Jeremiah 50 (UGV2)

1 ملکِ بابل اور اُس کے دار الحکومت بابل کے بارے میں رب کا کلام یرمیاہ نبی پر نازل ہوا، 2 ”اقوام کے سامنے اعلان کرو، ہر جگہ اطلاع دو! جھنڈا گاڑ کر کچھ نہ چھپاؤ بلکہ سب کو صاف بتاؤ، ’بابل شہر دشمن کے قبضے میں آ گیا ہے! بیل دیوتا کی بےحرمتی ہوئی ہے، مردُک دیوتا پاش پاش ہو گیا ہے۔ بابل کے تمام دیوتاؤں کی بےحرمتی ہوئی ہے، تمام بُت چِکنا چُور ہو گئے ہیں!‘ 3 کیونکہ شمال سے ایک قوم بابل پر چڑھ آئی ہے جو پورے ملک کو برباد کر دے گی۔ انسان اور حیوان سب ہجرت کر جائیں گے، ملک میں کوئی نہیں رہے گا۔“ 4 رب فرماتا ہے، ”جب یہ وقت آئے گا تو اسرائیل اور یہوداہ کے لوگ مل کر اپنے وطن میں واپس آئیں گے۔ تب وہ روتے ہوئے رب اپنے خدا کو تلاش کرنے آئیں گے۔ 5 وہ صیون کا راستہ پوچھ پوچھ کر اپنا رُخ اُس طرف کر لیں گے اور کہیں گے، ’آؤ، ہم رب کے ساتھ لپٹ جائیں، ہم اُس کے ساتھ ابدی عہد باندھ لیں جو کبھی نہ بُھلایا جائے۔‘ 6 میری قوم کی حالت گم شدہ بھیڑبکریوں کی مانند تھی۔ کیونکہ اُن کے گلہ بانوں نے اُنہیں غلط راہ پر لا کر فریب دہ پہاڑوں پر آوارہ پھرنے دیا تھا۔ یوں پہاڑوں پر اِدھر اُدھر گھومتے گھومتے وہ اپنی آرام گاہ بھول گئے تھے۔ 7 جو بھی اُن کو پاتے وہ اُنہیں پکڑ کر کھا جاتے تھے۔ اُن کے مخالف کہتے تھے، ’اِس میں ہمارا کیا قصور ہے؟ اُنہوں نے تو رب کا گناہ کیا ہے، گو وہ اُن کی حقیقی چراگاہ ہے اور اُن کے باپ دادا اُس پر اُمید رکھتے تھے۔‘ 8 اے میری قوم، ملکِ بابل اور اُس کے دار الحکومت سے بھاگ نکلو! اُن بکروں کی مانند بن جاؤ جو ریوڑ کی راہنمائی کرتے ہیں۔ 9 کیونکہ مَیں شمالی ملک میں بڑی قوموں کے اتحاد کو بابل پر حملہ کرنے پر اُبھاروں گا، جو اُس کے خلاف صف آرا ہو کر اُس پر قبضہ کرے گا۔ دشمن کے تیرانداز اِتنے ماہر ہوں گے کہ ہر تیر نشانے پر لگ جائے گا۔“ 10 رب فرماتا ہے، ”بابل کو یوں لُوٹ لیا جائے گا کہ تمام لُوٹنے والے سیر ہو جائیں گے۔ 11 اے میرے موروثی حصے کو لُوٹنے والو، بےشک تم اِس وقت شادیانہ بجا کر خوشی مناتے ہو۔ بےشک تم گاہتے ہوئے بچھڑوں کی طرح اُچھلتے کودتے اور گھوڑوں کی طرح ہنہناتے ہو۔ 12 لیکن آئندہ تمہاری ماں بےحد شرمندہ ہو جائے گی، جس نے تمہیں جنم دیا وہ رُسوا ہو جائے گی۔ آئندہ بابل سب سے ذلیل قوم ہو گی، وہ خشک اور ویران ریگستان ہی ہو گی۔ 13 جب رب کا غضب اُن پر نازل ہو گا تو وہاں کوئی آباد نہیں رہے گا بلکہ ملک سراسر ویران و سنسان رہے گا۔ بابل سے گزرنے والوں کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے، اُس کے زخموں کو دیکھ کر سب ’توبہ توبہ‘ کہیں گے۔ 14 اے تیراندازو، بابل شہر کو گھیر کر اُس پر تیر برساؤ! تمام تیر استعمال کرو، ایک بھی باقی نہ رہے، کیونکہ اُس نے رب کا گناہ کیا ہے۔ 15 چاروں طرف اُس کے خلاف جنگ کے نعرے لگاؤ! دیکھو، اُس نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ اُس کے بُرج گر گئے، اُس کی دیواریں مسمار ہو گئی ہیں۔ رب انتقام لے رہا ہے، چنانچہ بابل سے خوب بدلہ لو۔ جو سلوک اُس نے دوسروں کے ساتھ کیا، وہی اُس کے ساتھ کرو۔ 16 بابل میں جو بیج بوتے اور فصل کے وقت درانتی چلاتے ہیں اُنہیں رُوئے زمین پر سے مٹا دو۔ اُس وقت شہر کے پردیسی مہلک تلوار سے بھاگ کر اپنے اپنے وطن میں واپس چلے جائیں گے۔ 17 اسرائیلی قوم شیرببروں کے حملے سے بکھرے ہوئے ریوڑ کی مانند ہے۔ کیونکہ پہلے شاہِ اسور نے آ کر اُسے ہڑپ کر لیا، پھر شاہِ بابل نبوکدنضر نے اُس کی ہڈیوں کو چبا لیا۔“ 18 اِس لئے رب الافواج جو اسرائیل کا خدا ہے فرماتا ہے، ”پہلے مَیں نے شاہِ اسور کو سزا دی، اور اب مَیں شاہِ بابل کو اُس کے ملک سمیت وہی سزا دوں گا۔ 19 لیکن اسرائیل کو مَیں اُس کی اپنی چراگاہ میں واپس لاؤں گا، اور وہ دوبارہ کرمل اور بسن کی ڈھلانوں پر چَرے گا، وہ دوبارہ افرائیم اور جِلعاد کے پہاڑی علاقوں میں سیر ہو جائے گا۔“ 20 رب فرماتا ہے، ”اُن دنوں میں جو اسرائیل کا قصور ڈھونڈ نکالنے کی کوشش کرے اُسے کچھ نہیں ملے گا۔ یہی یہوداہ کی حالت بھی ہو گی۔ اُس کے گناہ پائے نہیں جائیں گے، کیونکہ جن لوگوں کو مَیں زندہ چھوڑوں گا اُنہیں مَیں معاف کر دوں گا۔“ 21 رب فرماتا ہے، ”ملکِ مراتائم اور فقود کے باشندوں پر حملہ کرو! اُنہیں مارتے مارتے صفحۂ ہستی سے مٹا دو! جو بھی حکم مَیں نے دیا اُس پر عمل کرو۔ 22 ملکِ بابل میں جنگ کا شور شرابہ سنو! بابل کی ہول ناک شکست دیکھو! 23 جو پہلے تمام دنیا کا ہتھوڑا تھا اُسے توڑ کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیا گیا ہے۔ بابل کو دیکھ کر لوگوں کو سخت دھچکا لگتا ہے۔ 24 اے بابل، مَیں نے تیرے لئے پھندا لگا دیا، اور تجھے پتا نہ چلا بلکہ تُو اُس میں پھنس گیا۔ چونکہ تُو نے رب کا مقابلہ کیا اِسی لئے تیرا کھوج لگایا گیا اور تجھے پکڑا گیا۔“ 25 قادرِ مطلق جو رب الافواج ہے فرماتا ہے، ”مَیں اپنا اسلحہ خانہ کھول کر اپنا غضب نازل کرنے کے ہتھیار نکال لایا ہوں، کیونکہ ملکِ بابل میں اُن کی اشد ضرورت ہے۔ 26 چاروں طرف سے بابل پر چڑھ آؤ! اُس کے اناج کے گوداموں کو کھول کر سارے مال کا ڈھیر لگاؤ! پھر سب کچھ نیست و نابود کرو، کچھ بچا نہ رہے۔ 27 اُس کے تمام بَیلوں کو ذبح کرو! سب قصائی کی زد میں آئیں! اُن پر افسوس، کیونکہ اُن کا مقررہ دن، اُن کی سزا کا وقت آ گیا ہے۔ 28 سنو! ملکِ بابل سے بچے ہوئے پناہ گزیں صیون میں بتا رہے ہیں کہ رب ہمارے خدا نے کس طرح انتقام لیا۔ کیونکہ اب اُس نے اپنے گھر کا بدلہ لیا ہے! 29 تمام تیراندازوں کو بُلاؤ تاکہ بابل پر حملہ کریں! اُسے گھیر لو تاکہ کوئی نہ بچے۔ اُسے اُس کی حرکتوں کا مناسب اجر دو! جو بُرا سلوک اُس نے دوسروں کے ساتھ کیا وہی اُس کے ساتھ کرو۔ کیونکہ اُس کا رویہ رب، اسرائیل کے قدوس کے ساتھ گستاخانہ تھا۔ 30 اِس لئے اُس کے نوجوان گلیوں میں گر کر مر جائیں گے، اُس کے تمام فوجی اُس دن ہلاک ہو جائیں گے۔“ یہ رب کا فرمان ہے۔ 31 قادرِ مطلق رب الافواج فرماتا ہے، ”اے گستاخ شہر، مَیں تجھ سے نپٹنے والا ہوں۔ کیونکہ وہ دن آ گیا ہے جب تجھے سزا ملنی ہے۔ 32 تب گستاخ شہر ٹھوکر کھا کر گر جائے گا، اور کوئی اُسے دوبارہ کھڑا نہیں کرے گا۔ مَیں اُس کے تمام شہروں میں آگ لگا دوں گا جو گرد و نواح میں سب کچھ راکھ کر دے گی۔“ 33 رب الافواج فرماتا ہے، ”اسرائیل اور یہوداہ کے لوگوں پر ظلم ہوا ہے۔ جنہوں نے اُنہیں اسیر کر کے جلاوطن کیا ہے وہ اُنہیں رِہا نہیں کرنا چاہتے، اُنہیں جانے نہیں دیتے۔ 34 لیکن اُن کا چھڑانے والا قوی ہے، اُس کا نام رب الافواج ہے۔ وہ خوب لڑ کر اُن کا معاملہ درست کرے گا تاکہ ملک کو آرام و سکون مل جائے۔ لیکن بابل کے باشندوں کو وہ تھرتھرانے دے گا۔“ 35 رب فرماتا ہے، ”تلوار بابل کی قوم پر ٹوٹ پڑے! وہ بابل کے باشندوں، اُس کے بزرگوں اور دانش مندوں پر ٹوٹ پڑے! 36 تلوار اُس کے جھوٹے نبیوں پر ٹوٹ پڑے تاکہ بےوقوف ثابت ہوں۔ تلوار اُس کے سورماؤں پر ٹوٹ پڑے تاکہ اُن پر دہشت چھا جائے۔ 37 تلوار بابل کے گھوڑوں، رتھوں اور پردیسی فوجیوں پر ٹوٹ پڑے تاکہ وہ عورتوں کی مانند بن جائیں۔ تلوار اُس کے خزانوں پر ٹوٹ پڑے تاکہ وہ چھین لئے جائیں۔ 38 تلوار اُس کے پانی کے ذخیروں پر ٹوٹ پڑے تاکہ وہ خشک ہو جائیں۔ کیونکہ ملکِ بابل بُتوں سے بھرا ہوا ہے، ایسے بُتوں سے جن کے باعث لوگ دیوانوں کی طرح پھرتے ہیں۔ 39 آخر میں گلیوں میں صرف ریگستان کے جانور اور جنگلی کُتے پھریں گے، وہاں عقابی اُلّو بسیں گے۔ وہ ہمیشہ تک انسان کی بستیوں سے محروم اور نسل در نسل غیرآباد رہے گا۔“ 40 رب فرماتا ہے، ”اُس کی حالت سدوم اور عمورہ کی سی ہو گی جنہیں مَیں نے پڑوس کے شہروں سمیت اُلٹا کر صفحۂ ہستی سے مٹا دیا۔ آئندہ وہاں کوئی نہیں بسے گا، کوئی نہیں آباد ہو گا۔“ یہ رب کا فرمان ہے۔ 41 ”دیکھو، شمال سے فوج آ رہی ہے، ایک بڑی قوم اور متعدد بادشاہ دنیا کی انتہا سے روانہ ہوئے ہیں۔ 42 اُس کے ظالم اور بےرحم فوجی کمان اور شمشیر سے لیس ہیں۔ جب وہ اپنے گھوڑوں پر سوار ہو کر چلتے ہیں تو گرجتے سمندر کا سا شور برپا ہوتا ہے۔ اے بابل بیٹی، وہ سب جنگ کے لئے تیار ہو کر تجھ سے لڑنے آ رہے ہیں۔ 43 اُن کی خبر سنتے ہی شاہِ بابل ہمت ہار گیا ہے۔ خوف زدہ ہو کر وہ دردِ زہ میں مبتلا عورت کی طرح تڑپنے لگا ہے۔ 44 جس طرح شیرببر یردن کے جنگلوں سے نکل کر شاداب چراگاہوں میں چرنے والی بھیڑوں پر ٹوٹ پڑتا ہے اُسی طرح مَیں بابل کو ایک دم اُس کے ملک سے بھگا دوں گا۔ پھر مَیں اپنے چنے ہوئے آدمی کو بابل پر مقرر کروں گا۔ کیونکہ کون میرے برابر ہے؟ کون مجھ سے جواب طلب کر سکتا ہے؟ وہ گلہ بان کہاں ہے جو میرا مقابلہ کر سکے؟“ 45 چنانچہ بابل پر رب کا فیصلہ سنو، ملکِ بابل کے لئے اُس کے منصوبے پر دھیان دو! ”دشمن پورے ریوڑ کو سب سے ننھے بچوں سے لے کر بڑوں تک گھسیٹ کر لے جائے گا۔ اُس کی چراگاہ ویران و سنسان ہو جائے گی۔ 46 جوں ہی نعرہ بلند ہو گا کہ بابل دشمن کے قبضے میں آ گیا ہے تو زمین لرز اُٹھے گی۔ تب مدد کے لئے بابل کی چیخیں دیگر ممالک تک گونجیں گی۔“

