Proverbs 1 (UGV2)

1 ذیل میں اسرائیل کے بادشاہ سلیمان بن داؤد کی امثال قلم بند ہیں۔ 2 اِن سے تُو حکمت اور تربیت حاصل کرے گا، بصیرت کے الفاظ سمجھنے کے قابل ہو جائے گا، 3 اور دانائی دلانے والی تربیت، راستی، انصاف اور دیانت داری اپنائے گا۔ 4 یہ امثال سادہ لوح کو ہوشیاری اور نوجوان کو علم اور تمیز سکھاتی ہیں۔ 5 جو دانا ہے وہ سن کر اپنے علم میں اضافہ کرے، جو سمجھ دار ہے وہ راہنمائی کرنے کا فن سیکھ لے۔ 6 تب وہ امثال اور تمثیلیں، دانش مندوں کی باتیں اور اُن کے معمے سمجھ لے گا۔ 7 حکمت اِس سے شروع ہوتی ہے کہ ہم رب کا خوف مانیں۔ صرف احمق حکمت اور تربیت کو حقیر جانتے ہیں۔ 8 میرے بیٹے، اپنے باپ کی تربیت کے تابع رہ، اور اپنی ماں کی ہدایت مسترد نہ کر۔ 9 کیونکہ یہ تیرے سر پر دل کش سہرا اور تیرے گلے میں گلوبند ہیں۔ 10 میرے بیٹے، جب خطاکار تجھے پُھسلانے کی کوشش کریں تو اُن کے پیچھے نہ ہو لے۔ 11 اُن کی بات نہ مان جب وہ کہیں، ”آ، ہمارے ساتھ چل! ہم تاک میں بیٹھ کر کسی کو قتل کریں، بلاوجہ کسی بےقصور کی گھات لگائیں۔ 12 ہم اُنہیں پاتال کی طرح زندہ نگل لیں، اُنہیں موت کے گڑھے میں اُترنے والوں کی طرح ایک دم ہڑپ کر لیں۔ 13 ہم ہر قسم کی قیمتی چیز حاصل کریں گے، اپنے گھروں کو لُوٹ کے مال سے بھر لیں گے۔ 14 آ، جرأت کر کے ہم میں شریک ہو جا، ہم لُوٹ کا تمام مال برابر تقسیم کریں گے۔“ 15 میرے بیٹے، اُن کے ساتھ مت جانا، اپنا پاؤں اُن کی راہوں پر رکھنے سے روک لینا۔ 16 کیونکہ اُن کے پاؤں غلط کام کے پیچھے دوڑتے، خون بہانے کے لئے بھاگتے ہیں۔ 17 جب چڑی مار اپنا جال لگا کر اُس پر پرندوں کو پھانسنے کے لئے روٹی کے ٹکڑے بکھیر دیتا ہے تو پرندوں کی نظر میں یہ بےمقصد ہے۔ 18 یہ لوگ بھی ایک دن پھنس جائیں گے۔ جب تاک میں بیٹھ جاتے ہیں تو اپنے آپ کو تباہ کرتے ہیں، جب دوسروں کی گھات لگاتے ہیں تو اپنی ہی جان کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ 19 یہی اُن سب کا انجام ہے جو ناروا نفع کے پیچھے بھاگتے ہیں۔ ناجائز نفع اپنے مالک کی جان چھین لیتا ہے۔ 20 حکمت گلی میں زور سے آواز دیتی، چوکوں میں بلند آواز سے پکارتی ہے۔ 21 جہاں سب سے زیادہ شور شرابہ ہے وہاں وہ چلّاچلّا کر بولتی، شہر کے دروازوں پر ہی اپنی تقریر کرتی ہے، 22 ”اے سادہ لوح لوگو، تم کب تک اپنی سادہ لوحی سے محبت رکھو گے؟ مذاق اُڑانے والے کب تک اپنے مذاق سے لطف اُٹھائیں گے، احمق کب تک علم سے نفرت کریں گے؟ 23 آؤ، میری سرزنش پر دھیان دو۔ تب مَیں اپنی روح کا چشمہ تم پر پھوٹنے دوں گی، تمہیں اپنی باتیں سناؤں گی۔ 24 لیکن جب مَیں نے آواز دی تو تم نے انکار کیا، جب مَیں نے اپنا ہاتھ تمہاری طرف بڑھایا تو کسی نے بھی توجہ نہ دی۔ 25 تم نے میرے کسی مشورے کی پروا نہ کی، میری ملامت تمہارے نزدیک قابلِ قبول نہیں تھی۔ 26 اِس لئے جب تم پر آفت آئے گی تو مَیں قہقہہ لگاؤں گی، جب تم ہول ناک مصیبت میں پھنس جاؤ گے تو تمہارا مذاق اُڑاؤں گی۔ 27 اُس وقت تم پر دہشت ناک آندھی ٹوٹ پڑے گی، آفت طوفان کی طرح تم پر آئے گی، اور تم مصیبت اور تکلیف کے سیلاب میں ڈوب جاؤ گے۔ 28 تب وہ مجھے آواز دیں گے، لیکن مَیں اُن کی نہیں سنوں گی، وہ مجھے ڈھونڈیں گے پر پائیں گے نہیں۔ 29 کیونکہ وہ علم سے نفرت کر کے رب کا خوف ماننے کے لئے تیار نہیں تھے۔ 30 میرا مشورہ اُنہیں قبول نہیں تھا بلکہ وہ میری ہر سرزنش کو حقیر جانتے تھے۔ 31 چنانچہ اب وہ اپنے چال چلن کا پھل کھائیں، اپنے منصوبوں کی فصل کھا کھا کر سیر ہو جائیں۔ 32 کیونکہ صحیح راہ سے دُور ہونے کا عمل سادہ لوح کو مار ڈالتا ہے، اور احمقوں کی بےپروائی اُنہیں تباہ کرتی ہے۔ 33 لیکن جو میری سنے وہ سکون سے بسے گا، ہول ناک مصیبت اُسے پریشان نہیں کرے گی۔“

