Isaiah 28 (UGV2)

1 سامریہ پر افسوس جو اسرائیلی شرابیوں کا شاندار تاج ہے۔ اُس شہر پر افسوس جو اسرائیل کی شان و شوکت تھا لیکن اب مُرجھانے والا پھول ہے۔ اُس آبادی پر افسوس جو نشے میں دُھت لوگوں کی زرخیز وادی کے اوپر تخت نشین ہے۔ 2 دیکھو، رب ایک زبردست سورما بھیجے گا جو اولوں کے طوفان، تباہ کن آندھی اور سیلاب پیدا کرنے والی موسلادھار بارش کی طرح سامریہ پر ٹوٹ پڑے گا اور زور سے اُسے زمین پر پٹخ دے گا۔ 3 تب اسرائیلی شرابیوں کا شاندار تاج سامریہ پاؤں تلے روندا جائے گا۔ 4 تب یہ مُرجھانے والا پھول جو زرخیز وادی کے اوپر تخت نشین ہے اور اُس کی شان و شوکت ختم ہو جائے گی۔ اُس کا حال فصل سے پہلے پکنے والے انجیر جیسا ہو گا۔ کیونکہ جوں ہی کوئی اُسے دیکھے وہ اُسے توڑ کر ہڑپ کر لے گا۔ 5 اُس دن رب الافواج خود اسرائیل کا شاندار تاج ہو گا، وہ اپنی قوم کے بچے ہوؤں کا جلالی سہرا ہو گا۔ 6 وہ عدالت کرنے والے کو انصاف کی روح دلائے گا اور شہر کے دروازے پر دشمن کو پیچھے دھکیلنے والوں کے لئے طاقت کا باعث ہو گا۔ 7 لیکن یہ لوگ بھی مَے کے اثر سے ڈگمگا رہے اور شراب پی پی کر لڑکھڑا رہے ہیں۔ امام اور نبی نشے میں جھوم رہے ہیں۔ مَے پینے سے اُن کے دماغوں میں خلل آ گیا ہے، شراب پی پی کر وہ چکر کھا رہے ہیں۔ رویا دیکھتے وقت وہ جھومتے، فیصلے کرتے وقت جھولتے ہیں۔ 8 تمام میزیں اُن کی قَے سے گندی ہیں، اُن کی غلاظت ہر طرف نظر آتی ہے۔ 9 وہ آپس میں کہتے ہیں، ”یہ شخص ہمارے ساتھ اِس قسم کی باتیں کیوں کرتا ہے؟ ہمیں تعلیم دیتے اور الٰہی پیغام کا مطلب سناتے وقت وہ ہمیں یوں سمجھاتا ہے گویا ہم چھوٹے بچے ہوں جن کا دودھ ابھی ابھی چھڑایا گیا ہو۔ 10 کیونکہ یہ کہتا ہے، ’صَو لاصَو صَو لاصَو، قَو لاقَو قَو لاقَو، تھوڑا سا اِس طرف تھوڑا سا اُس طرف‘۔“ 11 چنانچہ اب اللہ ہکلاتے ہوئے ہونٹوں اور غیرزبانوں کی معرفت اِس قوم سے بات کرے گا۔ 12 گو اُس نے اُن سے فرمایا تھا، ”یہ آرام کی جگہ ہے۔ تھکے ماندوں کو آرام دو، کیونکہ یہیں وہ سکون پائیں گے۔“ لیکن وہ سننے کے لئے تیار نہیں تھے۔ 13 اِس لئے آئندہ رب اُن سے اِن ہی الفاظ سے ہم کلام ہو گا، ”صَو لاصَو صَو لاصَو، قَو لاقَو قَو لاقَو، تھوڑا سا اِس طرف، تھوڑا سا اُس طرف۔“ کیونکہ لازم ہے کہ وہ چل کر ٹھوکر کھائیں، اور دھڑام سے اپنی پشت پر گر جائیں، کہ وہ زخمی ہو جائیں اور پھندے میں پھنس کر گرفتار ہو جائیں۔ 14 چنانچہ اب رب کا کلام سن لو، اے مذاق اُڑانے والو، جو یروشلم میں بسنے والی اِس قوم پر حکومت کرتے ہو۔ 15 تم شیخی مار کر کہتے ہو، ”ہم نے موت سے عہد باندھا اور پاتال سے معاہدہ کیا ہے۔ اِس لئے جب سزا کا سیلاب ہم پر سے گزرے تو ہمیں نقصان نہیں پہنچائے گا۔ کیونکہ ہم نے جھوٹ میں پناہ لی اور دھوکے میں چھپ گئے ہیں۔“ 16 اِس کے جواب میں رب قادرِ مطلق فرماتا ہے، ”دیکھو، مَیں صیون میں ایک پتھر رکھ دیتا ہوں، کونے کا ایک آزمودہ اور قیمتی پتھر جو مضبوط بنیاد پر لگا ہے۔ جو ایمان لائے گا وہ کبھی نہیں ہلے گا۔ 17 انصاف میرا فیتہ اور راستی میری ساہول کی ڈوری ہو گی۔ اِن سے مَیں سب کچھ پرکھوں گا۔اولے اُس جھوٹ کا صفایا کریں گے جس میں تم نے پناہ لی ہے، اور سیلاب تمہاری چھپنے کی جگہ اُڑا کر اپنے ساتھ بہا لے جائے گا۔ 18 تب تمہارا موت کے ساتھ عہد منسوخ ہو جائے گا، اور تمہارا پاتال کے ساتھ معاہدہ قائم نہیں رہے گا۔ سزا کا سیلاب تم پر سے گزر کر تمہیں پامال کرے گا۔ 19 وہ صبح بہ صبح اور دن رات گزرے گا، اور جب بھی گزرے گا تو تمہیں اپنے ساتھ بہا لے جائے گا۔ اُس وقت لوگ دہشت زدہ ہو کر کلام کا مطلب سمجھیں گے۔“ 20 چارپائی اِتنی چھوٹی ہو گی کہ تم پاؤں پھیلا کر سو نہیں سکو گے۔ بستر کی چوڑائی اِتنی کم ہو گی کہ تم اُسے لپیٹ کر آرام نہیں کر سکو گے۔ 21 کیونکہ رب اُٹھ کر یوں تم پر جھپٹ پڑے گا جس طرح پراضیم پہاڑ کے پاس فلستیوں پر جھپٹ پڑا۔ جس طرح وادیٔ جِبعون میں اموریوں پر ٹوٹ پڑا اُسی طرح وہ تم پر ٹوٹ پڑے گا۔ اور جو کام وہ کرے گا وہ عجیب ہو گا، جو قدم وہ اُٹھائے گا وہ معمول سے ہٹ کر ہو گا۔ 22 چنانچہ اپنی طعنہ زنی سے باز آؤ، ورنہ تمہاری زنجیریں مزید زور سے کس دی جائیں گی۔ کیونکہ مجھے قادرِ مطلق رب الافواج سے پیغام ملا ہے کہ تمام دنیا کی تباہی متعین ہے۔ 23 غور سے میری بات سنو! دھیان سے اُس پر کان دھرو جو مَیں کہہ رہا ہوں! 24 جب کسان کھیت کو بیج بونے کے لئے تیار کرتا ہے تو کیا وہ پورا دن ہل چلاتا رہتا ہے؟ کیا وہ اپنا پورا وقت زمین کھودنے اور ڈھیلے توڑنے میں صَرف کرتا ہے؟ 25 ہرگز نہیں! جب پورے کھیت کی سطح ہموار اور تیار ہے تو وہ اپنی اپنی جگہ پر سیاہ زیرہ اور سفید زیرہ، گندم، باجرا اور جَو کا بیج بوتا ہے۔ آخر میں وہ کنارے پر چارے کا بیج بوتا ہے۔ 26 کسان کو خوب معلوم ہے کہ کیا کیا کرنا ہوتا ہے، کیونکہ اُس کے خدا نے اُسے تعلیم دے کر صحیح طریقہ سکھایا۔ 27 چنانچہ سیاہ زیرہ اور سفید زیرہ کو اناج کی طرح گاہا نہیں جاتا۔ دانے نکالنے کے لئے اُن پر وزنی چیز نہیں چلائی جاتی بلکہ اُنہیں ڈنڈے سے مارا جاتا ہے۔ 28 اور کیا اناج کو گاہ گاہ کر پیسا جاتا ہے؟ ہر گز نہیں! کسان اُسے حد سے زیادہ نہیں گاہتا۔ گو اُس کے گھوڑے کوئی وزنی چیز کھینچتے ہوئے بالیوں پر سے گزرتے ہیں تاکہ دانے نکلیں تاہم کسان دھیان دیتا ہے کہ دانے پِس نہ جائیں۔ 29 اُسے یہ علم بھی رب الافواج سے ملا ہے جو زبردست مشوروں اور کامل حکمت کا منبع ہے۔

