Jeremiah 8 (UGV2)

1 رب فرماتا ہے، ”اُس وقت دشمن قبروں کو کھول کر یہوداہ کے بادشاہوں، افسروں، اماموں، نبیوں اور یروشلم کے عام باشندوں کی ہڈیوں کو نکالے گا 2 اور زمین پر بکھیر دے گا۔ وہاں وہ اُن کے سامنے پڑی رہیں گی جو اُنہیں پیارے تھے یعنی سورج، چاند اور ستاروں کے تمام لشکر کے سامنے۔ کیونکہ وہ اُن ہی کی خدمت کرتے، اُن ہی کے پیچھے چلتے، اُن ہی کے طالب رہتے، اور اُن ہی کو سجدہ کرتے تھے۔ اُن کی ہڈیاں دوبارہ نہ اکٹھی کی جائیں گی، نہ دفن کی جائیں گی بلکہ کھیت میں گوبر کی طرح بکھری پڑی رہیں گی۔ 3 اور جہاں بھی مَیں اِس شریر قوم کے بچے ہوؤں کو منتشر کروں گا وہاں وہ سب کہیں گے کہ کاش ہم بھی زندہ نہ رہیں بلکہ مر جائیں۔“ یہ رب الافواج کا فرمان ہے۔ 4 ”اُنہیں بتا، رب فرماتا ہے کہ جب کوئی گر جاتا ہے تو کیا دوبارہ اُٹھنے کی کوشش نہیں کرتا؟ ضرور۔ اور جب کوئی صحیح راستے سے دُور ہو جاتا ہے تو کیا وہ دوبارہ واپس آ جانے کی کوشش نہیں کرتا؟ بےشک۔ 5 تو پھر یروشلم کے یہ لوگ صحیح راہ سے بار بار کیوں بھٹک جاتے ہیں؟ یہ فریب کے ساتھ لپٹے رہتے اور واپس آنے سے انکار ہی کرتے ہیں۔ 6 مَیں نے دھیان دے کر دیکھا ہے کہ یہ جھوٹ ہی بولتے ہیں۔ کوئی بھی پچھتا کر نہیں کہتا، ’یہ کیسا غلط کام ہے جو مَیں نے کیا!‘ جس طرح جنگ میں گھوڑے دشمن پر ٹوٹ پڑتے ہیں اُسی طرح ہر ایک سیدھا اپنی غلط راہ پر دوڑتا رہتا ہے۔ 7 فضا میں اُڑنے والے لق لق پر غور کرو جسے آنے جانے کے مقررہ اوقات خوب معلوم ہوتے ہیں۔ فاختہ، ابابیل اور بلبل پر بھی دھیان دو جو سردیوں کے موسم میں کہیں اَور ہوتے ہیں، گرمیوں کے موسم میں کہیں اَور۔ وہ مقررہ اوقات سے کبھی نہیں ہٹتے۔ لیکن افسوس، میری قوم رب کی شریعت نہیں جانتی۔ 8 تم کس طرح کہہ سکتے ہو، ’ہم دانش مند ہیں، کیونکہ ہمارے پاس رب کی شریعت ہے‘؟ حقیقت میں کاتبوں کے فریب دہ قلم نے اِسے توڑ مروڑ کر بیان کیا ہے۔ 9 سنو، دانش مندوں کی رُسوائی ہو جائے گی، وہ دہشت زدہ ہو کر پکڑے جائیں گے۔ دیکھو، رب کا کلام رد کرنے کے بعد اُن کی اپنی حکمت کہاں رہی؟ 10 اِس لئے مَیں اُن کی بیویوں کو پردیسیوں کے حوالے کر دوں گا اور اُن کے کھیتوں کو ایسے لوگوں کے سپرد جو اُنہیں نکال دیں گے۔ کیونکہ چھوٹے سے لے کر بڑے تک سب کے سب ناجائز نفع کے پیچھے پڑے ہیں، نبیوں سے لے کر اماموں تک سب دھوکے باز ہیں۔ 