In Other Versions

Jeremiah 50 in the ANGEFD

Jeremiah 50 in the ANTPNG2D

Jeremiah 50 in the AS21

Jeremiah 50 in the BAGH

Jeremiah 50 in the BBPNG

Jeremiah 50 in the BBT1E

Jeremiah 50 in the BDS

Jeremiah 50 in the BEV

Jeremiah 50 in the BHAD

Jeremiah 50 in the BIB

Jeremiah 50 in the BLPT

Jeremiah 50 in the BNT

Jeremiah 50 in the BNTABOOT

Jeremiah 50 in the BNTLV

Jeremiah 50 in the BOATCB

Jeremiah 50 in the BOATCB2

Jeremiah 50 in the BOBCV

Jeremiah 50 in the BOCNT

Jeremiah 50 in the BOECS

Jeremiah 50 in the BOGWICC

Jeremiah 50 in the BOHCB

Jeremiah 50 in the BOHCV

Jeremiah 50 in the BOHLNT

Jeremiah 50 in the BOHNTLTAL

Jeremiah 50 in the BOICB

Jeremiah 50 in the BOILNTAP

Jeremiah 50 in the BOITCV

Jeremiah 50 in the BOKCV

Jeremiah 50 in the BOKCV2

Jeremiah 50 in the BOKHWOG

Jeremiah 50 in the BOKSSV

Jeremiah 50 in the BOLCB

Jeremiah 50 in the BOLCB2

Jeremiah 50 in the BOMCV

Jeremiah 50 in the BONAV

Jeremiah 50 in the BONCB

Jeremiah 50 in the BONLT

Jeremiah 50 in the BONUT2

Jeremiah 50 in the BOPLNT

Jeremiah 50 in the BOSCB

Jeremiah 50 in the BOSNC

Jeremiah 50 in the BOTLNT

Jeremiah 50 in the BOVCB

Jeremiah 50 in the BOYCB

Jeremiah 50 in the BPBB

Jeremiah 50 in the BPH

Jeremiah 50 in the BSB

Jeremiah 50 in the CCB

Jeremiah 50 in the CUV

Jeremiah 50 in the CUVS

Jeremiah 50 in the DBT

Jeremiah 50 in the DGDNT

Jeremiah 50 in the DHNT

Jeremiah 50 in the DNT

Jeremiah 50 in the ELBE

Jeremiah 50 in the EMTV

Jeremiah 50 in the ESV

Jeremiah 50 in the FBV

Jeremiah 50 in the FEB

Jeremiah 50 in the GGMNT

Jeremiah 50 in the GNT

Jeremiah 50 in the HARY

Jeremiah 50 in the HNT

Jeremiah 50 in the IRVA

Jeremiah 50 in the IRVB

Jeremiah 50 in the IRVG

Jeremiah 50 in the IRVH

Jeremiah 50 in the IRVK

Jeremiah 50 in the IRVM

Jeremiah 50 in the IRVM2

Jeremiah 50 in the IRVO

Jeremiah 50 in the IRVP

Jeremiah 50 in the IRVT

Jeremiah 50 in the IRVT2

Jeremiah 50 in the IRVU

Jeremiah 50 in the ISVN

Jeremiah 50 in the JSNT

Jeremiah 50 in the KAPI

Jeremiah 50 in the KBT1ETNIK

Jeremiah 50 in the KBV

