Ezekiel 7 (UGV2)

1 رب مجھ سے ہم کلام ہوا، 2 ”اے آدم زاد، رب قادرِ مطلق ملکِ اسرائیل سے فرماتا ہے کہ تیرا انجام قریب ہی ہے! جہاں بھی دیکھو، پورا ملک تباہ ہو جائے گا۔ 3 اب تیرا ستیاناس ہونے والا ہے، مَیں خود اپنا غضب تجھ پر نازل کروں گا۔ مَیں تیرے چال چلن کو پرکھ پرکھ کر تیری عدالت کروں گا، تیری مکروہ حرکتوں کا پورا اجر دوں گا۔ 4 نہ مَیں تجھ پر ترس کھاؤں گا، نہ رحم کروں گا بلکہ تجھے تیرے چال چلن کا مناسب اجر دوں گا۔ کیونکہ تیری مکروہ حرکتوں کا بیج تیرے درمیان ہی اُگ کر پھل لائے گا۔ تب تم جان لو گے کہ مَیں ہی رب ہوں۔“ 5 رب قادرِ مطلق فرماتا ہے، ”آفت پر آفت ہی آ رہی ہے۔ 6 تیرا انجام، ہاں، تیرا انجام آ رہا ہے۔ اب وہ اُٹھ کر تجھ پر لپک رہا ہے۔ 7 اے ملک کے باشندے، تیری فنا پہنچ رہی ہے۔ اب وہ وقت قریب ہی ہے، وہ دن جب تیرے پہاڑوں پر خوشی کے نعروں کے بجائے افرا تفری کا شور مچے گا۔ 8 اب مَیں جلد ہی اپنا غضب تجھ پر نازل کروں گا، جلد ہی اپنا غصہ تجھ پر اُتاروں گا۔ مَیں تیرے چال چلن کو پرکھ پرکھ کر تیری عدالت کروں گا، تیری گھنونی حرکتوں کا پورا اجر دوں گا۔ 9 نہ مَیں تجھ پر ترس کھاؤں گا، نہ رحم کروں گا بلکہ تجھے تیرے چال چلن کا مناسب اجر دوں گا۔ کیونکہ تیری مکروہ حرکتوں کا بیج تیرے درمیان ہی اُگ کر پھل لائے گا۔ تب تم جان لو گے کہ مَیں یعنی رب ہی ضرب لگا رہا ہوں۔ 10 دیکھو، مذکورہ دن قریب ہی ہے! تیری ہلاکت پہنچ رہی ہے۔ ناانصافی کے پھول اور شوخی کی کونپلیں پھوٹ نکلی ہیں۔ 11 لوگوں کا ظلم بڑھ بڑھ کر لاٹھی بن گیا ہے جو اُنہیں اُن کی بےدینی کی سزا دے گی۔ کچھ نہیں رہے گا، نہ وہ خود، نہ اُن کی دولت، نہ اُن کا شور شرابہ، اور نہ اُن کی شان و شوکت۔ 12 عدالت کا دن قریب ہی ہے۔ اُس وقت جو کچھ خریدے وہ خوش نہ ہو، اور جو کچھ فروخت کرے وہ غم نہ کھائے۔ کیونکہ اب اِن چیزوں کا کوئی فائدہ نہیں، الٰہی غضب سب پر نازل ہو رہا ہے۔ 13 بیچنے والے بچ بھی جائیں تو وہ اپنا کاروبار نہیں کر سکیں گے۔ کیونکہ سب پر الٰہی غضب کا فیصلہ اٹل ہے اور منسوخ نہیں ہو سکتا۔ لوگوں کے گناہوں کے باعث ایک جان بھی نہیں چھوٹے گی۔ 14 بےشک لوگ بِگل بجا کر جنگ کی تیاریاں کریں، لیکن کیا فائدہ؟ لڑنے کے لئے کوئی نہیں نکلے گا، کیونکہ سب کے سب میرے قہر کا نشانہ بن جائیں گے۔ 