In Other Versions

Proverbs 1 in the ANGEFD

Proverbs 1 in the ANTPNG2D

Proverbs 1 in the AS21

Proverbs 1 in the BAGH

Proverbs 1 in the BBPNG

Proverbs 1 in the BBT1E

Proverbs 1 in the BDS

Proverbs 1 in the BEV

Proverbs 1 in the BHAD

Proverbs 1 in the BIB

Proverbs 1 in the BLPT

Proverbs 1 in the BNT

Proverbs 1 in the BNTABOOT

Proverbs 1 in the BNTLV

Proverbs 1 in the BOATCB

Proverbs 1 in the BOATCB2

Proverbs 1 in the BOBCV

Proverbs 1 in the BOCNT

Proverbs 1 in the BOECS

Proverbs 1 in the BOGWICC

Proverbs 1 in the BOHCB

Proverbs 1 in the BOHCV

Proverbs 1 in the BOHLNT

Proverbs 1 in the BOHNTLTAL

Proverbs 1 in the BOICB

Proverbs 1 in the BOILNTAP

Proverbs 1 in the BOITCV

Proverbs 1 in the BOKCV

Proverbs 1 in the BOKCV2

Proverbs 1 in the BOKHWOG

Proverbs 1 in the BOKSSV

Proverbs 1 in the BOLCB

Proverbs 1 in the BOLCB2

Proverbs 1 in the BOMCV

Proverbs 1 in the BONAV

Proverbs 1 in the BONCB

Proverbs 1 in the BONLT

Proverbs 1 in the BONUT2

Proverbs 1 in the BOPLNT

Proverbs 1 in the BOSCB

Proverbs 1 in the BOSNC

Proverbs 1 in the BOTLNT

Proverbs 1 in the BOVCB

Proverbs 1 in the BOYCB

Proverbs 1 in the BPBB

Proverbs 1 in the BPH

Proverbs 1 in the BSB

Proverbs 1 in the CCB

Proverbs 1 in the CUV

Proverbs 1 in the CUVS

Proverbs 1 in the DBT

Proverbs 1 in the DGDNT

Proverbs 1 in the DHNT

Proverbs 1 in the DNT

Proverbs 1 in the ELBE

Proverbs 1 in the EMTV

Proverbs 1 in the ESV

Proverbs 1 in the FBV

Proverbs 1 in the FEB

Proverbs 1 in the GGMNT

Proverbs 1 in the GNT

Proverbs 1 in the HARY

Proverbs 1 in the HNT

Proverbs 1 in the IRVA

Proverbs 1 in the IRVB

Proverbs 1 in the IRVG

Proverbs 1 in the IRVH

Proverbs 1 in the IRVK

Proverbs 1 in the IRVM

Proverbs 1 in the IRVM2

Proverbs 1 in the IRVO

Proverbs 1 in the IRVP

Proverbs 1 in the IRVT

Proverbs 1 in the IRVT2

Proverbs 1 in the IRVU

Proverbs 1 in the ISVN

Proverbs 1 in the JSNT

Proverbs 1 in the KAPI

Proverbs 1 in the KBT1ETNIK

Proverbs 1 in the KBV

