Job 31 (UGV2)

1 مَیں نے اپنی آنکھوں سے عہد باندھا ہے۔ تو پھر مَیں کس طرح کسی کنواری پر نظر ڈال سکتا ہوں؟ 2 کیونکہ انسان کو آسمان پر رہنے والے خدا کی طرف سے کیا نصیب ہے، اُسے بلندیوں پر بسنے والے قادرِ مطلق سے کیا وراثت پانا ہے؟ 3 کیا ایسا نہیں ہے کہ ناراست شخص کے لئے آفت اور بدکار کے لئے تباہی مقرر ہے؟ 4 میری راہیں تو اللہ کو نظر آتی ہیں، وہ میرا ہر قدم گن لیتا ہے۔ 5 نہ مَیں کبھی دھوکے سے چلا، نہ میرے پاؤں نے کبھی فریب دینے کے لئے پُھرتی کی۔ اگر اِس میں ذرا بھی شک ہو 6 تو اللہ مجھے انصاف کے ترازو میں تول لے، اللہ میری بےالزام حالت معلوم کرے۔ 7 اگر میرے قدم صحیح راہ سے ہٹ گئے، میری آنکھیں میرے دل کو غلط راہ پر لے گئیں یا میرے ہاتھ داغ دار ہوئے 8 تو پھر جو بیج مَیں نے بویا اُس کی پیداوار کوئی اَور کھائے، جو فصلیں مَیں نے لگائیں اُنہیں اُکھاڑا جائے۔ 9 اگر میرا دل کسی عورت سے ناجائز تعلقات رکھنے پر اُکسایا گیا اور مَیں اِس مقصد سے اپنے پڑوسی کے دروازے پر تاک لگائے بیٹھا 10 تو پھر اللہ کرے کہ میری بیوی کسی اَور آدمی کی گندم پیسے، کہ کوئی اَور اُس پر جھک جائے۔ 11 کیونکہ ایسی حرکت شرم ناک ہوتی، ایسا جرم سزا کے لائق ہوتا ہے۔ 12 ایسے گناہ کی آگ پاتال تک سب کچھ بھسم کر دیتی ہے۔ اگر وہ مجھ سے سرزد ہوتا تو میری تمام فصل جڑوں تک راکھ کر دیتا۔ 13 اگر میرا نوکر نوکرانیوں کے ساتھ جھگڑا تھا اور مَیں نے اُن کا حق مارا 14 تو مَیں کیا کروں جب اللہ عدالت میں کھڑا ہو جائے؟ جب وہ میری پوچھ گچھ کرے تو مَیں اُسے کیا جواب دوں؟ 15 کیونکہ جس نے مجھے میری ماں کے پیٹ میں بنایا اُس نے اُنہیں بھی بنایا۔ ایک ہی نے اُنہیں بھی اور مجھے بھی رِحم میں تشکیل دیا۔ 16 کیا مَیں نے پست حالوں کی ضروریات پوری کرنے سے انکار کیا یا بیوہ کی آنکھوں کو بجھنے دیا؟ ہرگز نہیں! 17 کیا مَیں نے اپنی روٹی اکیلے ہی کھائی اور یتیم کو اُس میں شریک نہ کیا؟ 18 ہرگز نہیں، بلکہ اپنی جوانی سے لے کر مَیں نے اُس کا باپ بن کر اُس کی پرورش کی، اپنی پیدائش سے ہی بیوہ کی راہنمائی کی۔ 19 جب کبھی مَیں نے دیکھا کہ کوئی کپڑوں کی کمی کے باعث ہلاک ہو رہا ہے، کہ کسی غریب کے پاس کمبل تک نہیں 20 تو مَیں نے اُسے اپنی بھیڑوں کی کچھ اُون دی تاکہ وہ گرم ہو سکے۔ ایسے لوگ مجھے دعا دیتے تھے۔ 21 مَیں نے کبھی بھی یتیموں کے خلاف ہاتھ نہیں اُٹھایا، اُس وقت بھی نہیں جب شہر کے دروازے میں بیٹھے بزرگ میرے حق میں تھے۔ 