Proverbs 14 (UGV2)

1 حکمت بی بی اپنا گھر تعمیر کرتی ہے، لیکن حماقت بی بی اپنے ہی ہاتھوں سے اُسے ڈھا دیتی ہے۔ 2 جو سیدھی راہ پر چلتا ہے وہ اللہ کا خوف مانتا ہے، لیکن جو غلط راہ پر چلتا ہے وہ اُسے حقیر جانتا ہے۔ 3 احمق کی باتوں سے وہ ڈنڈا نکلتا ہے جو اُسے اُس کے تکبر کی سزا دیتا ہے، لیکن دانش مند کے ہونٹ اُسے محفوظ رکھتے ہیں۔ 4 جہاں بَیل نہیں وہاں چرنی خالی رہتی ہے، بَیل کی طاقت ہی سے کثرت کی فصلیں پیدا ہوتی ہیں۔ 5 وفادار گواہ جھوٹ نہیں بولتا، لیکن جھوٹے گواہ کے منہ سے جھوٹ نکلتا ہے۔ 6 طعنہ زن حکمت کو ڈھونڈتا ہے، لیکن بےفائدہ۔ سمجھ دار کے علم میں آسانی سے اضافہ ہوتا ہے۔ 7 احمق سے دُور رہ، کیونکہ تُو اُس کی باتوں میں علم نہیں پائے گا۔ 8 ذہین کی حکمت اِس میں ہے کہ وہ سوچ سمجھ کر اپنی راہ پر چلے، لیکن احمق کی حماقت سراسر دھوکا ہی ہے۔ 9 احمق اپنے قصور کا مذاق اُڑاتے ہیں، لیکن سیدھی راہ پر چلنے والے رب کو منظور ہیں۔ 10 ہر دل کی اپنی ہی تلخی ہوتی ہے جس سے صرف وہی واقف ہے، اور اُس کی خوشی میں بھی کوئی اَور شریک نہیں ہو سکتا۔ 11 بےدین کا گھر تباہ ہو جائے گا، لیکن سیدھی راہ پر چلنے والے کا خیمہ پھلے پھولے گا۔ 12 ایسی راہ بھی ہوتی ہے جو دیکھنے میں ٹھیک تو لگتی ہے گو اُس کا انجام موت ہے۔ 13 دل ہنستے وقت بھی رنجیدہ ہو سکتا ہے، اور خوشی کے اختتام پر دُکھ ہی باقی رہ جاتا ہے۔ 14 جس کا دل بےوفا ہے وہ جی بھر کر اپنے چال چلن کا کڑوا پھل کھائے گا جبکہ نیک آدمی اپنے اعمال کے میٹھے پھل سے سیر ہو جائے گا۔ 15 سادہ لوح ہر ایک کی بات مان لیتا ہے جبکہ ذہین آدمی اپنا ہر قدم سوچ سمجھ کر اُٹھاتا ہے۔ 16 دانش مند ڈرتے ڈرتے غلط کام سے دریغ کرتا ہے، لیکن احمق خود اعتماد ہے اور ایک دم مشتعل ہو جاتا ہے۔ 17 غصیلا آدمی احمقانہ حرکتیں کرتا ہے، اور لوگ سازشی شخص سے نفرت کرتے ہیں۔ 