 in the BOTLNT
1 Peter 3 in the BOVCB
1 Peter 3 in the BOYCB
1 Peter 3 in the BPBB
1 Peter 3 in the BPH
1 Peter 3 in the BSB
1 Peter 3 in the CCB
1 Peter 3 in the CUV
1 Peter 3 in the CUVS
1 Peter 3 in the DBT
1 Peter 3 in the DGDNT
1 Peter 3 in the DHNT
1 Peter 3 in the DNT
1 Peter 3 in the ELBE
1 Peter 3 in the EMTV
1 Peter 3 in the ESV
1 Peter 3 in the FBV
1 Peter 3 in the FEB
1 Peter 3 in the GGMNT
1 Peter 3 in the GNT
1 Peter 3 in the HARY
1 Peter 3 in the HNT
1 Peter 3 in the IRVA
1 Peter 3 in the IRVB
1 Peter 3 in the IRVG
1 Peter 3 in the IRVH
1 Peter 3 in the IRVK
1 Peter 3 in the IRVM
1 Peter 3 in the IRVM2
1 Peter 3 in the IRVO
1 Peter 3 in the IRVP
1 Peter 3 in the IRVT
1 Peter 3 in the IRVT2
1 Peter 3 in the IRVU
1 Peter 3 in the ISVN
1 Peter 3 in the JSNT
1 Peter 3 in the KAPI
1 Peter 3 in the KBT1ETNIK
1 Peter 3 in the KBV
1 Peter 3 in the KJV
1 Peter 3 in the KNFD
1 Peter 3 in the LBA
1 Peter 3 in the LBLA
1 Peter 3 in the LNT
1 Peter 3 in the LSV
1 Peter 3 in the MAAL
1 Peter 3 in the MBV
1 Peter 3 in the MBV2
1 Peter 3 in the MHNT
1 Peter 3 in the MKNFD
1 Peter 3 in the MNG
1 Peter 3 in the MNT
1 Peter 3 in the MNT2
1 Peter 3 in the MRS1T
1 Peter 3 in the NAA
1 Peter 3 in the NASB
1 Peter 3 in the NBLA
1 Peter 3 in the NBS
1 Peter 3 in the NBVTP
1 Peter 3 in the NET2
1 Peter 3 in the NIV11
1 Peter 3 in the NNT
1 Peter 3 in the NNT2
1 Peter 3 in the NNT3
1 Peter 3 in the PDDPT
1 Peter 3 in the PFNT
1 Peter 3 in the RMNT
1 Peter 3 in the SBIAS
1 Peter 3 in the SBIBS
1 Peter 3 in the SBIBS2
1 Peter 3 in the SBICS
1 Peter 3 in the SBIDS
1 Peter 3 in the SBIGS
1 Peter 3 in the SBIHS
1 Peter 3 in the SBIIS
1 Peter 3 in the SBIIS2
1 Peter 3 in the SBIIS3
1 Peter 3 in the SBIKS
1 Peter 3 in the SBIKS2
1 Peter 3 in the SBIMS
1 Peter 3 in the SBIOS
1 Peter 3 in the SBIPS
1 Peter 3 in the SBISS
1 Peter 3 in the SBITS
1 Peter 3 in the SBITS2
1 Peter 3 in the SBITS3
1 Peter 3 in the SBITS4
1 Peter 3 in the SBIUS
1 Peter 3 in the SBIVS
1 Peter 3 in the SBT
1 Peter 3 in the SBT1E
1 Peter 3 in the SCHL
1 Peter 3 in the SNT
1 Peter 3 in the SUSU
1 Peter 3 in the SUSU2
1 Peter 3 in the SYNO
1 Peter 3 in the TBIAOTANT
1 Peter 3 in the TBT1E
1 Peter 3 in the TBT1E2
1 Peter 3 in the TFTIP
1 Peter 3 in the TFTU
1 Peter 3 in the TGNTATF3T
1 Peter 3 in the THAI
1 Peter 3 in the TNFD
1 Peter 3 in the TNT
1 Peter 3 in the TNTIK
1 Peter 3 in the TNTIL
1 Peter 3 in the TNTIN
1 Peter 3 in the TNTIP
1 Peter 3 in the TNTIZ
1 Peter 3 in the TOMA
1 Peter 3 in the TTENT
1 Peter 3 in the UBG
1 Peter 3 in the UGV
1 Peter 3 in the UGV3
1 Peter 3 in the VBL
1 Peter 3 in the VDCC
1 Peter 3 in the YALU
1 Peter 3 in the YAPE
1 Peter 3 in the YBVTP
1 Peter 3 in the ZBP