Hosea 2 (UGV2)

1 اُس وقت اپنے بھائیوں کا نام عمی یعنی ’میری قوم‘ اور اپنی بہنوں کا نام رُحامہ یعنی ’جس پر رحم کیا گیا ہو‘ رکھو۔ 2 اپنی ماں اسرائیل پر الزام لگاؤ، ہاں اُس پر الزام لگاؤ! کیونکہ نہ وہ میری بیوی ہے، نہ مَیں اُس کا شوہر ہوں۔ وہ اپنے چہرے سے اور اپنی چھاتیوں کے درمیان سے زناکاری کے نشان دُور کرے، 3 ورنہ مَیں اُس کے کپڑے اُتار کر اُسے اُس ننگی حالت میں چھوڑوں گا جس میں وہ پیدا ہوئی۔ مَیں ہونے دوں گا کہ وہ ریگستان اور جُھلستی زمین میں تبدیل ہو جائے، کہ وہ پیاس کے مارے مر جائے۔ 4 مَیں اُس کے بچوں پر بھی رحم نہیں کروں گا، کیونکہ وہ زناکار بچے ہیں۔ 5 اُن کی ماں نے زنا کیا، اُنہیں جنم دینے والی نے شرم ناک حرکتیں کی ہیں۔ وہ بولی، ’مَیں اپنے عاشقوں کے پیچھے بھاگ جاؤں گی۔ آخر میری روٹی، پانی، اُون، کتان، تیل اور پینے کی چیزیں وہی مہیا کرتے ہیں۔‘ 6 اِس لئے جہاں بھی وہ چلنا چاہے وہاں مَیں اُسے کانٹےدار جھاڑیوں سے روک دوں گا، مَیں ایسی دیوار کھڑی کروں گا کہ اُسے راستے کا پتا نہ چلے۔ 7 وہ اپنے عاشقوں کا پیچھا کرتے کرتے تھک جائے گی اور کبھی اُن تک پہنچے گی نہیں، وہ اُن کا کھوج لگاتی رہے گی لیکن اُنہیں پائے گی نہیں۔ پھر وہ بولے گی، ’مَیں اپنے پہلے شوہر کے پاس واپس جاؤں، کیونکہ اُس وقت میرا حال آج کی نسبت کہیں بہتر تھا۔‘ 8 لیکن وہ یہ بات جاننے کے لئے تیار نہیں کہ اُسے اللہ ہی کی طرف سے سب کچھ مہیا ہوا ہے۔ مَیں ہی نے اُسے وہ اناج، مَے، تیل اور کثرت کی سونا چاندی دے دی جو لوگوں نے بعل دیوتا کو پیش کی۔ 9 اِس لئے مَیں اپنے اناج اور اپنے انگور کو فصل کی کٹائی سے پہلے پہلے واپس لوں گا۔ جو اُون اور کتان مَیں اُسے دیتا رہا تاکہ اُس کی برہنگی نظر نہ آئے اُسے مَیں اُس سے چھین لوں گا۔ 10 اُس کے عاشقوں کے دیکھتے دیکھتے مَیں اُس کے سارے کپڑے اُتاروں گا، اور کوئی اُسے میرے ہاتھ سے نہیں بچائے گا۔ 11 مَیں اُس کی تمام خوشیاں بند کر دوں گا۔ نہ کوئی عید، نہ نئے چاند کا تہوار، نہ سبت کا دن یا باقی کوئی مقررہ جشن منایا جائے گا۔ 