Exodus 15 (UGV2)

1 تب موسیٰ اور اسرائیلیوں نے رب کے لئے یہ گیت گایا،”مَیں رب کی تمجید میں گیت گاؤں گا، کیونکہ وہ نہایت عظیم ہے۔ گھوڑے اور اُس کے سوار کو اُس نے سمندر میں پٹخ دیا ہے۔ 2 رب میری قوت اور میرا گیت ہے، وہ میری نجات بن گیا ہے۔ وہی میرا خدا ہے، اور مَیں اُس کی تعریف کروں گا۔ وہی میرے باپ کا خدا ہے، اور مَیں اُس کی تعظیم کروں گا۔ 3 رب سورما ہے، رب اُس کا نام ہے۔ 4 فرعون کے رتھوں اور فوج کو اُس نے سمندر میں پٹخ دیا تو بادشاہ کے بہترین افسران بحرِ قُلزم میں ڈوب گئے۔ 5 گہرے پانی نے اُنہیں ڈھانک لیا، اور وہ پتھر کی طرح سمندر کی تہہ تک اُتر گئے۔ 6 اے رب، تیرے دہنے ہاتھ کا جلال بڑی قدرت سے ظاہر ہوتا ہے۔ اے رب، تیرا دہنا ہاتھ دشمن کو چِکنا چُور کر دیتا ہے۔ 7 جو تیرے خلاف اُٹھ کھڑے ہوتے ہیں اُنہیں تُو اپنی عظمت کا اظہار کر کے زمین پر پٹخ دیتا ہے۔ تیرا غضب اُن پر آن پڑتا ہے تو وہ آگ میں بھوسے کی طرح جل جاتے ہیں۔ 8 تُو نے غصے میں آ کر پھونک ماری تو پانی ڈھیر کی صورت میں جمع ہو گیا۔ بہتا پانی ٹھوس دیوار بن گیا، سمندر گہرائی تک جم گیا۔ 9 دشمن نے ڈینگ مار کر کہا، ’مَیں اُن کا پیچھا کر کے اُنہیں پکڑ لوں گا، مَیں اُن کا لُوٹا ہوا مال تقسیم کروں گا۔ میری لالچی جان اُن سے سیر ہو جائے گی، مَیں اپنی تلوار کھینچ کر اُنہیں ہلاک کروں گا۔‘ 10 لیکن تُو نے اُن پر پھونک ماری تو سمندر نے اُنہیں ڈھانک لیا، اور وہ سیسے کی طرح زوردار موجوں میں ڈوب گئے۔ 11 اے رب، کون سا معبود تیری مانند ہے؟ کون تیری طرح جلالی اور قدوس ہے؟ کون تیری طرح حیرت انگیز کام کرتا اور عظیم معجزے دکھاتا ہے؟ کوئی بھی نہیں۔ 12 تُو نے اپنا دہنا ہاتھ اُٹھایا تو زمین ہمارے دشمنوں کو نگل گئی۔ 13 اپنی شفقت سے تُو نے عوضانہ دے کر اپنی قوم کو چھٹکارا دیا اور اُس کی راہنمائی کی ہے، اپنی قدرت سے تُو نے اُسے اپنی مُقدّس سکونت گاہ تک پہنچایا ہے۔ 14 یہ سن کر دیگر قومیں کانپ اُٹھیِں، فلستی ڈر کے مارے پیچ و تاب کھانے لگے۔ 15 ادوم کے رئیس سہم گئے، موآب کے راہنماؤں پر کپکپی طاری ہو گئی، اور کنعان کے تمام باشندے ہمت ہار گئے۔ 