Ezekiel 27 (UGV2)

1 رب مجھ سے ہم کلام ہوا، 2 ”اے آدم زاد، صور بیٹی پر ماتمی گیت گا، 3 اُس شہر پر جو سمندر کی گزرگاہ پر واقع ہے اور متعدد ساحلی قوموں سے تجارت کرتا ہے۔ اُس سے کہہ،’رب فرماتا ہے کہ اے صور بیٹی، تُو اپنے آپ پر بہت فخر کر کے کہتی ہے کہ واہ، میرا حُسن کمال کا ہے۔ 4 اور واقعی، تیرا علاقہ سمندر کے بیچ میں ہی ہے، اور جنہوں نے تجھے تعمیر کیا اُنہوں نے تیرے حُسن کو تکمیل تک پہنچایا، 5 تجھے شاندار بحری جہاز کی مانند بنایا۔ تیرے تختے سنیر میں اُگنے والے جونیپرکے درختوں سے بنائے گئے، تیرا مستول لبنان کا دیودار کا درخت تھا۔ 6 تیرے چپو بسن کے بلوط کے درختوں سے بنائے گئے، جبکہ تیرے فرش کے لئے قبرص سے سرو کی لکڑی لائی گئی، پھر اُسے ہاتھی دانت سے آراستہ کیا گیا۔ 7 نفیس کتان کا تیرا رنگ دار بادبان مصر کا تھا۔ وہ تیرا امتیازی نشان بن گیا۔ تیرے ترپالوں کا قرمزی اور ارغوانی رنگ اِلیسہ کے ساحلی علاقے سے لایا گیا۔ 8 صیدا اور اروَد کے مرد تیرے چپو مارتے تھے، صور کے اپنے ہی دانا تیرے ملاح تھے۔ 9 جبل کے بزرگ اور دانش مند آدمی دھیان دیتے تھے کہ تیری درزیں بند رہیں۔ تمام بحری جہاز اپنے ملاحوں سمیت تیرے پاس آیا کرتے تھے تاکہ تیرے ساتھ تجارت کریں۔ 10 فارس، لُدیہ اور لبیا کے افراد تیری فوج میں خدمت کرتے تھے۔ تیری دیواروں سے لٹکی اُن کی ڈھالوں اور خودوں نے تیری شان مزید بڑھا دی۔ 11 اروَد اور خلک کے آدمی تیری فصیل کا دفاع کرتے تھے، جماد کے فوجی تیرے بُرجوں میں پہرا داری کرتے تھے۔ تیری دیواروں سے لٹکی ہوئی اُن کی ڈھالوں نے تیرے حُسن کو کمال تک پہنچا دیا۔ 12 تُو امیر تھی، تجھ میں مال و اسباب کی کثرت کی تجارت کی جاتی تھی۔ اِس لئے ترسیس تجھے چاندی، لوہا، ٹین اور سیسا دے کر تجھ سے سودا کرتا تھا۔ 13 یونان، تُوبل اور مسک تجھ سے تجارت کرتے، تیرا مال خرید کر معاوضے میں غلام اور پیتل کا سامان دیتے تھے۔ 14 بیت تُجرمہ کے تاجر تیرے مال کے لئے تجھے عام گھوڑے، فوجی گھوڑے اور خچر پہنچاتے تھے۔ 15 ددان کے آدمی تیرے ساتھ تجارت کرتے تھے، ہاں متعدد ساحلی علاقے تیرے گاہک تھے۔ اُن کے ساتھ سودابازی کر کے تجھے ہاتھی دانت اور آبنوس کی لکڑی ملتی تھی۔ 16 شام تیری پیداوار کی کثرت کی وجہ سے تیرے ساتھ تجارت کرتا تھا۔ معاوضے میں تجھے فیروزہ، ارغوانی رنگ، رنگ دار کپڑے، باریک کتان، مونگا اور یاقوت ملتا تھا۔ 17 یہوداہ اور اسرائیل تیرے گاہک تھے۔ تیرا مال خرید کر وہ تجھے مِنّیت کا گندم، پنّگ کی ٹکیاں، شہد، زیتون کا تیل اور بلسان دیتے تھے۔ 18 دمشق تیری وافر پیداوار اور مال کی کثرت کی وجہ سے تیرے ساتھ کاروبار کرتا تھا۔ اُس سے تجھے حلبون کی مَے اور صاحر کی اُون ملتی تھی۔ 19 ودان اور یونان تیرے گاہک تھے۔ وہ اُوزال کا ڈھالا ہوا لوہا، دارچینی اور کلمس کا مسالا پہنچاتے تھے۔ 20 ددان سے تجارت کرنے سے تجھے زِین پوش ملتی تھی۔ 21 عرب اور قیدار کے تمام حکمران تیرے گاہک تھے۔ تیرے مال کے عوض وہ بھیڑ کے بچے، مینڈھے اور بکرے دیتے تھے۔ 22 سبا اور رعمہ کے تاجر تیرا مال حاصل کرنے کے لئے تجھے بہترین بلسان، ہر قسم کے جواہر اور سونا دیتے تھے۔ 23 حاران، کنّہ، عدن، سبا، اسور اور کُل مادی سب تیرے ساتھ تجارت کرتے تھے۔ 24 وہ تیرے پاس آ کر تجھے شاندار لباس، قرمزی رنگ کی چادریں، رنگ دار کپڑے اور کمبل، نیز مضبوط رسّے پیش کرتے تھے۔ 25 ترسیس کے عمدہ جہاز تیرا مال مختلف ممالک میں پہنچاتے تھے۔ یوں تُو جہاز کی مانند سمندر کے بیچ میں رہ کر دولت اور شان سے مالا مال ہو گئی۔ 26 تیرے چپو چلانے والے تجھے دُور دُور تک پہنچاتے ہیں۔لیکن وہ وقت قریب ہے جب مشرق سے تیز آندھی آ کر تجھے سمندر کے درمیان ہی ٹکڑے ٹکڑے کر دے گی۔ 27 جس دن تُو گر جائے گی اُس دن تیری تمام ملکیت سمندر کے بیچ میں ہی ڈوب جائے گی۔ تیری دولت، تیرا سودا، تیرے ملاح، تیرے بحری مسافر، تیری درزیں بند رکھنے والے، تیرے تاجر، تیرے تمام فوجی اور باقی جتنے بھی تجھ پر سوار ہیں سب کے سب غرق ہو جائیں گے۔ 28 تیرے ملاحوں کی چیختی چلّاتی آوازیں سن کر ساحلی علاقے کانپ اُٹھیں گے۔ 29 تمام چپو چلانے والے، ملاح اور بحری مسافر اپنے جہازوں سے اُتر کر ساحل پر کھڑے ہو جائیں گے۔ 30 وہ زور سے رو پڑیں گے، بڑی تلخی سے گریہ و زاری کریں گے۔ اپنے سروں پر خاک ڈال کر وہ راکھ میں لوٹ پوٹ ہو جائیں گے۔ 31 تیری ہی وجہ سے وہ اپنے سروں کو منڈوا کر ٹاٹ کا لباس اوڑھ لیں گے، وہ بڑی بےچینی اور تلخی سے تجھ پر ماتم کریں گے۔ 32 تب وہ زار و قطار رو کر ماتم کا گیت گائیں گے،”ہائے، کون سمندر سے گھرے ہوئے صور کی طرح خاموش ہو گیا ہے؟“ 33 جب تجارت کا مال سمندر کی چاروں طرف سے تجھ تک پہنچتا تھا تو تُو متعدد قوموں کو سیر کرتی تھی۔ دنیا کے بادشاہ تیری دولت اور تجارتی سامان کی کثرت سے امیر ہوئے۔ 34 افسوس! اب تُو پاش پاش ہو کر سمندر کی گہرائیوں میں غائب ہو گئی ہے۔ تیرا مال اور تیرے تمام افراد تیرے ساتھ ڈوب گئے ہیں۔ 35 ساحلی علاقوں میں بسنے والے گھبرا گئے ہیں۔ اُن کے بادشاہوں کے رونگٹے کھڑے ہو گئے، اُن کے چہرے پریشان نظر آتے ہیں۔ 36 دیگر اقوام کے تاجر تجھے دیکھ کر ”توبہ توبہ“ کہتے ہیں۔ تیرا ہول ناک انجام اچانک ہی آ گیا ہے۔ اب سے تُو کبھی نہیں اُٹھے گی‘۔“

