Acts 11 (UGV2)

1 یہ خبر رسولوں اور یہودیہ کے باقی بھائیوں تک پہنچی کہ غیریہودیوں نے بھی اللہ کا کلام قبول کیا ہے۔ 2 چنانچہ جب پطرس یروشلم واپس آیا تو یہودی ایمان دار اُس پر اعتراض کرنے لگے، 3 ”آپ غیریہودیوں کے گھر میں گئے اور اُن کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔“ 4 پھر پطرس نے اُن کے سامنے ترتیب سے سب کچھ بیان کیا جو ہوا تھا۔ 5 ”مَیں یافا شہر میں دعا کر رہا تھا کہ وجد کی حالت میں آ کر رویا دیکھی۔ آسمان سے ایک چیز زمین پر اُتر رہی ہے، کتان کی بڑی چادر جیسی جو اپنے چاروں کونوں سے اُتاری جا رہی ہے۔ اُترتی اُترتی وہ مجھ تک پہنچ گئی۔ 6 جب مَیں نے غور سے دیکھا تو پتا چلا کہ اُس میں تمام قسم کے جانور ہیں: چار پاؤں والے، رینگنے والے اور پرندے۔ 7 پھر ایک آواز مجھ سے مخاطب ہوئی، ’پطرس، اُٹھ! کچھ ذبح کر کے کھا!‘ 8 مَیں نے اعتراض کیا، ’ہرگز نہیں، خداوند، مَیں نے کبھی بھی حرام یا ناپاک کھانا نہیں کھایا۔‘ 9 لیکن یہ آواز دوبارہ مجھ سے ہم کلام ہوئی، ’جو کچھ اللہ نے پاک کر دیا ہے اُسے ناپاک قرار نہ دے۔‘ 10 تین مرتبہ ایسا ہوا، پھر چادر کو جانوروں سمیت واپس آسمان پر اُٹھا لیا گیا۔ 11 اُسی وقت تین آدمی اُس گھر کے سامنے رُک گئے جہاں مَیں ٹھہرا ہوا تھا۔ اُنہیں قیصریہ سے میرے پاس بھیجا گیا تھا۔ 12 روح القدس نے مجھے بتایا کہ مَیں بغیر جھجکے اُن کے ساتھ چلا جاؤں۔ یہ میرے چھ بھائی بھی میرے ساتھ گئے۔ ہم روانہ ہو کر اُس آدمی کے گھر میں داخل ہوئے جس نے مجھے بُلایا تھا۔ 13 اُس نے ہمیں بتایا کہ ایک فرشتہ گھر میں اُس پر ظاہر ہوا تھا جس نے اُسے کہا تھا، ’کسی کو یافا بھیج کر شمعون کو بُلا لو جو پطرس کہلاتا ہے۔ 14 اُس کے پاس وہ پیغام ہے جس کے ذریعے تم اپنے پورے گھرانے سمیت نجات پاؤ گے۔‘ 15 جب مَیں وہاں بولنے لگا تو روح القدس اُن پر نازل ہوا، بالکل اُسی طرح جس طرح وہ شروع میں ہم پر ہوا تھا۔ 16 پھر مجھے وہ بات یاد آئی جو خداوند نے کہی تھی، ’یحییٰ نے تم کو پانی سے بپتسمہ دیا، لیکن تمہیں روح القدس سے بپتسمہ دیا جائے گا۔