16 دہشت اور خوف اُن پر چھا گیا۔ تیری عظیم قدرت کے باعث وہ پتھر کی طرح جم گئے۔ اے رب، وہ نہ ہلے جب تک تیری قوم گزر نہ گئی۔ وہ بےحس و حرکت رہے جب تک تیری خریدی ہوئی قوم گزر نہ گئی۔ 17 اے رب، تُو اپنے لوگوں کو لے کر پودوں کی طرح اپنے موروثی پہاڑ پر لگائے گا، اُس جگہ پر جو تُو نے اپنی سکونت کے لئے چن لی ہے، جہاں تُو نے اپنے ہاتھوں سے اپنا مقدِس تیار کیا ہے۔ 18 رب ابد تک بادشاہ ہے!“ 19 جب فرعون کے گھوڑے، رتھ اور گھڑسوار سمندر میں چلے گئے تو رب نے اُنہیں سمندر کے پانی سے ڈھانک لیا۔ لیکن اسرائیلی خشک زمین پر سمندر میں سے گزر گئے۔ 20 تب ہارون کی بہن مریم جو نبیہ تھی نے دف لیا، اور باقی تمام عورتیں بھی دف لے کر اُس کے پیچھے ہو لیں۔ سب گانے اور ناچنے لگیں۔ مریم نے یہ گا کر اُن کی راہنمائی کی، 21 ”رب کی تمجید میں گیت گاؤ، کیونکہ وہ نہایت عظیم ہے۔ گھوڑے اور اُس کے سوار کو اُس نے سمندر میں پٹخ دیا ہے۔“ 22 موسیٰ کے کہنے پر اسرائیلی بحرِ قُلزم سے روانہ ہو کر دشتِ شُور میں چلے گئے۔ وہاں وہ تین دن تک سفر کرتے رہے۔ اِس دوران اُنہیں پانی نہ ملا۔ 23 آخرکار وہ مارہ پہنچے جہاں پانی دست یاب تھا۔ لیکن وہ کڑوا تھا، اِس لئے مقام کا نام مارہ یعنی کڑواہٹ پڑ گیا۔ 24 یہ دیکھ کر لوگ موسیٰ کے خلاف بڑبڑا کر کہنے لگے، ”ہم کیا پئیں؟“ 25 موسیٰ نے مدد کے لئے رب سے التجا کی تو اُس نے اُسے لکڑی کا ایک ٹکڑا دکھایا۔ جب موسیٰ نے یہ لکڑی پانی میں ڈالی تو پانی کی کڑواہٹ ختم ہو گئی۔مارہ میں رب نے اپنی قوم کو قوانین دیئے۔ وہاں اُس نے اُنہیں آزمایا بھی۔ 26 اُس نے کہا، ”غور سے رب اپنے خدا کی آواز سنو! جو کچھ اُس کی نظر میں درست ہے وہی کرو۔ اُس کے احکام پر دھیان دو اور اُس کی تمام ہدایات پر عمل کرو۔ پھر مَیں تم پر وہ بیماریاں نہیں لاؤں گا جو مصریوں پر لایا تھا، کیونکہ مَیں رب ہوں جو تجھے شفا دیتا ہوں۔“ 27 پھر اسرائیلی روانہ ہو کر ایلیم پہنچے جہاں 12 چشمے اور کھجور کے 70 درخت تھے۔ وہاں اُنہوں نے پانی کے قریب اپنے خیمے لگائے۔