In Other Versions

Ezekiel 27 in the ANGEFD

Ezekiel 27 in the ANTPNG2D

Ezekiel 27 in the AS21

Ezekiel 27 in the BAGH

Ezekiel 27 in the BBPNG

Ezekiel 27 in the BBT1E

Ezekiel 27 in the BDS

Ezekiel 27 in the BEV

Ezekiel 27 in the BHAD

Ezekiel 27 in the BIB

Ezekiel 27 in the BLPT

Ezekiel 27 in the BNT

Ezekiel 27 in the BNTABOOT

Ezekiel 27 in the BNTLV

Ezekiel 27 in the BOATCB

Ezekiel 27 in the BOATCB2

Ezekiel 27 in the BOBCV

Ezekiel 27 in the BOCNT

Ezekiel 27 in the BOECS

Ezekiel 27 in the BOGWICC

Ezekiel 27 in the BOHCB

Ezekiel 27 in the BOHCV

Ezekiel 27 in the BOHLNT

Ezekiel 27 in the BOHNTLTAL

Ezekiel 27 in the BOICB

Ezekiel 27 in the BOILNTAP

Ezekiel 27 in the BOITCV

Ezekiel 27 in the BOKCV

Ezekiel 27 in the BOKCV2

Ezekiel 27 in the BOKHWOG

Ezekiel 27 in the BOKSSV

Ezekiel 27 in the BOLCB

Ezekiel 27 in the BOLCB2

Ezekiel 27 in the BOMCV

Ezekiel 27 in the BONAV

Ezekiel 27 in the BONCB

Ezekiel 27 in the BONLT

Ezekiel 27 in the BONUT2

Ezekiel 27 in the BOPLNT

Ezekiel 27 in the BOSCB

Ezekiel 27 in the BOSNC

Ezekiel 27 in the BOTLNT

Ezekiel 27 in the BOVCB

Ezekiel 27 in the BOYCB

Ezekiel 27 in the BPBB

Ezekiel 27 in the BPH

Ezekiel 27 in the BSB

Ezekiel 27 in the CCB

Ezekiel 27 in the CUV

Ezekiel 27 in the CUVS

Ezekiel 27 in the DBT

Ezekiel 27 in the DGDNT

Ezekiel 27 in the DHNT

Ezekiel 27 in the DNT

Ezekiel 27 in the ELBE

Ezekiel 27 in the EMTV

Ezekiel 27 in the ESV

Ezekiel 27 in the FBV

Ezekiel 27 in the FEB

Ezekiel 27 in the GGMNT

Ezekiel 27 in the GNT

Ezekiel 27 in the HARY

Ezekiel 27 in the HNT

Ezekiel 27 in the IRVA

Ezekiel 27 in the IRVB

Ezekiel 27 in the IRVG

Ezekiel 27 in the IRVH

Ezekiel 27 in the IRVK

Ezekiel 27 in the IRVM

Ezekiel 27 in the IRVM2

Ezekiel 27 in the IRVO

Ezekiel 27 in the IRVP

Ezekiel 27 in the IRVT

Ezekiel 27 in the IRVT2

Ezekiel 27 in the IRVU

Ezekiel 27 in the ISVN

Ezekiel 27 in the JSNT

Ezekiel 27 in the KAPI

Ezekiel 27 in the KBT1ETNIK

Ezekiel 27 in the KBV

Ezekiel 27 in the KJV

Ezekiel 27 in the KNFD

Ezekiel 27 in the LBA

Ezekiel 27 in the LBLA

Ezekiel 27 in the LNT

Ezekiel 27 in the LSV

Ezekiel 27 in the MAAL

Ezekiel 27 in the MBV

Ezekiel 27 in the MBV2

Ezekiel 27 in the MHNT

Ezekiel 27 in the MKNFD

Ezekiel 27 in the MNG

Ezekiel 27 in the MNT

Ezekiel 27 in the MNT2

Ezekiel 27 in the MRS1T

Ezekiel 27 in the NAA

Ezekiel 27 in the NASB

Ezekiel 27 in the NBLA

Ezekiel 27 in the NBS

Ezekiel 27 in the NBVTP

Ezekiel 27 in the NET2

Ezekiel 27 in the NIV11

Ezekiel 27 in the NNT

Ezekiel 27 in the NNT2

Ezekiel 27 in the NNT3

Ezekiel 27 in the PDDPT

Ezekiel 27 in the PFNT

Ezekiel 27 in the RMNT

Ezekiel 27 in the SBIAS

Ezekiel 27 in the SBIBS

Ezekiel 27 in the SBIBS2

Ezekiel 27 in the SBICS

Ezekiel 27 in the SBIDS

Ezekiel 27 in the SBIGS

Ezekiel 27 in the SBIHS

Ezekiel 27 in the SBIIS

Ezekiel 27 in the SBIIS2

Ezekiel 27 in the SBIIS3

Ezekiel 27 in the SBIKS

Ezekiel 27 in the SBIKS2

Ezekiel 27 in the SBIMS

Ezekiel 27 in the SBIOS

Ezekiel 27 in the SBIPS

Ezekiel 27 in the SBISS

Ezekiel 27 in the SBITS

Ezekiel 27 in the SBITS2

Ezekiel 27 in the SBITS3

Ezekiel 27 in the SBITS4

Ezekiel 27 in the SBIUS

Ezekiel 27 in the SBIVS

Ezekiel 27 in the SBT

Ezekiel 27 in the SBT1E

Ezekiel 27 in the SCHL

Ezekiel 27 in the SNT

Ezekiel 27 in the SUSU

Ezekiel 27 in the SUSU2

Ezekiel 27 in the SYNO

Ezekiel 27 in the TBIAOTANT

Ezekiel 27 in the TBT1E

Ezekiel 27 in the TBT1E2

Ezekiel 27 in the TFTIP

Ezekiel 27 in the TFTU

Ezekiel 27 in the TGNTATF3T

Ezekiel 27 in the THAI

Ezekiel 27 in the TNFD

Ezekiel 27 in the TNT

Ezekiel 27 in the TNTIK

Ezekiel 27 in the TNTIL

Ezekiel 27 in the TNTIN

Ezekiel 27 in the TNTIP

Ezekiel 27 in the TNTIZ

Ezekiel 27 in the TOMA

Ezekiel 27 in the TTENT

Ezekiel 27 in the UBG

Ezekiel 27 in the UGV

Ezekiel 27 in the UGV3

Ezekiel 27 in the VBL

Ezekiel 27 in the VDCC

Ezekiel 27 in the YALU

Ezekiel 27 in the YAPE

Ezekiel 27 in the YBVTP

Ezekiel 27 in the ZBP