John 17 (UGV2)
1 یہ کہہ کر عیسیٰ نے اپنی نظر آسمان کی طرف اُٹھائی اور دعا کی، ”اے باپ، وقت آ گیا ہے۔ اپنے فرزند کو جلال دے تاکہ فرزند تجھے جلال دے۔ 2 کیونکہ تُو نے اُسے تمام انسانوں پر اختیار دیا ہے تاکہ وہ اُن سب کو ابدی زندگی دے جو تُو نے اُسے دیئے ہیں۔ 3 اور ابدی زندگی یہ ہے کہ وہ تجھے جان لیں جو واحد اور سچا خدا ہے اور عیسیٰ مسیح کو بھی جان لیں جسے تُو نے بھیجا ہے۔ 4 مَیں نے تجھے زمین پر جلال دیا اور اُس کام کی تکمیل کی جس کی ذمہ داری تُو نے مجھے دی تھی۔ 5 اور اب مجھے اپنے حضور جلال دے، اے باپ، وہی جلال جو مَیں دنیا کی تخلیق سے پیشتر تیرے حضور رکھتا تھا۔ 6 مَیں نے تیرا نام اُن لوگوں پر ظاہر کیا جنہیں تُو نے دنیا سے الگ کر کے مجھے دیا ہے۔ وہ تیرے ہی تھے۔ تُو نے اُنہیں مجھے دیا اور اُنہوں نے تیرے کلام کے مطابق زندگی گزاری ہے۔ 7 اب اُنہوں نے جان لیا ہے کہ جو کچھ بھی تُو نے مجھے دیا ہے وہ تیری طرف سے ہے۔ 8 کیونکہ جو باتیں تُو نے مجھے دیں مَیں نے اُنہیں دی ہیں۔ نتیجے میں اُنہوں نے یہ باتیں قبول کر کے حقیقی طور پر جان لیا کہ مَیں تجھ میں سے نکل کر آیا ہوں۔ ساتھ ساتھ وہ ایمان بھی لائے کہ تُو نے مجھے بھیجا ہے۔ 9 مَیں اُن کے لئے دعا کرتا ہوں، دنیا کے لئے نہیں بلکہ اُن کے لئے جنہیں تُو نے مجھے دیا ہے، کیونکہ وہ تیرے ہی ہیں۔ 10 جو بھی میرا ہے وہ تیرا ہے اور جو تیرا ہے وہ میرا ہے۔ چنانچہ مجھے اُن میں جلال ملا ہے۔ 11 اب سے مَیں دنیا میں نہیں ہوں گا۔ لیکن یہ دنیا میں رہ گئے ہیں جبکہ مَیں تیرے پاس آ رہا ہوں۔ قدوس باپ، اپنے نام میں اُنہیں محفوظ رکھ، اُس نام میں جو تُو نے مجھے دیا ہے، تاکہ وہ ایک ہوں جیسے ہم ایک ہیں۔ 12 جتنی دیر مَیں اُن کے ساتھ رہا مَیں نے اُنہیں تیرے نام میں محفوظ رکھا، اُسی نام میں جو تُو نے مجھے دیا تھا۔ مَیں نے یوں اُن کی نگہبانی کی کہ اُن میں سے ایک بھی ہلاک نہیں ہوا سوائے ہلاکت کے فرزند کے۔ یوں کلام کی پیش گوئی پوری ہوئی۔ 13 اب تو مَیں تیرے پاس آ رہا ہوں۔ لیکن مَیں دنیا میں ہوتے ہوئے یہ بیان کر رہا ہوں تاکہ اُن کے دل میری خوشی سے بھر کر چھلک اُٹھیں۔ 14 مَیں نے اُنہیں تیرا کلام دیا ہے اور دنیا نے اُن سے دشمنی رکھی، کیونکہ یہ دنیا کے نہیں ہیں، جس طرح مَیں بھی دنیا کا نہیں ہوں۔ 15 میری دعا یہ نہیں ہے کہ تُو اُنہیں دنیا سے اُٹھا لے بلکہ یہ کہ اُنہیں ابلیس سے محفوظ رکھے۔ 16 وہ دنیا کے نہیں ہیں جس طرح مَیں بھی دنیا کا نہیں ہوں۔ 17 اُنہیں سچائی کے وسیلے سے مخصوص و مُقدّس کر۔ تیرا کلام ہی سچائی ہے۔ 18 جس طرح تُو نے مجھے دنیا میں بھیجا ہے اُسی طرح مَیں نے بھی اُنہیں دنیا میں بھیجا ہے۔ 19 اُن کی خاطر مَیں اپنے آپ کو مخصوص کرتا ہوں، تاکہ اُنہیں بھی سچائی کے وسیلے سے مخصوص و مُقدّس کیا جائے۔ 20 میری دعا نہ صرف اِن ہی کے لئے ہے، بلکہ اُن سب کے لئے بھی جو اِن کا پیغام سن کر مجھ پر ایمان لائیں گے 21 تاکہ سب ایک ہوں۔ جس طرح تُو اے باپ، مجھ میں ہے اور مَیں تجھ میں ہوں اُسی طرح وہ بھی ہم میں ہوں تاکہ دنیا یقین کرے کہ تُو نے مجھے بھیجا ہے۔ 22 مَیں نے اُنہیں وہ جلال دیا ہے جو تُو نے مجھے دیا ہے تاکہ وہ ایک ہوں جس طرح ہم ایک ہیں، 23 مَیں اُن میں اور تُو مجھ میں۔ وہ کامل طور پر ایک ہوں تاکہ دنیا جان لے کہ تُو نے مجھے بھیجا اور کہ تُو نے اُن سے محبت رکھی ہے جس طرح مجھ سے رکھی ہے۔ 24 اے باپ، مَیں چاہتا ہوں کہ جو تُو نے مجھے دیئے ہیں وہ بھی میرے ساتھ ہوں، وہاں جہاں مَیں ہوں، کہ وہ میرے جلال کو دیکھیں، وہ جلال جو تُو نے اِس لئے مجھے دیا ہے کہ تُو نے مجھے دنیا کی تخلیق سے پیشتر پیار کیا ہے۔ 25 اے راست باپ، دنیا تجھے نہیں جانتی، لیکن مَیں تجھے جانتا ہوں۔ اور یہ شاگرد جانتے ہیں کہ تُو نے مجھے بھیجا ہے۔ 26 مَیں نے تیرا نام اُن پر ظاہر کیا اور اِسے ظاہر کرتا رہوں گا تاکہ تیری مجھ سے محبت اُن میں ہو اور مَیں اُن میں ہوں۔“
In Other Versions
John 17 in the ANGEFD