Jeremiah 50 in the KJV

Jeremiah 50 in the KNFD

Jeremiah 50 in the LBA

Jeremiah 50 in the LBLA

Jeremiah 50 in the LNT

Jeremiah 50 in the LSV

Jeremiah 50 in the MAAL

Jeremiah 50 in the MBV

Jeremiah 50 in the MBV2

Jeremiah 50 in the MHNT

Jeremiah 50 in the MKNFD

Jeremiah 50 in the MNG

Jeremiah 50 in the MNT

Jeremiah 50 in the MNT2

Jeremiah 50 in the MRS1T

Jeremiah 50 in the NAA

Jeremiah 50 in the NASB

Jeremiah 50 in the NBLA

Jeremiah 50 in the NBS

Jeremiah 50 in the NBVTP

Jeremiah 50 in the NET2

Jeremiah 50 in the NIV11

Jeremiah 50 in the NNT

Jeremiah 50 in the NNT2

Jeremiah 50 in the NNT3

Jeremiah 50 in the PDDPT

Jeremiah 50 in the PFNT

Jeremiah 50 in the RMNT

Jeremiah 50 in the SBIAS

Jeremiah 50 in the SBIBS

Jeremiah 50 in the SBIBS2

Jeremiah 50 in the SBICS

Jeremiah 50 in the SBIDS

Jeremiah 50 in the SBIGS

Jeremiah 50 in the SBIHS

Jeremiah 50 in the SBIIS

Jeremiah 50 in the SBIIS2

Jeremiah 50 in the SBIIS3

Jeremiah 50 in the SBIKS

Jeremiah 50 in the SBIKS2

Jeremiah 50 in the SBIMS

Jeremiah 50 in the SBIOS

Jeremiah 50 in the SBIPS

Jeremiah 50 in the SBISS

Jeremiah 50 in the SBITS

Jeremiah 50 in the SBITS2

Jeremiah 50 in the SBITS3

Jeremiah 50 in the SBITS4

Jeremiah 50 in the SBIUS

Jeremiah 50 in the SBIVS

Jeremiah 50 in the SBT

Jeremiah 50 in the SBT1E

Jeremiah 50 in the SCHL

Jeremiah 50 in the SNT

Jeremiah 50 in the SUSU

Jeremiah 50 in the SUSU2

Jeremiah 50 in the SYNO

Jeremiah 50 in the TBIAOTANT

Jeremiah 50 in the TBT1E

Jeremiah 50 in the TBT1E2

Jeremiah 50 in the TFTIP

Jeremiah 50 in the TFTU

Jeremiah 50 in the TGNTATF3T

Jeremiah 50 in the THAI

Jeremiah 50 in the TNFD

Jeremiah 50 in the TNT

Jeremiah 50 in the TNTIK

Jeremiah 50 in the TNTIL

Jeremiah 50 in the TNTIN

Jeremiah 50 in the TNTIP

Jeremiah 50 in the TNTIZ

Jeremiah 50 in the TOMA

Jeremiah 50 in the TTENT

Jeremiah 50 in the UBG

Jeremiah 50 in the UGV

Jeremiah 50 in the UGV3

Jeremiah 50 in the VBL

Jeremiah 50 in the VDCC

Jeremiah 50 in the YALU

Jeremiah 50 in the YAPE

Jeremiah 50 in the YBVTP

Jeremiah 50 in the ZBP