Proverbs 1 in the KJV

Proverbs 1 in the KNFD

Proverbs 1 in the LBA

Proverbs 1 in the LBLA

Proverbs 1 in the LNT

Proverbs 1 in the LSV

Proverbs 1 in the MAAL

Proverbs 1 in the MBV

Proverbs 1 in the MBV2

Proverbs 1 in the MHNT

Proverbs 1 in the MKNFD

Proverbs 1 in the MNG

Proverbs 1 in the MNT

Proverbs 1 in the MNT2

Proverbs 1 in the MRS1T

Proverbs 1 in the NAA

Proverbs 1 in the NASB

Proverbs 1 in the NBLA

Proverbs 1 in the NBS

Proverbs 1 in the NBVTP

Proverbs 1 in the NET2

Proverbs 1 in the NIV11

Proverbs 1 in the NNT

Proverbs 1 in the NNT2

Proverbs 1 in the NNT3

Proverbs 1 in the PDDPT

Proverbs 1 in the PFNT

Proverbs 1 in the RMNT

Proverbs 1 in the SBIAS

Proverbs 1 in the SBIBS

Proverbs 1 in the SBIBS2

Proverbs 1 in the SBICS

Proverbs 1 in the SBIDS

Proverbs 1 in the SBIGS

Proverbs 1 in the SBIHS

Proverbs 1 in the SBIIS

Proverbs 1 in the SBIIS2

Proverbs 1 in the SBIIS3

Proverbs 1 in the SBIKS

Proverbs 1 in the SBIKS2

Proverbs 1 in the SBIMS

Proverbs 1 in the SBIOS

Proverbs 1 in the SBIPS

Proverbs 1 in the SBISS

Proverbs 1 in the SBITS

Proverbs 1 in the SBITS2

Proverbs 1 in the SBITS3

Proverbs 1 in the SBITS4

Proverbs 1 in the SBIUS

Proverbs 1 in the SBIVS

Proverbs 1 in the SBT

Proverbs 1 in the SBT1E

Proverbs 1 in the SCHL

Proverbs 1 in the SNT

Proverbs 1 in the SUSU

Proverbs 1 in the SUSU2

Proverbs 1 in the SYNO

Proverbs 1 in the TBIAOTANT

Proverbs 1 in the TBT1E

Proverbs 1 in the TBT1E2

Proverbs 1 in the TFTIP

Proverbs 1 in the TFTU

Proverbs 1 in the TGNTATF3T

Proverbs 1 in the THAI

Proverbs 1 in the TNFD

Proverbs 1 in the TNT

Proverbs 1 in the TNTIK

Proverbs 1 in the TNTIL

Proverbs 1 in the TNTIN

Proverbs 1 in the TNTIP

Proverbs 1 in the TNTIZ

Proverbs 1 in the TOMA

Proverbs 1 in the TTENT

Proverbs 1 in the UBG

Proverbs 1 in the UGV

Proverbs 1 in the UGV3

Proverbs 1 in the VBL

Proverbs 1 in the VDCC

Proverbs 1 in the YALU

Proverbs 1 in the YAPE

Proverbs 1 in the YBVTP

Proverbs 1 in the ZBP