22 اگر ایسا نہ تھا تو اللہ کرے کہ میرا شانہ کندھے سے نکل کر گر جائے، کہ میرا بازو جوڑ سے پھاڑا جائے! 23 ایسی حرکتیں میرے لئے ناممکن تھیں، کیونکہ اگر مَیں ایسا کرتا تو مَیں اللہ سے دہشت کھاتا رہتا، مَیں اُس سے ڈر کے مارے قائم نہ رہ سکتا۔ 24 کیا مَیں نے سونے پر اپنا پورا بھروسا رکھا یا خالص سونے سے کہا، ’تجھ پر ہی میرا اعتماد ہے‘؟ ہرگز نہیں! 25 کیا مَیں اِس لئے خوش تھا کہ میری دولت زیادہ ہے اور میرے ہاتھ نے بہت کچھ حاصل کیا ہے؟ ہرگز نہیں! 26 کیا سورج کی چمک دمک اور چاند کی پُروقار روِش دیکھ کر 27 میرے دل کو کبھی چپکے سے غلط راہ پر لایا گیا؟ کیا مَیں نے کبھی اُن کا احترام کیا؟ 28 ہرگز نہیں، کیونکہ یہ بھی سزا کے لائق جرم ہے۔ اگر مَیں ایسا کرتا تو بلندیوں پر رہنے والے خدا کا انکار کرتا۔ 29 کیا مَیں کبھی خوش ہوا جب مجھ سے نفرت کرنے والا تباہ ہوا؟ کیا مَیں باغ باغ ہوا جب اُس پر مصیبت آئی؟ ہرگز نہیں! 30 مَیں نے اپنے منہ کو اجازت نہ دی کہ گناہ کر کے اُس کی جان پر لعنت بھیجے۔ 31 بلکہ میرے خیمے کے آدمیوں کو تسلیم کرنا پڑا، ’کوئی نہیں ہے جو ایوب کے گوشت سے سیر نہ ہوا۔‘ 32 اجنبی کو باہر گلی میں رات گزارنی نہیں پڑتی تھی بلکہ میرا دروازہ مسافروں کے لئے کھلا رہتا تھا۔ 33 کیا مَیں نے کبھی آدم کی طرح اپنا گناہ چھپا کر اپنا قصور دل میں پوشیدہ رکھا، 34 اِس لئے کہ ہجوم سے ڈرتا اور اپنے رشتے داروں سے دہشت کھاتا تھا؟ ہرگز نہیں! مَیں نے کبھی بھی ایسا کام نہ کیا جس کے باعث مجھے ڈر کے مارے چپ رہنا پڑتا اور گھر سے نکل نہیں سکتا تھا۔ 35 کاش کوئی میری سنے! دیکھو، یہاں میری بات پر میرے دست خط ہیں، اب قادرِ مطلق مجھے جواب دے۔ کاش میرے مخالف لکھ کر مجھے وہ الزامات بتائیں جو اُنہوں نے مجھ پر لگائے ہیں! 36 اگر الزامات کا کاغذ ملتا تو مَیں اُسے اُٹھا کر اپنے کندھے پر رکھتا، اُسے پگڑی کی طرح اپنے سر پر باندھ لیتا۔ 37 مَیں اللہ کو اپنے قدموں کا پورا حساب کتاب دے کر رئیس کی طرح اُس کے قریب پہنچتا۔ 38 کیا میری زمین نے مدد کے لئے پکار کر مجھ پر الزام لگایا ہے؟ کیا اُس کی ریگھاریاں میرے سبب سے مل کر رو پڑی ہیں؟ 39 کیا مَیں نے اُس کی پیداوار اجر دیئے بغیر کھائی، اُس پر محنت مشقت کرنے والوں کے لئے آہیں بھرنے کا باعث بن گیا؟ ہرگز نہیں! 40 اگر مَیں اِس میں قصوروار ٹھہروں تو گندم کے بجائے خاردار جھاڑیاں اور جَو کے بجائے دھتورا اُگے۔“ یوں ایوب کی باتیں اختتام کو پہنچ گئیں۔