15 باہر تلوار، اندر مہلک وبا اور بھوک۔ کیونکہ دیہات میں لوگ تلوار کی زد میں آ جائیں گے، شہر میں کال اور مہلک وبا سے ہلاک ہو جائیں گے۔ 16 جتنے بھی بچیں گے وہ پہاڑوں میں پناہ لیں گے، گھاٹیوں میں فاختاؤں کی طرح غوں غوں کر کے اپنے گناہوں پر آہ و زاری کریں گے۔ 17 ہر ہاتھ سے طاقت جاتی رہے گی، ہر گھٹنا ڈانواں ڈول ہو جائے گا۔ 18 وہ ٹاٹ کے ماتمی کپڑے اوڑھ لیں گے، اُن پر کپکپی طاری ہو جائے گی۔ ہر چہرے پر شرمندگی نظر آئے گی، ہر سر منڈوایا گیا ہو گا۔ 19 اپنی چاندی کو وہ گلیوں میں پھینک دیں گے، اپنے سونے کو غلاظت سمجھیں گے۔ کیونکہ جب رب کا غضب اُن پر نازل ہو گا تو نہ اُن کی چاندی اُنہیں بچا سکے گی، نہ سونا۔ اُن سے نہ وہ اپنی بھوک مٹا سکیں گے، نہ اپنے پیٹ کو بھر سکیں گے، کیونکہ یہی چیزیں اُن کے لئے گناہ کا باعث بن گئی تھیں۔ 20 اُنہوں نے اپنے خوب صورت زیورات پر فخر کر کے اُن سے اپنے گھنونے بُت اور مکروہ مجسمے بنائے، اِس لئے مَیں ہونے دوں گا کہ وہ اپنی دولت سے گھن کھائیں گے۔ 21 مَیں یہ سب کچھ پردیسیوں کے حوالے کر دوں گا، اور وہ اُسے لُوٹ لیں گے۔ دنیا کے بےدین اُسے چھین کر اُس کی بےحرمتی کریں گے۔ 22 مَیں اپنا منہ اسرائیلیوں سے پھیر لوں گا تو اجنبی میرے قیمتی مقام کی بےحرمتی کریں گے۔ ڈاکو اُس میں گھس کر اُسے ناپاک کریں گے۔ 23 زنجیریں تیار کر! کیونکہ ملک میں قتل و غارت عام ہو گئی ہے، شہر ظلم و تشدد سے بھر گیا ہے۔ 24 مَیں دیگر اقوام کے سب سے شریر لوگوں کو بُلاؤں گا تاکہ اسرائیلیوں کے گھروں پر قبضہ کریں، مَیں زورآوروں کا تکبر خاک میں ملا دوں گا۔ جو بھی مقام اُنہیں مُقدّس ہو اُس کی بےحرمتی کی جائے گی۔ 25 جب دہشت اُن پر طاری ہو گی تو وہ امن و امان تلاش کریں گے، لیکن بےفائدہ۔ امن و امان کہیں بھی پایا نہیں جائے گا۔ 26 آفت پر آفت ہی اُن پر آئے گی، یکے بعد دیگرے بُری خبریں اُن تک پہنچیں گی۔ وہ نبی سے رویا ملنے کی اُمید کریں گے، لیکن بےفائدہ۔ نہ امام اُنہیں شریعت کی تعلیم، نہ بزرگ اُنہیں مشورہ دے سکیں گے۔ 27 بادشاہ ماتم کرے گا، رئیس ہیبت زدہ ہو گا، اور عوام کے ہاتھ تھرتھرائیں گے۔ مَیں اُن کے چال چلن کے مطابق اُن سے نپٹوں گا، اُن کے اپنے ہی اصولوں کے مطابق اُن کی عدالت کروں گا۔ تب وہ جان لیں گے کہ مَیں ہی رب ہوں۔“