‘ 17 اللہ نے اُنہیں وہی نعمت دی جو اُس نے ہمیں بھی دی تھی جو خداوند عیسیٰ مسیح پر ایمان لائے تھے۔ تو پھر مَیں کون تھا کہ اللہ کو روکتا؟“ 18 پطرس کی یہ باتیں سن کر یروشلم کے ایمان دار اعتراض کرنے سے باز آئے اور اللہ کی تمجید کرنے لگے۔ اُنہوں نے کہا، ”تو اِس کا مطلب ہے کہ اللہ نے غیریہودیوں کو بھی توبہ کرنے اور ابدی زندگی پانے کا موقع دیا ہے۔“ 19 جو ایمان دار ستفنس کی موت کے بعد کی ایذا رسانی سے بکھر گئے تھے وہ فینیکے، قبرص اور انطاکیہ تک پہنچ گئے۔ جہاں بھی وہ جاتے وہاں اللہ کا پیغام سناتے البتہ صرف یہودیوں کو۔ 20 لیکن اُن میں سے کرین اور قبرص کے کچھ آدمی انطاکیہ شہر جا کر یونانیوں کو بھی خداوند عیسیٰ کے بارے میں خوش خبری سنانے لگے۔ 21 خداوند کی قدرت اُن کے ساتھ تھی، اور بہت سے لوگوں نے ایمان لا کر خداوند کی طرف رجوع کیا۔ 22 اِس کی خبر یروشلم کی جماعت تک پہنچ گئی تو اُنہوں نے برنباس کو انطاکیہ بھیج دیا۔ 23 جب وہ وہاں پہنچا اور دیکھا کہ اللہ کے فضل سے کیا کچھ ہوا ہے تو وہ خوش ہوا۔ اُس نے اُن سب کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ پوری لگن سے خداوند کے ساتھ لپٹے رہیں۔ 24 برنباس نیک آدمی تھا جو روح القدس اور ایمان سے معمور تھا۔ چنانچہ اُس وقت بہت سے لوگ خداوند کی جماعت میں شامل ہوئے۔ 25 اِس کے بعد وہ ساؤل کی تلاش میں ترسس چلا گیا۔ 26 جب اُسے ملا تو وہ اُسے انطاکیہ لے آیا۔ وہاں وہ دونوں ایک پورے سال تک جماعت میں شامل ہوتے اور بہت سے لوگوں کو سکھاتے رہے۔ انطاکیہ پہلا مقام تھا جہاں ایمان دار مسیحی کہلانے لگے۔ 27 اُن دنوں کچھ نبی یروشلم سے آ کر انطاکیہ پہنچ گئے۔ 28 ایک کا نام اگبس تھا۔ وہ کھڑا ہوا اور روح القدس کی معرفت پیش گوئی کی کہ روم کی پوری مملکت میں سخت کال پڑے گا۔ (یہ بات اُس وقت پوری ہوئی جب شہنشاہ کلودیُس کی حکومت تھی۔) 29 اگبس کی بات سن کر انطاکیہ کے شاگردوں نے فیصلہ کیا کہ ہم میں سے ہر ایک اپنی مالی گنجائش کے مطابق کچھ دے تاکہ اُسے یہودیہ میں رہنے والے بھائیوں کی امداد کے لئے بھیجا جا سکے۔ 30 اُنہوں نے اپنے اِس ہدیئے کو برنباس اور ساؤل کے سپرد کر کے وہاں کے بزرگوں کو بھیج دیا۔