11 وہ میری قوم کے زخم پر عارضی مرہم پٹی لگا کر کہتے ہیں، ’اب سب کچھ ٹھیک ہو گیا ہے، اب سلامتی کا دور آ گیا ہے‘ حالانکہ سلامتی ہے ہی نہیں۔ 12 گو ایسا گھنونا رویہ اُن کے لئے شرم کا باعث ہونا چاہئے، لیکن وہ شرم نہیں کرتے بلکہ سراسر بےشرم ہیں۔ اِس لئے جب سب کچھ گر جائے گا تو یہ لوگ بھی گر جائیں گے۔ جب مَیں اِن پر سزا نازل کروں گا تو یہ ٹھوکر کھا کر خاک میں مل جائیں گے۔“ یہ رب کا فرمان ہے۔ 13 رب فرماتا ہے، ”مَیں اُن کی پوری فصل چھین لوں گا۔ انگور کی بیل پر ایک دانہ بھی نہیں رہے گا، انجیر کے تمام درخت پھل سے محروم ہو جائیں گے بلکہ تمام پتے بھی جھڑ جائیں گے۔ جو کچھ بھی مَیں نے اُنہیں عطا کیا تھا وہ اُن سے چھین لیا جائے گا۔ 14 تب تم کہو گے، ’ہم یہاں کیوں بیٹھے رہیں؟ آؤ، ہم قلعہ بند شہروں میں پناہ لے کر وہیں ہلاک ہو جائیں۔ ہم نے رب اپنے خدا کا گناہ کیا ہے، اور اب ہم اِس کا نتیجہ بھگت رہے ہیں۔ کیونکہ اُسی نے ہمیں ہلاکت کے حوالے کر کے ہمیں زہریلا پانی پلا دیا ہے۔ 15 ہم سلامتی کے انتظار میں رہے، لیکن حالات ٹھیک نہ ہوئے۔ ہم شفا پانے کی اُمید رکھتے تھے، لیکن اِس کے بجائے ہم پر دہشت چھا گئی۔ 16 سنو! دشمن کے گھوڑے نتھنے پُھلا رہے ہیں۔ دان سے اُن کا شور ہم تک پہنچ رہا ہے۔ اُن کے ہنہنانے سے پورا ملک تھرتھرا رہا ہے، کیونکہ آتے وقت یہ پورے ملک کو اُس کے شہروں اور باشندوں سمیت ہڑپ کر لیں گے‘۔“ 17 رب فرماتا ہے، ”مَیں تمہارے خلاف افعی بھیج دوں گا، ایسے زہریلے سانپ جن کے خلاف ہر جادومنتر بےاثر رہے گا۔ یہ تمہیں کاٹیں گے۔“ 18 لاعلاج غم مجھ پر حاوی ہو گیا، میرا دل نڈھال ہو گیا ہے۔ 19 سنو! میری قوم دُوردراز ملک سے چیخ چیخ کر مدد کے لئے آواز دے رہی ہے۔ لوگ پوچھتے ہیں، ”کیا رب صیون میں نہیں ہے، کیا یروشلم کا بادشاہ اب سے وہاں سکونت نہیں کرتا؟“ ”سنو، اُنہوں نے اپنے مجسموں اور بےکار اجنبی بُتوں کی پوجا کر کے مجھے کیوں طیش دلایا؟“ 20 لوگ آہیں بھر بھر کر کہتے ہیں، ”فصل کٹ گئی ہے، پھل چنا گیا ہے، لیکن اب تک ہمیں نجات حاصل نہیں ہوئی۔“ 21 میری قوم کی مکمل تباہی دیکھ کر میرا دل ٹوٹ گیا ہے۔ مَیں ماتم کر رہا ہوں، کیونکہ اُس کی حالت اِتنی بُری ہے کہ میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے ہیں۔ 22 کیا جِلعاد میں مرہم نہیں؟ کیا وہاں ڈاکٹر نہیں ملتا؟ مجھے بتاؤ، میری قوم کا زخم کیوں نہیں بھرتا؟