In Other Versions

Job 31 in the ANGEFD

Job 31 in the ANTPNG2D

Job 31 in the AS21

Job 31 in the BAGH

Job 31 in the BBPNG

Job 31 in the BBT1E

Job 31 in the BDS

Job 31 in the BEV

Job 31 in the BHAD

Job 31 in the BIB

Job 31 in the BLPT

Job 31 in the BNT

Job 31 in the BNTABOOT

Job 31 in the BNTLV

Job 31 in the BOATCB

Job 31 in the BOATCB2

Job 31 in the BOBCV

Job 31 in the BOCNT

Job 31 in the BOECS

Job 31 in the BOGWICC

Job 31 in the BOHCB

Job 31 in the BOHCV

Job 31 in the BOHLNT

Job 31 in the BOHNTLTAL

Job 31 in the BOICB

Job 31 in the BOILNTAP

Job 31 in the BOITCV

Job 31 in the BOKCV

Job 31 in the BOKCV2

Job 31 in the BOKHWOG

Job 31 in the BOKSSV

Job 31 in the BOLCB

Job 31 in the BOLCB2

Job 31 in the BOMCV

Job 31 in the BONAV

Job 31 in the BONCB

Job 31 in the BONLT

Job 31 in the BONUT2

Job 31 in the BOPLNT

Job 31 in the BOSCB

Job 31 in the BOSNC

Job 31 in the BOTLNT

Job 31 in the BOVCB

Job 31 in the BOYCB

Job 31 in the BPBB

Job 31 in the BPH

Job 31 in the BSB

Job 31 in the CCB

Job 31 in the CUV

Job 31 in the CUVS

Job 31 in the DBT

Job 31 in the DGDNT

Job 31 in the DHNT

Job 31 in the DNT

Job 31 in the ELBE

Job 31 in the EMTV

Job 31 in the ESV

Job 31 in the FBV

Job 31 in the FEB

Job 31 in the GGMNT

Job 31 in the GNT

Job 31 in the HARY

Job 31 in the HNT

Job 31 in the IRVA

Job 31 in the IRVB

Job 31 in the IRVG

Job 31 in the IRVH

Job 31 in the IRVK

Job 31 in the IRVM

Job 31 in the IRVM2

Job 31 in the IRVO

Job 31 in the IRVP

Job 31 in the IRVT

Job 31 in the IRVT2

Job 31 in the IRVU

Job 31 in the ISVN

Job 31 in the JSNT

Job 31 in the KAPI

Job 31 in the KBT1ETNIK

Job 31 in the KBV

Job 31 in the KJV

Job 31 in the KNFD

Job 31 in the LBA

Job 31 in the LBLA

Job 31 in the LNT

Job 31 in the LSV

Job 31 in the MAAL

Job 31 in the MBV

Job 31 in the MBV2

Job 31 in the MHNT

Job 31 in the MKNFD

Job 31 in the MNG

Job 31 in the MNT

Job 31 in the MNT2

Job 31 in the MRS1T

Job 31 in the NAA

Job 31 in the NASB

Job 31 in the NBLA

Job 31 in the NBS

Job 31 in the NBVTP

Job 31 in the NET2

Job 31 in the NIV11

Job 31 in the NNT

Job 31 in the NNT2

Job 31 in the NNT3

Job 31 in the PDDPT

Job 31 in the PFNT

Job 31 in the RMNT

Job 31 in the SBIAS

Job 31 in the SBIBS

Job 31 in the SBIBS2

Job 31 in the SBICS

Job 31 in the SBIDS

Job 31 in the SBIGS

Job 31 in the SBIHS

Job 31 in the SBIIS

Job 31 in the SBIIS2

Job 31 in the SBIIS3

Job 31 in the SBIKS

Job 31 in the SBIKS2

Job 31 in the SBIMS

Job 31 in the SBIOS

Job 31 in the SBIPS

Job 31 in the SBISS

Job 31 in the SBITS

Job 31 in the SBITS2

Job 31 in the SBITS3

Job 31 in the SBITS4

Job 31 in the SBIUS

Job 31 in the SBIVS

Job 31 in the SBT

Job 31 in the SBT1E

Job 31 in the SCHL

Job 31 in the SNT

Job 31 in the SUSU

Job 31 in the SUSU2

Job 31 in the SYNO

Job 31 in the TBIAOTANT

Job 31 in the TBT1E

Job 31 in the TBT1E2

Job 31 in the TFTIP

Job 31 in the TFTU

Job 31 in the TGNTATF3T

Job 31 in the THAI

Job 31 in the TNFD

Job 31 in the TNT

Job 31 in the TNTIK

Job 31 in the TNTIL

Job 31 in the TNTIN

Job 31 in the TNTIP

Job 31 in the TNTIZ

Job 31 in the TOMA

Job 31 in the TTENT

Job 31 in the UBG

Job 31 in the UGV

Job 31 in the UGV3

Job 31 in the VBL

Job 31 in the VDCC

Job 31 in the YALU

Job 31 in the YAPE

Job 31 in the YBVTP

Job 31 in the ZBP