18 سادہ لوح میراث میں حماقت پاتا ہے جبکہ ذہین آدمی کا سر علم کے تاج سے آراستہ رہتا ہے۔ 19 شریروں کو نیکوں کے سامنے جھکنا پڑے گا، اور بےدینوں کو راست باز کے دروازے پر اوندھے منہ ہونا پڑے گا۔ 20 غریب کے ہم سائے بھی اُس سے نفرت کرتے ہیں جبکہ امیر کے بےشمار دوست ہوتے ہیں۔ 21 جو اپنے پڑوسی کو حقیر جانے وہ گناہ کرتا ہے۔ مبارک ہے وہ جو ضرورت مند پر ترس کھاتا ہے۔ 22 بُرے منصوبے باندھنے والے سب آوارہ پھرتے ہیں۔ لیکن اچھے منصوبے باندھنے والے شفقت اور وفا پائیں گے۔ 23 محنت مشقت کرنے میں ہمیشہ فائدہ ہوتا ہے، جبکہ خالی باتیں کرنے سے لوگ غریب ہو جاتے ہیں۔ 24 دانش مندوں کا اجر دولت کا تاج ہے جبکہ احمقوں کا اجر حماقت ہی ہے۔ 25 سچا گواہ جانیں بچاتا ہے جبکہ جھوٹا گواہ فریب دہ ہے۔ 26 جو رب کا خوف مانے اُس کے پاس محفوظ قلعہ ہے جس میں اُس کی اولاد بھی پناہ لے سکتی ہے۔ 27 رب کا خوف زندگی کا سرچشمہ ہے جو انسان کو مہلک پھندوں سے بچائے رکھتا ہے۔ 28 جتنی آبادی ملک میں ہے اُتنی ہی بادشاہ کی شان و شوکت ہے۔ رعایا کی کمی حکمران کے تنزل کا باعث ہے۔ 29 تحمل کرنے والا بڑی سمجھ داری کا مالک ہے، لیکن غصیلا آدمی اپنی حماقت کا اظہار کرتا ہے۔ 30 پُرسکون دل جسم کو زندگی دلاتا جبکہ حسد ہڈیوں کو گلنے دیتا ہے۔ 31 جو پست حال پر ظلم کرے وہ اُس کے خالق کی تحقیر کرتا ہے جبکہ جو ضرورت مند پر ترس کھائے وہ اللہ کا احترام کرتا ہے۔ 32 بےدین کی بُرائی اُسے خاک میں ملا دیتی ہے، لیکن راست باز مرتے وقت بھی اللہ میں پناہ لیتا ہے۔ 33 حکمت سمجھ دار کے دل میں آرام کرتی ہے، اور وہ احمقوں کے درمیان بھی ظاہر ہو جاتی ہے۔ 34 راستی سے ہر قوم سرفراز ہوتی ہے جبکہ گناہ سے اُمّتیں رُسوا ہو جاتی ہیں۔ 35 بادشاہ دانش مند ملازم سے خوش ہوتا ہے، لیکن شرم ناک کام کرنے والا ملازم اُس کے غصے کا نشانہ بن جاتا ہے۔

