Psalms 37 (UGV2)
1 داؤد کا زبور۔شریروں کے باعث بےچین نہ ہو جا، بدکاروں پر رشک نہ کر۔ 2 کیونکہ وہ گھاس کی طرح جلد ہی مُرجھا جائیں گے، ہریالی کی طرح جلد ہی سوکھ جائیں گے۔ 3 رب پر بھروسا رکھ کر بھلائی کر، ملک میں رہ کر وفاداری کی پرورش کر۔ 4 رب سے لطف اندوز ہو تو جو تیرا دل چاہے وہ تجھے دے گا۔ 5 اپنی راہ رب کے سپرد کر۔ اُس پر بھروسا رکھ تو وہ تجھے کامیابی بخشے گا۔ 6 تب وہ تیری راست بازی سورج کی طرح طلوع ہونے دے گا اور تیرا انصاف دوپہر کی روشنی کی طرح چمکنے دے گا۔ 7 رب کے حضور چپ ہو کر صبر سے اُس کا انتظار کر۔ بےقرار نہ ہو اگر سازشیں کرنے والا کامیاب ہو۔ 8 خفا ہونے سے باز آ، غصے کو چھوڑ دے۔ رنجیدہ نہ ہو، ورنہ بُرا ہی نتیجہ نکلے گا۔ 9 کیونکہ شریر مٹ جائیں گے جبکہ رب سے اُمید رکھنے والے ملک کو میراث میں پائیں گے۔ 10 مزید تھوڑی دیر صبر کر تو بےدین کا نام و نشان مٹ جائے گا۔ تُو اُس کا کھوج لگائے گا، لیکن کہیں نہیں پائے گا۔ 11 لیکن حلیم ملک کو میراث میں پا کر بڑے امن اور سکون سے لطف اندوز ہوں گے۔ 12 بےشک بےدین دانت پیس پیس کر راست باز کے خلاف سازشیں کرتا رہے۔ 13 لیکن رب اُس پر ہنستا ہے، کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اُس کا انجام قریب ہی ہے۔ 14 بےدینوں نے تلوار کو کھینچا اور کمان کو تان لیا ہے تاکہ ناچاروں اور ضرورت مندوں کو گرا دیں اور سیدھی راہ پر چلنے والوں کو قتل کریں۔ 15 لیکن اُن کی تلوار اُن کے اپنے دل میں گھونپی جائے گی، اُن کی کمان ٹوٹ جائے گی۔ 16 راست باز کو جو تھوڑا بہت حاصل ہے وہ بہت بےدینوں کی دولت سے بہتر ہے۔ 17 کیونکہ بےدینوں کا بازو ٹوٹ جائے گا جبکہ رب راست بازوں کو سنبھالتا ہے۔ 18 رب بےالزاموں کے دن جانتا ہے، اور اُن کی موروثی ملکیت ہمیشہ کے لئے قائم رہے گی۔ 19 مصیبت کے وقت وہ شرم سار نہیں ہوں گے، کال بھی پڑے تو سیر ہوں گے۔ 20 لیکن بےدین ہلاک ہو جائیں گے، اور رب کے دشمن چراگاہوں کی شان کی طرح نیست ہو جائیں گے، دھوئیں کی طرح غائب ہو جائیں گے۔ 21 بےدین قرض لیتا اور اُسے نہیں اُتارتا، لیکن راست باز مہربان ہے اور فیاضی سے دیتا ہے۔ 22 کیونکہ جنہیں رب برکت دے وہ ملک کو میراث میں پائیں گے، لیکن جن پر وہ لعنت بھیجے اُن کا نام و نشان تک نہیں رہے گا۔ 23 اگر کسی کے پاؤں جم جائیں تو یہ رب کی طرف سے ہے۔ ایسے شخص کی راہ کو وہ پسند کرتا ہے۔ 24 اگر گر بھی جائے تو پڑا نہیں رہے گا، کیونکہ رب اُس کے ہاتھ کا سہارا بنا رہے گا۔ 25 مَیں جوان تھا اور اب بوڑھا ہو گیا ہوں۔ لیکن مَیں نے کبھی نہیں دیکھا کہ راست باز کو ترک کیا گیا یا اُس کے بچوں کو بھیک مانگنی پڑی۔ 26 وہ ہمیشہ مہربان اور قرض دینے کے لئے تیار ہے۔ اُس کی اولاد برکت کا باعث ہو گی۔ 27 بُرائی سے باز آ کر بھلائی کر۔ تب تُو ہمیشہ کے لئے ملک میں آباد رہے گا، 28 کیونکہ رب کو انصاف پیارا ہے، اور وہ اپنے ایمان داروں کو کبھی ترک نہیں کرے گا۔ وہ ابد تک محفوظ رہیں گے جبکہ بےدینوں کی اولاد کا نام و نشان تک نہیں رہے گا۔ 29 راست باز ملک کو میراث میں پا کر اُس میں ہمیشہ بسیں گے۔ 30 راست باز کا منہ حکمت بیان کرتا اور اُس کی زبان سے انصاف نکلتا ہے۔ 31 اللہ کی شریعت اُس کے دل میں ہے، اور اُس کے قدم کبھی نہیں ڈگمگائیں گے۔ 32 بےدین راست باز کی تاک میں بیٹھ کر اُسے مار ڈالنے کا موقع ڈھونڈتا ہے۔ 33 لیکن رب راست باز کو اُس کے ہاتھ میں نہیں چھوڑے گا، وہ اُسے عدالت میں مجرم نہیں ٹھہرنے دے گا۔ 34 رب کے انتظار میں رہ اور اُس کی راہ پر چلتا رہ۔ تب وہ تجھے سرفراز کر کے ملک کا وارث بنائے گا، اور تُو بےدینوں کی ہلاکت دیکھے گا۔ 35 مَیں نے ایک بےدین اور ظالم آدمی کو دیکھا جو پھلتے پھولتے دیودار کے درخت کی طرح آسمان سے باتیں کرنے لگا۔ 36 لیکن تھوڑی دیر کے بعد جب مَیں دوبارہ وہاں سے گزرا تو وہ تھا نہیں۔ مَیں نے اُس کا کھوج لگایا، لیکن کہیں نہ ملا۔ 37 بےالزام پر دھیان دے اور دیانت دار پر غور کر، کیونکہ آخرکار اُسے امن اور سکون حاصل ہو گا۔ 38 لیکن مجرم مل کر تباہ ہو جائیں گے، اور بےدینوں کو آخرکار رُوئے زمین پر سے مٹایا جائے گا۔ 39 راست بازوں کی نجات رب کی طرف سے ہے، مصیبت کے وقت وہی اُن کا قلعہ ہے۔ 40 رب ہی اُن کی مدد کر کے اُنہیں چھٹکارا دے گا، وہی اُنہیں بےدینوں سے بچا کر نجات دے گا۔ کیونکہ اُنہوں نے اُس میں پناہ لی ہے۔
In Other Versions
Psalms 37 in the ANGEFD
Psalms 37 in the ANTPNG2D
Psalms 37 in the AS21
Psalms 37 in the BAGH
Psalms 37 in the BBPNG
Psalms 37 in the BBT1E
Psalms 37 in the BDS
Psalms 37 in the BEV
Psalms 37 in the BHAD
Psalms 37 in the BIB
Psalms 37 in the BLPT
Psalms 37 in the BNT
Psalms 37 in the BNTABOOT
Psalms 37 in the BNTLV
Psalms 37 in the BOATCB
Psalms 37 in the BOATCB2
Psalms 37 in the BOBCV
Psalms 37 in the BOCNT
Psalms 37 in the BOECS
Psalms 37 in the BOGWICC
Psalms 37 in the BOHCB
Psalms 37 in the BOHCV
Psalms 37 in the BOHLNT
Psalms 37 in the BOHNTLTAL
Psalms 37 in the BOICB
Psalms 37 in the BOILNTAP
Psalms 37 in the BOITCV
Psalms 37 in the BOKCV
Psalms 37 in the BOKCV2
Psalms 37 in the BOKHWOG
Psalms 37 in the BOKSSV
Psalms 37 in the BOLCB
Psalms 37 in the BOLCB2
Psalms 37 in the BOMCV
Psalms 37 in the BONAV
Psalms 37 in the BONCB
Psalms 37 in the BONLT
Psalms 37 in the BONUT2
Psalms 37 in the BOPLNT
Psalms 37 in the BOSCB
Psalms 37 in the BOSNC
Psalms 37 in the BOTLNT
Psalms 37 in the BOVCB
Psalms 37 in the BOYCB
Psalms 37 in the BPBB
Psalms 37 in the BPH
Psalms 37 in the BSB
Psalms 37 in the CCB
Psalms 37 in the CUV
Psalms 37 in the CUVS
Psalms 37 in the DBT
Psalms 37 in the DGDNT
Psalms 37 in the DHNT