In Other Versions

Acts 11 in the ANGEFD

Acts 11 in the ANTPNG2D

Acts 11 in the AS21

Acts 11 in the BAGH

Acts 11 in the BBPNG

Acts 11 in the BBT1E

Acts 11 in the BDS

Acts 11 in the BEV

Acts 11 in the BHAD

Acts 11 in the BIB

Acts 11 in the BLPT

Acts 11 in the BNT

Acts 11 in the BNTABOOT

Acts 11 in the BNTLV

Acts 11 in the BOATCB

Acts 11 in the BOATCB2

Acts 11 in the BOBCV

Acts 11 in the BOCNT

Acts 11 in the BOECS

Acts 11 in the BOGWICC

Acts 11 in the BOHCB

Acts 11 in the BOHCV

Acts 11 in the BOHLNT

Acts 11 in the BOHNTLTAL

Acts 11 in the BOICB

Acts 11 in the BOILNTAP

Acts 11 in the BOITCV

Acts 11 in the BOKCV

Acts 11 in the BOKCV2

Acts 11 in the BOKHWOG

Acts 11 in the BOKSSV

Acts 11 in the BOLCB

Acts 11 in the BOLCB2

Acts 11 in the BOMCV

Acts 11 in the BONAV

Acts 11 in the BONCB

Acts 11 in the BONLT

Acts 11 in the BONUT2

Acts 11 in the BOPLNT

Acts 11 in the BOSCB

Acts 11 in the BOSNC

Acts 11 in the BOTLNT

Acts 11 in the BOVCB

Acts 11 in the BOYCB

Acts 11 in the BPBB

Acts 11 in the BPH

Acts 11 in the BSB

Acts 11 in the CCB

Acts 11 in the CUV

Acts 11 in the CUVS

Acts 11 in the DBT

Acts 11 in the DGDNT

Acts 11 in the DHNT

Acts 11 in the DNT

Acts 11 in the ELBE

Acts 11 in the EMTV

Acts 11 in the ESV

Acts 11 in the FBV

Acts 11 in the FEB

Acts 11 in the GGMNT

Acts 11 in the GNT

Acts 11 in the HARY

Acts 11 in the HNT

Acts 11 in the IRVA

Acts 11 in the IRVB

Acts 11 in the IRVG

Acts 11 in the IRVH

Acts 11 in the IRVK

Acts 11 in the IRVM

Acts 11 in the IRVM2

Acts 11 in the IRVO

Acts 11 in the IRVP

Acts 11 in the IRVT

Acts 11 in the IRVT2

Acts 11 in the IRVU

Acts 11 in the ISVN

Acts 11 in the JSNT

Acts 11 in the KAPI

Acts 11 in the KBT1ETNIK

Acts 11 in the KBV

Acts 11 in the KJV

Acts 11 in the KNFD

Acts 11 in the LBA

Acts 11 in the LBLA

Acts 11 in the LNT

Acts 11 in the LSV

Acts 11 in the MAAL

Acts 11 in the MBV

Acts 11 in the MBV2

Acts 11 in the MHNT

Acts 11 in the MKNFD

Acts 11 in the MNG

Acts 11 in the MNT

Acts 11 in the MNT2

Acts 11 in the MRS1T

Acts 11 in the NAA

Acts 11 in the NASB

Acts 11 in the NBLA

Acts 11 in the NBS

Acts 11 in the NBVTP

Acts 11 in the NET2

Acts 11 in the NIV11

Acts 11 in the NNT

Acts 11 in the NNT2

Acts 11 in the NNT3

Acts 11 in the PDDPT

Acts 11 in the PFNT

Acts 11 in the RMNT

Acts 11 in the SBIAS

Acts 11 in the SBIBS

Acts 11 in the SBIBS2

Acts 11 in the SBICS

Acts 11 in the SBIDS

Acts 11 in the SBIGS

Acts 11 in the SBIHS

Acts 11 in the SBIIS

Acts 11 in the SBIIS2

Acts 11 in the SBIIS3

Acts 11 in the SBIKS

Acts 11 in the SBIKS2

Acts 11 in the SBIMS

Acts 11 in the SBIOS

Acts 11 in the SBIPS

Acts 11 in the SBISS

Acts 11 in the SBITS

Acts 11 in the SBITS2

Acts 11 in the SBITS3

Acts 11 in the SBITS4

Acts 11 in the SBIUS

Acts 11 in the SBIVS

Acts 11 in the SBT

Acts 11 in the SBT1E

Acts 11 in the SCHL

Acts 11 in the SNT

Acts 11 in the SUSU

Acts 11 in the SUSU2

Acts 11 in the SYNO

Acts 11 in the TBIAOTANT

Acts 11 in the TBT1E

Acts 11 in the TBT1E2

Acts 11 in the TFTIP

Acts 11 in the TFTU

Acts 11 in the TGNTATF3T

Acts 11 in the THAI

Acts 11 in the TNFD

Acts 11 in the TNT

Acts 11 in the TNTIK

Acts 11 in the TNTIL

Acts 11 in the TNTIN

Acts 11 in the TNTIP

Acts 11 in the TNTIZ

Acts 11 in the TOMA

Acts 11 in the TTENT

Acts 11 in the UBG

Acts 11 in the UGV

Acts 11 in the UGV3

Acts 11 in the VBL

Acts 11 in the VDCC

Acts 11 in the YALU

Acts 11 in the YAPE

Acts 11 in the YBVTP

Acts 11 in the ZBP