In Other Versions

Jeremiah 8 in the ANGEFD

Jeremiah 8 in the ANTPNG2D

Jeremiah 8 in the AS21

Jeremiah 8 in the BAGH

Jeremiah 8 in the BBPNG

Jeremiah 8 in the BBT1E

Jeremiah 8 in the BDS

Jeremiah 8 in the BEV

Jeremiah 8 in the BHAD

Jeremiah 8 in the BIB

Jeremiah 8 in the BLPT

Jeremiah 8 in the BNT

Jeremiah 8 in the BNTABOOT

Jeremiah 8 in the BNTLV

Jeremiah 8 in the BOATCB

Jeremiah 8 in the BOATCB2

Jeremiah 8 in the BOBCV

Jeremiah 8 in the BOCNT

Jeremiah 8 in the BOECS

Jeremiah 8 in the BOGWICC

Jeremiah 8 in the BOHCB

Jeremiah 8 in the BOHCV

Jeremiah 8 in the BOHLNT

Jeremiah 8 in the BOHNTLTAL

Jeremiah 8 in the BOICB

Jeremiah 8 in the BOILNTAP

Jeremiah 8 in the BOITCV

Jeremiah 8 in the BOKCV

Jeremiah 8 in the BOKCV2

Jeremiah 8 in the BOKHWOG

Jeremiah 8 in the BOKSSV

Jeremiah 8 in the BOLCB

Jeremiah 8 in the BOLCB2

Jeremiah 8 in the BOMCV

Jeremiah 8 in the BONAV

Jeremiah 8 in the BONCB

Jeremiah 8 in the BONLT

Jeremiah 8 in the BONUT2

Jeremiah 8 in the BOPLNT

Jeremiah 8 in the BOSCB

Jeremiah 8 in the BOSNC

Jeremiah 8 in the BOTLNT

Jeremiah 8 in the BOVCB

Jeremiah 8 in the BOYCB

Jeremiah 8 in the BPBB

Jeremiah 8 in the BPH

Jeremiah 8 in the BSB

Jeremiah 8 in the CCB

Jeremiah 8 in the CUV

Jeremiah 8 in the CUVS

Jeremiah 8 in the DBT

Jeremiah 8 in the DGDNT

Jeremiah 8 in the DHNT

Jeremiah 8 in the DNT

Jeremiah 8 in the ELBE

Jeremiah 8 in the EMTV

Jeremiah 8 in the ESV

Jeremiah 8 in the FBV

Jeremiah 8 in the FEB

Jeremiah 8 in the GGMNT

Jeremiah 8 in the GNT

Jeremiah 8 in the HARY

Jeremiah 8 in the HNT

Jeremiah 8 in the IRVA

Jeremiah 8 in the IRVB

Jeremiah 8 in the IRVG

Jeremiah 8 in the IRVH

Jeremiah 8 in the IRVK

Jeremiah 8 in the IRVM

Jeremiah 8 in the IRVM2

Jeremiah 8 in the IRVO

Jeremiah 8 in the IRVP

Jeremiah 8 in the IRVT

Jeremiah 8 in the IRVT2

Jeremiah 8 in the IRVU

Jeremiah 8 in the ISVN

Jeremiah 8 in the JSNT

Jeremiah 8 in the KAPI

Jeremiah 8 in the KBT1ETNIK

Jeremiah 8 in the KBV

Jeremiah 8 in the KJV

Jeremiah 8 in the KNFD

Jeremiah 8 in the LBA

Jeremiah 8 in the LBLA

Jeremiah 8 in the LNT

Jeremiah 8 in the LSV

Jeremiah 8 in the MAAL

Jeremiah 8 in the MBV

Jeremiah 8 in the MBV2

Jeremiah 8 in the MHNT

Jeremiah 8 in the MKNFD

Jeremiah 8 in the MNG

Jeremiah 8 in the MNT

Jeremiah 8 in the MNT2

Jeremiah 8 in the MRS1T

Jeremiah 8 in the NAA

Jeremiah 8 in the NASB

Jeremiah 8 in the NBLA

Jeremiah 8 in the NBS

Jeremiah 8 in the NBVTP

Jeremiah 8 in the NET2

Jeremiah 8 in the NIV11

Jeremiah 8 in the NNT

Jeremiah 8 in the NNT2

Jeremiah 8 in the NNT3

Jeremiah 8 in the PDDPT

Jeremiah 8 in the PFNT

Jeremiah 8 in the RMNT

Jeremiah 8 in the SBIAS

Jeremiah 8 in the SBIBS

Jeremiah 8 in the SBIBS2

Jeremiah 8 in the SBICS

Jeremiah 8 in the SBIDS

Jeremiah 8 in the SBIGS

Jeremiah 8 in the SBIHS

Jeremiah 8 in the SBIIS

Jeremiah 8 in the SBIIS2

Jeremiah 8 in the SBIIS3

Jeremiah 8 in the SBIKS

Jeremiah 8 in the SBIKS2

Jeremiah 8 in the SBIMS

Jeremiah 8 in the SBIOS

Jeremiah 8 in the SBIPS

Jeremiah 8 in the SBISS

Jeremiah 8 in the SBITS

Jeremiah 8 in the SBITS2

Jeremiah 8 in the SBITS3

Jeremiah 8 in the SBITS4

Jeremiah 8 in the SBIUS

Jeremiah 8 in the SBIVS

Jeremiah 8 in the SBT

Jeremiah 8 in the SBT1E

Jeremiah 8 in the SCHL

Jeremiah 8 in the SNT

Jeremiah 8 in the SUSU

Jeremiah 8 in the SUSU2

Jeremiah 8 in the SYNO

Jeremiah 8 in the TBIAOTANT

Jeremiah 8 in the TBT1E

Jeremiah 8 in the TBT1E2

Jeremiah 8 in the TFTIP

Jeremiah 8 in the TFTU

Jeremiah 8 in the TGNTATF3T

Jeremiah 8 in the THAI

Jeremiah 8 in the TNFD

Jeremiah 8 in the TNT

Jeremiah 8 in the TNTIK

Jeremiah 8 in the TNTIL

Jeremiah 8 in the TNTIN

Jeremiah 8 in the TNTIP

Jeremiah 8 in the TNTIZ

Jeremiah 8 in the TOMA

Jeremiah 8 in the TTENT

Jeremiah 8 in the UBG

Jeremiah 8 in the UGV

Jeremiah 8 in the UGV3

Jeremiah 8 in the VBL

Jeremiah 8 in the VDCC

Jeremiah 8 in the YALU

Jeremiah 8 in the YAPE

Jeremiah 8 in the YBVTP

Jeremiah 8 in the ZBP