12 مَیں اُس کے انگور اور انجیر کے باغوں کو تباہ کروں گا، اُن چیزوں کو جن کے بارے میں اُس نے کہا، ’یہ مجھے عاشقوں کی خدمت کرنے کے عوض مل گئی ہیں۔‘ مَیں یہ باغ جنگل بننے دوں گا، اور جنگلی جانور اُن کا پھل کھائیں گے۔ 13 رب فرماتا ہے کہ مَیں اُسے اُن دنوں کی سزا دوں گا جب اُس نے بعل کے بُتوں کو بخور کی قربانیاں پیش کیں۔ اُس وقت وہ اپنے آپ کو بالیوں اور زیورات سے سجا کر اپنے عاشقوں کے پیچھے بھاگ گئی۔ مجھے وہ بھول گئی۔ 14 چنانچہ اب مَیں اُسے منانے کی کوشش کروں گا، اُسے ریگستان میں لے جا کر اُس سے نرمی سے بات کروں گا۔ 15 پھر مَیں اُسے وہاں سے ہو کر اُس کے انگور کے باغ واپس کروں گا اور وادیٔ عکور کو اُمید کے دروازے میں بدل دوں گا۔ اُس وقت وہ خوشی سے میرے پیچھے ہو کر وہاں چلے گی، بالکل اُسی طرح جس طرح جوانی میں کرتی تھی جب میرے پیچھے ہو کر مصر سے نکل آئی۔“ 16 رب فرماتا ہے، ”اُس دن تُو مجھے پکارتے وقت ’اے میرے بعل‘ نہیں کہے گی بلکہ ’اے میرے خاوند۔‘ 17 مَیں بعل دیوتاؤں کے نام تیرے منہ سے نکال دوں گا، اور تُو آئندہ اُن کے ناموں کا ذکر تک نہیں کرے گی۔ 18 اُس دن مَیں جنگلی جانوروں، پرندوں اور رینگنے والے جانداروں کے ساتھ عہد باندھوں گا تاکہ وہ اسرائیل کو نقصان نہ پہنچائیں۔ کمان اور تلوار کو توڑ کر مَیں جنگ کا خطرہ ملک سے دُور کر دوں گا۔ سب آرام و سکون سے زندگی گزاریں گے۔ 19 مَیں تیرے ساتھ ابدی رشتہ باندھوں گا، ایسا رشتہ جو راستی، انصاف، فضل اور رحم پر مبنی ہو گا۔ 20 ہاں، جو رشتہ مَیں تیرے ساتھ باندھوں گا اُس کی بنیاد وفاداری ہو گی۔ تب تُو رب کو جان لے گی۔“ 21 رب فرماتا ہے، ”اُس دن مَیں سنوں گا۔ مَیں آسمان کی سن کر بادل پیدا کروں گا، آسمان زمین کی سن کر بارش برسائے گا، 22 زمین اناج، انگور اور زیتون کی سن کر اُنہیں تقویت دے گی، اور یہ چیزیں میدانِ یزرعیل کی سن کر کثرت سے پیدا ہو جائیں گی۔ 23 اُس وقت مَیں اپنی خاطر اسرائیل کا بیج ملک میں بو دوں گا۔ ’لورُحامہ‘ پر مَیں رحم کروں گا، اور ’لوعمی‘ سے مَیں کہوں گا، ’تُو میری قوم ہے۔‘ جواب میں وہ بولے گی، ’تُو میرا خدا ہے‘۔“