In Other Versions

Ezekiel 7 in the ANGEFD

Ezekiel 7 in the ANTPNG2D

Ezekiel 7 in the AS21

Ezekiel 7 in the BAGH

Ezekiel 7 in the BBPNG

Ezekiel 7 in the BBT1E

Ezekiel 7 in the BDS

Ezekiel 7 in the BEV

Ezekiel 7 in the BHAD

Ezekiel 7 in the BIB

Ezekiel 7 in the BLPT

Ezekiel 7 in the BNT

Ezekiel 7 in the BNTABOOT

Ezekiel 7 in the BNTLV

Ezekiel 7 in the BOATCB

Ezekiel 7 in the BOATCB2

Ezekiel 7 in the BOBCV

Ezekiel 7 in the BOCNT

Ezekiel 7 in the BOECS

Ezekiel 7 in the BOGWICC

Ezekiel 7 in the BOHCB

Ezekiel 7 in the BOHCV

Ezekiel 7 in the BOHLNT

Ezekiel 7 in the BOHNTLTAL

Ezekiel 7 in the BOICB

Ezekiel 7 in the BOILNTAP

Ezekiel 7 in the BOITCV

Ezekiel 7 in the BOKCV

Ezekiel 7 in the BOKCV2

Ezekiel 7 in the BOKHWOG

Ezekiel 7 in the BOKSSV

Ezekiel 7 in the BOLCB

Ezekiel 7 in the BOLCB2

Ezekiel 7 in the BOMCV

Ezekiel 7 in the BONAV

Ezekiel 7 in the BONCB

Ezekiel 7 in the BONLT

Ezekiel 7 in the BONUT2

Ezekiel 7 in the BOPLNT

Ezekiel 7 in the BOSCB

Ezekiel 7 in the BOSNC

Ezekiel 7 in the BOTLNT

Ezekiel 7 in the BOVCB

Ezekiel 7 in the BOYCB

Ezekiel 7 in the BPBB

Ezekiel 7 in the BPH

Ezekiel 7 in the BSB

Ezekiel 7 in the CCB

Ezekiel 7 in the CUV

Ezekiel 7 in the CUVS

Ezekiel 7 in the DBT

Ezekiel 7 in the DGDNT

Ezekiel 7 in the DHNT

Ezekiel 7 in the DNT

Ezekiel 7 in the ELBE

Ezekiel 7 in the EMTV

Ezekiel 7 in the ESV

Ezekiel 7 in the FBV

Ezekiel 7 in the FEB

Ezekiel 7 in the GGMNT

Ezekiel 7 in the GNT

Ezekiel 7 in the HARY

Ezekiel 7 in the HNT

Ezekiel 7 in the IRVA

Ezekiel 7 in the IRVB

Ezekiel 7 in the IRVG

Ezekiel 7 in the IRVH

Ezekiel 7 in the IRVK

Ezekiel 7 in the IRVM

Ezekiel 7 in the IRVM2

Ezekiel 7 in the IRVO

Ezekiel 7 in the IRVP

Ezekiel 7 in the IRVT

Ezekiel 7 in the IRVT2

Ezekiel 7 in the IRVU

Ezekiel 7 in the ISVN

Ezekiel 7 in the JSNT

Ezekiel 7 in the KAPI

Ezekiel 7 in the KBT1ETNIK

Ezekiel 7 in the KBV

Ezekiel 7 in the KJV

Ezekiel 7 in the KNFD

Ezekiel 7 in the LBA

Ezekiel 7 in the LBLA

Ezekiel 7 in the LNT

Ezekiel 7 in the LSV

Ezekiel 7 in the MAAL

Ezekiel 7 in the MBV

Ezekiel 7 in the MBV2

Ezekiel 7 in the MHNT

Ezekiel 7 in the MKNFD

Ezekiel 7 in the MNG

Ezekiel 7 in the MNT

Ezekiel 7 in the MNT2

Ezekiel 7 in the MRS1T

Ezekiel 7 in the NAA

Ezekiel 7 in the NASB

Ezekiel 7 in the NBLA

Ezekiel 7 in the NBS

Ezekiel 7 in the NBVTP

Ezekiel 7 in the NET2

Ezekiel 7 in the NIV11

Ezekiel 7 in the NNT

Ezekiel 7 in the NNT2

Ezekiel 7 in the NNT3

Ezekiel 7 in the PDDPT

Ezekiel 7 in the PFNT

Ezekiel 7 in the RMNT

Ezekiel 7 in the SBIAS

Ezekiel 7 in the SBIBS

Ezekiel 7 in the SBIBS2

Ezekiel 7 in the SBICS

Ezekiel 7 in the SBIDS

Ezekiel 7 in the SBIGS

Ezekiel 7 in the SBIHS

Ezekiel 7 in the SBIIS

Ezekiel 7 in the SBIIS2

Ezekiel 7 in the SBIIS3

Ezekiel 7 in the SBIKS

Ezekiel 7 in the SBIKS2

Ezekiel 7 in the SBIMS

Ezekiel 7 in the SBIOS

Ezekiel 7 in the SBIPS

Ezekiel 7 in the SBISS

Ezekiel 7 in the SBITS

Ezekiel 7 in the SBITS2

Ezekiel 7 in the SBITS3

Ezekiel 7 in the SBITS4

Ezekiel 7 in the SBIUS

Ezekiel 7 in the SBIVS

Ezekiel 7 in the SBT

Ezekiel 7 in the SBT1E

Ezekiel 7 in the SCHL

Ezekiel 7 in the SNT

Ezekiel 7 in the SUSU

Ezekiel 7 in the SUSU2

Ezekiel 7 in the SYNO

Ezekiel 7 in the TBIAOTANT

Ezekiel 7 in the TBT1E

Ezekiel 7 in the TBT1E2

Ezekiel 7 in the TFTIP

Ezekiel 7 in the TFTU

Ezekiel 7 in the TGNTATF3T

Ezekiel 7 in the THAI

Ezekiel 7 in the TNFD

Ezekiel 7 in the TNT

Ezekiel 7 in the TNTIK

Ezekiel 7 in the TNTIL

Ezekiel 7 in the TNTIN

Ezekiel 7 in the TNTIP

Ezekiel 7 in the TNTIZ

Ezekiel 7 in the TOMA

Ezekiel 7 in the TTENT

Ezekiel 7 in the UBG

Ezekiel 7 in the UGV

Ezekiel 7 in the UGV3

Ezekiel 7 in the VBL

Ezekiel 7 in the VDCC

Ezekiel 7 in the YALU

Ezekiel 7 in the YAPE

Ezekiel 7 in the YBVTP

Ezekiel 7 in the ZBP