Psalms 37 in the DNT
Psalms 37 in the ELBE
Psalms 37 in the EMTV
Psalms 37 in the ESV
Psalms 37 in the FBV
Psalms 37 in the FEB
Psalms 37 in the GGMNT
Psalms 37 in the GNT
Psalms 37 in the HARY
Psalms 37 in the HNT
Psalms 37 in the IRVA
Psalms 37 in the IRVB
Psalms 37 in the IRVG
Psalms 37 in the IRVH
Psalms 37 in the IRVK
Psalms 37 in the IRVM
Psalms 37 in the IRVM2
Psalms 37 in the IRVO
Psalms 37 in the IRVP
Psalms 37 in the IRVT
Psalms 37 in the IRVT2
Psalms 37 in the IRVU
Psalms 37 in the ISVN
Psalms 37 in the JSNT
Psalms 37 in the KAPI
Psalms 37 in the KBT1ETNIK
Psalms 37 in the KBV
Psalms 37 in the KJV
Psalms 37 in the KNFD
Psalms 37 in the LBA
Psalms 37 in the LBLA
Psalms 37 in the LNT
Psalms 37 in the LSV
Psalms 37 in the MAAL
Psalms 37 in the MBV
Psalms 37 in the MBV2
Psalms 37 in the MHNT
Psalms 37 in the MKNFD
Psalms 37 in the MNG
Psalms 37 in the MNT
Psalms 37 in the MNT2
Psalms 37 in the MRS1T
Psalms 37 in the NAA
Psalms 37 in the NASB
Psalms 37 in the NBLA
Psalms 37 in the NBS
Psalms 37 in the NBVTP
Psalms 37 in the NET2
Psalms 37 in the NIV11
Psalms 37 in the NNT
Psalms 37 in the NNT2
Psalms 37 in the NNT3
Psalms 37 in the PDDPT
Psalms 37 in the PFNT
Psalms 37 in the RMNT
Psalms 37 in the SBIAS
Psalms 37 in the SBIBS
Psalms 37 in the SBIBS2
Psalms 37 in the SBICS
Psalms 37 in the SBIDS
Psalms 37 in the SBIGS
Psalms 37 in the SBIHS
Psalms 37 in the SBIIS
Psalms 37 in the SBIIS2
Psalms 37 in the SBIIS3
Psalms 37 in the SBIKS
Psalms 37 in the SBIKS2
Psalms 37 in the SBIMS
Psalms 37 in the SBIOS
Psalms 37 in the SBIPS
Psalms 37 in the SBISS
Psalms 37 in the SBITS
Psalms 37 in the SBITS2
Psalms 37 in the SBITS3
Psalms 37 in the SBITS4
Psalms 37 in the SBIUS
Psalms 37 in the SBIVS
Psalms 37 in the SBT
Psalms 37 in the SBT1E
Psalms 37 in the SCHL
Psalms 37 in the SNT
Psalms 37 in the SUSU
Psalms 37 in the SUSU2
Psalms 37 in the SYNO
Psalms 37 in the TBIAOTANT
Psalms 37 in the TBT1E
Psalms 37 in the TBT1E2
Psalms 37 in the TFTIP
Psalms 37 in the TFTU
Psalms 37 in the TGNTATF3T
Psalms 37 in the THAI
Psalms 37 in the TNFD
Psalms 37 in the TNT
Psalms 37 in the TNTIK
Psalms 37 in the TNTIL
Psalms 37 in the TNTIN
Psalms 37 in the TNTIP
Psalms 37 in the TNTIZ
Psalms 37 in the TOMA
Psalms 37 in the TTENT
Psalms 37 in the UBG
Psalms 37 in the UGV
Psalms 37 in the UGV3
Psalms 37 in the VBL
Psalms 37 in the VDCC
Psalms 37 in the YALU
Psalms 37 in the YAPE
Psalms 37 in the YBVTP
Psalms 37 in the ZBP