In Other Versions

Isaiah 28 in the ANGEFD

Isaiah 28 in the ANTPNG2D

Isaiah 28 in the AS21

Isaiah 28 in the BAGH

Isaiah 28 in the BBPNG

Isaiah 28 in the BBT1E

Isaiah 28 in the BDS

Isaiah 28 in the BEV

Isaiah 28 in the BHAD

Isaiah 28 in the BIB

Isaiah 28 in the BLPT

Isaiah 28 in the BNT

Isaiah 28 in the BNTABOOT

Isaiah 28 in the BNTLV

Isaiah 28 in the BOATCB

Isaiah 28 in the BOATCB2

Isaiah 28 in the BOBCV

Isaiah 28 in the BOCNT

Isaiah 28 in the BOECS

Isaiah 28 in the BOGWICC

Isaiah 28 in the BOHCB

Isaiah 28 in the BOHCV

Isaiah 28 in the BOHLNT

Isaiah 28 in the BOHNTLTAL

Isaiah 28 in the BOICB

Isaiah 28 in the BOILNTAP

Isaiah 28 in the BOITCV

Isaiah 28 in the BOKCV

Isaiah 28 in the BOKCV2

Isaiah 28 in the BOKHWOG

Isaiah 28 in the BOKSSV

Isaiah 28 in the BOLCB

Isaiah 28 in the BOLCB2

Isaiah 28 in the BOMCV

Isaiah 28 in the BONAV

Isaiah 28 in the BONCB

Isaiah 28 in the BONLT

Isaiah 28 in the BONUT2

Isaiah 28 in the BOPLNT

Isaiah 28 in the BOSCB

Isaiah 28 in the BOSNC

Isaiah 28 in the BOTLNT

Isaiah 28 in the BOVCB

Isaiah 28 in the BOYCB

Isaiah 28 in the BPBB

Isaiah 28 in the BPH

Isaiah 28 in the BSB

Isaiah 28 in the CCB

Isaiah 28 in the CUV

Isaiah 28 in the CUVS

Isaiah 28 in the DBT

Isaiah 28 in the DGDNT

Isaiah 28 in the DHNT

Isaiah 28 in the DNT

Isaiah 28 in the ELBE

Isaiah 28 in the EMTV

Isaiah 28 in the ESV

Isaiah 28 in the FBV

Isaiah 28 in the FEB

Isaiah 28 in the GGMNT

Isaiah 28 in the GNT

Isaiah 28 in the HARY

Isaiah 28 in the HNT

Isaiah 28 in the IRVA

Isaiah 28 in the IRVB

Isaiah 28 in the IRVG

Isaiah 28 in the IRVH

Isaiah 28 in the IRVK

Isaiah 28 in the IRVM

Isaiah 28 in the IRVM2

Isaiah 28 in the IRVO

Isaiah 28 in the IRVP

Isaiah 28 in the IRVT

Isaiah 28 in the IRVT2

Isaiah 28 in the IRVU

Isaiah 28 in the ISVN

Isaiah 28 in the JSNT

Isaiah 28 in the KAPI

Isaiah 28 in the KBT1ETNIK

Isaiah 28 in the KBV

Isaiah 28 in the KJV

Isaiah 28 in the KNFD

Isaiah 28 in the LBA

Isaiah 28 in the LBLA

Isaiah 28 in the LNT

Isaiah 28 in the LSV

Isaiah 28 in the MAAL

Isaiah 28 in the MBV

Isaiah 28 in the MBV2

Isaiah 28 in the MHNT

Isaiah 28 in the MKNFD

Isaiah 28 in the MNG

Isaiah 28 in the MNT

Isaiah 28 in the MNT2

Isaiah 28 in the MRS1T

Isaiah 28 in the NAA

Isaiah 28 in the NASB

Isaiah 28 in the NBLA

Isaiah 28 in the NBS

Isaiah 28 in the NBVTP

Isaiah 28 in the NET2

Isaiah 28 in the NIV11

Isaiah 28 in the NNT

Isaiah 28 in the NNT2

Isaiah 28 in the NNT3

Isaiah 28 in the PDDPT

Isaiah 28 in the PFNT

Isaiah 28 in the RMNT

Isaiah 28 in the SBIAS

Isaiah 28 in the SBIBS

Isaiah 28 in the SBIBS2

Isaiah 28 in the SBICS

Isaiah 28 in the SBIDS

Isaiah 28 in the SBIGS

Isaiah 28 in the SBIHS

Isaiah 28 in the SBIIS

Isaiah 28 in the SBIIS2

Isaiah 28 in the SBIIS3

Isaiah 28 in the SBIKS

Isaiah 28 in the SBIKS2

Isaiah 28 in the SBIMS

Isaiah 28 in the SBIOS

Isaiah 28 in the SBIPS

Isaiah 28 in the SBISS

Isaiah 28 in the SBITS

Isaiah 28 in the SBITS2

Isaiah 28 in the SBITS3

Isaiah 28 in the SBITS4

Isaiah 28 in the SBIUS

Isaiah 28 in the SBIVS

Isaiah 28 in the SBT

Isaiah 28 in the SBT1E

Isaiah 28 in the SCHL

Isaiah 28 in the SNT

Isaiah 28 in the SUSU

Isaiah 28 in the SUSU2

Isaiah 28 in the SYNO

Isaiah 28 in the TBIAOTANT

Isaiah 28 in the TBT1E

Isaiah 28 in the TBT1E2

Isaiah 28 in the TFTIP

Isaiah 28 in the TFTU

Isaiah 28 in the TGNTATF3T

Isaiah 28 in the THAI

Isaiah 28 in the TNFD

Isaiah 28 in the TNT

Isaiah 28 in the TNTIK

Isaiah 28 in the TNTIL

Isaiah 28 in the TNTIN

Isaiah 28 in the TNTIP

Isaiah 28 in the TNTIZ

Isaiah 28 in the TOMA

Isaiah 28 in the TTENT

Isaiah 28 in the UBG

Isaiah 28 in the UGV

Isaiah 28 in the UGV3

Isaiah 28 in the VBL

Isaiah 28 in the VDCC

Isaiah 28 in the YALU

Isaiah 28 in the YAPE

Isaiah 28 in the YBVTP

Isaiah 28 in the ZBP