In Other Versions

Hosea 2 in the ANGEFD

Hosea 2 in the ANTPNG2D

Hosea 2 in the AS21

Hosea 2 in the BAGH

Hosea 2 in the BBPNG

Hosea 2 in the BBT1E

Hosea 2 in the BDS

Hosea 2 in the BEV

Hosea 2 in the BHAD

Hosea 2 in the BIB

Hosea 2 in the BLPT

Hosea 2 in the BNT

Hosea 2 in the BNTABOOT

Hosea 2 in the BNTLV

Hosea 2 in the BOATCB

Hosea 2 in the BOATCB2

Hosea 2 in the BOBCV

Hosea 2 in the BOCNT

Hosea 2 in the BOECS

Hosea 2 in the BOGWICC

Hosea 2 in the BOHCB

Hosea 2 in the BOHCV

Hosea 2 in the BOHLNT

Hosea 2 in the BOHNTLTAL

Hosea 2 in the BOICB

Hosea 2 in the BOILNTAP

Hosea 2 in the BOITCV

Hosea 2 in the BOKCV

Hosea 2 in the BOKCV2

Hosea 2 in the BOKHWOG

Hosea 2 in the BOKSSV

Hosea 2 in the BOLCB

Hosea 2 in the BOLCB2

Hosea 2 in the BOMCV

Hosea 2 in the BONAV

Hosea 2 in the BONCB

Hosea 2 in the BONLT

Hosea 2 in the BONUT2

Hosea 2 in the BOPLNT

Hosea 2 in the BOSCB

Hosea 2 in the BOSNC

Hosea 2 in the BOTLNT

Hosea 2 in the BOVCB

Hosea 2 in the BOYCB

Hosea 2 in the BPBB

Hosea 2 in the BPH

Hosea 2 in the BSB

Hosea 2 in the CCB

Hosea 2 in the CUV

Hosea 2 in the CUVS

Hosea 2 in the DBT

Hosea 2 in the DGDNT

Hosea 2 in the DHNT

Hosea 2 in the DNT

Hosea 2 in the ELBE

Hosea 2 in the EMTV

Hosea 2 in the ESV

Hosea 2 in the FBV

Hosea 2 in the FEB

Hosea 2 in the GGMNT

Hosea 2 in the GNT

Hosea 2 in the HARY

Hosea 2 in the HNT

Hosea 2 in the IRVA

Hosea 2 in the IRVB

Hosea 2 in the IRVG

Hosea 2 in the IRVH

Hosea 2 in the IRVK

Hosea 2 in the IRVM

Hosea 2 in the IRVM2

Hosea 2 in the IRVO

Hosea 2 in the IRVP

Hosea 2 in the IRVT

Hosea 2 in the IRVT2

Hosea 2 in the IRVU

Hosea 2 in the ISVN

Hosea 2 in the JSNT

Hosea 2 in the KAPI

Hosea 2 in the KBT1ETNIK

Hosea 2 in the KBV

Hosea 2 in the KJV

Hosea 2 in the KNFD

Hosea 2 in the LBA

Hosea 2 in the LBLA

Hosea 2 in the LNT

Hosea 2 in the LSV

Hosea 2 in the MAAL

Hosea 2 in the MBV

Hosea 2 in the MBV2

Hosea 2 in the MHNT

Hosea 2 in the MKNFD

Hosea 2 in the MNG

Hosea 2 in the MNT

Hosea 2 in the MNT2

Hosea 2 in the MRS1T

Hosea 2 in the NAA

Hosea 2 in the NASB

Hosea 2 in the NBLA

Hosea 2 in the NBS

Hosea 2 in the NBVTP

Hosea 2 in the NET2

Hosea 2 in the NIV11

Hosea 2 in the NNT

Hosea 2 in the NNT2

Hosea 2 in the NNT3

Hosea 2 in the PDDPT

Hosea 2 in the PFNT

Hosea 2 in the RMNT

Hosea 2 in the SBIAS

Hosea 2 in the SBIBS

Hosea 2 in the SBIBS2

Hosea 2 in the SBICS

Hosea 2 in the SBIDS

Hosea 2 in the SBIGS

Hosea 2 in the SBIHS

Hosea 2 in the SBIIS

Hosea 2 in the SBIIS2

Hosea 2 in the SBIIS3

Hosea 2 in the SBIKS

Hosea 2 in the SBIKS2

Hosea 2 in the SBIMS

Hosea 2 in the SBIOS

Hosea 2 in the SBIPS

Hosea 2 in the SBISS

Hosea 2 in the SBITS

Hosea 2 in the SBITS2

Hosea 2 in the SBITS3

Hosea 2 in the SBITS4

Hosea 2 in the SBIUS

Hosea 2 in the SBIVS

Hosea 2 in the SBT

Hosea 2 in the SBT1E

Hosea 2 in the SCHL

Hosea 2 in the SNT

Hosea 2 in the SUSU

Hosea 2 in the SUSU2

Hosea 2 in the SYNO

Hosea 2 in the TBIAOTANT

Hosea 2 in the TBT1E

Hosea 2 in the TBT1E2

Hosea 2 in the TFTIP

Hosea 2 in the TFTU

Hosea 2 in the TGNTATF3T

Hosea 2 in the THAI

Hosea 2 in the TNFD

Hosea 2 in the TNT

Hosea 2 in the TNTIK

Hosea 2 in the TNTIL

Hosea 2 in the TNTIN

Hosea 2 in the TNTIP

Hosea 2 in the TNTIZ

Hosea 2 in the TOMA

Hosea 2 in the TTENT

Hosea 2 in the UBG

Hosea 2 in the UGV

Hosea 2 in the UGV3

Hosea 2 in the VBL

Hosea 2 in the VDCC

Hosea 2 in the YALU

Hosea 2 in the YAPE

Hosea 2 in the YBVTP

Hosea 2 in the ZBP