In Other Versions

Proverbs 14 in the ANGEFD

Proverbs 14 in the ANTPNG2D

Proverbs 14 in the AS21

Proverbs 14 in the BAGH

Proverbs 14 in the BBPNG

Proverbs 14 in the BBT1E

Proverbs 14 in the BDS

Proverbs 14 in the BEV

Proverbs 14 in the BHAD

Proverbs 14 in the BIB

Proverbs 14 in the BLPT

Proverbs 14 in the BNT

Proverbs 14 in the BNTABOOT

Proverbs 14 in the BNTLV

Proverbs 14 in the BOATCB

Proverbs 14 in the BOATCB2

Proverbs 14 in the BOBCV

Proverbs 14 in the BOCNT

Proverbs 14 in the BOECS

Proverbs 14 in the BOGWICC

Proverbs 14 in the BOHCB

Proverbs 14 in the BOHCV

Proverbs 14 in the BOHLNT

Proverbs 14 in the BOHNTLTAL

Proverbs 14 in the BOICB

Proverbs 14 in the BOILNTAP

Proverbs 14 in the BOITCV

Proverbs 14 in the BOKCV

Proverbs 14 in the BOKCV2

Proverbs 14 in the BOKHWOG

Proverbs 14 in the BOKSSV

Proverbs 14 in the BOLCB

Proverbs 14 in the BOLCB2

Proverbs 14 in the BOMCV

Proverbs 14 in the BONAV

Proverbs 14 in the BONCB

Proverbs 14 in the BONLT

Proverbs 14 in the BONUT2

Proverbs 14 in the BOPLNT

Proverbs 14 in the BOSCB

Proverbs 14 in the BOSNC

Proverbs 14 in the BOTLNT

Proverbs 14 in the BOVCB

Proverbs 14 in the BOYCB

Proverbs 14 in the BPBB

Proverbs 14 in the BPH

Proverbs 14 in the BSB

Proverbs 14 in the CCB

Proverbs 14 in the CUV

Proverbs 14 in the CUVS

Proverbs 14 in the DBT

Proverbs 14 in the DGDNT

Proverbs 14 in the DHNT

Proverbs 14 in the DNT

Proverbs 14 in the ELBE

Proverbs 14 in the EMTV

Proverbs 14 in the ESV

Proverbs 14 in the FBV

Proverbs 14 in the FEB

Proverbs 14 in the GGMNT

Proverbs 14 in the GNT

Proverbs 14 in the HARY

Proverbs 14 in the HNT

Proverbs 14 in the IRVA

Proverbs 14 in the IRVB

Proverbs 14 in the IRVG

Proverbs 14 in the IRVH

Proverbs 14 in the IRVK

Proverbs 14 in the IRVM

Proverbs 14 in the IRVM2

Proverbs 14 in the IRVO

Proverbs 14 in the IRVP

Proverbs 14 in the IRVT

Proverbs 14 in the IRVT2

Proverbs 14 in the IRVU

Proverbs 14 in the ISVN

Proverbs 14 in the JSNT

Proverbs 14 in the KAPI

Proverbs 14 in the KBT1ETNIK

Proverbs 14 in the KBV

Proverbs 14 in the KJV

Proverbs 14 in the KNFD

Proverbs 14 in the LBA

Proverbs 14 in the LBLA

Proverbs 14 in the LNT

Proverbs 14 in the LSV

Proverbs 14 in the MAAL

Proverbs 14 in the MBV

Proverbs 14 in the MBV2

Proverbs 14 in the MHNT

Proverbs 14 in the MKNFD

Proverbs 14 in the MNG

Proverbs 14 in the MNT

Proverbs 14 in the MNT2

Proverbs 14 in the MRS1T

Proverbs 14 in the NAA

Proverbs 14 in the NASB

Proverbs 14 in the NBLA

Proverbs 14 in the NBS

Proverbs 14 in the NBVTP

Proverbs 14 in the NET2

Proverbs 14 in the NIV11

Proverbs 14 in the NNT

Proverbs 14 in the NNT2

Proverbs 14 in the NNT3

Proverbs 14 in the PDDPT

Proverbs 14 in the PFNT

Proverbs 14 in the RMNT

Proverbs 14 in the SBIAS

Proverbs 14 in the SBIBS

Proverbs 14 in the SBIBS2

Proverbs 14 in the SBICS

Proverbs 14 in the SBIDS

Proverbs 14 in the SBIGS

Proverbs 14 in the SBIHS

Proverbs 14 in the SBIIS

Proverbs 14 in the SBIIS2

Proverbs 14 in the SBIIS3

Proverbs 14 in the SBIKS

Proverbs 14 in the SBIKS2

Proverbs 14 in the SBIMS

Proverbs 14 in the SBIOS

Proverbs 14 in the SBIPS

Proverbs 14 in the SBISS

Proverbs 14 in the SBITS

Proverbs 14 in the SBITS2

Proverbs 14 in the SBITS3

Proverbs 14 in the SBITS4

Proverbs 14 in the SBIUS

Proverbs 14 in the SBIVS

Proverbs 14 in the SBT

Proverbs 14 in the SBT1E

Proverbs 14 in the SCHL

Proverbs 14 in the SNT

Proverbs 14 in the SUSU

Proverbs 14 in the SUSU2

Proverbs 14 in the SYNO

Proverbs 14 in the TBIAOTANT

Proverbs 14 in the TBT1E

Proverbs 14 in the TBT1E2

Proverbs 14 in the TFTIP

Proverbs 14 in the TFTU

Proverbs 14 in the TGNTATF3T

Proverbs 14 in the THAI

Proverbs 14 in the TNFD

Proverbs 14 in the TNT

Proverbs 14 in the TNTIK

Proverbs 14 in the TNTIL

Proverbs 14 in the TNTIN

Proverbs 14 in the TNTIP

Proverbs 14 in the TNTIZ

Proverbs 14 in the TOMA

Proverbs 14 in the TTENT

Proverbs 14 in the UBG

Proverbs 14 in the UGV

Proverbs 14 in the UGV3

Proverbs 14 in the VBL

Proverbs 14 in the VDCC

Proverbs 14 in the YALU

Proverbs 14 in the YAPE

Proverbs 14 in the YBVTP

Proverbs 14 in the ZBP