John 17 in the ANTPNG2D
John 17 in the AS21
John 17 in the BAGH
John 17 in the BBPNG
John 17 in the BBT1E
John 17 in the BDS
John 17 in the BEV
John 17 in the BHAD
John 17 in the BIB
John 17 in the BLPT
John 17 in the BNT
John 17 in the BNTABOOT
John 17 in the BNTLV
John 17 in the BOATCB
John 17 in the BOATCB2
John 17 in the BOBCV
John 17 in the BOCNT
John 17 in the BOECS
John 17 in the BOGWICC
John 17 in the BOHCB
John 17 in the BOHCV
John 17 in the BOHLNT
John 17 in the BOHNTLTAL
John 17 in the BOICB
John 17 in the BOILNTAP
John 17 in the BOITCV
John 17 in the BOKCV
John 17 in the BOKCV2
John 17 in the BOKHWOG
John 17 in the BOKSSV
John 17 in the BOLCB
John 17 in the BOLCB2
John 17 in the BOMCV
John 17 in the BONAV
John 17 in the BONCB
John 17 in the BONLT
John 17 in the BONUT2
John 17 in the BOPLNT
John 17 in the BOSCB
John 17 in the BOSNC
John 17 in the BOTLNT
John 17 in the BOVCB
John 17 in the BOYCB
John 17 in the BPBB
John 17 in the BPH
John 17 in the BSB
John 17 in the CCB
John 17 in the CUV
John 17 in the CUVS
John 17 in the DBT
John 17 in the DGDNT
John 17 in the DHNT
John 17 in the DNT
John 17 in the ELBE
John 17 in the EMTV
John 17 in the ESV
John 17 in the FBV
John 17 in the FEB
John 17 in the GGMNT
John 17 in the GNT
John 17 in the HARY
John 17 in the HNT
John 17 in the IRVA
John 17 in the IRVB
John 17 in the IRVG
John 17 in the IRVH
John 17 in the IRVK
John 17 in the IRVM
John 17 in the IRVM2
John 17 in the IRVO
John 17 in the IRVP
John 17 in the IRVT
John 17 in the IRVT2
John 17 in the IRVU
John 17 in the ISVN
John 17 in the JSNT
John 17 in the KAPI
John 17 in the KBT1ETNIK
John 17 in the KBV
John 17 in the KJV
John 17 in the KNFD
John 17 in the LBA
John 17 in the LBLA
John 17 in the LNT
John 17 in the LSV
John 17 in the MAAL
John 17 in the MBV
John 17 in the MBV2
John 17 in the MHNT
John 17 in the MKNFD
John 17 in the MNG
John 17 in the MNT
John 17 in the MNT2
John 17 in the MRS1T
John 17 in the NAA
John 17 in the NASB
John 17 in the NBLA
John 17 in the NBS
John 17 in the NBVTP
John 17 in the NET2
John 17 in the NIV11
John 17 in the NNT
John 17 in the NNT2
John 17 in the NNT3
John 17 in the PDDPT
John 17 in the PFNT
John 17 in the RMNT
John 17 in the SBIAS
John 17 in the SBIBS
John 17 in the SBIBS2
John 17 in the SBICS
John 17 in the SBIDS
John 17 in the SBIGS
John 17 in the SBIHS
John 17 in the SBIIS
John 17 in the SBIIS2
John 17 in the SBIIS3
John 17 in the SBIKS
John 17 in the SBIKS2
John 17 in the SBIMS
John 17 in the SBIOS
John 17 in the SBIPS
John 17 in the SBISS
John 17 in the SBITS
John 17 in the SBITS2
John 17 in the SBITS3
John 17 in the SBITS4
John 17 in the SBIUS
John 17 in the SBIVS
John 17 in the SBT
John 17 in the SBT1E
John 17 in the SCHL
John 17 in the SNT
John 17 in the SUSU
John 17 in the SUSU2
John 17 in the SYNO
John 17 in the TBIAOTANT
John 17 in the TBT1E
John 17 in the TBT1E2
John 17 in the TFTIP
John 17 in the TFTU
John 17 in the TGNTATF3T
John 17 in the THAI
John 17 in the TNFD
John 17 in the TNT
John 17 in the TNTIK
John 17 in the TNTIL
John 17 in the TNTIN
John 17 in the TNTIP
John 17 in the TNTIZ
John 17 in the TOMA
John 17 in the TTENT
John 17 in the UBG
John 17 in the UGV
John 17 in the UGV3
John 17 in the VBL
John 17 in the VDCC
John 17 in the YALU
John 17 in the YAPE
John 17 in the YBVTP
John 17 in the ZBP