In Other Versions

Exodus 15 in the ANGEFD

Exodus 15 in the ANTPNG2D

Exodus 15 in the AS21

Exodus 15 in the BAGH

Exodus 15 in the BBPNG

Exodus 15 in the BBT1E

Exodus 15 in the BDS

Exodus 15 in the BEV

Exodus 15 in the BHAD

Exodus 15 in the BIB

Exodus 15 in the BLPT

Exodus 15 in the BNT

Exodus 15 in the BNTABOOT

Exodus 15 in the BNTLV

Exodus 15 in the BOATCB

Exodus 15 in the BOATCB2

Exodus 15 in the BOBCV

Exodus 15 in the BOCNT

Exodus 15 in the BOECS

Exodus 15 in the BOGWICC

Exodus 15 in the BOHCB

Exodus 15 in the BOHCV

Exodus 15 in the BOHLNT

Exodus 15 in the BOHNTLTAL

Exodus 15 in the BOICB

Exodus 15 in the BOILNTAP

Exodus 15 in the BOITCV

Exodus 15 in the BOKCV

Exodus 15 in the BOKCV2

Exodus 15 in the BOKHWOG

Exodus 15 in the BOKSSV

Exodus 15 in the BOLCB

Exodus 15 in the BOLCB2

Exodus 15 in the BOMCV

Exodus 15 in the BONAV

Exodus 15 in the BONCB

Exodus 15 in the BONLT

Exodus 15 in the BONUT2

Exodus 15 in the BOPLNT

Exodus 15 in the BOSCB

Exodus 15 in the BOSNC

Exodus 15 in the BOTLNT

Exodus 15 in the BOVCB

Exodus 15 in the BOYCB

Exodus 15 in the BPBB

Exodus 15 in the BPH

Exodus 15 in the BSB

Exodus 15 in the CCB

Exodus 15 in the CUV

Exodus 15 in the CUVS

Exodus 15 in the DBT

Exodus 15 in the DGDNT

Exodus 15 in the DHNT

Exodus 15 in the DNT

Exodus 15 in the ELBE

Exodus 15 in the EMTV

Exodus 15 in the ESV

Exodus 15 in the FBV

Exodus 15 in the FEB

Exodus 15 in the GGMNT

Exodus 15 in the GNT

Exodus 15 in the HARY

Exodus 15 in the HNT

Exodus 15 in the IRVA

Exodus 15 in the IRVB

Exodus 15 in the IRVG

Exodus 15 in the IRVH

Exodus 15 in the IRVK

Exodus 15 in the IRVM

Exodus 15 in the IRVM2

Exodus 15 in the IRVO

Exodus 15 in the IRVP

Exodus 15 in the IRVT

Exodus 15 in the IRVT2

Exodus 15 in the IRVU

Exodus 15 in the ISVN

Exodus 15 in the JSNT

Exodus 15 in the KAPI

Exodus 15 in the KBT1ETNIK

Exodus 15 in the KBV

Exodus 15 in the KJV

Exodus 15 in the KNFD

Exodus 15 in the LBA

Exodus 15 in the LBLA

Exodus 15 in the LNT

Exodus 15 in the LSV

Exodus 15 in the MAAL

Exodus 15 in the MBV

Exodus 15 in the MBV2

Exodus 15 in the MHNT

Exodus 15 in the MKNFD

Exodus 15 in the MNG

Exodus 15 in the MNT

Exodus 15 in the MNT2

Exodus 15 in the MRS1T

Exodus 15 in the NAA

Exodus 15 in the NASB

Exodus 15 in the NBLA

Exodus 15 in the NBS

Exodus 15 in the NBVTP

Exodus 15 in the NET2

Exodus 15 in the NIV11

Exodus 15 in the NNT

Exodus 15 in the NNT2

Exodus 15 in the NNT3

Exodus 15 in the PDDPT

Exodus 15 in the PFNT

Exodus 15 in the RMNT

Exodus 15 in the SBIAS

Exodus 15 in the SBIBS

Exodus 15 in the SBIBS2

Exodus 15 in the SBICS

Exodus 15 in the SBIDS

Exodus 15 in the SBIGS

Exodus 15 in the SBIHS

Exodus 15 in the SBIIS

Exodus 15 in the SBIIS2

Exodus 15 in the SBIIS3

Exodus 15 in the SBIKS

Exodus 15 in the SBIKS2

Exodus 15 in the SBIMS

Exodus 15 in the SBIOS

Exodus 15 in the SBIPS

Exodus 15 in the SBISS

Exodus 15 in the SBITS

Exodus 15 in the SBITS2

Exodus 15 in the SBITS3

Exodus 15 in the SBITS4

Exodus 15 in the SBIUS

Exodus 15 in the SBIVS

Exodus 15 in the SBT

Exodus 15 in the SBT1E

Exodus 15 in the SCHL

Exodus 15 in the SNT

Exodus 15 in the SUSU

Exodus 15 in the SUSU2

Exodus 15 in the SYNO

Exodus 15 in the TBIAOTANT

Exodus 15 in the TBT1E

Exodus 15 in the TBT1E2

Exodus 15 in the TFTIP

Exodus 15 in the TFTU

Exodus 15 in the TGNTATF3T

Exodus 15 in the THAI

Exodus 15 in the TNFD

Exodus 15 in the TNT

Exodus 15 in the TNTIK

Exodus 15 in the TNTIL

Exodus 15 in the TNTIN

Exodus 15 in the TNTIP

Exodus 15 in the TNTIZ

Exodus 15 in the TOMA

Exodus 15 in the TTENT

Exodus 15 in the UBG

Exodus 15 in the UGV

Exodus 15 in the UGV3

Exodus 15 in the VBL

Exodus 15 in the VDCC

Exodus 15 in the YALU

Exodus 15 in the YAPE

Exodus 15 in the YBVTP

Exodus 15 in the ZBP